Thursday, 18 February 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 18 February 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  فروری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوئے اضا فے کے بعدانتظامیہ کی جانب سے سخت کار وائی کا آغاز‘ اصولوں کی خلاف ورزی کر نے والے شادی خانوں اور کوچنگ کلاسیز پر ہو گی کار وائی

٭

شیو جینتی پر کسی بھی طرح کی ثقافتی تقریبات منعقد نہ کرنے کی اورنگ آ باد پولس کمشنر کی ہدایت‘ بڑھتے کورنا معاملوں کے پیش نظر اٹھا یا گیا قدم

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 5؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آ باد میں کَل پائے گئے137؍ نئے کورونا مریض

 اور

٭

مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کے خلاف آج اورنگ آ باداور لاتور میں کیے جائیں گے ریل روکو احتجاج‘ اورنگ آباد کے  کنڑ‘ سلوڑ اورپھلمبری میں ہو گا راستہ روکو احتجاج

  اب خبریں تفصیل سے....

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ اِس پس منظر میں انتظامیہ نے دو بارہ سخت کار وائی کرنے کی شروعات کر دی ہے۔ اِس کے تحت اورنگ آ باد‘ جالنہ ‘ اکولہ‘   بُلڈھانہ اور واشم میں امتناعی احکامات نافد کر دئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی بنا ماسک گھومنے والے لوگوں پر جر مانہ لگا نے کی کار وائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اورنگ آ باد کے ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُنھوں نے کَل مراٹھواڑہ کے سبھی ضلع کلکٹروں اور صحت و پولس محکمے کے افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔

اِس دوران کیندریکر نے انتظامیہ کے کام کاج پر ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے قوانین کی خلاف ور زی کرنے والوں پر سخت کار وائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنھوں نے حکم دیا کہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں سے بڑے پیما نے پر جر ما نے وصول کئے جا ئیں۔ اِس کے علاوہ شادی خانوں  اور  کوچنگ کلاسیز پر نظر رکھی جا ئے اور قوانین کی پا ما لی کرنے والوں پر پہلے جر ما نہ لگایا جا ئے اور پھر کیس درج کیا جائے ۔

اِس بیچ اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کے ایڈمِنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے بتا یا کہ اورنگ آ باد شہر میں کوچنگ کلا سیز کی جانچ کے لیے کار پوریشن نے 5؍ ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا پازیٹیو پائے گئے مریض کی عمارت یا گھر دو بارہ سیل کئے جا ئیں گے اور رابطے میںآئے لوگوں کی طبی جانچ کی جا ئے گی ۔ پانڈے نے مزید کہا کہ متعلق مریض کے گھر پر اسٹیکر بھی چسپاں کئے جا ئیں گے۔

***** ***** ***** 

عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے سبھی طریقوں پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل پر بھنی کے ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عوام ہر طرح کی احتیا ط برتیں‘ لا پر واہی نہ کریں اور ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ضلع کلکٹر نے ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنے اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے بچنے کی اپیل بھی کی۔ پر بھنی ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کر دہ مکتوب میں علاقائی خود مختار اِداروں سے کہا گیا ہے کہ احتیا طی اقدامات کے تحت وہ سخت کار وائی کریں اور قوانین کو پا مال کرنے والوں پر جر ما نہ عائد کریں۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے پس منظر میں اِس سال شیو جینتی تقریبات سادگی سے منا نے کی ہدایت بیڑ کے ضلع کلکٹر  آ ر  ایس  جگتاپ نے دی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس سال عوامی مقا مات پر کسی قسم کے ناٹک ‘ جلسہ ٔ عام یا گیتوں کے پروگرام منعقد نہ کئے جا ئیں ۔ اِس کے بدلے اِن ثقا فتی پروگراموں کا کیبل نیٹ ورک یا آن لائن نشر یات کا انتظام کیا جائے۔ پر بھات پھیری  یا  ٹو وہیلر ریلی یا جلوس نہ نکالے جا ئیں۔ بیڑ ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کر دہ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ چھتر پتی شیواجی مہا راج کے مجسمے یا تصویر کو صرف سو لوگوں کی موجود گی میں خراج عقیدت پیش کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد کے پولس کمشنر ڈاکٹر نِکھِل گُپتا نے بھی حکم نا مہ جاری کر تے ہوئے شیو جینتی کے موقعے پر کسی طرح کی کوئی تقریب منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر زیادہ لوگ جمع نہیںہو سکتے ہیں اور گیتوں کے مقابلے یا دوسری ثقافتی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا سکتا ۔ گُپتا نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے کے  کیمپ کے انعقاد کے دوران اِس بات کا خاص خیال رکھا جا ئے کہ ضروری جسمانی دوری بنائے رکھنے کے اصول پر سختی سے عمل آ وری ہو۔

***** ***** ***** 

ریا ستی کابینہ نے محفوظ سیاحت کو بڑھا وا دینے کے مقصد سے Caravan سیاحت کے فیصلے کو منظوری دی ہے ۔ اِس پالیسی کے تحت سیا حوں کو  Caravan  یا  Caravan Park جیسی سہو لتیں دستیاب کر وائی جا ئیں گی۔ اِس کے تحت بستر‘ بیت الخلاء  اور  با ورچی خانے کی سہو لیات سے آ راستہ  Caravan گاڑیاں ایک جگہ کھڑی رہیں گی ۔ جن میں سیاح رات کو قیام بھی کر سکتے ہیں۔ اِس پا لیسی کے تحت Caravanسیاحت کو اسٹیمپ ڈیو ٹی ‘ ریاستی جی ایس ٹی اور بجلی اخراجات میں رعایت حاصل رہے گی۔

***** ***** ***** 

مہا راشٹر کا بینہ کے کَل ہوئے اجلاس میں ہنر مندی کو فروغ دینے کے لیے مہا راشٹر اِسکِل ڈیولپمنٹ یو نیور سٹی کے قیام کو بھی منظوری دی گئی۔ اِس یو نیور سٹی کے قیام کا مقصد ریاست کی صنعتوں کو اُن کی مانگ کے مطا بق تکنیکی اور ہنر مند افراد ی قوت مہیا کر وانا ہے۔ ہنر مندی ‘ روز گار اور صنعت و حرفت کے محکمے کی جانب سے ریاست کے 6؍ ڈویژنل مقامات پر ہنر مندی مراکز شروع کر نے کی بھی تجویز ہے۔ یہ 6؍ مراکز ریاستی اِسکِل ڈیو لپمنٹ یو نیور سٹی کے ڈویژنل سینٹرس کے طور پر کام کریں گے۔اِس مجوزہ یونیور سٹی کا تسلیم شدہ نصاب شروع کرنے کے لیے ریاست کی سبھی ITI's  اور ہنر مندی کے مراکز اِس یو نیور سٹی سے جُڑسکتے ہیں۔ مجوزہ یو نیور سٹی کے انتظامیہ اور عمارت کے خرچ کے طور پر ہر سال تقریباً 50؍ کروڑ روپئے فراہم کر نے کے فیصلے کو بھی کَل ریاستی کا بینہ نے منظوری دی۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں4,787؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے کورونامریضوں کی مجموعی تعداد 20؍ لاکھ76؍ہزار93؍ تک جا پہنچی ہے۔ ریاست میں کَل دِن بھر میں 40؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اِس طرح اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر51؍ ہزار631؍ ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے ہو رہی اموات کی ریاستی شرح قریب ڈھائی فیصد ہے۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں3,853؍ افراد کو  کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر میں کورونا وائر س سے کُل 19؍ لاکھ 85؍ ہزار261؍ مریض ٹھیک ہو ئے ہیں۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب

96؍ فیصد ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد

38؍ہزار13؍ ہے جو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں اپنا علاج کر وا رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل5؍ کورونا مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ وہیں مراٹھوارہ میں کَل 237؍ نئے کورونا پازیٹیومریض پائے گئے ۔ مرنے والوں میں لاتور ضلعے سے3؍ اور  اورنگ آباد اور بیڑ ضلعوں سے ایک-ایک مریض شامل ہیں۔ 

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل سب سے زیادہ137؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میںہوئے اِس اچا نک اضا فے سے انتظامیہ بھی فکر مند ہے۔ جالنہ میں گزشتہ روز 66؍ لاتور میں31؍ بیڑ میں28 ؍ پر بھنی میں27؍ ناندیڑ میں24 ؍ عثمان آ باد میں 17؍ اور ہنگولی میں7 ؍ لوگوں کو کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں بڑڈ فلو کی وباء پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ بات جانوروں کی بہبود کے وزیر سنیل کیدار نے کہی۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ مرغیاںپالنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ صاف صفائی اور ضروری جسما نی دوری برقرار  رکھنے جیسے اصولوں پر سختی سے عمل کرتے رہیں۔ کیدار نے کہا کہ اچھی طرح پکائے گئے گوشت اور پوری طرح اُبالے گئے انڈے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور یہ پوری طرح محفوظ ہیں۔ اُنھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ برڈ فلو کے بارے میں بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائیں۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل شام کئی مقا مات پر ژالہ باری کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔ اورنگ آ باد ضلعے کے پھلمبری اور خلد آ باد تعلقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ خلد آ باد کے دھامن گائوں سے ژالہ باری کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ اِس کے علا وہ لاڑسائونگی ‘ چارٹھا ‘ سیلود‘ آڑگائوں ‘ سَرَک‘ ہات مالی ‘ اورنگ پور   اور  پمپل کھو ٹا سے بھی ژالہ باری کی اطلاع ملی ہے۔

غیر موسمی بارش کے دوران ذخیرہ کر کے رکھا گیا گیہوں‘ جوار  اور  چنا بھیگ گیا ساتھ ہی آم کے پیٹروں کے پھول جھڑ گئے ۔ سانگلی ‘ شولا پور اور ساتارا ضلعوں میں بھی کَل زور دار بارش ہوئی ۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے اگلے 2؍ سے3؍ دنوں کے دوران مراٹھوارہ اور وِدربھ کے علاقوں میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کے خلاف آندو لن کے تحت آج اورنگ آ باد اور لاتور ضلعوں میں ریل روکو احتجاج کئے جا ئیں گے۔ اورنگ آ باد کے لاسور اسٹیشن پر صبح9؍ بجے کی پیسنجر ٹرین رکوا دی جا ئے گی۔ یہ مظا ہرے کسان سبھا‘ لال باوٹا کھیت مزدور یو نین‘ آئیٹک اور بھارتیہ کمیو نسٹ پارٹی کی جانب سے کئے جا رہے ہیں ۔ آندو لن کے تحت کنڑ‘ سِلوڑ’ پھلمبری اور دیگر مقا مات پر راستہ روکرو احتجاج بھی کئے جا ئیںگے۔

***** ***** ***** 

احمد نگر میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ افسر کو ڈھائی لاکھ روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے کَل رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ نر سنگھ پیٹھنکر نا می اِس افسر نے سر کاری منظوری کے بدلے 5؍ لاکھ روپیوں کی مانگ کی تھی۔ بات چیت کے بعد ڈھائی لاکھ روپیوں پر رضا مندی ہوگئی بعد میں ڈھائی لاکھ روپیوں  کی رقم قبول کر تے ہوئے اینٹی کرپشن بیو رو نے پیٹھنکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے پاٹو دا کے BDO  نارائن مِساڑ کو 37؍ ہزار روپیوں کی رشوت قبول کر تے ہوئے کَل گرفتار کر لیا گیا۔ کنویں کے کام کے بِل کو منظوری دینے کے بدلے مِساڑ نے اِس رقم کا مطالبہ کیا تھا جِسے قبول کر تے ہوئے اُنھیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹو بینک کے ڈائریکٹر وں کے انتخا بات کے لیے اب تک 12؍ امید واروں نے در خواستیں داخل کی ہیں۔ اِن میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اور رکن اسمبلی با با جا نی در انی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی تا نا جی مُٹکُرے شامل ہیں۔

***** ***** ***** 


اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوئے اضا فے کے بعدانتظامیہ کی جانب سے سخت کار وائی کا آغاز‘ اصولوں کی خلاف ورزی کر نے والے شادی خانوں اور کوچنگ کلاسیز پر ہو گی کار وائی

٭

شیو جینتی پر کسی بھی طرح کی ثقافتی تقریبات منعقد نہ کرنے کی اورنگ آ باد پولس کمشنر کی ہدایت‘ بڑھتے کورنا معاملوں کے پیش نظر اٹھا یا گیا قدم

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 5؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آ باد میں کَل پائے گئے137؍ نئے کورونا مریض

 اور

٭

مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کے خلاف آج اورنگ آ باداور لاتور میں کئے جائیں گے ریل روکو احتجاج‘ اورنگ آباد کے  کنڑ‘ سلوڑ اورپھلمبری میں ہو گا راستہ روکو احتجاج

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 30.06.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 30 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...