Wednesday, 29 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹  ؍ جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ناسک ضلع کے دیو لہ تعلقے میں پیش آئے بس اور رکشے کے درمیان تصادم میں25؍ افراد ہلاک اور 18؍ زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ کل دو پہر پیش آ یا جب  ایس  ٹی  کار پو ریشن  کی بس دھو لیہ سے کڑوڑ کی جانب جا رہی تھی۔ سوندا نے-دیو لہ روڈ پر میشی پھا ٹے کے قریب بس بے قا بو ہو گئی اور مخالف سمت سے آ رہے اپے رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے بعد قریب واقع کنویں میں بس اور رکشہ گِر گئے۔ زخمیوں کا علاج دیو لہ دیہی اسپتال  اور ضلع  اسپتال مالیگائوں میں جاری ہے ۔
  دریں اثناء وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اِس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدا یت کی ہے۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کار پوریشن نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خا نہ کو فی کس ایک لاکھ روپئے جبکہ زخمیوں کو دس ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** *****

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست میں تیز رفتار تر قی ہونی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کل ناگپور میٹرو ریلوے کا ویڈیو کانفرنسِنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اِس موقع پر خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے امید ظا ہر کی کہ تر قی کے معاملے میں مرکز ریاستی حکومت سے اپنا تعا ون جاری رکھے گا۔ اِس تقریب میں مرکزی وزیر برائے زمینی حمل و نقل نتن گڈ کری ‘ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس اور ریاستی  کا بینہ کے اراکین موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں ناگپور میٹرو کے لیے کوشش کر نے والے تمام افراد کی ستائش کر تے ہوئے گڈ کری اور پھڑ نویس کو اِس خصوص میں کی گئی کوششوں کو بھی سرا ہا۔

***** ***** *****

 تجارتی اِدارے مہاراشٹرچیمبر آف کامرس اینڈ ایگریکلچر  نے سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پکا رے گئے  آج کے بھارت بند میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ادارے کے صدر سنتوش منڈلے نے بتا یا کہ بند میں کارو با ری افراد اور صنعت کاروں کے شامل ہونے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ اور عام صارفین مشکلات سے دو چار ہو تے ہیں اِس لیے ہم کارو بار بند نہ ر کھتے ہوئے کالے  فیتے باندھ کر بھارت بند کی حما یت کر تے ہیں۔ 

***** ***** *****

 خوراک اور شہری فراہمی کے ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے شیو بھو جن تھا لی اسکیم کے دائرے میں اضا فہ اشا رہ دیا ہے۔ مذکورہ وزارت کے پرنسپل سیکریٹری مہیش پا ٹھک  نے بھجبل کو شیو بھو جن مراکز پر لگنے والی لمبی قطا روں اور دیگر تفصیلات سے آ گاہ  کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ وہ شیو بھو جن ایپ کے ذریعے ہر دن تمام اضلاع میں اِس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہیں۔
 دریں اثناء وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل شیو بھو جن اسکیم سے فائدہ اٹھا نے والے افراد سے ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعے رابط کیا اور اسکیم کا جائز ہ لیا۔ کو لہا پور اور نندور بار میں شیو بھو جن کرنے والے افراد نے وزیر اعلیٰ سے بات کر تے ہوئے اِس اسکیم سے متعلق اطمینان کا ا ظہار کیا۔

***** ***** *****

 پر بھنی ضلعے کیDhokeshwar Multistate Credit Co-Operative Societyمیں غبن کے معاملے میں پولس نے سو سائٹی کے چیر مین ستیش کا لے سمیت4؍ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سو سائٹی کی پر بھنی اور جنتور شاخ میں 36؍ لاکھ روپئے غبن کرنے کے معاملے میں یہ کار وائی کی گئی۔ اِس گھپلے کی شکا یت 18؍ اگست 2018؁ء کو کی گئی تھی تب سے ہی تمام ملزمین فرار تھے۔

***** ***** *****

 ناندیڑ میں کرو نا وائرس کا ایک مشتبہ مریض پا یا گیا ہے۔ جس کا علاج ناندیڑ کے سر کا ری دوا خانے میں جا ری ہے۔ مذکورہ شخص اپنے کسی کام سے چین گیا تھا۔ طیران گاہ پر تشخیص کے دوران اُس میں کرو نا وائرس سے متا ثر ہونے کی علا مات نہیں پا ئی گئی تھیں تاہم اچا نک سر دی کھانسی کی شکایت ہونے پر وہ بذاتِ خوداسپتال میں ایڈمِٹ ہو گیا۔

***** ***** *****

 جالنہ ضلع کے ڈپٹی رجسٹرار دفتر کے ایک وفد نے کل ضلع میں غیر قانونی ساہوکا ری کرنے  والے5؍ افراد کے مکا نات پر چھا پہ مارا اور لین دین کے دستا ویزارت‘ رجسٹر اور دیگر کاغذات ضبط کیے۔ اِن میں جالنہ کے4؍ اور پر تور کا ایک سا ہو کار شامل  ہے۔ اِس موقعے پر ضلع کے ڈپٹی رجسٹرار نانا صاحب چو ہان نے بتا یا کہ ضبط شدہ کا غذات کی جانچ کے بعد متعلقین کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی۔

***** ***** *****

 ناندیڑ-اورنگ آ باد- ناندیڑ  اِس خصو صی ریل گاڑی کی معیاد میں 31؍ مارچ تک اضا فہ کیا گیا ہے۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطا بق ناندیڑ- شری گنگا نگر - ناندیڑ  اور  ناندیڑ-پنویل - ناندیڑ اِن دو نوں گاڑیوں میں سلیپر کلاس کے ڈبے کا اضا فہ کیاگیا ہے۔

***** ***** *****

 بھارت اور نیو زی لینڈ کے ما بین تیسرا T-20؍ کر کٹ مقا بلہ آج سے ہیمِلٹن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطا بق اِس مقابلے کا آغاز دو پہر ساڑھے بارہ بجے ہو گا۔ پانچ مقابلوں کی اِس سیریز میں بھارت کو دو صفر سے بر تری حاصل ہے۔

***** ***** *****

No comments: