Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 June 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 29 June 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
ریاست کے وہ علاقے جہاں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے وہاں 30؍ جون کے بعد بھی لاک ڈائون قائم رہے گا۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے
٭
لداخ میں بھارتی سر زمین پر نظر رکھنے والوں کو بھر پور جواب مل چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی۔
٭
ریاست بھر میں کل مزید5؍ہزار 496؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر : 156؍ مریض دوران علاج چل بسے
٭
اورنگ آ باد میں بھی گزشتہ روز9؍ کورونا مریض انتقال کر گئے جبکہ مزید271؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں۔
اور
٭
ریاستی پولس میں جلد ہی 8؍ ہزار عہدوں پر تقررات کیے جائیں گے۔
٭
ریاستی پولس میں جلد ہی 8؍ ہزار عہدوں پر تقررات کیے جائیں گے۔
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست کے وہ علاقے جہاں کورونا وائرس کا پھلائو جا ری ہے وہاں 30؍ جون کے بعد بھی لاک ڈائون قائم رہے گا۔ وہ کل سوشل میڈیا کے توسط سے مخاطب تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کا روباری سر گرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے مقصد سے مِشن بِگن اگین شروع کیا گیا ہے تاہم کورونا وائرس کا خطرہ ابھی بر قرار ہے اِسی لیے عوام ہجوم کرنے سے گریز کریں اور نہا یت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے باہر نکلیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاروں کو سویا بین کے ناقص بیج فروخت کر کے دھوکہ دینے والوں کے خلاف مقد مات درج کیے جائیں گے اور اُن سے کاشتکاروں کو نقصان بھر پائی دلوائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں ہم کہی بھی کمزور ثابت نہیں ہوئے ہیں اور جو بھی دوا تجویز کی جارہی ہے وہ فراہم کرکے مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پلاز مہ تھیراپی سے 90؍ فیصد مریض شفا یاب ہو رہے ہیں اور اِس تھیراپی کا سب سے زیادہ استعمال مہاراشٹر میں کیا جا رہا ہے۔اُنھوں نے صحت یاب ہو چکے اینٹی باڈیز مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کر کے کورونا مریضوں کے علاج میں تعا ون کریں۔
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ممبئی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی کامیاب حکمت عملی اب ریاست بھر میں نافذ کی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کی سا لمیت کو بر قرار رکھنے کے لیے بھارت کی ہمیت اور قوت سے پوری دنیا واقف ہو چکی ہے ۔ وہ کل من کی بات پروگرام میں عوام سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ لداخ میں بھارتی علاقے پر نظر یں خراب کرنے والوں کو منہ توڑ جواب ملک چکا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت دوستی کے جذبے کا احترام کرتا ہے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات میں لاک ڈائون ختم کر تے ہوئے کورونا وائرس کو مات دینے اور ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اُنھوں نے کہا کہ لاک ڈائون ختم کرتے ہوئے بھی ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
مودی نے کہا ہے کہ خود انحصاری کی جانب بڑھتے ہوئے ہمیں دیسی ساختہ مصنوعات کی خرید ی کو تر جیح دینا چاہیے ۔ اِس دوران وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں ملک کو در پیش مختلف مصائب اور اُن سے نمنٹے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ صبرو تحمل اور ثابت قدمی کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کرنا بھارت کی تہذیب ہے۔اِس موقعے پر اُنھوں نے زراعت ‘ کوئلے کی کان کنی اور دیگر شعبہ جات میں کئے گئے تاریخی فیصلوں کی بھی معلو مات پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فطرت او رماحولیات کی حفاظت کے لیے عوامی تعاون نہا یت ضروری ہے ۔

ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید 5؍ہزار493؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پا ئے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ64؍ہزار626؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں سے اب تک7؍ ہزار429؍ مریض دوران علاج انتقال کر گئے ۔ جن میں علاج کے دوران کل فوت ہونے والے 156؍کورونا مریض بھی شامل ہیں۔
جبکہ دوسری جانب کل ہی 220؍ افراد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے اِس طرح ریاست بھر میں اب تک مجموعی طور پر 86؍ ہزار575؍ افراد شفا یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال 70؍ہزار607؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں کل 9؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔مہلو کین میں 4؍ مرد اور
5؍ خواتین شامل ہیں۔ اِن اموات کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 247؍ تک جا پہنچی ہے۔
اِسی دوران گزشتہ روز ضلعے میں مزید271؍ افراد میں کورونا وائرس کی علا مات پائی گئی۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر5؍ہزار37؍ ہو چکی ہے۔ کل پائے گئے مریضوں میںاورنگ آباد شہر کے173؍ جبکہ دیہی علاقوں کے 98؍ مریض شامل ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک 2؍ہزار556؍ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں اور فی الحال 2؍ ہزار234؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

جالنہ ضلعے میں کل مزید2 ؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے۔اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں
اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر504؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے
19؍ افراد کو کل دواخانے سے رخصت دیدی گئی۔اِس طر ح جالنہ ضلعے اب تک336؍ افراد کورونا وائر س سے نجات پاکر صحت یاب ہونے ہوچکے ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں گزشتہ روز مزید4؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔جس کے ساتھ ہی ضلعے میں
اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر109؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران جنتور شہر میں کل ایک کورونا مریض پائے جانے کے بعد ضلع کلکٹر دیپک مُگ لیکر نے گزشتہ رات 12 ؍ بجے سے 30؍ جون کی رات 12 ؍ بجے تک کر فیو نافذ کرنے کاحکم دیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے کے بھی مزید 3 ؍ افراد کل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر209؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں سے 9 ؍ مریض دوران علاج فوت ہو گئے ہیں جبکہ 166 ؍افراد علاج کے بعدصحت یاب ہو چکے ہیں۔ اور فی الحال34؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کل مزید5؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جبکہ زیر علاج3؍ افراد کل صحت یاب ہو کر
اپنے گھر لوٹ گئے ۔ اِس طرح ضلعے میں اب تک پائے گئے266؍ مریضوں میں سے 237؍ افراد شفایاب ہو چکے ہیں اور فی الحال صرف29 ؍ مریض شریک ہسپتال ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں بھی گزشتہ روز 2؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر367؍ ہو گئی ے۔ اِسی دوران زیر علاج 4؍ افراد کو شفا یاب ہو جانے کے بعد کل دواخانے سے رخصت دیدی گئی ۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک 279؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اور فی الحال72؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
نئے اور قدیم جالنہ کو مر بوط کرنے والے مست گڑھ ‘ رام تیرتھ‘ لکڈ کوٹ اور راج محل سینما کے
پُل آئندہ کچھ دنوں تک آمد و رفت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔ضلع کلکٹر رویندر بن وڑے نے کل یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے بتا یا کہ نئے جالنہ میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ قدیم جالنہ میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہے ۔ اِسی لیے اِن دونوں علاقوں کے در میان بلا وجہ کی آمد و رفت روکنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مذکورہ پلوں پر صرف ایمبولینس کو ہی آمد ورفت کی اجازت ہو گی۔

ریاست بھر میں کل سے نائی کی دکانیں دوبارہ کھول دی گئی ۔ریاستی حکو مت نے اِن دکانوں کے لیے احتیا طی قواعد و ضوابط وضع کیے ہیں۔جس کے مطا بق سلون میں گاہکوں اور کار کنوں کے لیے ڈِسپوزایبل ایپرن کا استعمال کرنا ‘ اور حجامت کے لیے استعمال ہونے والے اوزار کو ایک مرتبہ استعمال کے بعد جراثم سے پاک کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔
***** ***** *****
وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ کورونا انفکشن کے علاج کے لیے یوگ گرو رام دیو بابا کی پتن جلی آیور ویدک لمیٹیڈ کمپنی کی تیار کر دہ دوا کو وزارتِ آیوش اور ICMR نے تاحال
NO OBJECTION CERTIFICATE نہیں دیا ہے۔ لہذا اگر ریاست میں کہی بھی مذکورہ دوا کا ذخیر ہ پا یا جاتاہے تو کاروائی کی جائے گی۔وہ کل سانگلی میںصورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے مخا طب تھے۔
***** ***** *****
ریاستی پولس میں عنقریب 8؍ عہدوں پر بھر تی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کل کولہا پور میں یہ بات بتائی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کورونا وباء کی وجہ سے التواء میں پڑے بھر تی کے اِس عمل کے لیے امیدواروں کی جانب سے در خواستیں داخل کی جا چکی ہیں حا لات قابو میں آتے ہی بھر تی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
***** ***** *****
گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے کالجیز اور اعلی تعلیمی اِدارے درس و تدریس کے لیے جدید ڈیجیٹل آلات کا استعمال کریں۔ وہ کل اکادمی استھان فائونڈیشن نامی اعلیٰ تعلیمی اِدارے میں اساتذہ کے لیے ’’آن لائن درس و تدریس‘ نئے دور کے نئے اسباب ‘‘اِس موضوع پر منعقدہ مذاکرے میںاظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس سے قبل اِس بات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کہ آیا نئی تیکنا لو جی درس و تدریس کے لیے ہم آ ہنگ ‘ مستند اور قابل عمل ہے یا نہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے اورنگ آباد کے سر کاری میڈیکل کالج اور ہسپتال انتظامیہ سے کہا ہے کہ گھاٹی دواخانے میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین کو باہر سے دوائیں لانے کی ضرورت نہیں پیش آ نی چاہیے۔ اُنھوں نے کل گھاٹی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی ۔جس کے بعد وہ صحا فیوں سے مخاطب تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ ہسپتال میں در کار سہو لیات کی فراہمی ‘ بہترین منصوبہ بندی ‘ اور دیگرذمہ داریاں طئے کرنے سے متعلق فیصلے اِس اجلاس میں کیے گئے ہیں۔
اِس موقعے پر علاقائی کمشنر سنیل کیندرینکر نے کہا کہ مریضوں کے رشتہ داروں کو باہر سے دوائیں لا نا پڑ رہی ہے اِس معاملے کی تفتیش کرنے کے احکا مات ضلع کلکٹر اور گھاٹی ہسپتال کے ڈین کو دے دیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کل متواتر تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ سین گائوں تعلقے میں41؍ میلی میٹر بارش ہوئی گورے گائوں - سین گائوں راستے پر آجے گائوں کے قریب تعمیر متبادل پل بہہ جانے کی وجہ سے
30؍ سے40 ؍ دیہاتوں سے آمد و رفت منقطع ہو گئی ہے۔
پر بھنی شہر سمیت ضلعے کے کچھ علاقوں میں بھی کل زور دار بارش ہونے کی خبر ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
ریاست کے وہ علاقے جہاں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے وہاں 30؍ جون کے بعد بھی لاک ڈائون جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے
٭
لداخ میں بھارتی سر زمین پر نظر رکھنے والوں کو بھر پور جواب مل چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی۔
٭
ریاست بھر میں کل مزید5؍ہزار 496؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر : 271؍ مریض دوران علاج چل بسے
٭
اورنگ آ باد میں بھی گزشتہ روز9؍ کورونا مریض انتقال کر گئے جبکہ مزید271؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں۔
اور
٭
ریاستی پولس میں جلد ہی 8؍ ہزار عہدوں پرتقررات کیے جائیں گے۔
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭
٭
ریاستی پولس میں جلد ہی 8؍ ہزار عہدوں پرتقررات کیے جائیں گے۔
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment