Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 28 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے نے ریاست کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو مرکزی حکو مت سے متعلق دیرینہ مسائل کو فوری طور پر حل کر نے پر توجہ دے گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پیش نظر کل وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ریاست کے تمام اراکین پارلیمان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اِجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس سلسلے میں ارکانِ پارلیمنٹ کے گروپ نامزد کیے جائیں گے جو مختلف موضوعات سے متعلق معاملات دیکھیں گے۔
***** ***** *****
راشٹر وا دی کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ کلو کار عد نان سمیع کو پدم شری اعزاز دینے کا اعلان‘ ایک سو تیس کروڑ ہندوستانی شہر یوں کی بے عزتی کے مترادف ہے۔ پارٹی تر جمان نواب ملک نے کل ممبئی میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے کیے گئے شہر یت تر میمی قانون CAA اور قو می شہر یت اندراج NPR کے فیصلوں کے خلاف جاری مظا ہروں اور احتجاج پر ردّ عمل کے طور پر مرکزی حکو مت نے عد نان سمیع کو یہ قو می اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر سر پنچ پر یشد کے صدر دتاّ کا کڑے نے کہا ہے کہ ریاست میں سر پنچ کے براہِ راست انتخاب کے طریقۂ کار کو ردّ کرنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کی ہزاروں گرام پنچایتوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست کی 9؍ہزار گرام پنچا یتوں نے ریاستی حکو مت کے اِس فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کی ہے۔ اب نئے قوا نین کے مطا بق گرام پنچا یتوں کے نو منتخبہ اراکین سر پنچ کا انتخاب کریں گے۔ براہِ راست سر پنچ منتخب کر نے کے طریقے کار کا آ غاز سابقہ بی جے پی حکو مت کے دور میں کیا گیا تھا اُس وقت بھی شیو سینا نے اِس فیصلے کی مخالفت کی تھی حا لا نکہ وہ اُس وقت اقتدار میں شا مل تھی۔
***** ***** *****
صلا حیتوں کے فروغ کے وزیر نواب ملک نے کل ورچوول کلاس روم کے ذریعے ریاست بھر کے آئی ٹی آئی طلباء کے ساتھ گفتگو کی۔ ڈائریکٹوریٹ برائے تجا رتی تعلیم و تر بیت کی معرفت ریاست کے100؍ آئی ٹی آئی مراکز ورچوول کلاس روم کے ذریعے باہم جوڑے گئے ہیں۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ اِس شعبے کو مستحکم بنا کر بے روز گاری میں کمی کرنا اُن کے محکمے کا مقصد ہے۔
***** ***** *****
دہلی کے نِر بھیان عصت دری اور قتل کی واردات کے مجرم مکیش کمار سنگھ کی داخل کر دہ در خواست پر فوری سماعت کرنے کو عدالت نے منظوری دیدی ہے۔ چیف جسٹِس شرد بوبڑے کی زیر قیادت بینچ نے سماعت کے لیے ضروری کار وائی مکمل کرنے کی ہدا یت مکیش کمار کے وکیل کو دی ۔ مکیش کمار کی رحم کی اپیل صدر جمہوریہ مسترد کر چکے ہیں جس کے خلاف اُس نے عدا لت سے رجو ع کیا ہے۔ اِس معاملے کے چاروں مجرموں کو
یکم فروری کو پھانسی دی جا نے والی ہے جس کے لیے ڈیتھ وار نٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر مواصلات انیل پرب نے ایس ٹی کار پوریشن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مسا فروں کی سہو لت کے لیے جدید طرز کے بس اسٹینڈ تیار کر نے کے لیے تخمینہ جات اُن کی وزارت کو روانہ کیے جا ئیں۔ وہ کل ممبئی میں منترا لیہ میں اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کار پوریشن کے بس اسٹینڈ کی جدید کاری سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر اُنھوں نے بس اسٹینڈ کی صفا ئی ‘ مسا فروں کے آ رام کی سہو لیات ‘ بیت الخلاء اور پینے کے پانی وغیرہ کی موجود گی پر خصو صی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکو مت کے دور میں شروع کی گئی اسکیمیں اگر موجودہ حکو مت بند کر تی ہے تو اِس کے خلاف احتجاجی تحریک چلا ئی جائے گی۔ پارٹی رہنما اور سابق وزیر پنکجا منڈے کی زیر قیادت کل اورنگ آ باد میں مراٹھواڑہ کے پانی کے حوالے سے ایک روزہ علا متی بھوک ہڑ تال کی گئی۔ اِس موقعے پر نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ جل یُکت شیوار یو جنا ایک عوامی اسکیم ہے اور اِسے بند نہ کیا جائے ۔
اِس موقعے پر سابق وزیر پنکجا منڈے نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے پانی سے متعلق ایک روزہ علا متی بھوک ہڑ تال‘ حکو مت کے خلاف نہیں بلکہ حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کی کوشش ہے ۔ پنکجا منڈے کی زیر قیادت اِس احتجاج میں دیویندر پھر نویس کے علا وہ پر وین دریکر‘ رائو صاحب دانوے‘ سوجیت سنگھ ٹھا کُر‘ ہری بھائو باگڑے‘ اتول ساوے اور بی جے پی کے دیگر رہنما و ں اورکار کنوں نے شر کت کی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلع سہکاری دودھ اُتپا دک سنگھ کے سر براہ اور رکن اسمبلی ہری بھائو باگڑے نے کہا ہے کہ دودھ کی شفا فیت اور غذایت بر قرار رکھنے کے لیے پلاسٹکِ کے کین استعمال نہ کیے جا ئیں۔ اورنگ آ باد کے گندھیلی میں دودھ اُتپا دک سنگھ کے تر بیتی مرکز کی توسیع و تجدید کے منصوبے کا افتتاح روز گار ضمانتی اسکیم کے وزیر سندیپان بھُمرے کے ہاتھوں کل عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ دودھ کی تجارت سے جڑے کسا ن خودکشی نہیں کر تے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment