Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 June 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 23 June 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
ریاستی حکو مت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے مفاہمتی معاہدے جیسے ہیں ویسے ہی رکھنے کا کیا فیصلہ
٭
ریاستی حکو مت نے شادی خا نوں اور لانس میں تقاریب کا اہتمام کرنے کی دی اجازت
٭
ریاست میں مزید3؍ ہزار721؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں‘ کل113؍ مریض دوران علاج چل بسے
٭
اورنگ آ باد شہر میںکل11؍ کورونا متاثرین انتقال کر گئے : جبکہ مزید126؍ مریضوںکی تصدیق
٭
جالنہ‘ بیڑ اور ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ ‘ عثمان آ باد میں ایک مریضہ کی موت
٭
وزیر برائے سماجی انصاف دھننجئے منڈے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے رخصت
اور
٭
کاشتکاروں کی قرض معا فی اور فصل قرض کی تقسیم کے مطالبے پر بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج
٭
کاشتکاروں کی قرض معا فی اور فصل قرض کی تقسیم کے مطالبے پر بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی حکو مت نے چین کے ساتھ کیے گئے تقریباً5؍ہزار کروڑ روپئے سر ما یہ کاری کے معاہدے فی الحال جیسے ہیں ویسے ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے یہ اطلاع دی۔ خیال رہے کہ اِسی مہینے کی 15؍ تاریخ کو 3؍ چینی کمپنیوں کے ساتھ سر مایہ کاری کے معاہدے کیے گئے تھے۔
***** ***** *****
ریا ستی حکو مت نے شادی خانوں اور لانس میں شادی کی تقاریب کا اہتمام کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔حکو مت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی تقا ریب50؍ مہمانوں کی موجود میں انجام دی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر شادی خانو ں اور لانس میں شادی کی تقاریب کااہتمام کرنے پر پا بندی عائد کر دی گئی تھی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل مزید3؍ہزار721؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میںاب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1؍ لاکھ35؍ہزار796؍ ہو گئی ہے ۔ جبکہ کل دِن بھر میں69؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ اِن اموات کے ساتھ ریاست بھر میں کورونا وائرس کے سبب اب تک 6؍ہزار283؍ مریض فوت ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب علاج کے بعد کل دن بھر میںایک ہزار 962؍افراد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ اِس طرح اب تک 67؍ہزار706؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال ریاست بھر میں 61؍ہزار796؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل11؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ اِن میں سے8؍ مریض گھاٹی اور 3؍ مریض خانگی ہسپتال میںزیر علا ج تھے۔وفات پا نے والوں میں سلوڑ کا 55؍ سالہ مریض بھی شامل ہیں۔ اِن اموات کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 202؍ ہو چکی ہے۔
اِسی دوران اورنگ آباد ضلعے میں کل مزید126؍ شہر یان کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔جس کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر3؍ہزار 656؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے 2؍ ہزار46؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں اور فی الحال ایک ہزار408؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
عثمان آباد میں زیر علاج55؍ سالہ کورونا مریضہ کل دوران علاج فوت ہو گئی۔ وہ کچھ روز قبل ممبئی سے لوٹی تھی ‘ وہ فشارے خون اور ذیا بطیس کے مرض میں مبتلاء تھی ضلع سول سر جن ڈاکٹر راجا بھائو گلانڈینے یہ اطلاع دی ۔
اِسی دوران ضلعے میںکل مزید 4؍ کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد 183؍ ہو گئی ہے ۔ جن میں سے7؍ مریض دوران علاج چل بسے جبکہ136؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اور فی الحال 40؍ مریض دواخانے میں شریک ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل 23؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر384؍ ہو گئی ہے۔ جس میں سے 11؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے جبکہ 248؍ اشخاص علاج کے بعدشفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔
اِسی دوران جالنہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے نافذ کر دہ تین روزہ کر فیو کی مدت ختم ہونے کے بعد کل بازار میں شہر یان کا ہجوم دیکھا گیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں گزشتہ روز 12؍ افراد کورونا وائرس کی نرغے میں آ گئے ۔ جس کے بعد ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر317؍ ہو گئی ہے ۔ اِن میں سے14؍ مریض دوران علاج انتقال کر گئے۔ دوسری جانب علاج کے بعد شفا یاب ہونے والے19؍ افراد کو کل دوا خا نے سے رخصت دیدی گئی۔ اِس طرح علاج معالجے کے بعد اب تک 238؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اور فی الحال 65؍ مریض شریک ہسپتال ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کل ایک ہی خاندان کے 4؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جبکہ ضلع ہسپتال میں زیر علاج 2؍ افراد کل صحت یاب ہو گئے لہذا انھیں دواخانے سے چھٹی دیدی گئی ۔ ضلع سول سر جن ڈاکٹر اشوک تھورات نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ضلعے میں اب تک116؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آئے ہیں جن میں سے82؍ سے زیادہ افراد کامیاب علاج کے بعد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے اور فی الحال صرف32؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں زیر علاج کورونا مریضوں میں سے کل11؍ کورونا مریض صحت یاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانے سے رخصت دیدی گئی۔ خیال رہے کہ ضلعے میں اب تک 240؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے223؍ افراد علاج معالجے کے بعد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں اور فی الحال صرف 17؍مریضوں کا علاج جاری ہے۔
اِسی دوران ہنگولی ضلعے میں کل ایک بھی کورونا مریض نہیں پا یا گیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاستی وزیر برائے سماجی انصاف دھننجئے منڈے کو کل بریچ کینڈی ہسپتال سے رخصت دیدی گئی۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اُنھیں12؍ جون کو دوا خانے میں شریک کیا گیا تھا۔ ہسپتال سے رخصت ہوتے وقت جناب منڈے نے کہا کہ عوام کی نیک خواہشات اور دعائوں کی بدولت وہ صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ منڈے کے ساتھ ساتھ اُن کے نجی سیکریٹری ‘ ڈرائیورس اور محافظ کی جانچ رپورٹ بھی منفی آ ئی لہذا اُنھیں بھی ہسپتال سے رخصت دیدی گئی ہے ۔
***** ***** *****
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل مسلسل 16؍ ویں روز بھی اضا فہ کیا گیا۔کَل پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر33؍ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر58؍ پیسے کا اضا فہ کیا گیا۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی گزشتہ16؍ روز میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر فی لیٹر8؍ روپئے 30؍ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر فی لیٹر9؍ روپئے46؍ پیسے کا اضا فہ کیا جا چکا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے لیے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانا ت کے نتائج آئند جولائی مہینے میں ظاہر کیے جا ئیں گے۔ بورڈ کی صدر نشین شکُن تلا کالے نے یہ اطلاع دی۔
وہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے ساتھ ہوئی ورچول میٹنگ میں مخا طب تھیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ بارہویں جماعت کے نتائج 15؍ جولائی تک اور دسویں جماعت کے تنائج جولائی مہینے کے آخر تک ظاہر کر دیے جائیں گے۔
اِس ملاقات میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے آن لائن طرز تعلیم کا بھی جائزہ لیا۔
***** ***** *****
شعبہ اعلی اور تکنیکی تعلیم کی جانب سے مختلف تعلیمی کورسیز میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے CET امتحا نات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کووِڈ19؍ کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء اور سر پرستوں کے مطالبے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ مذکورہ امتحانات کی نئی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
کاشتکاروں کی قرض معافی اور فصل قرض اِن مطالبات کی تکمیل کے لیے کل بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست گیر احتجاج کیا گیا۔پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کولہا پور سے اِس احتجا ج کی قیادت کی۔اُنھوں نے کہا کہ موسمی بارش شروع ہو چکی ہے ‘ تخم ریزی کا کام بھی ختم ہوا چاہتا ہے لیکن ابھی تک کاشتکاروں کو فصل قرض حاصل نہیںہوا۔اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے فی ہیکٹر25؍ سے50؍ہزار روپئے نقصان بھر پائی دینے کی بات کہی جا رہی ہے تاہم حقیقت میں کوئی امداد نہیں ملی ۔پاٹل نے کہا کہ 70؍ فیصد کاشتکاروں کا تقریباً11؍ہزار کروڑ روپیہ قرض باقی ہے جس کی وجہ سے بینک مزید فصل قر ض نہیں دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے اپیل کی کہ کسانوں کے مفاد میں حکومت فوراً کوئی مناسب فیصلہ کریں۔
اورنگ آ باد ‘ بیڑ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور ناندیڑ میں بی جے پی کے کار کنان نے اِن مطالبات کی تکمیل کے لیے احتجاج کیا۔
اورنگ آ باد ‘ بیڑ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور ناندیڑ میں بی جے پی کے کار کنان نے اِن مطالبات کی تکمیل کے لیے احتجاج کیا۔
***** ***** *****
کورونا وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے بیڑ ضلع جیل میں مقید43؍قید یوں کی عارضی طور پر ضمانت منظور کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ یگل سر وِس اتھاریٹی نے مذکورہ جیل خانے کے 274؍ قید یوں کو رہا کرنے کے لیے عدالت میں درخواست داخل کی تھی۔ اِن میں سے43؍ افراد کو عارضی طور پر ضما نت پر رہا کیا گیا ہے۔ مذکورہ اتھا ریٹی کے رکن سیکریٹری شرد دیشپانڈے نے پریس رلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے متعدد کاشتکاروں نے انتظامیہ کو شکایت درج کر وائی ہے کہ اُنھوں نے کئی نامور کمپنیوں کے تیار کر دہ سو یا بین کے جو بیج بوئے تھے اُن کی کونپلیں ہی نہیں پھو ٹی ۔ در خواست میں متعلقین کے خلاف سخت کار وائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کاشتکاروں کا کہناہے کہ بیج سے کونپلیں نہیں پھوٹنے کی وجہ سے کاشتکاروں پر دو بارہ تخم ریزی کی نوبت آ گئی ہے ۔ کسانوں نے پنچ نا مے کر کے نقصان بھر پائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کی جا دھو اڑی میں واقع نو بھارت فرٹی لائزر کا اجازت نا مہ معطل کر دیا گیا ہے۔
ضلع پریشد کے زرعی افسر آنند گنجے وار نے یہ اطلاع دی۔ خیال رہے کہ مذکورہ دکاندار یو ریا کھاد کا ذخیرہ ہونے کے با وجود کاشتکاروں کو فروخت کرنے سے انکار کر رہا تھا ۔ جس کے بعد وزیر زراعت دادا بھُسے نے اتوار کے روز بذات خود اسٹنگ آپریشن کر کے دھو کہ دہی کا معاملہ بے نقاب کیا تھا۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
ریاستی حکو مت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے مفاہمتی معاہدے جیسے ہیں ویسے ہی رکھنے کا کیا فیصلہ
٭
ریاستی حکو مت نے شادی خا نوں اور لانس میں تقاریب کا اہتمام کرنے کی دی اجازت
٭
ریاست میں مزید3؍ ہزار721؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں‘ کل113؍ مریض دوران علاج چل بسے
٭
اورنگ آ باد شہر میںکل11؍ کورونا متاثرین انتقال کر گئے : جبکہ مزید126؍ مریضوںکی تصدیق
٭
جالنہ‘ بیڑ اور ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ ‘ عثمان آ باد میں ایک مریضہ کی موت
٭
وزیر برائے سماجی انصاف دھننجئے منڈے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے رخصت
اور
٭
کاشتکاروں کی قرض معا فی اور فصل قرض کی تقسیم کے مطالبے پر بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
٭
کاشتکاروں کی قرض معا فی اور فصل قرض کی تقسیم کے مطالبے پر بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment