Wednesday, 24 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے


  سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
 سر کاری کووِڈ اسپتالوں کو  پی  ایم  کیئر س فنڈ سے  بھارتی بنا وٹ کے 50؍ہزار وینٹیلیٹرس  فراہم کرنے کا فیصلہ‘ منظور کیے گئے 2؍ہزار کروڑ روپئے

٭
مرکزی حکو مت نے پتنجلی کی مبینہ کورونا دوا کی تشہری پر لگائی روک‘ کمپنی کے دعوں کی تصدیق سے کیا انکار

٭
چینی ہیکرس کی جانب سے بھارت پر بڑے سائبر حملے کا خد شہ‘ حکو مت نے کیا آ گاہ
 اور
٭
مقدس فریضہ حج پر اِس سال نہیں جا سکیں گے ہندوستانی عازمین‘ صرف سعودعرب میں مقیم افراد کو ہو گی حج کی اجازت

   اب خبریں تفصیل سے....

 سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سر کاری اسپتالوں کو بھارتی بنا وٹ کے 50؍ہزار  وینٹیلیٹرس فراہم کرنے کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ سے دو ہزار کروڑ روپئے دیے گئے ہیں۔ اِس کے علا وہ مہاجر مزدوروں کی فلاح و بہبو د کے لیے بھی ایک ہزار کروڑ روپیوں کی رقم دستیاب کر وائی گئی ہے۔ قریب تین ہزار وینٹیلیٹرس تیار ہو چکے ہیں اور ایک ہزار300؍ سے زیادہ وینٹیلیٹرس مہا راشٹر سمیت
6؍ ریاستوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ریاستوں کو اِس مہینے کے آخر تک مزید14؍ہزار وینٹیلیٹرس مہیا کر وائے جا ئیں گے۔ مہا جر مزدوروں کے لیے دیے گئے ایک ہزار کروڑ روپیوں میں سے مہا راشٹر کو 181؍ کروڑ روپئے ملیں گے۔ 

***** ***** ***** 

 مہا راشٹر ودھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے مطا لبہ کیا کہ ریاستی حکو مت‘ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں میونسپل کارپوریشنوں کی مدد کر ے۔ پھڑ نویس کل پو نے میں ایک اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ممبئی میونسپل کار پو ریشن کو چھوڑ کر دیگر سبھی میونسپل کار پوریشنوں کی معا شی حالت اچھی نہیں ہے جس سے اُنھیں کووِڈ19؍ متاثرین کے علاج کے لیے مشکلات کاسامنا ہے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ اِن حالات میں کار پوریشنس کی مدد کرنا  ضروری ہے۔
پھڑ نویس کا کہنا تھا کہ انتظا میہ تو مختلف اقدامات کررہا ہے لیکن پرائیوٹ اسپتالوں کے کام کاج کی جانچ نہیں کی جا رہی ہے۔ اس دوران لاک ڈائون کے عر صے میں بجلی صارفین کو اضا فی بجلی بل بھیجے جانے کے معاملے میں پھڑ نویس نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو خط لکھا ہے۔پھڑ نویس نے الزام لگا یا کہ لاک ڈائون کے عرصے کے دوران بجلی کمپنیوں کے لیے گھر گھر جا کر میٹر ریڈِنگ حاصل کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے کمپنیوں نے صارفین سے زیادہ بِل وصول کیا ہے۔

***** ***** ***** 

 آ یوش محکمے نے کہا ہے کہ وہ یوگ گرو با با رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیور ویدک لِمیٹیڈ کی جانب سے کووِڈ19؍ کی دوا تیار کرنے کے دعٰوے اور اُس کے لیے اپنائے گئے میڈیکل طریقہ کار کی فی الحال تصدیق  نہیں کر تا۔ آ یوش محکمے نے اِس بارے میں لا تعلقی کا اظہار کیا۔ وہیں محکمے نے  پتنجلی کووِڈ 19؍ کی مبینہ دوا کے کلینیکل ٹرائلس مکمل ہونے تک اُس کی تشہیرپر بھی روک لگا دی ہے۔با با رام دیو نے کل کورونا وائرس کی دوا بنا لینے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد آیوش محکمہ حرکت میں آیا اور اُس نے اِس دعوے کی جانچ کے لیے  پتنجلی آیورویدک لمیٹیڈ کمپنی سے دوا کے اجزاء ‘ تحقیق  کے مقامات اور دیگر تفصیلات مانگی ہیں۔ ساتھ ہی محکمے نے اُترا کھنڈ حکو مت کے متعلقہ محکمے سے اِس دوا کو بنا نے کے لیے دیئے گئے اجازت نا مے کی نقل اور مینو فیکچرنگ سے جڑی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ تاہم اِس دوا کو فروحت کرنے سے متعلق کوئی احکا مات جاری نہیں کیے گئے۔

***** ***** ***** 

 چینی ہیکرس بھارت پر بڑا سائبر حملہ کرسکتے ہیں۔ مہاراشٹر سائبر محکمے نے اِس خد شے کا اظہار کیا محکمے۔ نے بتا یا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں چینی ہیکرس نے ملک میں اِنفار میشن تیکنا لو جی اور بینکنگ شعبے میں چالیس ہزار سے زیادہ سائبر حملے کر نے کی کوشش کی ہے۔ محکمے نے مزید کہا کہ چینی ہیکرس‘ سائبر حملے کے لیے ای میل کا استعمال کر رہے ہیں جس سے چو کس رہنے کی ضرورت ہے۔محکمے نے وضاحت کی  کہ چین کے ہیکرس ایک فرضی ای میل  ’ ncov2019@gov.in ‘  کا استعمال کر کے پیسوں کا لا لچ دے کر معلو مات جمع کرتے ہیں اور اِسے سر کاری ای میل کے طورپر دکھا تے ہیں۔ سائبر محکمے نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے کسی بھی ای میل کا نہ ہی جواب دیں اور نہ ہی کوئی فائل ڈائون لوڈ کریں۔

***** ***** ***** 

 بھارتی عازمین اِس سال مُقدّس فریضہ حج کے لیے نہیں جاسکیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پس منظر میں یہ فیصلہ
لیا گیا ہے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کل یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اُن کی سعوی عرب کے وزیرسے فون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں اُنھیں اِس بات کی اطلاع دی گئی۔ نقوی نے بتا یا کہ اِس سال حج کے لیے دو لاکھ تیرہ ہزار در خواستیں آئی تھیں اور اِن سبھی کی مکمل رقم بِنا کسی کٹو تی کے واپس کر نے کا عمل شرو ع ہو چکا ہے۔
 اِس بیچ سعوری عرب کے وزارتِ داخلہ نے بتا یا کہ اِس سال صرف مقا می عازمین ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے ۔ اِس کے لیے سعودی عرب میں رہ رہے کسی بھی ملک کے شہریوں کو موقع دیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے میں آج صبح125؍ کورونا پازیٹو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3961؍ تک جا پہنچا ہے۔ آج پائے گئے 125؍ مریضوں میں
87 ؍ مریض شہر سے ہیں جبکہ 38؍ مریضوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ 3961؍ میں سے2136؍ مریض ٹھیک ہو کرگھر جا چکے ہیں۔ جب کہ اب تک206؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ فی الحال اورنگ آبادضلعے میں1619؍ مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔ اِس سے پہلے گزشتہ کل اورنگ آ باد میں کورونا وائرس کے
180؍ مریضوں کا پتہ چلا تھا اور تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کے تنا سب کے لحاظ سے پر بھنی شہر مہا راشٹر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پر بھنی ضلعے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہو نے والوں کا تنا سب 87؍ فیصد ہے۔
 کو لہا پور شہر فی الحال ریاست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 90؍ فیصد کورونا مریض ٹھیک ہو ئے ہیں۔ مہا راشٹر میں کورونا مریضوں کا صحت یاب ہونے کا مجموعی تنا سب قریب50؍ فیصد ہے۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں کل دس نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ یہ سبھی لوگ لاتور شہر کے بھوئی گلی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ اِس دوران کل چار لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔ فی الحال لاتور میں 75؍ مریضوں کا علاج جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

 عثمان آ باد ضلعے میں کَل تین افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اِن میں دو لوگوں کا تعلق تلجا پور تعلقے کے سل گرا سے ہے جبکہ ایک مریض نلدُرگ کا رہنے والاہے۔ اِس کے بعد عثمان آ باد ضلعے میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد186؍ ہو چکی ہے۔ جن میں 136؍ مریض ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں اور چھ مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال عثمان آ باد میں42؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا علاج جاری ہے ۔  اِس دوران پرنڈا کے رہنے والے ایک کورونا پازیٹیو مریض کی کل شولا پور میں موت ہو گئی۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں گزشتہ کَل آٹھ لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اِن میں بسمت تعلقے کے چند گَوان گائوں کا رہنے والا38؍ سالہ شخص بھی شامل ہے۔ یہ شخص حال ہی میں اورنگ آ باد سے واپس اپنے گائوں لو ٹا ہے۔ دیگر متاثرین میںکلمنوری تعلقے کے سات افراد شامل ہیں۔ اِن میں پانچ مریضوں کا تعلق کوڑا گائوں سے ہے یہ سبھی لوگ ممبئی سے واپس آئے ہیں۔اِن سبھی کو کورنٹائن وارڈ میں شریک کر لیا گیا ہے۔ ہنگولی ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد248؍ تک جا پہنچی ہے۔ اِن میں سے
223؍ لوگ ٹھیک ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اور 25؍ مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ہنگولی کے ضلع سول سر جن ڈاکٹر کشور پر ساد شرینواس نے یہ اطلاع دی۔ 

***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلعے میںکَل چار نئے کورونا پازیٹو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس اضا فے کے بعد ضلعے میں کورونا پا زیٹیو مریضو ںکی کُل تعداد321؍ ہو گئی ہے۔ کل سات لوگوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دیا گیا۔ ناندیڑ میں اب تک245؍ لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو ئے ہیں۔ ناندیڑ ضلعے میں چو دہ لوگ کورونا وائرس  کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں ۔ ضلعے میں فی الحال 62؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے کے سیلو تعلقے کی دو لڑ کیوں کو کل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ ضلع سول سر جن ڈاکٹر با لا صاحب ناگر گو جے نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ پر بھنی ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد
98؍ ہو چکی ہے۔ اِس دوران پر بھنی کے ضلع کلکٹر نے سیلو تعلقے کی ہنسمُکھ کا لو نی کو ممنوعہ علاقے یعنی Containmnet Zoneقرار دیا ہے۔

***** ***** ***** 

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل لگا تار 17؍ ویں دن بھی اضا فہ ہوا۔ پیٹرول کی قیمت میں کل 20؍ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں55؍ پیسے فی لیٹر کا اضا فہ کیا گیا۔ 17؍ دنوں کے لگاتار اضا فے کے بعد پیٹرول کی مجموعی قیمت میں آٹھ روپئے کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ جبکہ ڈیزل بھی 10؍ روپئے فی لیٹر کے حساب سے مہنگا ہو ا ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے بجلی صارفین آسان قسطوں میں بجلی بل ادا کر سکیں گے ۔ریا ستی وزیر توا نائی نتن رائوت نے یہ بات کہی۔ مہا وِترن سمیت دیگر پرائیو یٹ کمپنیوں کے صارفین بھی اِس رعا یت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اِس کے لیے گا ہکوں کو قریبی بجلی دفتر سے رابطہ قائم کرنا ہو گا۔ رائوت نے کہا کہ اِس سہو لت کو حاصل کرنے کے لیے کوئی اضا فی رقم ادا نہیں کر نی ہو گی۔رائوت نے مزید کہا کہ لاک ڈائون کے دوران بجلی بل تیار کرنے کے لیے گاہکوں سے خود ہی میٹر ریڈنگ بھیجنے کی در خواست کی گئی تھی تاہم صرف دو سے تین فیصد گاہکوں نے ہی ریڈنگ روانہ کی۔ جس کے بعد اوسط استعمال کی بنیاد پر بل روانہ کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ملازمین نے خود جا کر ریڈنگ حاصل کی اور بل تیار کیے جس کے بعد گا ہکوں میں یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ اضا فی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔رائوت نے مزید کہا کہ اِس بارے میںکوئی مسئلہ در پیش ہو تو گاہک بجلی کمپنی کے قریبی دفتر سے رابطہ کریں اور مسئلے کاحل نکالیں۔

***** ***** *****


 


 آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے...
٭
 سر کاری کووِڈ اسپتالوں کو  پی  ایم  کیئر س فنڈ سے  بھارتی بنا وٹ کے 50؍ہزار  وینٹیلیٹر فراہم کرنے کا فیصلہ‘ منظور کیے گئے 2؍ہزار کروڑ روپئے

٭
مرکزی حکو مت نے پتنجلی کی مبینہ کورونا دوا کی تشہری پر لگائی روک‘ کمپنی کے دعوں کی تصدیق سے کیا انکار

٭
چینی ہیکرس کی جانب سے بھارت پر بڑے سائبر حملے کا خد شہ‘ حکو مت نے کیا آ گاہ
 اور
٭
مقدس فریضہ حج پر اِس سال نہیں جا سکیں گے ہندوستانی عازمین‘ صرف سعودعرب میں مقیم افراد کو ہو گی حج کی اجازت

No comments: