Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 October 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اکتوبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
مراٹھا ریزر ویشن معاملے کی سماعت ملتوی‘ آئینی بینچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریاستی حکو مت کو دی گئی چار ہفتوں کی مدت
٭
گنا توڑ نے والے مزدوروں کی اُجرت میں 14؍ فیصد اِضافے کا فیصلہ ‘ مزدور تنظیم نے ختم کیا ا حتجا ج
٭
ممنوعہ علاقوں میں 30؍ نومبر تک جاری رہے گا لاک ڈائون ‘ مرکزی حکو مت کا فیصلہ
اور
٭
مراٹھواڑے میں15؍ مریضوں کی موت‘ جبکہ مزید430؍ مریضوں کا اندراج
اب خبریں تفصیل سے....
مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ سنیئر وکیل مُکول روہت گی اور کپِل سِبل نے پانچ ججوں کی بینچ کے روبرو سماعت کرنے کی در خواست کی تھی جسے قبول کر تے ہوئے جسٹس نا گیشور رائو کی بینچ نے مذکورہ معاملے کی سما عت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔ اب اِس معاملے کی سماعت آئینی بینچ کرے گی ۔ کَل صبح 11؍ بجے جب اِس معاملے کی سماعت شروع ہوئی تب ریاستی حکو مت کے وکیل مُکول روہت گی تکنیکی وجو ہات کی بناء پر سماعت کے لیے نہیں جُڑ سکے جس کے بعد کچھ وقت کے لیے سماعت کو موخر کیا گیا اور بعد میں دو پہر ایک بجے سماعت کی گئی ۔
واضح رہے کہ ریاستی حکو مت اِس سے پہلے ہی مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں عدالت عالیہ سے آئینی بینچ تشکیل دے کرعارضی روک منسوخ کرنے سے متعلق در خواست پر سماعت کرنے کی گزارش کر چکی ہے۔
کَل ہوئی سماعت کے بعد مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے صدر اشوک چو ہان نے کہا کہ عدالتِ عالیہ سے مذکورہ گزارش ایک مرتبہ پھر کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر پاٹل نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں سنجید ہ نہیں ہے وہ اِس معا ملے سے راہ ِ فرار تلاش کر رہی ہے۔ مراٹھا ریزر ویشن معاملے کی سماعت ملتوی کئے جانے کے بعد وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔ پاٹل نے کہا کہ نوکریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں کنفیوژن اور بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو جانے سے وہ ریاستی حکو مت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ اِس معا ملے میں سر کاری وکیل کا وقت پر عدالت میں حاضر نہ ہو نا ‘ دو وکلاء کے ما بین ہم آہنگی کی کمی اور ضروری تیاری نہ کر نا اِن باتوںسے وہ فکر مند ہیں۔
***** ***** *****
گناّ توڑ نے والے مزدوروں کی اُجرت میں تقریباً14؍فیصد اضا فے کی تجویز پر شکر کار خانہ مالکان اور گناّ توڑ نے والے مزدوروں کی تنظیم کا اتفاق ہونے کے بعد کَل گناّ توڑ نے والے مزدوروں نے کام بند احتجاج واپس لینے کا اعلان کیا۔گناّ توڑ نے والے مزدوروں کے مسائل کے حوالے سے پونا میں واقع وسنت دادا شوگر اِنسٹی ٹیوٹ میں کل ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ یہ اجلاس راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ رکن پارلیمنٹ شرد پوار کی زیر صدارت منعقد کیا گیا تھا جس میں مذکورہ مزدوروں کی اُجرت میں 14؍ فیصد اضا فے کا فیصلہ کیا گیا۔ شکر فیڈریشن کے چیئر مین جئے پر کاش دانڈے گائونکر نے بتا یا کہ یہ معاہدہ تین سال کے لیے نافذ العمل ہو گا ۔ اِس اجلاس میں وزیر محصول بالا صاحیب تھو رات‘ مارکیٹِنگ کے وزیر بالا صاحیب پاٹل‘ سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے اور سابق وزیر پنکجا منڈے سمیت ریاست بھر کی گناّ روڑ مزدوروں کی مختلف تنظیموں کے نمائندے اور اسٹیٹ کو آپریٹیو فیڈریشن کے افسران و عہدیدارن بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
حکو مت کی جانب سے پیاز ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ مقدرا مقرر ہے لہذا مقررہ مقدار سے زیادہ پیاز خرید کر قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی جا ئے گی ۔ پیاز کے تاجروں کے اِس موقف کی وجہ سے ناسک ضلعے میں پیاز کی نیلا می سے متعلق تنازعہ جاری ہے۔اِس خصوص میں کَل لاسل گائوں زرعی پیدا وار بازار کمیٹی میں کمیٹی کے ڈائریکٹر اور پیاز کے تاجروں کی تنظیم کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی۔
اِس موقعے پر کمیٹی کی سربراہ سُور نا جگتاپ نے مرکزی حکو مت سے پیاز کی ذخیرہ اندورزی سے متعلق قوانین پر دوبارہ غور کرنے کا مطا لبہ کیا ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکو مت نے پیاز کی کا لا بازی روکنے کے لیے پیاز کی بر آمدات پر پا بندی عائد کر رکھی ہے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزی سے متعلق بھی پا بندی عائد کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے زیادہ پیاز ذخیرہ کر کے قانونی کار وائی میں اُلجھنے کی بجائے تاجروں نے گزشتہ 2؍ روز سے پیاز کی نیلا می بند کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ناسک ضلعے کے 12؍ بازار کمیٹیوں میں پیا ز کی نیلا می بند ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
لاک ڈائون ختم کرنے کے آئندہ مر حلے کے حوالے سے 30؍ ستمبر کے روز جاری کئے گئے رہنما ہدایات مرکزی حکو مت نے 30؍ نومبر تک بر قرار رکھی ہے۔ جس کے مطا بق ممنوعہ علاقوںمیں لاک ڈائون جاری رہے گا ۔
اِس خصوص میں وزراتِ داخلہ کی جانب سے کل حکم نا مہ جاری کیا گیا۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید5؍ ہزار336؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 16؍ لاکھ54؍ ہزار
28؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کَل 115؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ اِس بیماری کی وجہ سے مہاراشٹر میں اب تک 43؍ ہزار463؍ جانیں جا چکی ہیں۔
دوسری جانب علاج کے بعد کَل7؍ ہزار 836؍ افراد شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ ریاست میں اب تک 14؍ لاکھ78؍ ہزار496؍ کورونا مریض علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال ایک لاکھ
31؍ ہزار544؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل15؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ جبکہ مزید430 ؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔
اورنگ آ باد ضلعے میں 5؍ مریض کل دورانِ علاج وفات پا گئے ۔ جبکہ مزید99 ؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ لاتو رضلعے میں3؍ مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ71؍ افراد کورونا وائرس کی زد میںآ گئے۔ بیڑ ‘ ناندیڑ اور جالنہ ضلعے میں فی کس 2-2؍ مریض فوت ہو گئے جبکہ بیڑ میں مزید93 ؍ ناندیڑ میں
66؍ اور جالنہ ضلعے میں مزید34؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں ایک مریض نے علاج کے دوران کَل دم توڑ دیا جبکہ مزید45؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ پر بھنی ضلعے میں 17؍ اور ہنگولی ضلعے میںمزید
5؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں سیلو تعلقے کے والور محصول حلقے سمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی بھاری بارش کے سبب ہوئے نقصان بھر پائی کی مد میں امداد دی جا ئے ۔ اِس مطالبے کی تکمیل کے لیے کاشتکاروں نے کَل سیلو میں مظاہرہ کیا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے کیج تعلقے میں واقع مانجرا آبی ذخیرہ مکمل بھر چکا ہے ۔ ڈیم میں فی الحال 224؍میلین گھن فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے ۔مانجرا ڈیم کے برانچ اِنجیئنر شاہو پاٹل کا کہنا ہے کہ بارش اور ڈیم میں پانی کی آمدد کا سلسلہ اگر اِسی طرح جاری رہتا ہے تو آج یا آئندہ کَل ڈیم کے در وازے کھولے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
وزیر توانائی ڈاکٹر نِتِن رائوت نے تیقن دیا ہے کہ اورنگ آ باد ضلعے کے صنعتی شعبے اور کاشتکاروں کے بجلی سے متعلق مسائل ختم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے نگراں وزیر سبھاش دیسائی کی زیر صدارت ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وزیر توانائی مخاطب تھے۔ اِس موقعے پر نگراں وزیر سبھاش دیسائی نے صنعت اور زراعت کے لیے بجلی فراہمی سے متعلق ضلع کلکٹر اور مہا وِترن کے اسِسٹنٹ ڈائریکٹر کو مل کر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ زراعت اور تیکنا لو جی کے تال میل سے تر قی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے۔
وہ کَل ریاست کی چاروں زرعی یونیور سیٹیوں کے 48؍ ویں مشترکہ زرعی تحقیق اور تر قیات کمیٹی کے سال
2020 کے اجلاس کا آن لائن آغاز کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔یہ اجلاس آکو لہ کی ڈاکٹر پنجاب رائو دیشمکھ زرعی یو نیور سٹی اور پو نا کی مہا راشٹر زرعی تعلیم اور تحقیق کونسل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مر تبہ پھر سن لیجیے
٭
مراٹھا ریزر ویشن معاملے کی سماعت ملتوی‘ آئینی بینچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریاستی حکو مت کو دی گئی چار ہفتوں کی مدت
٭
گنا توڑ نے والے مزدوروں کی اُجرت میں 14؍ فیصد اِضافے کا فیصلہ ‘ مزدور تنظیم نے ختم کیا ا حتجا ج۔
٭
ممنوعہ علاقوں میں 30؍ نومبر تک جاری رہے گا لاک ڈائون ‘ مرکزی حکو مت کا فیصلہ
اور
٭
مراٹھواڑے میں15؍ مریضوں کی موت‘ جبکہ مزید430؍ مریضوں کا اندراج
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment