Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 24 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر نو نِر مان سیناکے صدر راج ٹھا کرے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھارت میں گھُس آئے در اندازوں کو ملک سے باہر کرنے کے کام میں وہ مرکزی حکو مت کی مکمل حمایت کر تے ہیں اور اِس طرح کی کار وائی کے مطالبے کے لیے9؍ فروری کو وہ ممبئی کے آزاد میدان پر جلوس بھی نکالیں گے۔ راج‘ کل ممبئی میں ایم این ایس کے اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہر یت کے معاملے پر ملک کو سخت موقف اپنا نا ضروری ہے۔ ایم این ایس کے اجلاس میں پارٹی کے نئے جھنڈے کی رو نمائی بھی کی گئی۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ مثبت کا موں کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور اِسی لیے جھنڈاتبدیل کیا گیا ہے۔نئے جھنڈے پر شیواجی مہارج کی سر کا ری مہر کنندہ ہے۔ راج ٹھاکرے نے پارٹی کار کنوں کو ہدایت دی کہ انتخا بات کے دوران پارٹی کے امتحانی نشان‘ ریلوے انجن و الا جھنڈا ہی استعمال کریں۔ مراٹھی اور ہندوتو کے معاملے پر بولتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ مراٹھی اور ہندو تو جیسے معاملوں پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جا سکتا اور اِس بارے میں وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ساتھ ہی راج ٹھا کرے نے اعلان کیا کہ حکو مت کے ہر محکمے کے کام کاج پر نظر رکھنے کے لیے ایم این ایس کی خصو صی کمیٹیاں کام کریں گی۔
اِس بیچ راج ٹھاکرے نے اپنے فرزند امِت ٹھا کرے کے سر گرم سیاست میں آنے کا اعلان کر تے ہوئے اُنھیں عوام کے سامنے پیش کیا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا سہرہ شیو سینا کار کنوں کے سر باندھتے ہیں۔ آنجہا نی شیو سینا صدر بالا صاحب ٹھا کرے کے یومِ پیدائش کے موقعے پر کل ممبئی میں شیو سینا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔ اِس دوران شیو سینا کار کنوں نے اُدھو ٹھا کرے کا خیر مقدم کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے یہ واضح کیا کہ اُنھوں نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ حکو مت ضرور قائم کی ہے۔ لیکن شیو سینا نے ہندوتو کا دامن چھو ڑا نہیں ہے۔ تقریب میں شیو سینا کے سبھی وزیر وں کا استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
آنجہا نی شیو سینا صدر بالا صاحب ٹھا کرے کی جینتی کے موقعے پر کل مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جہاں ناندیڑ میں منعقدہ خون کا عطیہ کیمپ میں کئی لو گوں نے شر کت کی تو وہیں لاتور شیو سینا شاخ کی جانب سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کو کُر سیاں اور پانچ اسٹریچر تحفے میں دیے گئے۔
***** ***** *****
شہر یت تر میمی قانون CAA اور این آر سی کے خلاف ونچت بہو جن آ گھاڑی نے آج مہا راشٹر بند کی اپیل کی ہے۔ ونچت بہو جن آ گھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈ کر نے کہا کہ اِن دو نوں قوانین کے خلاف ملک بھر میں مظا ہرے ہورہے ہیں لیکن حکو مت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ۔ اِسی لیے وہ ونچت بہو جن آ گھاڑی نے مظا ہروں سے آ گے بڑھ کر آج مہا راشٹر بند کر نے کا فیصلہ لیا ہے۔
***** ***** *****
صحت سے متعلق سر کا ری اسکیم‘ مہا تما جیو تی رائو پھُلے جیون دائی آروگیہ یو جنا کے تحت آنے والے اسپتالوں کی تعداد 492؍ سے بڑھا کر ایک ہزار کی جائے گی۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کل یہ اعلان کیا۔اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے ٹوپے نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے دل کے مریضوں کے علاج کے لیے حکو مت’’ اسٹیمی‘‘ نامی اسکیم لا رہی ہے۔
***** ***** *****
اِس بیچ ٹو پے نے کل اورنگ آباد میں مراٹھواڑہ کو پانی فراہم کر نے والی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں مراٹھواڑہ میں چھ ڈیمس سے مستقبل میں پانی کی منصوبہ بندی کے خاکے کو بھی منظوری دی گئی۔ ٹو پے نے کہا کہ مانجرا ڈیم کا آ بی ذخیرہ نہا یت کم ہے اس لیے ڈیم کا مکمل آ بی ذخیرہ پینے کے لیے اور صنعتی استعمال کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
صوفی سنت سائی بابا کی جائے پیدائش پر جا ری تنازعے نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے۔ اِس معاملے میں پا تھری کے رہائشی افراد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا ئیں گے۔ پاتھری کے رکن ِ اسمبلی اور سائی با با مندر ٹرسٹ کے صدر با با جا نی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ وہ ثبو توں کے ساتھ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ سے رجوع کریں گے۔
خبر میں بتا یا گیا ہے کہ با با جا نی نے کہا ہے کہ وہ اِس معاملے میں وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا رے سے ملاقات نہ کر تے ہوئے سیدھے عدالت کا رخ کریں گے اور اگلے ہفتے عرضی داخل کر دیں گے۔
***** ***** *****
بی جے پی رہنما اور سابق ریاستی وز یر پنکجا منڈے کی قیادت میں پیر کے روز اورنگ آباد میں علا متی ہڑ تا ل کی جائے گی۔مہاراشٹر بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سُجیت سنگھ ٹھا کر کی جانب سے جاری کر دہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ قحط سے متا ثرہ مراٹھواڑہ کو اُسکے حق کا پانی دلوا نے کے لیے پنکجا منڈے ڈویژنل کمشنر دفتر پر علا متی ہڑ تال کریں گی۔ ٹھا کُر نے کہا کہ اِس ہڑ تال میں بی جے پی کے کئی سینئر رہنما بھی شامل ہوں گے۔
***** ***** *****
معروف مجا ہد آ زادی اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتا جی سُبھاش چندر بوس کی جینتی کے موقعے پر کل اُنھیں ملک بھر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مہاراشٹر میں بھی منترا لیہ سمیت سبھی ضلع کلکٹر دفتروں میں سبھاش چندر بوس کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے گئے اور جنگ آزادی میں اُن کی قر با نیوں کو یاد کیا گیا۔
ناندیڑمیں بھی نیتا جی سھباش چندر بوس کی جینتی کے ضمن میں شہر کے وزیر آباد علاقے سے جلوس نکا لا گیا۔
***** ***** *****
پر بھنی کے حضرت شاہ تُراب الحق عُرس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس کے تحت کا گذار ضلع کلکٹر بی پی پر تھوی راج‘ پولس سپرنٹنڈنٹ کرشن کانت اُپادھیا ئے اور کمشنر رمیش پوار نے کل عُرس کے مقام کا دورہ کیا اور انتظا مات کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment