Saturday, 24 October 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 October 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍   اکتوبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

 ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھر پائی کے طور پر مہاراشٹر حکو مت نے کیا10؍ ہزار کروڑ  روپیوں کے پیکیج کا اعلان‘ باغاتی کھیتی کے لیے

 25 ؍ فی ہیکٹر اور اناج کی فصل کے لیے10؍ ہزار فی ہیکر کی دی جائے گی مدد

٭

سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے ہوئے این سی پی میں شامل‘ شرد پوار نے کھڑ سے کی شمو لیت کے بعدریاستی کا بینہ میں کسی ردّ و بدّل سے کیا اِنکار

٭

مرکزی حکو مت مہاراشٹر کو مالی پریشانیوں میں مبتلاء کر نے کی پا لیسی پر عمل پیرا‘ ریا ستی وزیر نواب مَلِک کا الزام

 اور

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی16؍ کورونا مریضوں کی موت‘536؍ نئے معاملے آئے سامنے


 

اب خبریں تفصیل سے....

مہاراشٹر حکو مت نے جون سے اکتوبر کے آخر تک ریاست میں ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھر پائی کے طور پر 10؍ ہزار کروڑ روپیوں کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کَل ممبئی میںاخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ باغاتی کھیتی کے لیے 25؍ ہزار  روپئے فی ہیکٹر اور اناج کی فصل کی نقصان بھر پا ئی کے لیے10؍ ہزار  روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے رقم ادا کی جائے گی۔ اِس کے علا وہ اِس پیکیج میں ژالہ باری سے متا ثرہ علاقوں میں سڑ کوں اور پُلوں کی درستی کے لیے 2,635؍ کروڑ‘ شہری تر قیات کے محکمے کے لیے300؍ کروڑ  اور  دیہی راستوں اور پا نی فراہمی کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نِسرگ طو فان میں ہوئے نقصان کی بھر پائی کے لیے 1,065؍ کروڑ روپئے اور مشر قی وِدربھ میں ژالہ باری سے متاثر ہ علاقوں کے لیے800؍ کروڑ روپئے مرکزی حکو مت سے مانگے گئے تھے جو ابھی تک نہیں ملے ہیں۔ وزیر اعلیٰ  نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت کو مرکزی حکو مت سے 38؍ ہزار کروڑ روپئے کے بقا یہ رقم آ نا باقی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مرکزی حکو مت پو رے ملک کی سر پرست ہے اور اُسے کوئی سو تیلا سلوک نہ کر تے ہوئے ریاستوں کو مدد کرنی چا ہیے۔ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اُنھیں مدد کی یقین دہا نی کر وائی ہے اور ضرورت پڑ نے پر وہ وزیر اعظم سے ملا قات کریں گے۔

***** ***** ***** 


اِس بیچ سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی حکو مت کی جانب سے نقصان بھر پائی کے اعلان کو جعلسا زی قرار دیا ہے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اپنے وعدے سے مُکر گئے ہیں او رکسا نوں کو زبر دست نقصان ہونے کے با وجود بھی اُنھوں نے بہت کم امداد کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئیٹر پر جا ری پیغام میں پھڑ نویس نے الزام لگا یا کہ وزیر اعلیٰ کو امداد جاری نہیں کر نی تھی اس لیے وہ مرکزی حکو مت پر ذمہ داری ڈال نے کی کوشش کر تے رہے۔

***** ***** ***** 

سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے کَل نیشنلِسٹ کانگریس پار ٹی میں شا مل ہو گئے ۔ ممبئی میں این سی پی دفتر میں پارٹی صدر شرد پوار کی موجود گی میں ریاستی صدر جینت پاٹل نے کھڑ سے کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اِس دوران کھڑ سے نے کہا کہ اُنھوں نے بی جے پی میں 40؍ سال کام کیا ہے جس کے بعد بھی اُن کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ کھڑ سے نے کہا کہ اِس بات کی امید نہیں تھی کہ اُنھیں دو بارہ بی جے پی میں کوئی موقع دیا جائے گا لہذا دِلّی کی پارٹی قیادت کے مشورے پر وہ این سی پی میں کھُلے دِل سے شامل ہو رہے ہیں۔کھڑ سے نے مزید کہا کہ جس خلوص کے ساتھ اُنھوں نے بی جے پی میں کام کیا ہے اُسی خلوص اور دو گنا رفتار سے وہ این سی پی میں کام کریں گے۔

تقریب کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے این سی پی صدر شرد پوار نے کہا کہ کھڑ سے کے پارٹی میں شامل ہونے سے خا ندیش میں پارٹی مضبوط ہو گی ۔ پوار نے واضح کیا کہ کھڑ سے نے پارٹی میں شامل ہونے کے دو ران کسی بھی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ پوار نے کھڑ سے کی این سی پی میں شمو لیت کے بعد ریاستی کا بینہ میں ردّ و بدل کی خبروں کو بے بنیاد بتا یا ہے کھڑ سے کے ساتھ ساتھ اُن کی بیٹی‘ بیوی اور کئی حا میوں نے این سی پی میں شمو لیت اختیار کر لی۔

***** ***** ***** 

الیکٹرک کار بنا نے والی امریکہ کی سر کر دہ کمپنی Teslaکا مہاراشٹر میں پلانٹ شروع کر نے کے لیے ریاستی حکو مت کوشاں ہے۔ اِس کے لیے ریاستی حکو مت نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اِس بارے میں صنعتوں کے وزیر سبھاش دیسائی اور سیا حت کے وزیر آدِتیہ ٹھا کرے نے Tesla کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ Webinar میں تبا دلہ خیال کیا۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے Tesla سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں کمپنی کے لیے مہاراشٹر میں کئی مواقع ہیں اور کمپنی ریاست میں اپنا پلانٹ شروع کرے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے کے نگراں وزیر نواب مَلِک نے مرکزی حکو مت پر الزام لگا یا ہے کہ وہ مہا راشٹر کو مالی پریشا نیوں میں مبتلاء کرنے والی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ پر بھنی کے سیلو اور مانوت تعلقوں میں ژا لہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد مَلِک نے ضلع کلکٹردفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی۔ اِس دوران اُنھوں نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ پر بھنی ضلعے میں ژا لہ باری سے ایک لاکھ58؍ ہزار ہیکٹر رقبے کی زرعی فصلوں کو نقصان ہوا ہے  جس کی بھر پا ئی کے لیے 108؍ کروڑ15؍ لاکھ روپیوں کی مدد کی ضرورت ہے ۔ نواب مَلِک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکیج کے مطا بق سبھی کو مدد دی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے ٹیکے کی تیاری میں اہم بیشرفت کے طور پر دیسی بنا وٹ کے ٹیکے کے طبی تجر بے کے تیسرے مرحلے کو منظوری دی گئی ہے  یہ ٹیکہ بھارت بایو ٹیک کمپنی  اور ICMR مشتر کہ طور پر بنا رہے ہیں۔ ٹیکے کے تجر بے کا یہ تیسرا اور آخری مر حلہ ہو گا اور اگلے مہینے کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گا ۔ اِس دوران 18؍ سال سے زیادہ عمر والے 28؍ ہزار سے زیادہ لوگوں پر اِس کا تجر بہ کیا جائے گا۔ 10؍ ریاستوں کے18؍ مقا مات پر اِس ٹیکے کا تجر بہ ہو گا جس میں ممبئی بھی شامل ہے۔اِس ٹیکے کا نام Co-Vaccine  ہے۔ اِس کے علا وہ جائیڈس کیڈ لا کمپنی بھی کورونا وائرس کا ٹیکہ بنا نے میں مصروف ہے اور اِس کی تیاری دوسرے مر حلے میں ہے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں7,347؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر16؍ لاکھ 32؍ ہزار544؍ ہو گئی ہے۔ کَل دِن بھر میں ریاست میں184؍ کورونا مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ اب تک اِس بیماری سے مہاراشٹر میں 43 ؍ ہزار

15 ؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں کَل ایک دن میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 13؍ ہزار

247 ؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچار ج  دیا گیا۔اِس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہو نے والوں کی کُل تعداد 14؍ لاکھ 45؍ ہزار103؍ تک جا پہنچی ہے۔ فی الحال مہا راشٹر میں کورونا پازیٹیوں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار922؍ ہے جن کا ریاست بھر کے اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 16؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور 536؍ نئے معاملے سامنے آئے۔ بیڑ ضلعے میں4؍ مریضوں کی موت ہو گئی اور82؍ نئے مریض پائے گئے ۔ ناندیڑ اور پر بھنی ضلعوں میں تین- تین کورونا مریضوں کی موت درج کی گئی ۔ ناندیڑ میں89؍ اور پر بھنی میں 18؍

 کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل انکشاف بھی ہوا۔ لاتور اور عثمان آ باد ضلعوں میں 2-2؍ کورونا مریضوں نے کَل جان گنوائی۔لاتور میں74؍ اور عثمان آ باد میں 40؍ افراد میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اورنگ آ باد اور جا لنہ میں ایک- ایک کورونا مریض نے کَل علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ کَل اورنگ آ باد ضلعے میں121؍ اور جالنہ ضلعے میں96؍ نئے مریضوں کا پتہ چلا۔ ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز16؍ لوگوں کو کورونا پازیٹیوں پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

ممبئی میں کَل ایک دِن میں1,470؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 46؍ لوگوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پو نے ضلعے میں721؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا اور39 ؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ناسک ضلعے میں419؍ افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا اور 4؍ مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ اِس طرح جلگائوں میں127 ؍ پال گھر میں145؍ گوند یا میں

95؍ بلڈھا نہ میں82؍ سندھو دُرگ میں 34؍ دھو لیہ میں32؍ اور واشِم میں 14؍ نے کور ونا معاملے منظر ِ عام پر آئے۔

***** ***** ***** 

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر وِنائک پاٹل چل بسے ۔ اُنھوں نے ناسک میں آخری سانس لی۔ وہ77؍ برس کے تھے۔ وِنائک پاٹل نے ریاستی کا بینہ میں صنعت ‘ ثقا فتی امور ‘ کھیل اور نوجوانوں کی بہبود جیسے محکموں کے وزیر کے طور پر فرائض انجام دیئے۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے پھیلائو پر لگام لگا نے کے لیے عثمان آباد ضلعے میں ہر اتوار کو لگا یا جا رہا جنتا کر فیو اب نہیں لگا یا جائے گا۔ ضلع انتظا میہ نے کَل اِس بارے میں حکم نا مہ جا ری کر تے ہوئے جنتا کر فیو ختم کر نے کا  اعلان کیا۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور فی الحال ماسک ہی اس کا سب سے موثر علاج ہے ۔ اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان نے اِس خیال کا اظہار کیا۔ جمیعت العلمائے ہند کی جانب سے کَل اورنگ آ باد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کورونا جا نبازوں کا استقبال کیا گیا۔ تقریب کے دوران قریب300؍ افراد کو تو صیفی سند اور سِپاس نا مے دئے گئے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ کی سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے فائنل ایئر کے امتحا نات شروع ہو گئے ہیں۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے امتحان میں شر کت سے محروم رہے طلباء کا نومبر میں امتحان لیا جائے گا۔ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اُدھو بھو نسلے نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد کی ضلع و سیشن عدالت نے 6؍ سا ل کے بچے کا نَر بلی دینے کے لیے بے رحمی سے قتل کرنے کے معاملے میں 6؍ ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ نَر بلی دینے کی یہ وار دات 26 ؍ جنوری 2017؁ کو انجام دی گئی تھی۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی آکاشوانی سے من کی بات پروگرام کے ذریعے کَل مُلک سے خطاب کریں گے۔ کَل نشر ہونے والا پرو گرام اِس سلسلے کی70؍ ویں قسط ہو گا۔ آکاشوانی  اور دور در شن کے سبھی چینلز صبح گیارہ بجے سے من کی بات نشر کریں گے۔ اِس کے فوری بعد علاقائی زبانوں میں وزیر اعظم کی تقریر کا تر جمہ پیش کیا جا ئے گا۔ اِس تر جمے کو رات آٹھ بجے دو بارہ نشر کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 


اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن  لیجیے

 ٭

 ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے بھر پائی کے طور پر مہاراشٹر حکو مت نے کیا10؍ ہزار کروڑ  روپئے کے پیکیج کا اعلان‘ باغاتی کھیتی کے لیے 25 ؍ فی ہیکٹر اور اناج کی فصل کے لیے10؍ ہزار فی ہیکر کی دی جائے گی مدد

٭

سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے ہوئے این سی پی میں شامل‘ شرد پوار نے کھڑ سے کی شمو لیت کے بعدریاستی کا بینہ میں کسی ردّ و بدّل سے کیا اِنکار

٭

مرکزی حکو مت مہاراشٹر کو مالی پریشانیوں میں مبتلاء کر نے کی پا لیسی پر عمل پیرا‘ ریا ستی وزیر نواب مَلِک کا الزام

 اور

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی16؍ کورونا مریضوں کی موت‘536؍ نئے معاملے آئے سامنے

ا ِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: