Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 17 February 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے انتظامیہ کو کورونا وائرس پھیلائو سے متعلق قواعد و ضوابط کو سختی سے نافذ کرنے کی دی ہدایت‘Infection میں اضا فے کی صورت میں دوبارہ Lockdownکا اِشارہ
٭ریاست کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں امتحانات کےTime Table کا اعلان
٭ایلورہ کے تاریخی مالو جی راجے بھونسلے قلعے کی مرمت اور تحفظ کے لیے
5؍ کروڑ روپیوں کے فنڈ کی فراہمی
٭ریاست میں3؍ہزار663؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج ‘ جالنہ ضلع میں ایک کورونا متاثر کی موت
٭پر بھنی ضلع کے پالم شہر کے لیے 17؍ کروڑ28؍ لاکھ روپیوں کے پینے کے پانی کا منصوبہ - وزیر رابطہ نواب ملِک کا اعلان
اور
٭چنئی میں کھیلے گئے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی اِنگلینڈ پر317 ؍ رنوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کورونا وائرس کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اِس پر قا بو پانے کے لیے انتظا میہ کو قواعد اور ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے متعدد اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضا فے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے تمام ڈویژنل کمشنرس‘ کلکٹرس‘ میونسپل کمشنرس اور ضلع پولس سر براہوں سے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت دی۔ اِس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے‘ پرنسپل سیکریٹری سنجئے کمار اور ایکشن کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے عوام سے ماسک استعمال کر نے او رہجوم سے پر ہیز کرنے کی اپیل کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل در آ مد نہ کرنے کی صورت میں مجبوراً لاک ڈائون نافد کرنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی تقا ریب اور شادیوں میں شر کاء کی تعداد کو محدود کر تے ہوئے ما سک کا استعمال ضروری ہے۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ جو کورونا سے متعلق ضوابط پر عمل نہ کریں اُن کے خلاف سخت کار وائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظا میہ کو اجتماعات ‘ احتجاج‘ جلسے ‘ جلوس کی جازت نہ دینے کی ہدایت دی ۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے ریاست کی عوام کے لیے مہا تمام جیو تی با پھلے جن آ روگیہ اسکیم میں مزید 2؍ مہینے کے کا اضا فہ کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
مویشیوں کی افزائش اور دودھ کا روبار کے ریاستی وزیر سنیل کیدار نے اپنے محکمے کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیرونی ریاستوں سے دودھ خریدنے کی بجائے ریاست میں دودھ کی پیدا وار میں اضا فہ کر کے کسا نوں کو فائدہ پہنچائیں۔ وزیر موصوف کَل ممبئی میں اِس سلسلے میں منعقدکئے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَدر ڈیری ناگپور میں5؍ لاکھ لیٹر دودھ جمع کر ے اور اِس کے ذریعے دودھ کی مختلف مصنوعات تیار کر ے تو ریاستی حکو مت اِس میں تعاون کرے گی۔ کیدار نے کہا کہ ریاست میں دودھ کی مختلف مصنوعات تیار کی جا تی ہے جس کی معلو مات جمع کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہاکہ کسا نوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصا فی نہ ہو اِس لیے تمام کوششیں کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
دیہی تر قی کے ریاستی وزیر حسن مُشرِف نے اپیل کی ہے کہ دیہاتوں کی تر قی کے لیے گرام پنچایتوں کو
15 ؍ ویں اقتصا دی کمیشن کی جانب سے کثیر فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ اِس کااستعمال آب رسانی ‘ گائوں کی صاف صفائی اور دیگر ترقیاتی کاموں میں کریں۔ وزیر موصوف کَل احمد نگر میں آر آر پاٹل خوبصورت گائوں اسکیم کے تحت کامیاب گرام پنچایتوں کو دئے جانے والے انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس اسکیم کے تحت ضلع سطح پر انعام یافتہ گرام پنچایت کو40 ؍ لاکھ اور تعلقہ سطح پر انعام پانے والی پنچا یتوں کو10 ؍ لاکھ روپئے دئے جاتے ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے ریاست بھر سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے پونا آنے والے قبائلی طلباء کے لیے ہڑپسر میں ایک سر کاری ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کَل انتظا میہ نے اِس سر کاری اقامت گاہ کی عمارت کی تعمیر کے بجٹ کو منظوری دی۔ ہاسٹل کی تعمیر کے لیے44؍ کروڑ85؍ لاکھ روپیوں کا تخمینہ پیش کیا گیا تھا۔ قبائلی تر قیات کے وزیر K C Padvi نے بتا یا کہ قبائلی طلباء کے لیے تعمیر کی جانے والی اقا مت گاہ 9؍منزلوں پر مشتمل ہو گی جس میں 8؍ ویں جماعت تا پوسٹ گریجویشن کے کم و بیش 650؍ طلباء کو داخلہ دیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحا نات کے ممکنہ ٹائم ٹیبل کا کَل اعلان کیا گیا ۔ 12؍ ویں جماعت کا امتحان23؍ اپریل سے21؍ مئی تک ہو گا۔ جبکہ 10؍ ویں جماعت کے امتحانات 29؍ اپریل سے20؍ مئی تک ہوں گے۔ امتحا نات کا تفصیلی نظام الاوقات بورڈ کی سر کا ری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
***** ***** *****
ثقا فتی امور کے ریاستی وزیر امِت دیشمکھ نے اورنگ آ باد ضلعے میں واقع تاریخی ورثے مالو جی راجے بھونسلے قلعے کی مر مت اور تحفظ کے لیے5؍ کروڑ روپئے مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کَل اِس قلعے کا دورہ کیا۔ جس کے بعد صحا فیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے مذکورہ اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت ریاست کے قدیم منا دِر کے تحفظ اور بحا لی کے لیے ایک اہم اسکیم نافد کرے گی۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے راشٹر وادی کانگریس کے آنجہا نی قائد آر آر پاٹل کو اُن کی بر سی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ آر آر پاٹل نے ریاست میں ڈانس بار اور گُٹکے پر پا بندی عائد کی اور اِس پر کامیا بی سے عمل در آ مد کر کے دکھا یا۔ آنجہا نی نے بغیر رشوت خوری کے پولس محکمے میں تقررات کے ذریعے گائوں کے نو جوانوں کے لیے اِس محکمے کے در وازے کھو لے۔ پوار نے کہا کہ آبا اپنے انقلا بی فیصلوں کے سبب عوام کے دِلوں میں ہمیشہ رھیں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 3؍ہزار663؍ کورونامریض پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد20؍ لاکھ71؍ ہزار306؍ ہو چکی ہے۔ کَل39؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے سبب اب تک51؍ ہزار591؍ اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب کَل 2؍ہزار700؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 19؍ لاکھ 81؍ہزار408؍ مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحا ل ریاست بھر میں 37؍ ہزار125؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے جالنہ ضلعے میں کَل ایک کورونا مریض علاج کے دوران چل بسا ۔ جبکہ ڈویژن میں مزید271؍ مریضوں کا اندراج ہوا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں120؍ مریض پائے گئے۔ جالنہ ضلعے میں55؍ ناندیڑ21؍ لاتور اور بیڑ ضلعے میں فی کس 19؍ پر بھنی 15؍ عثمان آ باد 12؍ اور ہنگولی ضلعے میں10؍ کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
مُلک میں اب تک 87؍ لاکھ20؍ ہزار822؍ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگا یا گیا ہے۔ اِسی دوران اِس وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح اب97.32؍ فی صد ہو چکی ہے۔ کَل صبح8؍ بجے سے
24 ؍ گھنٹوں کے دوران مُلک میں کورونا کے 9؍ ہزار 121 ؍ نئے مریض سامنے آئے۔ اِس بیچ 11؍ ہزار805؍ مریض کَل شفا یاب بھی ہوئے۔ مرکزی وزیر صحت نے بتا یا کہ فی الحال ملک میں ایک لاکھ 36 ؍ ہزار872؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کے رابطہ وزیر نواب مَلِک نے ضلع کے پالم شہر میں پینے کے صاف پا نی کی ضرورت کے پیش نظر 17؍ کروڑ28؍ لاکھ روپیوں کے آب رسانی منصوبے کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف کَل مہاراشٹر گولڈن جُبلی شہر ی تر قیاتی مہم کے تحت پالم آب رسانی اسکیم کی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ پالم تعلقے کی مجموعی تر قی کے لیے پُر عزم ہیں اور اُن کا زور مستقبل میں شہر یان کو سہو لیات کی فراہمی پر ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر دیپک مہیسیکر نے ناندیر ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے ضلع کی عوام سے احتیاط برتنے اور اعتماد کے ساتھ جانچ کے لیے آگے آ نے کی اپیل کی ہے۔ مہیسیکر کَل اِس خصوص میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں ناندیڑ میں کورنا وائرس پھیلائو کی صورتحال تشویش کا باعث ہے۔
***** ***** *****
چنئی میں کھیلے گئے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ میچ میں کَل بھارت نے انگلینڈ کو317؍ رنوں سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے ضروری 481؍ رنوں کا تعاقب کر تے ہوئے انگلینڈ کی دوسری اننگ 164؍ رنوں پر ختم ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے5؍ روی چندرن اشوِن نے3؍ اور کُلدیپ یادو نے 2 ؍ وکٹ لیے۔ اِنگلینڈ کی جانب سے معین علی نے سب سے زیادہ43 ؍ رن اور کپتان جو روٹ نے 33 ؍ رن بنائے اپنے شاندار آل رائونڈ کھیل کے لیے بھارتی کھلاڑی اشوِن کوMan of the Match قرار دیا گا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے 4؍ ٹیسٹ کر کٹ میچوں کی سیریز میں1-1؍ سے برا بری کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا مقابلہ آئندہ 24 ؍ فروری کو احمد آ باد می کھیلا جا ئے گا۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے انتظامیہ کو کورونا وائرس پھیلائو سے متعلق قواعد و ضوابط کو سختی سے نافذ کرنے کی دی ہدایت‘Infection میں اضا فے کی صورت میں دوبارہ Lockdownکا اِشارہ
٭ریاست کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں امتحانات کےTime Table کا اعلان
٭ایلورہ کے تاریخی مالو جی راجے بھونسلے قلعے کی مرمت اور تحفظ کے لیے5؍ کروڑ روپیوں کے فنڈ کی فراہمی
٭ریاست میں3؍ہزار663؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج ‘ جالنہ ضلع میں ایک کورونا متاثر کی موت
٭پر بھنی ضلع کے پالم شہر کے لیے 17؍ کروڑ28؍ لاکھ روپیوں کے پینے کے پانی کا منصوبہ - وزیر رابطہ نواب ملِک کا اعلان
اور
٭چنئی میں کھیلے گئے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی اِنگلینڈ پر317 ؍ رنوں سے فتح
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment