Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 November 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ اورنگ آباد ‘ ناندیڑ ‘ واگھا لا ‘ لاتور ‘ پر بھنی سمیت ریاست کے 24؍ میونسپل کارپو ریشن کے انتخابات کے لیے از سر ِ نو وارڈس تیار کرنے کی شہری تر قیاتی شعبے کی ہدایت
٭ ملازمتوں میں نو منتخبہ بھر تی کیے گئے71؍ ہزار سے زیادہ امید واروں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں تقرر مکتوب دیے گئے
٭ کسانوں کو نقصان بھر پائی دینے کے لیے مقابلہ کرنے کا کانگریس پارٹی کا اشا رہ
٭ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے ہمیشہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی عزت کی ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑے
٭ وزیر اعظم کے قتل کی سازش تیار کی گئی ہے ‘ ایسا پیغام حاصل ہونے سے ریاست کی پولس مشنری الرٹ
٭ مراٹھوارہ مُکتی سنگرام کے امرت مہوتسو سال کے ضمن میں ناندیڑ ضلعے میں آج 75؍ ہزار کنوئوں کی جل پو جن تقریب
٭ عثمان آباد میں جاری55؍ ویں قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلوں میں مہاراشٹر کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں سب کواٹر فائنل رائونڈش میں داخل
اور
٭ نیو زی لینڈ کے خلاف T- 20 ؍ کر کٹ سیریز میں بھارت صفر ایک سے کامیاب
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ اورنگ آباد ‘ ناندیڑ ‘ واگھا لا ‘ لاتور ‘ پر بھنی سمیت ریاست کے24؍ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے از سرِ نو وارڈس تشکیل دینے کا حکم شہری تر قیاتی شعبے نے تمام میونسپل کارپوریشن کو دیا ہے ۔ مدت ختم ہوجانے والے اور عنقریب مدت ختم ہونے والے مونسپل کارپوریشن کو آئندہ انتخا بات کے لیے2011ء کی مردم شما ری کے تحت
وارڈس کی تعداد اور خاکے کو قطعیت دے کر وارڈس تیار کرنے کے لیے ضروری کا روائی کرنے کا حکم شہری تر قیاتی شعبے نے میونسپل کار پوریشن کے کمشنرس کو دیا ہے ۔
دیگر میونسپل کارپوریشن میںممبئی ‘ تھا نے ‘ نئی ممبئی ‘ کلیان ‘ ڈومبیوَلی ‘ اُلہاس نگر ‘ وسئی وِرار ‘ پونے ‘ پِمپری-چِنچوڑ ‘ شولا پور ‘ کولہا پور ‘ ناسک ‘ آکولا ‘ امراوَتی ‘ ناگپور ‘ چندر پور ‘ بھِوَنڈی ‘ نظام پور ‘ مالیگائوں ‘ پنویل ‘ میرا -بھائندر یہ میونسپل کار پوریشن شامل ہیں ۔
***** ***** *****
ملازمتوں میں نو منتخبہ بھر تی ہوئے 71؍ ہزار سے زیادہ امید واروں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے تقرر کے مکتوب تقسیم کیے ۔ تمام ملک کے45؍ مقامات پر یہ پرو گرام منعقد کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے کرم یو گی شروعات ماڈیول کا افتتاح بھی کیا ۔ نو منتخبہ ملازمین کے لیے آن لائن تر بیت دینے والا یہ ماڈیول ہے ۔
***** ***** *****
کسانوں کو نقصان بھر پائی دِلا نے کے لیے کانگریس پارٹی مقابلہ کرے گی ایسا اشا رہ ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے دیا ہے ۔ وہ کَل شے گائوں میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ ریاست کے تمام اضلاع اور تعلقوں میں کانگریس کمیٹی کے دفا تر میں فصل بیمہ امدادی یو نٹس قائم کیے جائیں گے یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ جن کسانوں نے فصل بیمہ ادا کیا ہےتاہم اُنھیں ہنوز نقصان بھر پائی نہیں ملی ایسے کسان اپنے نام ‘ مو بائل نمبر اور فصل بیمہ بھر نے کی رسید اِس یونٹ میں جمع کریں ۔ اُنھیں فصل بیمہ دلانے کے لیے کانگریس پارٹی کوشش کرے گی ۔ یہ بات پٹو لے نے کہی ہے ۔بیمہ کمپنیوں نے کسانوں کو مناسب نقصان بھر پائی کی رقم نہیں دی تو اِن کمپنیوں کو مہاراشٹر میں کام نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ ایسا اشارہ پٹو لے نے دیا ۔
دریں اثناء قابل ِ اعتراض بیان دینے کی وجہ سے بھگت سنگھ کوشیاری گور نر کے عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے ۔ یہ بات نا نا پٹو لے نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے کروڑوں ور کرس چھتر پتی شیواجی مہا راج سے متاثر ہو کر کام کر تے ہیں اور شیواجی مہارج کی تاریخی اہمیت کو کوئی بھی کم نہیں کر سکتا ۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑے نے کہی ہے ۔ وہ کَل ناگپور میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ گور نر بھگت سنگھ کو شیاری نے ہمیشہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی عزت کی ہے ۔ شیو رائے کے پیدائشی مقام پر تعزیت کرنے کے لیے وہ عمر کے 79؍ سال میں شیو نیری قلعے پر پیدل گئے تھے ۔ صرف ایک بیان پر اُن کا پیچھا نہ کریں ۔ ایسی اپیل با وَن کُڑے نے کی ہے ۔
اِسی بیچ گور نرکو شیاری کے بیان کے خلاف کانگریس پارٹی نے اورنگ آ باد میں احتجاج کیا ضلع کانگریس صدر ڈاکٹر کلیان کاڑے اور اورنگ آ باد شہر کانگریس صدر شیخ یو سف لیڈر کی قیادت میںکرانتی چوک میں گور نر کے خلاف کانگریس کے ور کر س نے نعرے با زی کی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
کانگریس صدر راہُل گاندھی کی قیادت میں جا ری بھارت جو ڑو یاترا آج مہاراشٹر سے مدھیہ پر دیش میں داخل ہو گی ۔ اِس سے قبل راہُل گاندھی نے مہا راشٹر کی عوام کو تحریرکیے گئے مکتوب میں یاترا پر پُر جوش ردّ عمل دینے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ مہاراشٹر کے سنت ‘ اہم شخصیتیوں سے متاثر ہو کر آگے کا سفر کریں گے یہ بات راہُل گاندھی نے مکتوب میں کہی ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم کے قتل کی سا زش تیار کرنے کا پیغام حاصل ہونے پر پولس مشنری الرٹ ہو گئی ہے ۔ ممبئی ٹریفِک پولس کے موبائل نمبر پر آئے ہوئے وائس میسیج میں دائود ابراہیم کے پیروکار کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو مارنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ ایسا کہا گیا ہے ۔ 20؍ نومبر کو ممبئی پو لس کے ٹریفِک مشنری کے نمبر پر7؍ آڈیو کلِپس اور چند میسیج اِسی طرح21؍ نومبر کو
12؍ آڈیو کلِپس حاصل ہوئے ۔ پیغام دینے والا شخص دِماغی عارضے سے ایک سال سے بے روز گار ہے ۔ یہ بارت جانچ کے ذریعے سے معلو م ہوئی ۔ پولس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کے امرت مہوتسو کے ضمن میں ناندیڑ ضلعے میں آج 75؍ ہزار کنوئوں کی جل پو جن تقریب ہو گئی ۔ ضلع پریشد کے زرعی شعبے کی معرفت ضلع پریشد کی چیف ایکزیکیٹیو آفیسر ور شار گھو گے کی کوشش سے یہ پروگرام لیا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ کورسیس کے امتحا نات آج سے شروع ہو رہے ہیں ۔ 3؍ لاکھ12؍ ہزار طلباء یہ امتحان دے رہے ہیں ۔ اِس کی اطلاع ایکزامِنیشن اینڈ اِویلویشن بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گنیش منجھا نے دی ہے ۔ ڈِگری کورسیس کے لیے 4؍ اضلاع میں244؍ امتحانی مراکز ہے ۔ امتحان کے لیے
32؍ فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
عثمان آباد میں جاری 55؍ ویں قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلوں میں مہاراشٹر کے مر دوں اور خواتین ٹیموں نے سب-کواٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ کَل صبح کے سیشن میں مہاراشٹر کی خواتین ٹیم نے اُتر پر دیش ٹیم کو21 - 9؍ سے شکست دی ۔
اِسی طرح مردوں کی ٹیم نے مدھیہ پردیش ٹیم کو21 - 9 ؍ سے شکست دی ۔ اب سب-کواٹر فائنل میں مردوں کی ٹیم کا مقابلہ گجرات کی ٹیم سے تا ہم خواتین ٹیم کا مقابلہ آندھرا پر دیش کی ٹیم سے ہو گا ۔
***** ***** *****
قطر میں جاری FIFA فٹ بال عالمی کپ مقابلے میں کَل فرانس نے آسٹریلیا کوچار- ایک سے تاہم سعودی عرب نے ارجنٹِنیا کو دو - ایک سے شکست دیدی ۔
***** ***** *****
نیوزی لینڈ کے خلاف جاریT-20؍ کرکٹ سیریز میں بھارت نے ایک -صفر سے کامیابی حاصل کر لی ۔ سیریز کا کَل کا تیسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے امپائرس نے غیر فیصلہ کن قرار دیا ۔ یہ مقا بلہ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کی ۔ محمد سراج نے 4؍ اوورس میں17؍ رنز دے کر 4؍ وِکِٹس حاصل کیے ۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم19؍ اوورس اور 4؍ گیندوں میں160؍ رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔
بھارت کی پاری بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی ۔
سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا ۔ دوسرے مقابلے میں بھارت نے کامیابی حاصل کر۔ اِس طرح بھارت نے صفر-ایک سے سیریز میں کامیابی حاصل کی ۔ محمد سراج دوسرے میچ میں مین آف دِ میچ قرار دیے گئے ۔ سوریہ کمار یادو کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ اورنگ آباد ‘ ناندیڑ ‘ واگھا لا ‘ لاتور ‘ پر بھنی سمیت ریاست کے 24؍ میونسپل کارپو ریشن کے انتخابات کے لیے از سر ِ نو وارڈس تیار کرنے کی شہری تر قیاتی شعبے کی ہدایت
٭ ملازمتوں میں نو منتخبہ بھر تی کیے گئے71؍ ہزار سے زیادہ امید واروں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں تقرر مکتوب دیے گئے
٭ کسانوں کو نقصان بھر پائی دینے کے لیے مقابلہ کرنے کا کانگریس پارٹی کا اشا رہ
٭ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے ہمیشہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی عزت کی ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑے
٭ وزیر اعظم کے قتل کی سازش تیار کی گئی ہے ‘ ایسا پیغام حاصل ہونے سے ریاست کی پولس مشنری الرٹ
٭ مراٹھوارہ مُکتی سنگرام کے امرت مہوتسو سال کے ضمن میں ناندیڑ ضلعے میں آج 75؍ ہزار کنوئوں کی جل پو جن تقریب
٭ عثمان آباد میں جاری55؍ ویں قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلوں میں مہاراشٹر کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں سب کواٹر فائنل رائونڈش میں داخل
اور
٭ نیو زی لینڈ کے خلاف T- 20 ؍ کر کٹ سیریز میں بھارت صفر -ایک سے کامیاب
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment