Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 25 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے راشٹر وادی کانگریس اور کانگریس پارٹی کے قائدین کے فون ٹیپ کیے جانے کے الزا مات کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ کل ممبئی میں پی ٹی آئی سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ 2019ء کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخا بات کے دوران سابقہ بی جے پی حکو مت نے اُس وقت حزب اختلاف کے کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس قائدین کی فون پر ہونے والی بات چیت ریکارڈ کر نے کے لیے ضروری ٹکنا لو جی حاصل کرنے کی غرض سے چند افسران کو اسرائیل بھیجا تھا۔ تا کہ اسرائیل سے اِس ضمن میں ضروری آلات خریدے جا سکیں۔ تاہم سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس الزم کی تر دید کی ہے اپنے وضا حتی بیان میں اُنھوں نے کہا کہ فون ٹیپِنگ کرنا یہ مہاراشٹر کی تہذیب نہیں ہے۔
***** ***** *****
شہر یت تر میمی قانون CAA اور قومی شہر یت اندراجNPRکی خلاف ونچِت بہو جن آ گھاڑی کے معلنہ بندکا کل جزوی اثر رہا۔ چند مقا مات پر اِس بند کے دوران پُر تشدد واقعات بھی پیش آئے۔ اورنگ آباد شہر کے شاہ گنج‘ کناٹ پلیس علاقے اور خلد آ باد میں بند منا یا گیا۔ اورنگ آ باد میں میو نسپل کار پوریشن کی سٹی بسوں پر اور پیٹھن روڈ پر ایس ٹی بس پر سنگباری کی گئی۔
پر بھنی شہر میں بھی اِس بند کا جز وی اثر رہا۔ پارٹی کی جا نب سے جلوس نکال کر اپنے مطالبات پر مبنی محضر انتظا میہ کو پیش کیا گیا۔ ہنگولی ضلعے میں ونچت بہو جن آ گھاڑی کے کار کنوں نے ریلی نکالی جس میں مرکزی حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ناندیڑ ضلع میں بھی بیشتر مقا مات پر یہ بند منا یا گیا۔ ناندیڑ شہر میں ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو دھر نا بھی دیا گیا۔ ریاست میں دیگر مقا مات کے علا وہ واشم‘ ساتارا‘ شو لا پور اور دھو لیہ میں بھی بندکا اثر دیکھنے کو ملا۔
ممبئی کے گھاٹ کو پر میں قدیم ایکسپریس وے پر ٹریفک میں مزا حم ہونے والے کار کنوں کو پولس نے حراست میں لیا۔ امن و انتظا م کی صورتحال بنائے رکھنے کے لیے پولس نے ریاست بھر میں سخت حفاظتی انتظا مات کیے تھے۔
دریں اثناء ونچت بہو جن آ گھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈ کر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بند مکمل طور پر کامیاب رہا۔ کل ممبئی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ بند کے دوران جبراً معمولات ِزندگی بند نہیں کر وائے گئے بلکہ پُر امن بند منا یا گیا۔ ملک میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی در اندازوں کی موجود گی کے راج ٹھا کرے کے بیان پر پر کاش امبیڈکر نے سخت تنقید کی۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ الزا مات بے بنیاد ہیں اور راج ٹھا کرے کو چا ہیے کہ وہ اِن در اندازوں کے اعداد و شمار اور اپنے الزا مات کے ثبوت پیش کریں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ 9 ؍ فروری کو مہا راشٹر نو نِر مان سینا کا مجوزہ جلوس محض پارٹی کی تشہیر کے لیے ایک شعبدہ بازی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت کی جانب سے این سی پی سر براہ شرد پوار کی دہلی کی رہائش گاہ کے حفاظتی انتظا مات ختم کیے جا نے پر راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پار ٹی رہنما جیتیندر آہواڑ نے کہا کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ردّ عمل کے طور پر یہ اقدام کیا گیا۔ شرد پوار کے دفتر کے ذرائع نے بتا یا کہ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر ہی یہ سیکو ریٹی ہٹائی گئی۔ شرد پوار کے علا وہ دیگر39 ؍ قائدین کے حفا ظتی انتظا مات میں بھی مرکزی حکو مت کی جانب سے تخفیف کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اغذیہ اور تحفظ حقوق صارفین کے وزیر چھگن بھجبل نے ہدا یت کی ہے کہ یومِ جمہوریہ سے شروع ہونے والے شیو بھو جن اسکیم پر عمل در آ مد کر تے وقت صفائی اور صاف ستھرے کھا نے پر توجہ دی جائے۔ وہ کل منترا لیہ میں شیو بھو جن یو جنا سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرر رہے تھے ۔
***** ***** *****
71؍ ویں یومِ جمہوریہ کے حوالے سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند آج شام 7؍ بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ آ کاشوانی پر ابتداء میں ہندی میں اور بعد ازاں انگریزی میں صدرِ جمہوریہ کا قوم کے نام پیغام نشر کیا جائے گا۔ علاقائی زبانوں میں اِس خطاب کا تر جمہ رات 9:30 ؍بجے نشر ہو گا۔
***** ***** *****
آج قومی یومِ رائے دہندگان منا یا جا رہا ہے۔ اِس خصوص میں کل منترا لیہ میں اپر چیف سیکریٹری سیتا رام کُنٹے نے افسران و ملازمین کو حلف دلا یا۔ ایڈیشنل چیف انتخا بی افسر دلیپ شِندے نے بتا یا کہ مستحکم جمہوریت کے لیے انتخابی خواندگی اِس بار کے یومِ رائے دہندگان کا نعرہ ہے۔ اورنگ آباد میں بھی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں یومِ رائے دہندگان کی منا سبت سے حلف لیا گیا۔
***** ***** *****
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلےT-20؍ مقابلے میں بھارت نے نیو زی لینڈ کو6؍ وکٹ سے شکست دیدی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے204؍ رنوں کا ہدف دیا۔ جواب میں شِریش ایئّر اور کے ایل راہل کی نصف سنچریوں کی بدو لت بھارت نے19؍ویں اوور میں ہی 4 ؍ وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اتول ساوے نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کے آئندہ انتخا بات بی جے پی تنہا لڑے گی۔ کل اورنگ آباد میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِن انتخا بات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائے گا۔
***** *****
*****
No comments:
Post a Comment