Monday, 27 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷  ؍ جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 آزاد بھارت نے کل اپنا 71؍ واں یومِ جمہوریہ جوش و خروش سے منا یا ۔ راجدھا نی دِلّی میں راج پتھ پر ہوئی مرکزی تقریب میں صدرِ جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند نے پرچم کشائی کی۔ برازیل کے صدر ’’جیر بولسینارو‘‘ یومِ جمہوریہ کی تقریب کے مہمانِ خصو صی تھے۔ بھارت کی رنگ برنگی تہذیب اور ثقا فت کی جھلک پیش کر نے والی پریڈ میں 16؍ ریاستوں ‘ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 6؍ وزا رتوں نے حصہ لیا۔ بھارت کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی کل یومِ جمہوریہ کے موقعے پر پر چم کشا ئی کی گئی۔

***** *****   *****

 مہاراشٹر کی راجدھا نی ممبئی میں گور نر بھگت سنگھ کو شیاری کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی۔ اپنی تقریر میں گور نر نے ریاست کو کچرے اور پلا سٹک سے نجات دلانے کے لیے سبھی سے پہل کر نے کی اپیل کی ۔ ساتھ ہی گور نر نے صفائی کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔ مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھ ضلعوں میں بھی کل یومِ جمہوریہ کے موقعے پر پرچم کُشائی کی گئی۔ اورنگ آ باد میں رابطہ وزیر سبھاش دیسائی نے تر نگا لہرا یا اور پولس عملے نے جھنڈے کو سلا می دی۔اِس موقع پر دیسائی نے اورنگ آ باد ضلعے میں چار نئی صنعتی اکائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب کے دوران بہترین خد مات انجام دینے پر صدر جمہوریہ انعام کے لیے چُنے گئے پولس اہلکاروں کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔ اِن میں اے سی پی  نِشی کانت بھُجبل ‘ اے ٹی ایس  اِنسپکٹر گو تم پاتارے ‘ اورنگ آباد سینٹرل جیل کے صوبیدار پر مود دادو گائیکواڑ  اور قو می سطح پر نما یاں کار کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعا مات سے نوازا گیا۔

***** *****   *****

 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں بھی کل یومِ جمہوریہ کے موقعے پر پر چم کشائی کی گئی۔ اورنگ آباد بینچ کے جج‘ جسٹِس بھوشن گو ئی نے تر نگا لہرا یا۔
 اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں بھی وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود ییولے نے پر چم کشائی کی۔ وہیں اورنگ آ باد میونسپل کار پور یشن میں بھی میو نسپل کمشنر آستِک کمار پانڈے اور میئر نند کمار گھوڑیلے کی موجود گی میں پر چم کشائی کی گئی۔

***** *****   *****

 اِس بیچ جالنہ میں رابطہ وزیر راجیش ٹو پے نے جبکہ بیڑ میں رابطہ وزیر دھننجئے منڈے نے پر چم کشائی کی۔ بیڑ میں دھننجئے منڈے نے کہا کہ کسان قرض معا فی اسکیم کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ منڈے نے سماجی انصاف کے محکمے کی اسکیموں پر موثر عمل آ وری کے لیے سبھی سے تعا ون کر نے کی اپیل بھی کی۔
 دوسری جانب پر بھنی میں رابطہ وزیر نواب ملک نے پر چم کشائی کی۔ نواب ملک نے پریڈ کے معائنے کے بعد مجا ہدین آزادی سے ملا قات کی اور اُنھیں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد  پیش کی۔

***** *****   *****

 ہنگولی میں یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ہنگولی کی رابطہ وزیر ورشا گائیکواڑ کے ہاتھوں پر چم کُشائی کی گئی۔ اپنی تقریر میں ور شا گائیکواڑ نے ہنگولی کی ہمہ جہت تر قی کے لیے بیدار شہر یوں کے طور پر کر دار  ادا کر نے کی اپیل کی ۔ لاتور میں رابطہ وزیر امِت دیشمکھ نے پر چم کشائی کی۔ اِس موقعے پر دیشمکھ نے کہا کہ وہ آ نے والی نسلوں کے لیے پانی کی قلت کے مسئلے سے ہمیشہ کے لیے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

***** *****   *****

 ناندیڑ میں بھی یومِ جمہوریہ کے موقعے پر رابطہ وزیر اشوک چو ہان نے پر چم کُشائی کی۔ عثمان آباد میں رابطہ وزیر شنکر رائو گڑاکھ کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آ ئی۔ اِس کے علا وہ مراٹھواڑہ کے سبھی سر کا ری دفتروں اور تعلیمی اِداروں میں بھی یومِ جمہوریہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اِن میں کئی ثقا فتی پروگرام بھی شامل تھے۔ اس کے علا وہ کئی تنظیموں نے تر نگا جلوس نکا لا اور خون کے عطیے کے کیمپ منعقد کیے۔

***** ****   *****

 مہاراشٹر حکو مت کی جانب سے غریبوں کو کم دام پر کھا نا دینے والی اسکیم’’شیو بھو جن تھا لی‘‘ کا کل سبھی ضلعوں میں آغاز کیا گیا۔ ہر ضلعے کے رابطہ وزیر نے اِس کا افتتاح کیا۔ شیو بھو جن تھا لی کے تحت غریبوں کو دس روپیوں میں کھا نا فراہم کیا جائے گا۔

***** *****   *****

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا  ہے کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل کبھی نہیں ہو سکتا اور وہ لوگ جو تشد کے راستے پر چل رہے ہیں اُنھیں چا ہیے کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر اصل دھا رے میں شامل ہو جا ئیں۔ آکاشوانی سے کل نشر ہوئے من کی بات پر وگرام میں وزیر اعظم نے یہ بات کہی۔ مودی نے کہا کہ ملک کے کسی بھی کونے میں تشدد اور ہتھیا روں کے دم پے مسئلوں کا حل ڈھونڈ نے والوں کو اپنے ملک کا صلا حیتوں پر بھروسہ کر نا چا ہیے۔
 اِس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 2022؁ء میں چلا یا جا نے والا گگن یان مِشن اکیسویں صدی میں بھارت کا سائنس اور ٹیکنالو جی شعبے کا تاریخی کار نا مہ ہو گا۔ مودی نے سامعین سے گزارش کی کہ وہ پدم انعامات حاصل کرنے والی شخصیتوں کے بارے میں معلو مات ضرور حاصل کریں۔

***** *****   *****

 بھارتیہ جنتا پارٹی کی  خا تون رہنما پنکجا منڈے کی قیادت میں آج اورنگ آ بادکے ڈویژنل کمشنر دفتر پر علا متی ہڑ تا ل کی جائے گی۔ ایک دن کی اِس علا متی ہڑ تال کا مقصد مراٹھواڑہ میں پانی کی قلت کے مسئلے کی جانب توجہ دلوا نا ہے۔
 بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل‘ ودھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس ‘ ودھان پریشد میں اپو زیشن لیڈر پر وین دریکر اور مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے سمیت کئی رہنما  اِس ہڑ تال میں شال ہو ں گے۔
مہا راشٹر بی جے پی کے جنرل سیکٹریٹری اور کن اسمبلی سجیت سنگھ ٹھا کر نے یہ اطلاع دی۔

***** *****   *****

 بھارت اور نیوزی لینڈ کے در میان کل آکلینڈ میں کھیلے گئے دوسرے T-20؍ مقابلے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے نیو زی لینڈ نے مقررہ بیس اووروں میں133؍ رن بنا ئے ۔ جواب میں بھارت نے17؍ ویں اوور میں 3؍ وکٹ گنوا کر یہ نشا نہ حاصل کر لیا۔کے  ایل  راہل کو57؍ رن بنانے پر مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا۔ پانچT-20؍ مقابلوں کی اِس سیریز میں کل کی جیت کے بعد بھارت  دو  صفر سے آ گے ہے۔

***** 
*****

No comments: