Sunday, 22 November 2020

 Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Dated : 22.Nov.2020, Time : 09.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 November-2020
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍ نومبر ۔۲۰۲۰؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
سب سے خاص خبروں کی سرخیاں۔۔
٭ نوویں سے بارہویں تک اسکولس کل سے شروع کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل؛ تاہم چند اضلاع میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ملتوی۔
٭ مہاراشٹر ریاستی شہداء یادگاری دِن پر وزیرِ اعلیٰ سمیت معززین کی جانب سے شہداء کو خراجِ عقیدت۔
٭ پنڈھرپور میں کارتیکی اِکادشی پر عقیدت مند ہجوم نہ کریں؛ ضلع کلکٹر کی اپیل۔
٭ ریاست میں کووِڈ سے نجات حاصل کرنے کی شرح 92  اعشاریہ 82 فیصد۔ مراٹھواڑہ میں 393 نئے مریضوں کا اندراج۔
اور۔۔۔٭ مشہور گلوکارہ چترریکھا دیشمکھ پونا میں طویل علالت کے باعث چل بسیں۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔۔
ریاست میں نوویں سے بارہویں کے اسکول کل سے شروع کرنے کی تیاری تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔ اسکولس کی جماعتوںکو سینیٹائز کرنا‘ صابن وغیرہ کووِڈ احتیاطی تدابیر کی گئی ہے۔ چند اضلاع میں اساتذہ کی کورونا وائرس جانچ رپورٹ متاثرہ آنے کی وجہ سے وہاں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں تمام سرکاری اور نجی اسکولس 3 جنوری تک بند رہیں گے۔ تاہم ضلع کے دیہی علاقوں کے اسکولس کل سے شروع ہورہے ہیں۔
کووِڈ 19-کی دوسری لہر آنے کے قیاس اور شہر میں بڑھتے ہوئے مریضوں کے مدِنظر میونسپل کارپوریشن کے حدود کے اسکولس فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکی اطلاع میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے کل دی۔ تعلیمی پالیسی کے لحاظ سے اساتذہ اور ملازمین کو اسکول جانا ہوگا۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ 20 دسمبر کو اس سلسلے میں دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔ اُس وقت حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔ یہ بات انھوں نے کہی۔
اورنگ آباد دیہی علاقوں کے جماعت نہم سے بارہویں تک کے اسکولس کل سے شروع ہورہے ہیں۔ اس کی اطلاع ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے دی۔ دیہی علاقوں کے طلب کو تکنیکی نظریہ سے آن لائن تعلیم دینے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اس کی وضاحت انھوں نے کی۔ اسی بیچ اورنگ آباد ضلع میں کل ایک ہزار 676 اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی کووِڈ جانچ کی گئی۔ اس میں سے 65  افراد متاثرہ پائے گئے۔
لاتور ضلع میں کل سے نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسیس شروع کی جارہی ہیں۔ اسکی اطلاع لاتور ایجوکیشن آفیسر نے دی ہے۔ ضلع میں اب تک 2 ہزار 448  اساتذہ کے کورونا وائرس ٹسٹ کیے گئے۔ اس میں سے 3  اساتذہ متاثرہ پائے گئے۔ چند اسکولس میں اساتذہ کی جانچ 24  اور 25 نومبر کو کی جائیگی۔ یہ اسکولس 26 نومبر سے شروع ہوں گے۔ اس کی اطلاع انھوں نے دی۔
بیڑ ضلع میں اب تک ایک ہزار 232  اساتذہ کی کووِڈ جانچ رپورٹ حاصل ہوئی ہے۔ 20  اساتذہ کووِڈ سے متاثرہ پائے گئے۔ تاہم ایک ہزار 244  اساتذہ کی جانچ رپورٹ ہنوز حاصل نہیں ہوئی ہے۔
ہنگولی ضلع میں 8  اساتذہ کووِڈ سے متاثرہ پائے گئے۔ ضلع میں اب تک ڈھائی ہزار سے زیادہ اساتذہ کے کووِڈ جانچ کے نمونے دئیے گئے‘ اس میں سے 280 کی رپورٹس حاصل ہوئیں۔
پربھنی ضلع میں کل سے اسکولس شروع ہورہے ہیں۔ اس کے تحت میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے شہر کے تمام اسکولس‘ کالجیس کے اساتذہ کی کووِڈ 19- کی جانچ کی ہے۔ جملہ 605  اساتذہ کی جانچ کی گئی۔ اس کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کے شعبۂ صحت نے دی۔
عثمان آباد میں بھی ضلع کلکٹر کے حکم کے مطابق نوویں سے باریں تک کے طلبہ کو اسکول میں آنے کی سختی نہ کرنے کی ہدایت اسکولوں کو دی گئی ہے۔
جالنہ ضلع انتظامیہ نے کل سے اسکولس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مناسب احتیاط کرنے کی ہدایت مقامی انتظامیہ نے اسی طرح صدر مدرسین کو دی گئی ہے۔ ضلع میں اب تک 2 ہزار سے زیادہ اساتذہ کی کورونا وائرس جانچ کی گئی۔ اس میں سے 9  اساتذہ متاثرہ پائے گئے۔
ناندیڑ ضلع میں 858 اسکولس کل سے شروع کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوگئی ہیں۔ تمام اساتذہ کو وقت ِ واحد میں نہ بلاتے ہوئے صرف نوویں سے بارہویں تک کے اساتذہ کو بلائیں۔ یہ بات محکمہ تعلیم نے کہی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ریاستی شہداء یادگاری دِن کے سلسلے میں کل شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کل ممبئی میں شہداء چوک یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے‘ وزیرِ داخلہ انیل دیشمکھ، ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر، چیف سیکریٹری سنجے کمار سمیت کئی معززین نے شہداء یادگار پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
26 نومبر کو پنڈھر پور میں کارتیکی اکادشی کے ضمن میں سرکاری مہاپوجا کیلئے نائب وزیرِ اعلیٰ ‘ اسی طرح رابطہ وزیر کو حکومت کے قانون اور انصاف محکمہ نے اجازت دی ہے۔ اس کی وجہ سے گنتی کے افراد کی موجودگی میں اسی طرح ضابطۂ اخلاق کا لحاظ رکھتے ہوئے وٹھل رکمنی کی پوجا ہوگی۔ پنڈھر پور سمیت اطراف کے دس دیہاتوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ شہری اس دوران ہجوم نہ کریں۔ ایسی اپیل شولا پور کے ضلع کلکٹر ملندشمبھرکر نے کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے پانچ ہزار 760 مریض پائے گئے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 17 لاکھ 74 ہزار 455 ہوگئی ہے۔ کل تمام دن ریاست میں 4 ہزار 88 مریض کورونا سے نجات حاصل کرچکے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ تمام ریاست میں اس وباء سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد اب 16 لاکھ 47 ہزار 4 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کووِڈ سے نجات حاصل کرنے کی شرح 92  اعشاریہ 82 فیصد ہے۔ ریاست میں کل 62 مریض اس وباء سے چل بسے۔ ریاست میں اس وباء کی وجہ سے اب 46 ہزار 573  افراد فوت ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کی یہ شرح 2  اعشاریہ 62 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال 79 ہزار 873 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 10 کورونا وائرس متاثرین لقمۂ اجل بن گئے۔ تاہم نئے 393 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ بیڑ ضلع اسی طرح لاتور ضلع میں کل 3-3 مریض‘ اسی طرح اورنگ آباد ضلع اور پربھنی ضلع میں 2-2 مریض چل بسے۔ بیڑ اور ناندیڑ اضلاع میں فی کس 72 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ لاتور ضلع میں 68‘ اورنگ آباد 66‘ عثمان آباد 58‘ جالنہ 41‘ پربھنی 12  اور ہنگولی ضلع میں کل 4 نئے کووِڈ متاثرین درج کیے گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد گریجویٹ حلقہ انتخاب کیلئے یکم دسمبر کو رائے دہی ہوگی۔ اسی دِن بخار یا دیگر عارضہ ہو تو رائے دہندگان ٹوکن لیکر دوپہر کو چار سے پانچ کے درمیان رائے دہی کریں۔ ان کیلئے صحت افسران کی جانب سے گاڑی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ اس کی اطلاع اورنگ آباد کے ڈپٹی کلکٹر اسی طرح نوڈل میڈیکل آفیسر اپا صاحب شندے نے دی۔ رائے دہی مراکز پر ماسک‘ سینیٹائزر‘ تھرمل گن‘ وغیرہ احتیاطی اشیاء ضلع کلکٹر آفس فراہم کرے گا۔ یہ بات شندے نے کہی ہے۔
***** ***** *****
مشہور گلوکارہ چترریکھا دیشمکھ پرسوں پونا میں طویل علالت کے باعث چل بسیں۔ وہ 76 برس کی تھیں۔ پونا کے شریمتی ناتھی بائی دامودھر ٹھاکرے  SNDT کالج سے موسیقی میں انھوں نے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اورنگ آباد کے گورنمنٹ کالج آف سائنس کے شعبۂ موسیقی کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کے عہدے سے وہ سبکدوش ہوئی تھیں۔ اورنگ آباد آکاشوانی مرکز سے نشر کیے گئے ان کے نغموں کو شائقین پسند کرتے ہیں۔ ان کے جسد ِ خاکی پر کل پونا میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
***** ***** *****
موسم:  آئندہ دو یوم میں وسطی مہاراشٹر کے چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس ہے۔ اس دوران کوکن‘ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں موسم خشک رہنے کا قیاس پونامحکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ نوویں سے بارہویں تک اسکولس کل سے شروع کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل؛ تاہم چند اضلاع میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ملتوی۔
٭ مہاراشٹر ریاستی شہداء یادگاری دِن پر وزیرِ اعلیٰ سمیت معززین کی جانب سے شہداء کو خراجِ عقیدت۔
٭ پنڈھرپور میں کارتیکی اِکادشی پر عقیدت مند ہجوم نہ کریں؛ ضلع کلکٹر کی اپیل۔
٭ ریاست میں کووِڈ نجات حاصل کرنے کی شرح 92  اعشاریہ 82 فیصد۔ مراٹھواڑہ میں 393 نئے مریضوں کا اندراج۔
اور۔۔۔٭ مشہور گلوکارہ چترریکھا دیشمکھ پونا میں طویل علالت کے باعث چل بسیں۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 06 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...