Friday, 26 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۲۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭
ریاست کی صنعتی تر قی میں تیزی لانے کے مقصد سے 50؍ کروڑ روپئے سے زیادہ سر مایہ کاری کے پروجیکٹس کو  MAHA - LICENSE  دیے جائیں گے ۔ ریاستی حکو مت کا فیصلہ

٭
ریاست بھر میں آئند اتوار سے کھولی جا سکتی ہیں نائی کی دکانیں ‘ ریاستی حکو مت نے دی اجازت

٭
ریلوے خد مات12؍ اگست تک بند رہیں گی :  وزارتِ ریلوے کا فیصلہ

٭
ریاست میں مزید 4؍ ہزار841؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں ‘ کل 192؍ کورونا مریض چل بسے ۔ اورنگ آباد میں بھی14؍ کورونا مریضوں کی موت : مزید 263؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر

٭
اورنگ آ بادضلعے میں کورونا وباء پر قا بو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات تیز کرنے کی وزیر اعلیٰ نے دی ہدایت                  اور
٭
اورنگ آباد کی ایم جی ایم  ڈیمڈ یونیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سُدھیر گوہا نے
  اِنٹر نیشنل اکیڈمی ایوارڈ کے لیے منتخب
   اب خبریں تفصیل سے....
 کورونا وائر س کی وباء کے خاتمے کے بعد ریاست کی صنعتی تر قی میں تیزی لا نے کے مقصد سے ریاستی کا بینہ نے کل مختلف منصوبوں کو منظوری دی۔ ریاست میں براہ راست غیر ملکی سر ما یہ کاری اور 50؍ کروڑ روپئے  سے زائد سر مایہ کاری کے پرو جیکٹ  کے لیے  تعمیری کام اور  مصنوعات سازی کے لیے حکو مت کی جانب سے بطور تیقن Maha - License   دیا جائے گا۔  ساتھ ہی کا بینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اِیسی صنعتوکے قیام سے قبل کے ضروری کام کرنے ‘ تعمیرات کا آغاز کرنے  اور مصنوعات سازی  کے لیے در کار مختلف اجازت نا مے   مَیتّری  ککش  کے ذریعے فراہم کیے جا ئیں گے۔
 اِسی طرح کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے  مزدوروں کی نقل مکا نی کے بعد صنعتوں کو افرادی قوت دستیاب کروانے  اور  مقا می افراد کو روز گار کے مواقع فراہم کر نے کے مقصد سے  خصو صی پورٹل تیار کرنے کا   بھی فیصلہ ریاستی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

***** ***** *****

 ریاستی حکو مت نے آئندہ 28؍ جون سے نائی کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
مدد اور باز آ بادکاری کے وزیر وِجئے وڈیٹی وار نے کل یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے بتا یا کہ کل ہوئے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے تمام احتیا طی تدابیر اختیار کرتے ہوئے  نائی کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ سلو ن میں  نائی اور گاہکوں کو  لازمی طور پر سینی ٹائزر  اور  ماسک کا استعمال کرنا ہو گا۔ ہر گاہک کے لیے نیا نیپکِن استعمال کر نا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 وزارتِ ریلوے نے ریلوے خد مات آئندہ12؍ اگست تک بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔تاہم 12؍ مئی سے دوبار شروع کی گئی راجدھا نی اور  یکم جون سے شروع کی گئی کچھ ریلو گاڑیاں چلتی رہیں گی۔  وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  یکم جولائی  سے 12؍ اگست کے در میان سفر کے لیے بک کیے گئے ٹکٹس پوری طرح ریفنڈ  کیے جائیں گے۔

***** ***** *****

 CBSE اور  ICSE نے اپنے یکم جولائی سے شروع ہونے والے دسویں اور با رہویں جماعت کے امتحا نات منسوخ کرد یے ہیں۔ کووِڈ19؍ وباء کے پیش نظر اِن دو نوں بورڈز کے زیر التواء امتحا نات منسوخ کرنے کی در خواست پر کل عدالتِ عالیہ میں سماعت کی گئی۔ اِس موقع پر دو نوں بورڈز اور مرکزی حکو مت کی جانب سے عدالت کو اِس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ CBSE کی جانب سے بتا یا گیا کہ مذکورہ امتحا نات بعد میں لیے جا ئیں گے۔بورڈ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ طلبہ کو اِس بات کی آزادی ہو گی کہ وہ گزشتہ کار کر دگی کی بنیاد پر نشانات دیے جانے کا انتخاب کریں یا  بعد میں ہونے والے امتحان میں شرکت کریں۔

***** ***** ***** 

 Maharashtra University of Health Sciences   کے انڈر گریجویٹ کورسیز کے آخری سال کے امتحانات کا نظام الاوقات 45؍  روز قبل جاری کرنے سے متعلق حکومتی فیصلہ کل جاری کیا گیا۔ خیال رہے کہ  یو نیور سٹی نے16؍ جولائی سے امتحانات کے انعقاد کے لیے عارضی نظام الاوقات جاری کیا تھا۔ تاہم وزیر برائے طبی تعلیم امِت دیشمکھ نے طلبہ کو امتحان کی تیار کے لیے خاطر خواہ وقت میسر آئے اِس مقصد سے مذکورہ امتحان کا نظام الاوقات 45؍ روز قبل جاری کرنے کی  ہدایت دی تھی ۔دیشمکھ نے بتا یا کہ حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ہدایت کے بعد ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کے ایکزامینیشن بورڈ  کی میٹنگ جلد کر کے تمام میڈیکل کورسیز  کے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کورسیز کے امتحانات کا نیا نظام الاوقات جلد ہی جاری کیا جائے  گا۔

***** ***** ***** 

 وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کورونا انفکشن کی جلد از جلد تشخیص کر نے کے مقصد سے  ANTIGEN TES  شروع کیے جا رہے ہیں۔ وہ کل سوشل میڈیا کے توسط سے مخا طب تھے۔ ٹو پے نے بتا یا کہ اِس کے لیے ایک لاکھ کٹس خریدے گئے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس کے لیے فی  جانچ ساڑھے چار سو روپئے کے اخراجات پیش آئے گے اور اِس جانچ کے نتائج صرف ایک گھنٹے میں حاصل ہو جائے گے۔

***** ***** ***** 

 وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ یوگ گرو بابا رام دیو کی  پتنجلی آیور ویدک لمیٹیڈ کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس انفکشن کے علاج کے لیے تیار کی گئی دوا کو ریاست میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اپنے ٹوئیٹ پیغام میں اُنھوں نے بتا یا کہ پہلے جئے پوری کی نیشنل اِنسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس  پتنجلی کی تیار کردہ دوا کی جانچ کرے گی۔اُنھوں نے کہا کہ تا حال دوا کی جانچ نہیں ہوئی ہے اسی لیے وزارتِ آیوش نے دوا کی تشہیر کرنے پر پا بندی لگا دی ہے۔ وزیر موصوف نے مہاراشٹر میں مذکورہ دوا کی تشہیر کرنے  یا فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر پتن جلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا  انتباہ دیا ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ28؍ جون اتوار کے روز من کی بات پروگرام میں اہل وطن سے مخاطب ہوں گے۔یہ پروگرام  صبح گیارہ بجے آکاشوا نی کے تمام مراکز سے نشر کیا جائے گا۔ من کی بات پروگرام کے دوسرے دور کی یہ 13؍ ویں قسط ہوں گی ۔


***** ***** ***** 
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****


 ریاست بھر میں کل مزید4؍ہزار841؍ افراد کورونا وائرس کی زد میںآ گئے ۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر  ایک  لاکھ 47؍ ہزار741؍ ہو گئی ہے۔ کل 192؍ کورونا مریض دوران علاج انتقال کر گئے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے سبب اب تک10؍ہزار931؍ مریض جا بحق ہو چکے ہیں۔
 دوسری جانب علاج کے بعد کل3؍ہزار661؍ا فراد شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 77؍ہزار453؍ افراد کورونا وائرس کو مات دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 63؍ہزار342؍کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے گزشتہ روز 14؍کورونا متاثرین کی موت واقع ہو گئی۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد  232؍ ہو چکی ہے۔
 اِسی دوران ضلعے میں کل مزید263؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اِن میں اورنگ آباد شہر کے149؍ اور  دیہی علاقوں کے114؍مریض شامل ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر4؍ ہزار299؍ ہو چکی ہے۔
 دوسری جانب علاج معالجے کے بعد کل 76؍ افراد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ جس کے بعد ضلعے میں اب تک 2؍ہزار293؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال ایک ہزار774؍ مریض شریک ہسپتال ہیں۔

***** ***** ***** 

 جالنہ شہر میں کل55؍ سالہ کورونا مریضہ کا انتقال ہو گیا۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 13؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران جالنہ میں کل مزید 9 ؍ کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 407؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ علاج کے بعد کل 10؍ افراد شفا یاب ہو گئے  اس طرح ضلعے میں اب تک 287؍ افراد صحت یاب ہو گئے ہیں  اور فی الحال98؍ مریض دواخانے میں شریک ہیں۔

***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلعے میں بھی گزشتہ روز 5؍ افراد کورونا وائرس سے متا ثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر331؍ ہو گئی ہے۔ ضلعے میں کل مزید
19؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ اِس طرح ناندیڑ میں علاج کے بعد صحت یاب ہو نے والوں  کی مجموعی تعداد267؍ ہو چکی ہے۔

***** ***** ***** 

 عثمان آ باد ضلعے میں گزشتہ روز 4؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر194؍  ہو چکی ہے۔ جن میں سے144؍ افراد علاج کے بعد
شفا یاب ہو چکے ہیں ۔ اور فی الحال عثمان آ باد میں41؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں بھی کَل ایک کورونا مریض پا یا گیا۔ جس کے ساتھ ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر103؍ ہو گئی ۔کل جو شخص کورنا وائرس کی زد میں آ یا اُس کا تعلق پر بھنی تعلقے میں پا تھری گائوں سے ہے لہذا اِس گائوں کو آئندہ حکم ملنے تک ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 زیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ہدایت دی ہے کہ اورنگ آباد ضلعے میں کورونا وباء کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدمات کیے جائیں ۔وزیر اعلیٰ نے کل ویڈو کانفرنسنگ کے توسط سے عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔اِس موقعے پر نگراں وزیر سبھاش دیسائی نے اورنگ آ باد میں کیے جا رہے اقدمات کی تفصیلات پیش کی۔رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے سر کاری میڈیکل کالج اور ہسپتال گھا ٹی  میں سو پر اسپیشیللیٹی ہسپتال  کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اِسی طرح رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے گھاٹی دواخانے میں ادویات کی مستقل فراہمی کو یقینی بنا نے کی بات کہی۔
تمام اراکین اسمبلی نے بھی مختلف مشورے پیش کرتے ہوئے ہر لحاظ سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی با ت کہی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد ضلعے کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی نے کل ویجا پور تعلقے کے ہنو منگ گائوں ‘ مہا ل گائوں اور گنگا پور تعلقے کے واحے گائوں کا دورہ کیا۔ اِس دوران اُنھوں نے نا نا جی دیشمکھ کر شی سنجیو نی منصوبہ‘ پھلو ں کی پیدا وار کی اسکیم کے تحت باغبا نی  ‘ قطرہ قطرہ آبپاشی‘ فوارہ آبپاشی  اور چھو ٹے زرعی تالاب وغیرہ کاموں کا براہ راست معائنہ کیا۔ اور کاشتکاروں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کر کے اُن کے مسائل سے آگہی حا صل کی۔ 

 ***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی رہنما سُپریہ سُلے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایندھن کی قیمتوں میں تخفیف کر کے عام آدمی کو راحت پہنچا نے کی التجاء کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایندھن کی حالیہ قیمتیں گزشتہ70؍ برسوں میں اب تک کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔ 

***** ***** ***** 

 بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گو پی چند پڈلکر کی جانب سے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ  رکن پارلیمنٹ شرد پوار سے متعلق نا منا سب بیان کی کل ریاست بھر میں شدید مذمت کی گئی۔
 دھو لیہ ضلعے میں این سی پی کی جانب سے پڈلکر کے پُتلے پر جوتے مارو آندو لن کیا گیا اور پڈلکر کا علامتی پُتلہ نذر آ تش کیا گیا۔جالنہ  اور  اورنگ آ باد میں بھی پڈلکر کے بیان کی مذمت میں مظاہرے کیے گئے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن میں کورونا متاثرہ مریض پائے جانے کے بعد تین روزہ جنتا کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سے نافذ کردہ اِس کرفیوں میں طبی خد مات کو چھوڑ کر باقی سبھی کاروباری سر گر میاں بند رہیں گی۔ اور بلا وجہ مٹر گشتی کر نے پر بھی پا بندی عائد رہے گی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد کی ایم جی ایم ڈیمڈ یونیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سدھیر گوہانے کی تعلیمی شعبے میں گراں قدر خد مات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنھیں  اِنٹر نیشنل اکیڈ می اعزاز سے نوازا جائے گا۔  یہ ایوارڈ
 Unicorbian Business School, University of the Commonwealth Caribbean
 کی جانب سے دیا جا تاہے۔

***** ***** *****


 



 آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
ریاست کی صنعتی تر قی میں تیزی لانے کے مقصد سے 50؍ کروڑ روپئے سے زیادہ سر مایہ کاری کے پروجیکٹس کو  MAHA - LICENSE  دیے جائیں گے ۔ ریاستی حکو مت کا فیصلہ

٭
ریاست بھر میں آئند اتوار سے کھولی جا سکتی ہیں نائی کی دکانیں ‘ ریاستی حکو مت نے دی اجازت

٭
ریلوے خد مات12؍ اگست تک بند رہیں گی :  وزارتِ ریلوے کا فیصلہ

٭
ریاست میں مزید 4؍ ہزار841؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں ‘ کل 192؍ کورونا مریض چل بسے  ۔  اورنگ آباد میں بھی14؍ کورونا مریضوں کی موت : مزید 263؍ افراد آئے کورونا وائرس کے نر غے میں

٭
اورنگ آ بادضلعے میں کورونا وباء پر قا بو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات تیز کرنے کی وزیر اعلیٰ نے دی ہدایت                  اور
٭
اورنگ آباد کی ایم جی ایم  ڈیمڈ یونیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سُدھیر گوہا نے
  اِنٹر نیشنل اکیڈمی ایوارڈ کے لیے منتخب
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

No comments: