Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 June 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍ جون ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 27 June 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍ جون ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭ ماسک لگا نا اور سما جی دوری کا لحاظ رکھنا ہی کورونا پر قا بو پانے کا طریقہ وزیر اعظم کابیان
٭ ریاست میں کل کورونا کے5؍ہزار24؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں بھی کل کورونا کے223؍ نئے مریض آئے منظر عام پر‘
ضلعے میں مریضوں کی تعداد ساڑھے چا ہزار کے پار
٭ جالنہ40؍ ناندیڑ17؍ لاتور14؍ ہنگولی 8؍ جبکہ عثمان آ باد اور بیڑ میں کل کورونا کے2-2؍ نئے معاملے درج
٭ ریاست میں دو بارہ لاک ڈائون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا تیقن
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پر قا بو پا نے کے معاملے میں لا پر واہی برتنے والے افسران و ملازمین پر فوج داری مقدمات دائر کرنے کی ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ کی ہدایت اور
٭ کل پر طرف منائی گئی چھتر پتی شا ہو مہاراج کی جینتی
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کووِڈ19؍ کے خلاف لڑائی اب بھی جاری ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ماسک لگا نا اور سما جی دوری کا لحاظ رکھنا ہی کورونا پر قا بو پانے کا طریقہ ہے۔وزیر اعظم کل خود کفیل اتر پر دیش روز گار مہم کا آغاز کر تے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مہم کا مقصد روز گار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے ذاتی روز گار کے ساتھ ساتھ صنعتی اِکائیوں میں شراکت کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِس پروگرام کے دوران اتر پر دیش کے6؍ اضلاع کے دیہاتوں میں رہنے والے شہر یوں سے گفت و شنید کی۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ یو گی آ دِتیہ نا تھ کی قیادت میں اُتر پر دیش حکو مت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدا مات کی تعریف کی۔
***** ***** *****
ملک میں کورونا سے شفا یاب ہونے والے افراد کی شرح58.42؍ ہو چکی ہے۔ ملک میں کل کورونا وائرس کے 17؍ ہزار296؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ملک میں اِس وباء کی زد میں آ نے والوں کی تعداد بڑھ کراب4؍ لاکھ 90 ؍ ہزار401؍ ہو چکی ہے۔ اِس بیما ری سے ملک بھر میں اب تک15؍ ہزار301؍ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرکزی وزارتِ صحت کے مطا بق ملک بھر میں اِس وقت ایک لاکھ90؍ہزار463؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کورونا کے5؍ ہزار24؍ نئے معا ملات درج کیے گئے ۔ جس کے بعد ریاست میں اس وباء کے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ52؍ہزار765؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کل 175؍ مریضوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔ کل دن بھر میں 2؍ہزار362؍ افراد کو اِس بیماری سے شفا یاب ہو نے کے بعد اسپتالوں سے رخصت دیدی گئی۔ ریاست میں اب تک79؍ ہزار815؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 65؍ ہزار 844؍ مریض زیرعلاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 223؍ نئے کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد ضلعے میں اِس وباء کی زد میں آ نے والوں کی تعداد 4 ؍ہزار522؍ ہو چکی ہے۔ کل پائے گئے مریضوں میں 127؍ اورنگ آ باد شہر کے رہائشی ہیں۔ جبکہ بقیہ 96؍ مریضوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔
دریں اثناء کل ضلعے میں کورونا کے 2 ؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے۔جن میں روشن گیٹ کا ایک 68؍ سالہ اور ویجا پور کا ایک43؍ سالہ شخص شامل ہے۔ ضلعے میں اب تک کورونا سے234؍ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ کل 80؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلعے میں اب تک 2؍ ہزار373؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ ایک ہزار915؍ مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کل کورونا کے17؍ نئے معاملات درج کیے گئے۔ جن میں پیر بر ہان نگر کے3؍ عمر کا لو نی کے2؍ جبکہ لیبر کا لو نی ‘ شیو نگر’ بلال نگر ‘ بور بن فیکٹری علاقہ‘ شیواجی نگر ‘ گوکُل نگر‘ بھگت سنگھ روڈ اور ناتھ نگر کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ ساتھ ہی نائے گائوں تعلقے کے ٹاک بیڑ اور کندھار میں کورونا کے 2؍ مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلعے میں کل کورونا کے2؍ متاثرین کی دوران علاج موت واقع ہو گئی۔ اِن میں سے ایک گلزار باغ کا جبکہ دوسرا عمر کالو نی کا رہائشی تھا۔ ضلعے میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ 3؍ مریض شفا یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ضلعے میں اب تک کُل170؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ62؍ مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں کل کورونا کے14؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ۔ جن میں دیا رام روڈ کے5؍ شام نگر کے3؍ نارائن نگر ‘ مجگے نگر کے2-2؍ اور MIDC علاقے کا ایک رہائشی شامل ہے۔ اُدگیر میں بھی کل کورونا کے2؍ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اِسی دوران کل ضلعے کے اوسا تعلقے میں واقع بھیٹا کا ایک کورونا مریض چل بسا ۔ جس کے بعد ضلعے میں اِس وباء کی نذر ہونے والے افرادتعداد 15؍ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں کل 2 ؍ نئے کورونا مریض منظر عام پر آئے دو نوں مریض ضلع کے بھوم تعلقے کے نا لی وڑ گائوں کے ہیں۔ جس کے بعد ضلعے میں اِس وباء کے متاثرین کی تعداد 198؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے152 ؍ مریض شفا یاب بھی ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی 9؍ افراد اِس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ عثمان آ باد ضلع میں فی الحال 37؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل کورونا کے40؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ جس کے بعد ضلع میں متا ثرین کی تعداد
447؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے13 ؍ اِس بیماری سے جا بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ301؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ سر دست ضلعے میں133؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
دھو لیہ ضلعے میں کل 123؍ نئے کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ۔ جس کے بعد اِس وباء کی زد میں آ نے والوں کی مجموعی تعداد ضلعے میں829؍ ہو چکی ہے۔ ضلع انتظا میہ کی اطلاع کے مطا بق کل ایک 70؍ سالہ مریض کی دوران علاج موت کے بعد ضلعے میں اِس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد
51؍ ہو چکی ہے ۔
***** ***** *****
امرا وتی میں کل 3؍ نئے کورونا مریض منظر عام پر آئے جس کے بعد ضلعے میں کُل متاثرین کی تعداد بڑھ کر475؍ ہو چکی ہے۔ اب تک ضلعے میں337؍ افراد اِس مرض سے شفا پا کر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ115؍ مریض زیرعلاج ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے وضاحت کی ہے کہ ریاست میںلاک ڈائون دو بارہ نافذ نہیں کیاجائے گا۔ وزیر موصوف کل پونے میں نا مہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ 2؍ ماہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو سکتا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔ اِس موقع پر اُنہوں نے کورونا کے مشتبہ مریضوں سے بیماری کو نہ چھپا تے ہوئے جلد از جلد معائنہ کر وانے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عالیہ کی اورنگ آ باد بینچ نے اورنگ آ باد ضلع میں کورونا پر قا بو پانے کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران لا پر واہی برتنے والے افسران و ملا زمین پر فوج داری مقد مات دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع میں مریضوں کی بڑھتی تعداد اور افسران کے در میان تال میل کے فقدان کی خبروں کے بعد عدالت نے خو د ہی در خواست داخل کر کے یہ ہدایت جاری کی۔ عدالت نے خانگی دواخانوں اورلیباریٹریز کی جانب سے کورونا مریضوں اور اُس سے مر نے والوں کی معلو مات انتظا میہ کو نہ دینے والوں پر کار وائی کر نے اور اُس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی اِداروں اور یونیور سٹیوں کو پیشہ ورانہ کورسیس کے آخری سال کے امتحا نات منسوخ کرنے کی ہدا یت دیں۔اِس خصوص میں اُنہوں نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے ۔ خط میں اُنہوں نے بتا یا کہ کورونا وباء کے پھیلائو کے سبب موجودہ صورتحال کسی بھی امتحان کے انعقاد یا عملی طور پر تعلیمی سر گر می شروع کرنے کے لیے موزوں نہیںہے۔ ریاست میں غیر پیشہ ورانہ کورسیس کے آخری سال کے امتحا نات ریاستی حکو مت نے پہلے ہی منسوخ کر دیے ہیں۔
***** ***** *****
در میانی سطح کے رنگوں کے اندھے پن میں مبتلاء افراد اب گاڑی چلانے کے لائسنس کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ مرکزی حکو مت نے اِس خصوص میں موٹر گاڑی قا نون میں تر میم سے متعلق حکم نا مہ جاری کیا ہے۔ اِس بارے میں مسلسل مطالبہ کیے جانے کے بعد حکو مت نے ما ہرین سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں موصولہ خبرکے مطابق یہ وضاحت کی گئی ہے کہ
در میانی سطح سے زائد رنگوں کے اندھے پن کے شکار افراد گاڑی چلا نے کے لائسنس کے لیے اہل نہیں ہیں۔
در میانی سطح سے زائد رنگوں کے اندھے پن کے شکار افراد گاڑی چلا نے کے لائسنس کے لیے اہل نہیں ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے سر کر دہ قائد راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم کو یہ حقیقت بتائیں کہ چین نے بھا رت کی سر زمین کے کسی حصے پرقبضہ کیا ہے نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بتا رہے ہیں کہ چین نے بھارت کی حدود میں کوئی در اندازی نہیں کی ہے۔ تاہم مصنوعی سیارچوں کی جانب سے فراہم کر دہ تصا ویر کے مطا بق چین نے بھارت کی 3؍ مقا مات پر در اندازی کی ہے۔ اپنی پارٹی کی جانب سے چلائی جا نے والی مہم شہیدوں کو سلام دن کے تحت جاری ایک ویڈیو میں گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ بیان چین کے لیے فائدہ مند رہے گا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کل شہیدوں کو سلام دن نامی مہم کے تحت ملک بھر میں شہید فو جیوں کو خراج عقید پیش کیا۔ ممبئی میں منترا لیہ کے قریب واقع مہا تما گاندھی کے مجسمے کے روبرو انہوں نے گلوان میں شہید بھارتی فوجیوں کو تہنیت پیش کی۔ کانگریس قائد بالا صاحیب تھو رات سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار اِس موقع پر شریک تھے۔
لاتور ضلع و شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے شہر میں نصب مہا تما گاندھی کے مجسمے کے روبرو شہید فوجیوں کو خراج پیش کیا گیا۔ رکن اسمبلی دھیرج دیشمکھ سمیت پارٹی کے متعدد عہدیدار اِس موقع پر موجود تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی نے کل میونسپل کارپوریشن کے تحت انجام دیے جا نے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ کلکٹر دفتر میں منعقدہ اِس جائزا تی اجلاس میں کلکٹر اُدئے چو دھری ‘ ایڈیشنل میونسپل کمشنر روندر نکم اور دیگر افسران شریک تھے۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے بتا یا کہ ہر سول میں کچرے کو مختلف مراحل سے گزار کر بائیو میتھیں گیس کی تیاری کا پرو جیکٹ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ مٹمٹہ میں سفاری پارک کے قیام کے لیے اضا فی خطۂ اراضی کے حصول کی خا طر حکو مت کو تجویز روانہ کر دی گئی ہے۔اِس جائزاتی اجلاس میں متوا زی پائپ لائن اسکیم ‘ اسمارٹ سٹی اور وزیر اعظم رہائشی اسکیم جیسے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر طبی تعلیم امِت دیشمکھ نے عثمان آ باد میں میڈیکل کا لج کھو لنے کی منظوری دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر موصوف کل عثمان آ باد میںصحیفہ نگاروں سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکو مت نے ریاست کے شعبۂ صحت میں 25؍ ہزار خالی اسا میوں پر تقررات کا عمل شروع کر دیا ہے اور ہمیں اب تمام سیا سی جماعتوں کو ساتھ لے کر کورونا وباء سے جلد از جلد نجات حاصل کرنا ہے۔
***** ***** *****
چھتر پتی شاہو مہا راج جینتی کل ہر طرف جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے ممبئی میں واقع اپنی رہائشی گاہ پر شاہو مہا راج کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی سماجی انصاف دن کے منا سبت سے وزیر اعلیٰ نے کل ریاست کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ناندیڑ میں کل راما نند تیرتھ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اُدئے بھونسلے کے ہاتھوں شاہو مہا راج کی تصویر کو پھو لوں کا ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ہنگولی ضلعے کے اونڈھا ناگناتھ میں کل دیوا نی اور فوج داری عدالت کے صحن میں سماجی انصاف دن کی مناسبت سے جسٹس پر دیپ ٹھا کر کے ہاتھوں پودے لگائے گئے۔
***** ***** *****
خا ص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر..
٭ ماسک لگا نا اور سما جی دوری کا لحاظ رکھنا ہی کورونا پر قا بو پانے کا طریقہ وزیر اعظم کابیان
٭ ریاست میں کل کورونا کے5؍ہزار24؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں بھی کل کورونا کے223؍ نئے مریض آئے منظر عام پر‘
ضلعے میں مریضوں کی تعداد ساڑھے چا ہزار کے پار
٭ جالنہ40؍ ناندیڑ17؍ لاتور14؍ ہنگولی 8؍ جبکہ عثمان آ باد اور بیڑ میں کل کورونا کے2-2؍ نئے معاملے درج
٭ ریاست میں دو بارہ لاک ڈائون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا تیقن
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پر قا بو پا نے کے معاملے میں لا پر واہی برتنے والے افسران و ملازمین پر فوج داری مقدمات دائر کرنے کی ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ کی ہدایت اور
٭ کل پر طرف منائی گئی چھتر پتی شا ہو مہاراج کی جینتی
٭ ریاست میں کل کورونا کے5؍ہزار24؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں بھی کل کورونا کے223؍ نئے مریض آئے منظر عام پر‘
ضلعے میں مریضوں کی تعداد ساڑھے چا ہزار کے پار
٭ جالنہ40؍ ناندیڑ17؍ لاتور14؍ ہنگولی 8؍ جبکہ عثمان آ باد اور بیڑ میں کل کورونا کے2-2؍ نئے معاملے درج
٭ ریاست میں دو بارہ لاک ڈائون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا تیقن
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پر قا بو پا نے کے معاملے میں لا پر واہی برتنے والے افسران و ملازمین پر فوج داری مقدمات دائر کرنے کی ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ کی ہدایت اور
٭ کل پر طرف منائی گئی چھتر پتی شا ہو مہاراج کی جینتی
اِسی کے ساتھ خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment