Thursday, 25 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭
ملک بھر کی تمام شہری اور ملٹی اسٹیٹ امداد باہمی بینکوں کو ریزرو بینک آ ف اِنڈیا کے زیر نگرانی کرنے کا مرکزی کا بینہ کا فیصلہ

٭
مُدرا  اسکیم کے تحت فراہم کیے جا نے والے شِشو قرض پر2؍ فیصد کی رعا یت

٭
ICSE بورڈ کے تحت ملتوی کیے گئے امتحانات جولائی میں منعقد کرنے کی اجازت دینے سے ریاستی حکو مت کا انکار

٭
ریاست میں کل مزید3؍ہزار214؍ کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف 248؍ کی موت

٭
اورنگ آ باد میں بھی کل پائے گئے کورونا کے200؍ نئے مریض‘ 12؍ کی موت

٭
جالنہ‘ لاتور ‘ ناندیڑ‘ عثمان آ باد ‘ پر بھنی اور ہنگولی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
اور
٭
ریاست کے چیف سیکریٹری عہدے پر سنجئے کمار کا اور وزیر اعلیٰ کے چیف ایڈوائزرعہدے پر اَجوئے مہتا کا تقرر
 

  خبریں  اب تفصیل سے....

 مرکزی حکو مت نے کل بینکِنگ ‘ خلاء اور مویشیوں کی افزائش کے شعبوں میں اہم فیصلے کیے۔ مرکزی کابینہ نے کل ملک بھر کی شہری اور ملٹی اسٹیٹ امداد باہمی بینکو ںکو بھارتی ریزرو بینک کی زیر نگرا نی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کا بینی اجلاس کے بعد مرکزی وزیر اطلاعات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے یہ اطلاع دی۔ اِس خصوص میں صدارتی حکم نا مہ جلد ہی جا ری کیا جائے گا۔ ملک بھر میں امداد باہمی بینکوں کی تعداد  دیڑھ ہزار سے زائد ہے او ر  ان بینکوں کے ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد صارفین  ہیں۔ جن کا کم و بیش 4؍ لاکھ 84؍ ہزا ر کروڑ روپیوں کا ٹرن اوور ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ حکو مت کے اِس فیصلے کے بعد صا رفین کا بینک پر اعتماد میں مزید اضا فہ ہوگا۔ اور اُن کی رقو مات محفوظ رہیں گی۔
 مُدرا  اسکیم کے تحت دیے جا نے والے شیشو قرض کی شرح سود میں 2؍ فیصد کی رعایت  کا کل مرکزی کا بینہ نے فیصلہ کیا ہے ۔ جا ریہ سال کے ماہ جون سے آئندہ 31؍ مئی 2021؁  تک یہ چھوٹ جاری رہے گی۔ مرکزی کا بینہ نے دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی مدت میں 31؍ جنوری 2021؁ تک توسیع کی ہے۔ مویشیوں کی افزائش کے لیے کل منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں 15 ؍ ہزار کروڑ روپیوں کا فنڈ مختص کیا گیا ۔ ساتھ ہی خلائی شعبے میں خانگی حصے داری میں اِضا فے کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر ایٹمی توا نائی جتیندر سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ خلائی ٹیکنا لو جی کا سماجی اور معاشی تر قی میں مناسب استعمال کے لیے قومی خلائی تحفظ مرکز کے قیام کا بھی اِس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

**** ***** ***** 

 فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزارت نے قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق  NCERT کے لیے تعلیمی سال
2020-21؁  میں عمل آ وری کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا ہے۔ اِس کے تحت وزارت نے رواں برس اکتوبر تک
 اول تا پنجم جماعتوں کے لیے اور آئندہ برس مارچ سے12؍ جماعت کے تمام مضا مین سکھا نے کے لیے
 انفوگرافِکس ‘ تصا ویر اور پریزینٹیشن ‘ تیار کرنے کی ہدایت دی  ہے۔ وزارت نے رواں برس دسمبر تک اول تا پنجم جماعتوں اور جون 2021؁ تک ساتویں سے بارہویں جماعتوں کے اساتذہ کے لیے آن لائن تر بیتی نصاب بھی تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

***** ***** *****

 ریاستی و زیر نقل و حمل انیل پر ب کی سر براہی میں ریاست میں کورونا وباء کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے مختلف مال بر داری تنظیموں اور شہری ٹرانسپورٹ اسکیم کے نمائندوں کے ساتھ ایک13؍رکنی ریاستی سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ اِس ٹاسک فورس کے ذریعے عام ٹریفک نظام‘ نقل و حمل سے متعلق امور کے سبب ہونے والے اثرات اور ٹرانسپورٹ نظام کو در پیش مسائل کا مطالعہ کیا جائے گا۔ مسائل کے حل کے لیے لا ئحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اور موقع و محل کی منا سبت سے اقدامات کیے جائیں گے۔

***** ***** ***** 

 ریاستی حکو مت نے ممبئی عدالتِ عالیہ کو بتا یا  کہ Indian Certificate for School Education  ICSE؍  کے بورڈ کو دسویں اور بارہویں کے زیر التواء امتحا نات کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اِس خصوص میں عدالت میں داخل در خواست پر سماعت کے دوران ریاستی حکو مت کے
 Solicitor General آشوتوش کُنبھ کونی نے یہ موقف پیش کیا۔ کُنبھ کو نی نے عدالت کو بتا یا کہ کورونا کے پھیلائو کے پیش نظر حکو مت نے ریاست میں واقع  یو نیور سٹیز کے امتحانات تک منسوخ کر دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطا بق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر صدارت کل ریاست کے قدرتی آ فات سے نمٹنے والے محکمے کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیاICSE بورڈ نے آئندہ 2 ؍ جولا ئی سے
 دسویں اور بارہویںکے ملتوی امتحا نات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی تھی۔

***** ***** ***** 

 صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے شفا یاب ہونے  والے مریضوں کی شرح 56.7؍ فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا متا ثرین کی تعداد4؍ لاکھ56؍ ہزار
183؍ ہو چکی ہے۔ جن میں سے14 ؍ ہزار487؍ مریض اِس وباء سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت نے بتا یاکہ اب تک2؍ لاکھ58؍ہزار685؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں  اور فی الحال ایک لاکھ83؍ہزار22؍ مریض زیرعلاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست بھرمیں کل مزید3؍ہزار214؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ49؍ہزار10؍ ہوگئی ہے۔ جبکہ کل
248؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا وائرس کے سبب  مرنے والوں کی تعداد6؍ہزار531؍ ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ریاست بھر میں اب تک 69؍ہزار631؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں اور ابھی 62؍ہزار833؍ مریض زیر علاج ہیں۔ 

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے میں کل 12؍کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ اِس کے بعد ضلعے میں اب تک
218؍ کورونا مریض جا بحق ہو چکے ہیں۔اِسی دوران ضلعے میں کل مزید200؍افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر4؍ ہزار36؍ ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز پائے گئے کورونا مریضوں میں سے 112؍ مریض شہری علاقوں کیجبکہ 88؍ مریضوں کا تعلق دیہاتوں سے ہے۔ اِسی طرح علاج کے بعد کل 81؍ افراد شفا یاب ہو کر گھر لوٹے ہیں  ۔ اورنگ آباد ضلعے میں اب تک 2؍ہزار 217؍ کورونا متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اور فی الحال ایک ہزار601؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 


***** ***** *****
یہ خبری آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہے
***** ***** ***** 


 جالنہ ضلعے میں کل کورونا کے 14؍ نئے مریض منظر عام پر آئے۔ جن میں جالنہ شہر کے9؍ بھو کر دن اور گوندی کے2-2؍   پولس ریزرو دستے کا ایک جوان شامل ہے۔ جس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 400؍ ہو چکی ہے۔ جن میں سے277؍ مریض شفا یاب ہو ئے ہیں جبکہ اب تک 12؍ کی موت واقع ہو چکی ہے۔

***** ***** ***** 

  عثمان آ باد ضلعے میں بھی کل 5؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا کے کُل191؍ مریض ہو چکے ہیں جن میں سے 140؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ
8؍ مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں کل دوران علاج کورونا کا ایک مریض چل بسا۔ اِسی دوران ضلعے میں اِ س وباء کے تین نئے مریضوں کا اضا فہ بھی درج کیا گیا۔جس میں وِلاس رائو دیشمکھ سر کاری طبی سائنس ادارے کا
ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد 249؍ ہو چکی ہے۔جس میں سے
62 ؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں بھی کل کورونا کے مزید3؍ مریض پائے گئے ہیں ۔  اوراِن تینوں کو اندھار واڑی میں کورنٹین کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد 229؍ ہو چکی ہے۔ ضلعے میں فی الحال 22؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلعے میں کل کورونا وباء کے5؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد ضلعے میں اِس مرض کے متاثرین کی کل تعداد326؍ ہو چکی ہے۔ جن میں سے اب تک14 ؍ مریض اِس وباء سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 245 ؍ شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ سرِ دست ضلعے میں64؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد 100؍ سے زائد ہو چکی ہے۔ کل 3؍ نئے مریضوں کے سامنے آ نے کے بعد کورونا کے101؍ مریض ہو چکے ہیں ۔ ضلعے میں اب تک90؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ہیں جنھیں اسپتالوں سے رخصت دیدی گی ہے۔ فی الحال صرف 5؍ مریض زیر علاج ہیں  اور  3؍ مریض دوران علاج جا بحق بھی ہوئے ہیں۔ ضلعے میں کل شب12؍ بجے سے27؍ جون شب12 ؍ بجے تک کر فیو نافد کیا جائے گا۔ یہ کر فیو کار پوریشن کی حدود  او  مزید5؍ کلو میٹر علاقے میں نافذ رہے گا۔

***** ***** ***** 

 قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی حکو مت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ ‘ دیگر وزراء اور انتظا میہ میں تال میل کے فقدان کے سبب ریاست میں کورونا سے ہلاک ہو نے والوں کی شرح میں اضا  فہ تشویشناک ہے۔ وہ کل شو لا پور میں کورونا متاثرین کے علاج اور دیگر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر رو ںکے علا وہ دیگر عوامی نمائندوں کو کورونا وباء کے خلاف جنگ میں اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ خانگی اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے علاج کے لیے حکو مت کی جانب سے طئے کر دہ فیس سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ متوسط طبقہ اِس استحصال سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ پھڑ نویس نے مقررہ حد سے زائد فیس وصول کرنے والے اسپتالوں کے خلاف شکا یات کے لیے ہیلپ لائن شروع کرنے کا مطا لبہ کیا ۔ اُنہوں نے مہا تما جیو تی با پھلے عوامی صحت اسکیم کے تحت شدید طور پر بیمار مریضوں کے ساتھ ساتھ عام مریضوں کے مفت علاج کا بھی مطالبہ کیا۔

***** ***** *****

 ریا ستی حکو مت نے سنجئے کمار کو ریاست کا چیف سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ موجودہ چیف سیکریٹری اَجوئے مہتا30؍ جون کو سبکدوش ہو رہے ہیں جس کے بعد سنجئے کمار یہ عہدہ سنبھا لیں گے۔ سنجئے کمار اِس وقت ہائوسنگ محکمے کے اضا فی چیف سیکریٹری ہیں ساتھ ہی اُن کے پاس محکمۂ داخلہ کا اضا فی چار بھی ہے۔ اَجوئے مہتا یکم جو لائی سے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کے مشیر اعلیٰ ہوں گے۔

***** ***** *****

 پر بھنی ضلعے میں بی جے پی  صدر ڈاکٹر سبھاش کدم کی زیر قیادت کل ضلع کے پور نا تعلقے کے کسا نوں کو فصل قرض فراہم کرنے کے مطالبے پر پر بھنی شہر کے تمام بینکوں کے روبرو احتجاج کیا گیا ۔ بر وقت قرض واپس کرنے والے کسا نوں کو خریف کی تخم ریزی کے لیے فوری طور پر قرض کی فراہمی اور قرض کی تقسیم میں شفا فیت لا نے کے لیے بینک میں اسکیل آف فائنانس کا بورڈ آویزاں کرنے کے مطالبات محضر دے کر کیے گئے ۔

***** ***** *****





 آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...

٭
ملک بھر کی تمام شہری اور ملٹی اسٹیٹ امداد باہمی بینکوں کو ریزرو بینک آ ف اِنڈیا کے زیر نگرانی کرنے کا مرکزی کا بینہ کا فیصلہ

٭
مُدرا  اسکیم کے تحت فراہم کیے جا نے والے شِشو قرض پر2؍ فیصد کی رعا یت

٭
ICSE بورڈ کے تحت ملتوی کیے گئے امتحانات جولائی میں منعقد کرنے کی اجازت دینے سے ریاستی حکو مت کا انکار

٭
ریاست میں کل مزید3؍ہزار214؍ کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف 248؍ کی موت

٭
اورنگ آ باد میں بھی کل پائے گئے کورونا کے200؍ نئے مریض‘ 12؍ کی موت

٭
جالنہ‘ لاتور ‘ ناندیڑ‘ عثمان آ باد ‘ پر بھنی اور ہنگولی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
اور
٭
ریاست کے چیف سیکریٹری عہدے پر سنجئے کمار کا اور وزیر اعلیٰ کے چیف ایڈوائزرعہدے پر اَجوئے مہتا کا تقرر
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭

No comments: