Thursday, 23 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳  ؍ جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ریاستی کا بینہ نے ممبئی اور اُسکے مضا فاتی علاقوں میں مالس اور تجا رتی اِدارے رات بھر کھلے رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔ ریاستی کا بینہ کے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔آئندہ 26؍ تاریخ سے اِس پر عمل در آمد کیا جا سکے گا۔فیصلے کے مطا بق  تجا رتی ادارے رات بھر کھلے رکھنے پر کوئی پا بندی نہیں ہو گی تاہم پب اور معہ خا نے کھلے رکھنے کی مقررہ حد کی پا بندی بر قرار رہے گی۔ اجلاس کے بعد اظہار خیال کر تے ہوئے وزیر ماحو لیات آدِتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اِس فیصلے کی وجہ سے روز گار میں اضا فہ ہو گا۔

***** ***** *****

 خوارک اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل نے واضح کیا ہے کہ آئندہ یومِ جمہوریہ سے شروع نے والی شیو بھوجن اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے آدھار کارڈ پیش کر نا لازمی نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اِ س اسکیم کے تحت شروع میں تجرباتی بنیاد پر ریاست بھر کے تمام اضلاع میں کم از کم ایک طعام گاہ قائم کی جائے گی۔جس میں روز آنا کی بنیاد پر دو پہر 12؍ سے2؍ بجے کے در میان کم سے کم 75؍ اور زیادہ سے زیادہ 150؍ پلیٹ کھا نہ صرف 10؍ روپئے  فی پلیٹ کے حساب سے دستیاب ہوگا۔   

***** ***** *****

 بچوں کے قومی انعام پر دھان منتری راشٹریہ بال شکتی ایواڈر کل راشٹر پتی بھون میں صدرجمہوریہ رم ناتھ کووِند کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ ایوارڈ پانے والوں میں سب سے کم عمر طبلہ نواز مہاراشٹر کے اطہرو منوج کمار لو ہار کو فنون ِ لطیفہ و ثقافت شعبے کے ایوارڈ سے مزین کیا گیا۔

***** ***** *****

 شہر یت تر میمی قانون  اور قومی آ بادی کے رجسٹریشن پر فی الفور حکم التواء جاری کرنے سے عدالتِ عالیہ نے انکار کر دیا ہے۔ اِن قوا نین کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی 143؍ در خواستوں کی مشترکہ سماعت کل سے سپریم کورٹ میں شروع ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ اِس معاملے میں مرکزی حکو مت کے موقف کی سنوائی کیے بغیر کسی طرح کا حکم التواء جاری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے اِن در خواستوں کی سماعت کے لیے پانچ ججوں پر مشتمل آ  ئینی بنچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے مرکزی حکو مت کو کہا ہے کہ وہ اُن در خواستوں پر چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرے جن میں شہر یت تر میمی قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ  26؍ تاریخ اتوار کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں عوام سے مخاطب ہوں گے۔ اِس سلسلے کی یہ 61 ؍ ویں قسط ہو گی۔ اِس پروگرام کے لیے عوام اپنی رائے  و سوا لات  ٹول فری نمبر
 1800 11  7800؍    یا  نریندر مودی ایپ پر درج کر واسکتے ہیں۔

***** ***** *****

  تیسرے کھیلو اِنڈیا مقابلے کل اختتام پذر ہوئے۔گواہا ٹی میں کھیلے گئے اِن مقابلوں میں ریاستِ مہاراشٹر 245؍ تمغے حاصل کرتے ہوئے سرِ فہرست رہی ۔ جس میں75؍ طلاعی تمغے شامل ہیں۔جبکہ ہر یانہ  دوسرے  اور  دہلی کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔

***** ***** *****

 براہمن سماج کی تر قی کے لیے معاشی تر قیاتی کارپوریشن قائم کر نے اور سماج کے مختلف دیرینہ مطالبات جلد از جلد پورے کر نے کے مطالبے پر کل بیڑ میں براہمن سماج کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے دھر نا احتجاج کیا گیا۔  

***** ***** *****

 ناندیڑ ضلعے میں کمسن طالبہ کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم اساتدہ کو گرفتار کر کے پھانسی دی جائے ۔ اِس مطالبے پر کل ضلع بھر میں مختلف مقامات پر راستہ روکو آندو لن کیا گیا۔ ساتھ ہی ملزم اساتدہ کے علا متی پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔   کہ مذکورہ معاملے میں ملزم چارو اساتدہ کوملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔

***** ***** *****

 پر بھنی کی وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی میں کل ریاست کی چاروں زرعی یونیور سٹیوں اور مہا بیج کمپنی کے ملازمین کے در میان کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ اِن مقابلوں میں200؍ سے زائد افسران و ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔

 ***** ***** *****

  مراٹھواڑے میں سنگ تراشی کے قدیم شاہکار مراٹھواڑے کی اقتصادی اور معاشرتی خوشحالی کی علامت ہے۔
اِن خیا لات کا اظہار بزرگ ماہر تاریخ پر بھا کر دیو نے کیا ۔وہ کل اور نگ آباد میں ڈاکٹر بابا صا حیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی میں جا ری ہسٹری فیسٹیول میں اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس موقعے پر ریاستی آثارِ قدیمہ ومیوزیم کے ہدایت کار  ڈاکٹر تیجس گرگے ‘ جواہر لال نہرو یونیور سٹی کے سبکدوش پروفیسر ڈاکٹر ہر بنس مُکھیا  وغیرہ شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔یہ فیسٹیول آج ختم ہو رہا ہے۔

***** ***** 
*****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...