Tuesday, 23 May 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں : بتاریخ : 23 مئی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 23 May 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳؍  مئی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ 2؍ہزار  روپیوں کے نوٹ آج سے بینکس سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں  ‘  شناختی کارڈ کے بغیر اِن نوٹوں کو تبدیل نہ کیا جائے  ‘  ایسا مطالبہ کرنے والی عرضداشت دِلّی ہائی کورٹ میں داخل

٭ ’’  حکو مت آ پ کے دروازے پر  ‘‘  اِس پروگرام پر پُر اثر طریقے سے عمل در آمد کرنے کے لیے

 MKCL کے 

مہا لا بھارتی اِس پورٹل کا استعمال

٭ اقتدار جانے کے بعد گھر گھر میں مہاوِکاس آگھاڑی کے وِسر جن کی جانب پیش رفت ‘  بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنقید‘

حکو مت حزب مخالف کے خلاف غلط کارروائی کر رہی ہے  ‘  شرد پوار کی تنقید 

٭ سمرُدّھی ایکسپریس ہائی وے کے شِرڈی سے ناسک اِس دوسرے مر حلے کو جمعہ کو قوم کے نام موسوم کیا جائے گا

اور

٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے کے  پلے آف  رائونڈ میں آج گجرات ٹائٹنس  اور  چِنئی سوپر کنگس کے مابین مقابلہ 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ 2؍ ہزار  روپیوں کے نوٹ آج سے بینکس سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں ۔ وقتِ واحد میں 20؍ ہزار  روپئے یعنی زیادہ سے زیادہ 10؍ نوٹ تبدیل کیے جا سکتے ہیں ۔ اِسی بیچ 2؍ ہزار  روپیوں کے نوٹ سر کو لیشن سے واپس لینا یہ کرنسی کے انتظام کاحصہ ہے ۔ اِس بات کی وضاحت ریزر وبینک آف اِنڈیا کے گور نر شکتی کانت داس نے کی ہے۔ وہ کل نئی دِلّی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ 2؍ ہزار  روپئے کے نوٹ ستمبر 2023؁ء کے بعد بھی قا بل قبول ہوں گے ۔ ایسا اشا رہ شکتی کانت داس نے دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریزرو بینک آف اِنڈیا نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2؍ ہزار  روپئے کے بدلے گئے نوٹوں کی رقم  اور  کھاتوں میں جمع کرائے گئے نوٹوں کی رقم کے بارے میں رو ز آ نہ کی بنیاد پر پوری تفصیلات کا ریکارڈ رکھیں ۔ مرکزی بینک نےکہا ہے کہ جب بھی ضرورت ہو گی  بینکوں کو یہ جانکاری دستیاب کر انی ہو گی ۔ کل جاری کیے گئے ایک سر کو لر میں ریزر و بینک آف اِنڈیا نے کہا ہے کہ موسم ِ گر ما کو دیکھتے ہوئے بینکوں کو لوگوں کی سہو لت کے لیے انتظار کرنے کے لیے دھوپ سے بچنے کا مناسب بندوبست  اور  پینے کے پانی کا انتظام کر نا چاہیے ۔ سر کو لر میں آر بی آئی نےکہا ہے کہ کائونٹروں پر 2؍ ہزار  روپئے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہو لت عوام کو معمول کے مطا بق فراہم کی جانی چا ہیے ۔ شکتی کانت داس نے یہ بھی کہا کہ بینکوں سےکہا گیا ہے کہ وہ 2؍ ہزار  روپئے کے نوٹ بدلنے کے لیے ضروری انتظا مات کریں ۔

***** ***** ***** 

شناختی کارڈ بتائے بغیر 2؍ ہزار  روپئے کے نوٹ تبدیل نہ کریں ۔ ایسا مطا لبہ کرنے والی عوا می بہبود کی عرضداشت دِلّی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما اشونی اُپا دھیائے نے دائر کی گئی اِس عرضداشت میں شناختی کارڈ کے بغیر 2؍ ہزار کے نوٹ تبدیل کر کے دینا یہ آئین کے دفعہ 14؍ کی خلاف ور زی ہے ۔ ایسا کہا گیا ہے کہ 2؍ ہزار   روپیوں کے نوٹ متعلقہ کے کھاتوں میں جمع کیے جائیں  ایسی ہدایت دی جائے ۔ ایسا مطالبہ عرضداشت میں کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

آئندہ دور میں ما حو لیات کے ذریعے سے نما یاں کام نظر آ ئیں گے ۔ ایسا تیقن پنچا یت راج مملکتی وزیر کپِل پاٹل نے ظاہر کیاہے ۔ G20؍ کے تحت ممبئی میں جاری ماحو لیات  اور  موسمیات کے موضوع کی میٹنگ کا کل کپل پاٹل کے ہاتھوں رسمی افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے۔ ما حو لیات میں توازن قائم رکھنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بڑے پیما نے پر کام جا ری ہیں۔ یہ بات کپل پاٹل نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

MKCL    کے’’ مہا لا بھارتی ‘‘ اِس پورٹل کا استعمال کرکے شاسن آ پلا داری  یعنی حکو مت آپ کے در وازے پر اِس پروگرام پر پُر اثر  طریقے سے عمل در آمد کیا جائےگا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجود گی میں سہیا دری گیسٹ ہائوس میں اِس کا نمو نہ پیش کیا گیا ۔ زیادہ سے زیادہ شہری آسانی سے حکو مت کی مختلف اسکیموںکا فائدہ حاصل کر یں اِس کے لیے اِس پورٹل کا استعمال ہو ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

اقتدار جانے کی وجہ سے گھر گھر مہا وکاس آگھاڑی کی وِسر جن کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے ۔ ایسی تنقید بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی چیف تر جمان  کیشو اُپا دھیائے نے کی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر میں صحافتی کانفرنس میں مخاطب تھے ۔ اقتدار جا نے کے بعد عوام کے مسائل پر لب کشائی کرنے کے بجائے کس کی طا قت زیادہ ہے  یہ کہنے پر آ گھاڑی کے تینوں پارٹیاں اپنی توانائی خرچ کر رہی ہے ۔ یہ بات اُپا دھیائے نے کہی ہے 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


کالے دھن کو قا نو نی حیثیت دینے کے ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  ED نے راشٹر وا دی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی کل جانچ کی ۔ ایک کمپنی کو غیر قا نو نی طور پر قرض دینے کے معاملے میں پاٹل کی شمو لیت کی EDکی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

 2019؁ء میں دِلّی پولس کے معاشی بد عنو ا نی شعبے نے داخل کی گئی شکا یت پر ED یہ تحقیقات کر رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

غلط کام کرنے والے اشخاص کے مشورے پر حکو مت حزب مخالف کے خلاف غلط کار روائی کر رہی ہے ۔ ایسا الزام راشٹر وادی کانگریس کے صدر شرد پوار نے عائد کیا ہے ۔ وہ کل پونے میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ حز ب مخالف کو تکلیف دینےکے نظر یہ سے مرکزی حکو مت تفتیشی ایجنسی کا استعمال کر کے راشٹر وا دی کانگریس کے راہنما ئوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے ۔ ایسا الزام پوار نے عائد کیا ۔ 2؍ ہزار  روپئے کے نوٹوں کےضمن میں لیے گئے فیصلے پر حکو مت نے عوام کا خیال نہیں کیا ایسا الزام انھوں نے عائد کیا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی ایجنسی کا استعمال کر کے حزب مخالف پارٹیوں کے رہنمائوں کو نشا نہ بنا یا جا رہاہے ۔ ایسی تنقید ادھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کے رہنما سنجئے رائوت نے کی ہے ۔ جینت پاٹل کی EDتحقیقات کے پس منظر میں رائوت کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ 2024؁ء میںED کے آفس میں کس کس کو روانہ کرنا ہے اِس کی فہرست ہم جلد تیار کر یں گے ۔ ایسا اشا رہ انھوں نے اِس موقعے پر دیا ۔

دریں اثناء جینت پاٹل کوEDکی جانب سے سمن دے کر جانچ کرنے کے خلاف کل راشٹر وا دی کانگریس پارٹی کی جانب سے تمام ریاست میں احتجاج کیا گیا ۔ اورنگ آ باد میں پارٹی ورکرس نےEDکے خلاف بینرس لہرا تے ہوئے نعرے بازی کی ۔ جا لنہ میں پارٹی ورکرس نے ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کیا ۔ بد نا پور  ‘  پر تور  اور  بھو کر دن میں بھی  تحصیل دفا تر کے روبرو راشٹر وادی پارٹی ورکرس نے احتجا ج کیا ۔

***** ***** ***** 

ناگپور-ممبئی سمرُدّھی ایکسپریس ہائی وے کے شر ڈی سے ناسک اِس دوسرے مر حلے کو جمعہ کو یعنی 26؍ ممبئی کو عوام کے نام موسوم کیا جا ئے گا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیراعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجود گی میں یہ تقریب عمل میں آئے گی ۔

***** ***** ***** 

ذات کے صدا قت نامے بر وقت پیش نہ کر نے پر ناندیڑ ضلع میں ریزر ویشن نشستوں پر منتخب ہونے والے ایک ہزار383؍ عوامی نمائندوں کے انتخاب کو ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے مسترد کر دیا ہے ۔ اپریل سے دسمبر2020؁ء کے در میان منتخب ہوئے اِن امید واروں کو ذات کے صداقت نا مے پیش کر نے کے لیے 17؍ جنوری 2023؁ء تک موقع دیا گیا تھا ۔ تاہم صداقت نامے پیش نہ کرنے پر اُن کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

جنوب وسطی ریلوے نے مسا فروں کے مطالبے پر کاچی گُڑا  -   نگر سول  -  کاچی گُڑا ریلوے گاڑی کے 4؍ ڈبّے ہمیشہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے اِس ریلوے گاڑی کےڈبوں کی تعداد 15؍ سے بڑھ کر اب 19؍ ہو جائے گی ۔ اِس فیصلے پر فوراً در آمد کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگIPL کر کٹ مقابلے میں  پلے آف مقابلوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ اِس میں پہلا مقابلہ چیمپئن گجرات ٹائٹنس ٹیم  اور  چنئی سوپر کنگس کے در میان ہو گا ۔ شام ساڑھے سات بجے چنئی کے ایم اے چِدّمبرم میدان پر یہ مقابلہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے میںکل دولت آباد  اور  اڈول سمیت چند مقا مات پر بارش ہوئی ۔ہنگولی ضلعے میں بھی چند مقا مات پر کل بارش ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ آئندہ 2؍ یوم میں کو کن  ‘  وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑہ کے چند مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس ہے ۔ وِدربھ میں چند مقا مات پر با دلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ 2؍ہزار  روپیوں کے نوٹ آج سے بینکس سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں  ‘  شناختی کارڈ کے بغیر اِن نوٹوں کو تبدیل نہ کیا جائے  ‘   ایسا مطالبہ کرنے والی عرضداشت دِلّی ہائی کورٹ میں داخل

٭  ’’  حکو مت آ پ کے دروازے پر  ‘‘  اِس پروگرام پر پُر اثر طریقے سے عمل در آمد کرنے کے لیے

 MKCL کے 

مہا لا بھارتی اِس پورٹل کا استعمال

٭ اقتدار جانے کے بعد گھر گھر میں مہاوِکاس آگھاڑی کے وِسر جن کی جانب پیش رفت ‘  بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنقید‘

حکو مت حزب مخالف کے خلاف غلط کارروائی کر رہی ہے  ‘  شرد پوار کی تنقید 

٭ سمرُدّھی ایکسپریس ہائی وے کے شِرڈی سے ناسک اِس دوسرے مر حلے کو جمعہ کو قوم کے نام موسوم کیا جائے گا

اور

٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے کے  پلے آف  رائونڈ میں آج گجرات ٹائٹنس  اور  چِنئی سوپر کنگس کے مابین مقابلہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 10 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...