Saturday, 3 October 2020

 Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 03.10.2020, Time : 09:00 to 09.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 October-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۳؍ اکتوبر  ۲۰۲۰؁
وَقت :  ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ہماچل پردیش میں تیار کیے گئے دنیا کے سب سے بلند اَٹل سرنگ کا آج وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح۔
٭ مہاتما گاندھی کے وردھا کے سیوا گرام آشرم کو عالمی وراثت کا درجہ دینے کی ضرورت:وزیرِ اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے۔
٭ زرعی ترمیمی اسی طرح مزدور مخالف سیاہ بل منسوخ کرنے کے مطالبے کیلئے کانگریس نے منایا’’کسان۔ مزدور بچائو دِن‘‘۔
٭ ریاست میں مزید 15 ہزار 591 نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج؛ 424 مریض دورانِ علاج چل بسے۔
٭ مراٹھواڑہ میں 32 متاثرین فوت‘ تاہم ایک ہزار 88 نئے مریضوں کی شناخت۔
اور ٭ اورنگ آباد کے ہمرو نقاشی کام کرنے والے جدید نقاش احمد قریشی کو مجاہد ِ آزادی اننت بھالے رائو یادگاری ایوارڈ ظاہر۔
***** ***** *****
خبریں تفصیل سے ۔۔۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج Rohtang میں اَٹل سرنگ کا افتتاح کریں گے‘ جو دُنیا کی سب سے زیادہ بلند سرنگ ہے۔ یہ سرنگ دس ہزار فٹ کی بلندی پر تعمیر کی گئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہیکہ شام تک ٹریفک کا نقل و حمل شروع ہوجائیگا۔ مقامی لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل بڑے پیمانے پر برف باری کی وجہ سے چھ مہینے یہ راستہ بند رہتا تھا۔ اس سرنگ کی وجہ سے ربط قائم رہے گا۔ منالی اور لیہہ کا فاصلہ 46 کلو میٹر کم ہوجائے گا اور سفرکا وقت چار سے پانچ گھنٹے کم ہوجائیگا۔
***** ***** *****
مہاتما گاندھی کے وردھا کے سیوا گرم آشرم کو عالمی وراثت کا درجہ دینے کی ضرورت پر وزیرِ اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے زور دیا ہے۔ مہاتما گاندھی کی جینتی کے ضمن میں سیوا گرام آشرم کے ترقیاتی کاموں کو کل اُن کے ہاتھوں ای طریقۂ کار سے عوام کے نام موسوم کیا گیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ گاندھی جی کے یادگار کا تحفظ کرنے کیلئے فنڈ کی کمی ہونے نہیں دی جائیگی۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ نے دیا۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
***** ***** *****
اسی بیچ وزیرِ اعلیٰ نے کل ممبئی میں ماتوشری اپنی رہائش گاہ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی جینتی کے سلسلے میں ان کی تصویروں کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند‘ اسی طرح وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کل صبح دِلّی میں راج گھاٹ پر گاندھی جی کی سمادھی پر اور وجئے گھاٹ پر شاستری جی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ممبئی میں ودھان بھون میں قانون ساز کونسل کے اسپیکر رام راجے نمباڑکر‘ اسی طرح قانون ساز اسمبلی کے صدر نانا پٹولے نے گاندھی جی کی تصویروں کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں رہائشی ڈپٹی کلکٹر سنجیو جادھور نے گاندھی جی اور شاستری جی کی تصویروں کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قانون ساز کونسل کے حزبِ مخالف پارٹی رہنما پروین دریکر نے شاہ گنج میں گاندھی جی کے مجسّمے کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اورنگ آباد ضلع تاجر تنظیم اور اورنگ آباد ضلع شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے بھی گاندھی جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن اور اورنگ آباد اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے گاندھی جینتی کے ضمن میں ’’سائیکل فار چینج‘‘ یہ سائیکل ریلی نکالی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمار پانڈے اور پولس کمشنر نکھل گپتا نے اس ریلی کو سبز پرچم دکھایا۔
***** ***** *****
زرعی ترمیمی اسی طرح مزدور مخالف سیاہ بل منسوخ کیے جائیں۔ ان مطالبات پر کانگریس پارٹی کی جانب سے کل تمام ریاست میں ’’کسان ۔مزدور بچائو دِن ‘‘ منایا گیا۔ کانگریس ریاستی صدر اسی طرح محصول وزیر باڑا صاحب تھورات کی قیادت میں ناسک ضلع کے لاسل گائوں میں دھرنا احتجاج کیا گیا۔ یہ قوانین لاکر کسانوں اور مزدوروں کو صنعت کاروں کے غلام بنانے کی حکومت کی چال ہے۔ ایسی تنقید تھورات نے اس موقع پر کی۔ کانگریس عہدیداروں اور ورکرس نے اس دھرنا احتجاج میں کثیر تعداد میں حصہ لیا۔
جالنہ ضلع میں بھی تمام آٹھ تعلقوں میں کل کانگریس کی جانب سے دھرنے احتجاج کیے گئے۔ جالنہ میں گاندھی چمن چوک پر ضلع صدر راجا بھائو دیشمکھ کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی کو اُتر پردیش میں کی گئی دھکا بکی کی مذمت اس موقع پر کی گئی۔ عنبڑ اور پرتور میں کانگریس ورکرس نے اُترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علامتی پتلے نذرِ آتش کرکے دھکا بکّی کی مذمت کی گئی۔
عثمان آباد ضلع کانگریس کی جانب سے کل ضلع میں دھرنے احتجاج کیے گئے۔ ہنگولی ضلع میں کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راجیو ساتو کی قیادت میں کسان اور مزدور قوانین کیخلاف ضلع کلکٹر کے روبرو دھرنے احتجاج کیے گئے۔ مرکزی حکومت کے خلاف راستوں پر آکر احتجاج کرنے کا اشارہ اس موقع پر ساتو کو دیا گیا۔ ضلع کلکٹر کو مطالبات کا میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
اورنگ آباد ضلع شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے ضلع صدر ڈاکٹر کلیان کاڑے کی قیادت میں پھلمبری میں دھرنا احتجاج کیا گیا۔ پارٹی کے عہدیدار اور ورکرس اس احتجاج میں شامل ہوئے۔
لاتور ضلع میں بھی کانگریس نے مرکزی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ لاتور شہر میں مذمتی ریلی نکالی گئی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل 15 ہزار 591 نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 16 ہزار 513 ہوگئی ہے۔ کل تمام دِن میں جملہ 424 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ اب تک 11 لاکھ 17 ہزار 720 مریض اس بیماری سے شفاء یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ فی الحال 2 لاکھ 60 ہزار 876 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 32 متاثرین فوت ہوگئے۔ تاہم ایک ہزار 88 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ لاتور ضلعے میں 9 متاثرین مریض دورانِ علاج اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ تاہم 215 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اورنگ آباد اور ناندیڑ اضلاع میں کل 6-6 متاثرین فوت ہوگئے۔ اورنگ آباد ضلع میں 169  اور ناندیڑ ضلع میں 158 نئے متاثرین پائے گئے۔ بیڑ ضلع میں کل 4 مریض چل بسے۔ تاہم 200 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی۔ جالنہ اور پربھنی اضلاع میں 3-3 متاثرین لقمۂ اجل بن گئے۔ جالنہ میں 118  اور پربھنی ضلع میں 46 نئے متاثرین پائے گئے۔ ہنگولی ضلع میں کل ایک کورونا وائرس متاثرہ فوت ہوگیا اور 24 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ عثمان آباد ضلع میں کل 158 نئے کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ہمرو نقاشی کام کے جدید نقاش احمد قریشی کو اس سال کا مجاہد ِ آزادی اننت بھالے رائو یادگاری ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے۔ 26  اکتوبر کو اننت رائو کی برسی کے موقع پر ایک پروگرام میں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔ اس کی اطلاع اننت بھالے رائو یادگاری پرتشٹھان کی کنوینیر سویتا پانٹ نے دی۔ 50 ہزار روپئے نقد اور یادگاری نشانی پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔78 سال کے احمد قریشی نے 8 سال کی عمر سے ہمرو نقاشی کے کام کا آغاز کیا تھا۔
***** ***** *****
’’میرا خاندان‘ میری ذمہ داری‘‘ کے تحت اورنگ آباد ضلع میں اجتماعی حلف لینے کی اپیل ضلع انتظامیہ نے کی ہے۔ اس کے مطابق تمام سرکاری‘ نیم سرکاری آفس‘ ادارے‘ 6  اکتوبرکو صبح گیارہ بجے حلف لیں۔ ایسی اپیل ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ہماچل پردیش میں تیار کیے گئے دنیا کے سب سے بلند اَٹل سرنگ کا آج وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح۔
٭ مہاتما گاندھی کے وردھا کے سیوا گرام آشرم کو عالمی وراثت کا درجہ دینے کی ضرورت؛ وزیرِ اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے۔
٭ زرعی ترمیمی اسی طرح مزدور مخالف سیاہ بل منسوخ کرنے کے مطالبے کیلئے کانگریس نے منایا’’کسان۔ مزدور بچائو دِن‘‘۔
٭ ریاست میں مزید 15 ہزار 591 نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج؛ 424 مریض دورانِ علاج چل بسے۔
٭ مراٹھواڑہ میں 32 متاثرین فوت‘ تاہم ایک ہزار 88 نئے مریضوں کی شناخت۔
اور ٭ اورنگ آباد کے ہمرو نقاشی کام کرنے والے جدید نقاش احمد قریشی کو مجاہد ِ آزادی اننت بھالے رائو یادگاری ایوارڈ ظاہر۔

***** ***** *****

No comments: