Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 30 October 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ؍ اکتوبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مرکزی کا بینہ نے ڈیم باز آ باد کاری اوراصلاحی پرو جیکٹ کو دی منظوری‘
مہاراشٹر کے 167؍ ڈیمس بھی شامل
٭
ایتھینول کی خریداری کے لیے اب ہوں گی الگ الگ قیتمیں‘ نئی قیمتوں سے کسانوں کی آمدنی میں اضا فے اور تیل کی در آمدات پر انحصار کم ہونے کی حکو مت کو امید
٭
عقیدت او راحترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے عید میلاد النبی‘ وزیر اعظم مودی اور گورنر نے دی عوام کو دی مبارکباد ‘نہیں نکالے جائیں گے مذہبی جلوس
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 13؍ کورونا مریضوں کی موت‘474؍ نئے مریضوں کا اندراج
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی کا بینہ نے ڈیم باز آ باد کاری اور اصلاحی پر وجیکٹ کو کَل منظوری دی۔ اِس پروجیکٹ میں ملک بھر کے736؍ ڈیم شامل ہیں۔ جن میں مہاراشٹر کے167؍ ڈیمس بھی ہیں۔ اِس پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک اور ایشین اِنفرااِسٹرکچر اِنویسمنٹ بینک مالی تعاون کریں گے۔ اِ س کے تحت چُنے گئے ڈیمس کی حفا ظت اور کار کر دگی میں اصلاح‘ لگا تار ڈیو لپمنٹ ‘ ڈیمس کی حفا ظت کے لیے مرکزی اور ریاستوں میں تال میل بڑھا نے اور ڈیمس کے ذریعے محصول آمدنی میں اضا فہ کرنے کی گنجائش پیدا کرنے جیسے اُمور شامل ہیں۔
***** ***** *****
عوامی شعبے کی تیل کمپنیوں کے ذریعے ایتھینول خریداری سے متعلق فیصلے کو بھی کَل مرکزی کابینہ نے منظوری دی۔ اِس سے پہلے ایتھینول کی قیمت ایک ہی ہو تی تھی جو اب الگ الگ ہو گی۔ حکو مت نے امید ظاہر کی ہے کہ ایتھینول کی نئی قیمتوں سے کسا نوں کو اپنے زرعی مال کے لیے اچھی قیمتیں ملیں گی ‘ ساتھ ہی تیل کی در آمدات میں کمی لا نے میں مدد مل سکے گی۔
***** ***** *****
ریا ستی کا بینہ نے اورنگ آ باد میں اَورِک سٹی میں میڈیکل اِکوِپمنٹ پارک اور رائے گڑھ ضلعے میں بلک ڈرگ پارک کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی صدارت میں کَل ہوئے ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس فیصلے سے ریاست میں طِبّی آلات اور دوائیاں بنا نے کے شعبے کو کا فی فائدہ پہنچے گا۔ ریاست کے بلک ڈرگ پارک اور میڈیکل اِکوِپمنٹ پارک کی پروجیکٹ لاگت 2؍ ہزار442؍ کروڑ ہے جبکہ میڈیکل اِکوِپمنٹ پارک کی پروجیکٹ لاگت424؍ کروڑ روپئے ہے۔
اِس کے علا وہ ریاستی کا بینہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اِنتخا بات نہ ہو سکے 12؍ علاقائی خود مختار اِداروں پر نامزد ایڈمِنسٹریٹر س کی معیاد میں 6؍ مہینوں کا اضا فہ کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔ اِن میں اورنگ آ باد میونسپل کارپو ریشن بھی شامل ہے۔ اِس کے علا وہ شیو بھو جن تھا لی کی قیمت پانچ روپئے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ قیمت 31؍ مارچ2021 تک لاگو رہے گی۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کی 12؍ بازار کمیٹیوں میں آج سے پیاز کی نیلا می شروع ہو گی۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملاقات کے بعد بیو پاریوں نے پیاز کی بو لی لگانے کا عمل آج سے دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ بیو پا ری گزشتہ 4؍ دنوں سے پیاز کی بو لیاں نہیں لگا رہے تھے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے پیاز کی ذخیرہ اندوزی کے لیے مقرر کی گئی حد کی وجہ سے اُنھیں دشوایوں کا سامنا کر نا پڑ ہا ہے ۔ ناسک ضلعے کے پیاز اُگا نے والے کسانوں کو بڑے پیما نے پر ہو رہے نقصان کے پس منظر میں زراعت کے وزیر دادا بھو سے نے پہل کر تے ہوئے کسا نوں اور وزیر اعلیٰ کے در میان کَل ممبئی میں ملا قات کر وائی۔ملا قات کے دوران وزیراعلیٰ نے تیقن دیا کہ وہ پیاز کی ذخیرہ کرنے کی حد میں اضا فہ کرنے کے لیے مرکزی حکو مت سے نمائندگی کریں گے۔ جس کے بعد پیاز کی نیلا می دو بارہ شروع کرنے پر اتفاق ِ رائے ہوا۔
اِس بیچ مرکزی حکو مت کے عوامی نظامِ تقسیم محکمے کے ڈائریکٹر سیتا رام مینا نے پیاز کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں ایک تر میم شدہ حکم نا مہ جاری کر تے ہوئے بیو پاریوں کو کچھ راحت دی ہے ۔ اِس میں پیاز کو ذخیرہ کرنے کی حد تو نہیں بڑھائی گئی ہے لیکن بیو پاریوں کے پاس موجود پیاز کی پیکِنگ کر کے اُسے دوسری جگہوں پر بھیجنے کے لیے تین دِنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ اِس فیصلے سے حکو مت کے پا بندی لگانے سے پہلے موجود پیا ز کو فروخت کیا جا سکے گا‘ ساتھ ہی پیا ز کی نئی کھیپ خرید نے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
***** ***** *****
آج عید میلاد النبی منائی جا رہی ہے۔ اِسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یوم ولادت کے موقعے پر گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں گور نر نے کہا کہ آج کا دِن حضرت محمد مصطفیﷺ کی محبت ایثار و قر بانی اور تعلیمات کو یاد کرنے کا دِن ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے عوام کو عید میلاد البنی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ مختلف مذہبی تنظیموں نے عید میلاد النبی کے موقعے پر کورونا وائرس کی وجہہ سے جلو س نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت کے بعد اب مہاراشٹر حکو مت نے بھی ممنوعہ علاقوں یعنی Containment Zone میں
30؍ نومبر تک لاک ڈائون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہا راشٹر حکو مت نے کَل اِس بارے میں رہنما خطو ط جاری کئے ۔ Containment Zoneکو چھوڑ کر دیگر سبھی علاقوں میں سبھی سر گر میاں کورونا وائرس سے بچائو کی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جاری رہیں گی۔
اِس کے علا وہ ریاستی حکو مت نے پرائمری سے بارہویں جماعت تک کے سبھی تعلیمی اِداروں اور کالجوں کے 50؍ فیصد اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کام پر رجوع ہونے کو کہا ہے۔ اسکولی تعلیم کے محکمے نے کَل اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جاری کیا۔ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ اِسکول شروع ہونے کے بعد سر پرستوں سے تحریری رضا مندی لینے کے بعد ہی طلباء کو اسکولوں میں داخل ہونے دیا جائے۔ فی الحال طلباء کے لیے اسکول بدستور بند رہیں گے۔
***** ***** *****
ایس ٹی کار پوریشن کی جانب سے دیوالی کی چھٹیوں میں کئے جا رہے مسافر کرایوں میں اضا فے کو اِس مر تبہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ردّ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر انیل پَرب نے بتا یا کہ مسافرین ایس ٹی بسوں کے ذریعے موجودہ کرایوں پر ریاست بھر میں سفر کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نَونِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے کی قیادت میں اُن کی پارٹی کے وفد نے کَل گور نر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ ملا قات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے راج ٹھا کرے نے کہا کہ یہ ملا قات اضا فی بجلی بلوں ‘ دودھ کی قیمتوں میں اضا فے ‘ مندروں میں داخلے اور گیارہویں جماعت میں داخلے جیسے عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ راج ٹھا کرے نے مزید کہا کہ وہ اِن معا ملوں پر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے اور این سی پی صدر شرد پوار سے بھی ملا قات کریں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے 5؍ ہزار902؍ پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میںکورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16؍ لاکھ 66؍ ہزار668؍ ہو گئی ہے۔ ریاست بھر میں کَل ایک دِن میں 156؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ اِس طرح اِس بیماری سے اب تک مہا راشٹر میں43 ؍ ہزار710؍ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
وہیں کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 7 ؍ ہزار883؍ مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر گھر بھیجا گیا۔ اِس طرح کورونا وائرس سے مہا راشٹر میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14؍ لاکھ
94؍ ہزار809؍ہو گئی ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کور ونا پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 27؍ ہزار
603؍ ہے جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 13؍ کورونا مریضوں کی موت کا اِندراج ہوا اور 474؍ نئے کورونا مریض پائے گئے۔ جالنہ ضلعے میں6؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ 60؍ نئے معاملے سامنے آئے۔ بیڑ ضلعے میں 4؍ مریضوں نے جان گنوائی اور70؍ نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں3؍ کور ونا مریضوں کی موت درج کی گئی اور 133؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اِسی طرح ناندیڑضلعے میں71؍ عثمان آ باد ضلعے میں
56 ؍ لاتور ضلعے میں پچاس ‘ پر بھنی ضلعے میں25؍ اور ہنگولی ضلعے میں9؍ لوگوں کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔
***** ***** *****
ممبئی میں کَل 1,120؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا اور 33؍ افراد کی موت ہو گئی ۔ پونے ضلعے میں 702؍ نئے مریض سامنے آئے اور21؍ افراد کی موت کا اِندراج ہوا۔ ناسک ضلعے میں313؍ کورونا مریض پائے گئے اور تین لوگوں کی موت ہو گئی ۔ احمد نگر میں265؍ ساتارا میں 186؍ شو لا پور میں157؍ سانگلی میں133؍
رائے گڑھ میں125؍ گڈ چِرولی میں118؍ اور بُلڈھا نہ میں84؍ لوگوں کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔اِسی طرح ایوت محل میں44 ؍ سندھو دُرگ میں43؍ واشم میں 29؍ دھو لیہ میں22؍ اور رتنا گیری میں12 ؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس پازیٹیو پا یا گیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی سوا می راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے مختلف کورسیز کے دوسرے سیمِسٹر امتحا نات کے نتیجے کَل 31؍ اکتوبر کو ظا ہر کر دیئے جا ئیں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اُدھو بھونسلے نے گزشتہ کَل یہ اطلاع دی۔ یونیور سٹی کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے فائنل ایئر کے امتحا نات آج ختم ہو رہے ہیں ۔ وائس چانسلر نے دعویٰ کیا کہ معمولی تکنیکی خرابیوں کو چھوڑ کر سبھی امتحا نات کا انعقاد مجموعی طور پر کامیاب رہا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لیمِٹیڈ اور اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کی مشتر کہ مہم ’’لَو اورنگ آ باد ‘‘ کی کَل ضلع کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں شروعات ہو ئی۔
یہ مہم AMC ایڈمِنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے کی جانب سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد شہر کے بنیادی مسئلوں کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ شہر یوں میں اورنگ آ باد کے تئیں محبت اور اپنا ئیت پیدا کرنا ہے۔
نِگراں وزیر دسیائی نے اورنگ آ باد میں قومی شاہراہوں اور سمرُدّھی شاہراہ سے جُڑے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ اُنھوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ اورنگ آ باد -ویجا پور اور اورنگ آ باد-سِلوڑ- اجنٹا سمیت ضلع میں راستوں کے تعمیری کاموں کو مقررہ مدّت میں مکمل کریں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے ار دھا پور تعلقے میں واقع بھائو رائو چو ہان امداد باہمی شکر کار خانے کے25؍ ویں ہنگامہِ کشید کی کَل شروعات ہوئی۔ امداد باہمی اور زراعت کے مملکتی وزیر وشوجیت کدم نے اِسکی شروعات کی۔ اِس موقعے پر تعمیرات ِ عامہ اور ناندیڑ کے نگراں وزیر اشوک چو ہان بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے پر یشد کے انجینئر وَششٹ تاورے کو کَل25؍ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اِنجینئر تاورے نے راستے کے کام کی Measurment Book پر دستخط کرنے کے بدلے 25 ؍ ہزار روپئے مانگے تھے جسے قبول کر تے ہوئے کَل اُنھیں گرفتار کر لیا گیا۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مرکزی کا بینہ نے ڈیم باز آ باد کاری اوراصلاحی پرو جیکٹ کو دی منظوری‘
مہاراشٹر کے 167؍ ڈیمس بھی شامل
٭
ایتھینول کی خریداری کے لیے اب ہوں گی الگ الگ قیتمیں‘ نئی قیمتوں سے کسانوں کی آمدنی میں اضا فے اور تیل کی در آمدات پر انحصار کم ہونے کی حکو مت کو امید
٭
عقیدت او راحترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے عید میلاد النبی‘ وزیر اعظم مودی اور گورنر نے دی عوام کو دی مبارکباد ‘نہیں نکالے جائیں گے مذہبی جلو
س
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 13؍ کورونا مریضوں کی موت‘474؍ نئے مریضوں کا اندراج
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment