Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 December 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ مہاراشٹر میں اومیکرون کے بڑھتے معاملوں اور کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں ہو رہے
اضا فےپر ریاستی حکو مت نافذ کر سکتی ہے سخت پا بندیاں‘ نئے ضابطوں کا آج ہو گااعلان۔
٭ گزشتہ کَل مہاراشٹر میں پائے گئے 23؍ او میکرون پا زیٹیو مریض‘ ریاست میں
او میکرن مریضوں کی مجموعی تعداد ہو ئی 88 ۔
٭ مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز پائے گئے 23؍ کورونا پازیٹیو مریض‘ اِس تعداد میں9؍ مریض
اورنگ آباد ضلعے سے ہیں۔
٭ اومیکرون اور کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوںکے مد نظرریاستی حکو مت نے کی
کرسمس کا تہوار سادگی سےمنا نے کی اپیل
اور
٭ سماج وادی پارٹی رکن ابو عاصم اعظمی نے کیا مسلم ریزر ویشن فراہم کرنے کا مطالبہ ‘ کہا عدالت کی منظوری کے با وجود نہیں دیا جا رہا ر مسلم یزر ویشن
اب خبریں تفصیل سے....
ریاست میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی بڑھتی تعداد اور او میکرون کے بڑھتے پھیلائو کے پس منظر میں دو با رہ سخت پابند یاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔ مہا راشٹر حکو مت آج اِس بارے میں رہنما خطو ط جا ری کرے گی۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے آج اِس بارے میں ریاستی ٹاسک فورس سے تبا دلۂ خیال کریں گے ۔ اِس سے پہلے کَل دیر رات وزیر اعلیٰ نے ٹا سک فورس کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور کورو نا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کیے جا نے والے ممکنہ اقدا مات پر تبا دلۂ خیال کیا۔کَل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آ نے والے نئے سال ‘ کرسمس اور دیگر تقریبات کے موقعے پر ہوٹلس اور ریسٹورنٹس میں لوگوںکو بڑی تعداد میں جمع ہونے سے روکنے کے لیے قدم اٹھا ئے جا ئیں گے ۔
اِس بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی او میکرون کے پھیلائو اور اُس سے پیدا ہوئی صورتحال کا اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ اِس دوران وزیر اعظم نے سبھی اہل شہر یان کی ٹیکہ اندازی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہر کسی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
***** ***** *****
دریں اثناگزشتہ کَل ایک دِن میں مہاراشٹر میں او میکرون کے23؍ نئے مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعدریاست میں اب تک او میکرون پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد88؍ ہو گئی ہے ۔ اِس تعداد میں سے42؍ مریض ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ کَل پائے گئے 23؍ او میکرون مریضوں میں سے
13؍ مریض پو نے ضلعے سے ہیں۔ اِن میں 7؍ مریضوں کاتعلق پِمپری - چِنچوڑ میونسپل حدود سے ہے۔ اِس کے علا وہ ممبئی میں5؍ عثمان آباد میں2؍ اور تھا نے ‘ ناگپور اور میرا- بھائندر شہروں میں ایک- ایک اومیکرون مریض پا یا گیا ۔اِن مریضوں میں سے16؍ افراد ایسے ہیں جنھوں نے بین الاقوامی سفر کیا تھا جبکہ دیگر7؍ مریض‘ اِن افراد کے قریبی رابطے میں آئے ہیں۔
***** ***** *****
اِس دوران مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں179؍ نئے کورونا پا زیٹو مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا جس کے بعد ریاست میںاب تک کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر66؍ لاکھ53؍ ہزار
345؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ایک دِن میں ریاست میں 17؍ کورونا مریض دوران علاج دم توڑ گئے ۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی شروعات کے بعد سے اب تک جان گنوا نے والے مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار392؍ تک جا پہنچی ہے ۔ ریاستی شرح اموات 2؍ فیصد پر بر قرار ہے ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں615؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے گھروں کو رخصت کیا گیا ۔اب تک مہاراشٹر میں کُل 65؍ لاکھ375؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قدرے بہتر ہو کر لگ بھگ98؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 7897؍ رہ گئی ہے اور اِن سبھی مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز23؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا ۔ اِن مریضوں میں اورنگ آباد ضلعے سے9‘ بیڑ سے6‘ لاتور سے5‘ عثمان آباد سے 2‘ اور ناندیڑ ضلعے سے ایک مریض شامل ہے۔ مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعوں پر بھنی ‘ ہنگولی اور جالنہ میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی نیا معاملہ نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
کورونا وائرس اور اومیکرون ویرئنٹ کے بڑھتے معا ملوںکو دیکھتے ہوئے مہا راشٹر حکو مت نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منا نے کی اپیل کی ہے۔ چرچ میںمنعقد کی جانے والی دعائیہ تقریب میں گنجائش کے50؍ فیصد سے زیادہ افراد کو شر کت کی اجازت نہیںہو گی ۔ چرچ میں آ نے والے سبھی عقیدت مندوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کورونا مخالف ضا بطوں پر عمل کریں ۔ لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے والی سبھی مذہبی اور ثقا فتی تقریبات اور جلوس پر پا بندی عائد کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
خواتین اور بچّوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام سے متعلق ’’شکتی بِل‘‘ کو آج قا نون ساز کونسل میں
پیش کیا جا ئے گا ۔ اِس بِل کو کَل قا نون ساز اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ۔ قا نون ساز اسمبلی میں اپو زیشن جماعتوں کے اراکین نے بھی کَل اِس بِل میں کی گئی تر میمات کا خیر مقدم کیا۔ اِس بِل میں خواتین اور بچّوں کے ساتھ عصت دری‘ جنسی زیادتی اور تیزا بی حملوں جیسے جرائم میںملوث افراد کے لیے سخت ترین سزائوں کی گنجائش موجود ہے۔
اِس کے علا وہ اِس بِل کے قا نون بن جا نے کے بعد سوشل میڈیا پر خواتین کو بد نام کرنے‘ تیزا بی حملے اور دست درازی جیسے جرائم کو غیر ضما نتی جرم قرار دینے کی گنجائش بھی موجود ہے ۔ ساتھ ہی اِس طرح کے سبھی جرائم کی جانچ کے لیے ہر ضلعے میں تحقیقاتی ڈھا نچہ کھڑا کر نے ‘ خصو صی عدالتیں قائم کرنے اور مقد مات کے ایک مہینے میں فیصلہ کرنے جیسے امور بھی شکتی بِل میں شامل ہیں۔
***** ***** *****
مُسلم ریزر ویشن معاملے پر کَل ریاستی اسمبلی میں حکو متی رہنما ئوں اور اپو زیشن اراکین کے بیچ کافی لفظی جھڑپ ہوئی۔ مسلم ریزر ویشن کے معاملے پر اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک آ منے سامنے آ گئے ۔ وہیں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بھی ہا ئی کورٹ کی جانب سے منظور کیا گیا 5؍ فیصد تعلیمی ریزر ویشن مسلمانوں کو فوراً نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ عدالت کی منظوری کے باوجود گزشتہ پھڑ نویس سر کار نے مسلم ریزر ویشن نافذ نہیں کیا تھا۔ اب اگر مہاوِکا آس آ گھاڑی حکو مت بھی مسلم ریزر ویشن فراہم نہیں کر رہی ہے تو ہم اپنے ووٹرس کو کیا جواب دیں گے ۔ بحث کاجواب دیتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیرنواب ملک نے کہا کہ ریزر ویشن کی حد
50؍ فیصد سے تجا وز نہیں کر سکتی لہذا ریاستی حکو مت مسلما نوں کو ریزر ویشن دینے سے قاصر ہے ۔
دوسری جانب اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس کا کہنا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ریزر ویشن دینا غیر آئینی عمل ہے ۔
***** ***** *****
دوسری جانب دیگر پسماندہ طبقاتOBC کے سیا سی ریزر ویشن کے معاملے میں بھی قا نون ساز اسمبلی میں غذا اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل اور اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس کے در میان زبر دست لفظی بحث دیکھی گئی۔ اِس سے پہلے سپریم کورٹ کی جانب سےOBC کا سیا سی ریز ر ویشن ردّ کیے جانے کے بعد مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت نے 50؍ فیصد ریزر ویشن کو بر قرار رکھتے ہوئے اُس میں سے27؍ فیصد ریزر ویشنOBC کو دینے والا آر ڈیننس جاری کیا تھا۔اِس آر ڈیننس کو قا نون میں بدلنے کے لیے کَل ریاستی قانون ساز اسمبلی میں بِل پیش کیا گیا تھا ۔
اِس دوران بر سر اقتدار جماعتوں اور حزب اختلاف کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔اِس دوران ریٹرننگ افسر نے مدا خلت کرتے ہوئے صوتی رائے دہی سے اِس بل کو منظور کر لیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں ہوئے127؍ کروڑ روپیوں کے مبینہ گھپلہ معالے میں15؍ دنوں میں فردِ جرم داخل کی جا ئے گی اور قصور واروں کے خلاف سخت کار وائی ہو گی ۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے یہ بات کہی۔ اُدئے سامنت کَل قا نون ساز کونسل میں رکن وِکرم کالے کی جانب سے اُٹھا ئے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
***** ***** *****
دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباکو مدّت گزر جانے کے بعد امتحا نی فارم داخل کرنے کے لیے کوئی اضا فی فیس نہیں دینی ہو گی ۔اسکو لی تعلیم کی ریاستی وزیر ور شا گائیکواڑ نے کَل قا نون ساز کونسل میں یہ اعلان کیا ۔ گائیکواڑ نے بتا یا کہ 4؍ مارچ سے شروع ہو رہے بارہویں جماعت کےامتحا نوں کے لیے
3؍ مارچ تک اور 15؍ مارچ سے شروع ہو رہے دسویں جماعت کے امتحا نات کے لیے 14؍ مارچ تک آ ن لائن در خواستیں داخل کی جا سکتی ہیں۔
***** ***** *****
سر کاری خد مات کے دوران بد عنوا نی کے ذریعے 36؍ لاکھ روپیوں کی غیر محسوب دولت جمع کرنے کے معاملے میں محکمۂ تعمیرات عامہ کے اِنجینئر اور اُن کی اہلیہ کو اورنگ آباد ضلع اور سیشن عدالت نے 2؍ سال قید با مشقت اور فی کس ایک لاکھ روپئے جر ما نہ کی سزا سنائی ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے سِلوڑ ڈویژن کے ڈپٹی اِنجیئر با لا صاحیب دیشمکھ اور اُن کی اہلیہ لکشمی بائی دیشمکھ کو عدالت نے یہ سزا سنا ئی ہے ۔
***** ***** *****
عوامی نمائندوں اور وزیر وں کو دی جا نے والی دھمکیوں کی جانچ کے لیے خصو صی تحقیقاتی ٹیم ‘SIT نامزد
کی جا ئے گی ۔ریاستی وزیر داخلہ دلیپ وڑ سے پاٹل نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں یہ اعلان کیا ۔
اِس سے قبل وزیرما حو لیات آدِتیہ ٹھا کرے کو دھمکی دینے کے معاملے میں بنگلور وسے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم کو 3؍ دنوں کی پولس تحویل میں بھیج دیاگیا ہے ۔ ملزم کا کر نا ٹک سے تعلق پائے جا نے پر حکو متی اراکین ا ور حزب اختلاف بی جے پی اراکین کے در میان لفظی تکرار بھی ہوئی ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ مہاراشٹر میں اومیکرون کے بڑھتے معاملوں اور کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں ہو رہے
اضا فےپر ریاستی حکو مت نافذ کر سکتی ہے سخت پا بندیاں‘ نئے ضابطوں کا آج ہو گااعلان۔
٭ گزشتہ کَل مہاراشٹر میں پائے گئے 23؍ او میکرون پا زیٹیو مریض‘ ریاست میں
او میکرن مریضوں کی مجموعی تعداد ہو ئی 88 ۔
٭ مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز پائے گئے 23؍ کورونا پازیٹیو مریض‘ اِس تعداد میں9؍ مریض
اورنگ آباد ضلعے سے ہیں۔
٭ اومیکرون اور کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوںکے مد نظرریاستی حکو مت نے کی
کرسمس کا تہوار سادگی سےمنا نے کی اپیل
اور
٭ سماج وادی پارٹی رکن ابو عاصم اعظمی نے کیا مسلم ریزر ویشن فراہم کرنے کا مطالبہ ‘ کہا عدالت کی منظوری کے با وجود نہیں دیا جا رہا ر مسلم یزر ویشن
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment