Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 21 June 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۱ ؍جون ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ دسویں بین الاقوامی یوگا دِن کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف پروگرامس کا انعقاد
٭ NEET 2024 معاملہ کی جانچ کے لیے مرکزی حکو مت کی طرف سے اعلی سطحی کمیٹی قائم
٭ ریاست میں سفید راشن کارڈ ہولڈرس کو مہا تمام جیو تی رائو پھُلے جَن آروگیہ اسکیم اور آیوشمان بھارت وزیر اعظم اسکیم کا فائدہ حاصل
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ کے Super Eight میں بھارت کی 47؍ رنوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یوگ یہ سماج میں مثبت تبدیلی کا نیا راستہ تیار کر رہا ہے ۔ آج دسویں بین الاقوامی یوگ دن کے موقع پر جمو ں کشمیر کے شری نگر میں منعقدہ پروگرام سے وہ خطا ب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 10؍ سالوں میں یوگ اپنی حد سے باہر آیا ہے اور دنیا بھر میں یو گا کا فائدہ لوگوں میں بیداری پیدا کر رہا ہے ۔
جموں و کشمیر کے نائب گور نر منوج سنہا ‘ مرکزمملکتی وزیر آ یوش پر تاپ رائو جا دھو سمیت دیگر اِس یو گا مشق میں شریک ہوئے ۔ یوگ دن آج ملک بھر میں منا یا جا رہا ہے ۔ ’’ خود کے لیے اور سماج کے لیے یوگ ‘‘ اِس یوگا دن کا نعرہ ہے ۔
دِلّی میں وزیر صحت جے پی نڈا اطلاعات و نشر یات کے وزیر اشوِنی ویشنو ‘ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر ‘ متھرا میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ’ ناگپور مںی وزیر برائے حمل و نقل نتن گڈ کری جبکہ ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے و نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور وزیر معا شیات پیوش گوئل نے یوگا مشق میں شر کت کی ۔ لداخ میں فوج نے جبکہ بحری فوج نے آئی این ایس وِکرانت پر یوگ کی مشق کی چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی ڈیویژنل اسپورٹس کامپلیکس سمیت مختلف گارڈن ’ اسکول ‘ ضلع اسپورٹس کامپلیکس ۔
ناندیڑ میں شری گرو گرنتھ صاحب جی بھون میں جبکہ جالنہ میں ضلع اسپورٹس کامپلیکس پر اجتماعی یوگ مظاہرے کیے گئے ۔ ہنگولی شہر میں کل یوگ بیداری ریلی نکالی گئی ۔ یوگ بیداری کے لیے تمام رضا کار تنظیموں نے ریلی میں حصہ لیا ۔
***** ***** *****
طبی تعلیم کے داخلہ کے لیے منعقدہ ایٹ 2024 سے متعلق معاملوں کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام کرنے کا اعلان مرکزی وزیر تعلیم دھر میندر پر دھان نے کیا ہے ۔وہ کل نئی دِلّی میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ قو می تعلیمی کائونسل اور اِس کے کام کرنے کے طریقے میں سُدھار کرنے کے لیے اِس کمیٹی کی جانب سے سفا رشات متوقع ہیں۔
دریں اثناء نیٹ بے ضابطگی معاملہ سے متعلق مختلف ہائی کورٹس میں جاری تمام مقد مات کو سپریم کورٹ میں لے جانے کا مطالبہ کروانے والے قو می تفتیشی ایجنسی کی عرضی معاملہ میں سپریم کورٹ نے کل متعلقین کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ اِن تمام عرضیوں پر شنوائی آئندہ 8؍ جو لائی کو ہو گی ۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے یو جی سی نیٹ امتحان میں ہوئی بے ضابطگی سے متعلق مقدمہ درج کیاہے ۔ تعلیمی محکمہ کے سیکریٹری کی دائر کر دہ شکایت پر نا معلوم ملزمین کے خلاف یہ مقد مہ درج کیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی گریجویٹ حلقہ انتخاب میں اپنی پارٹی کے امید واروں کی عرضی کو مسترد کرنے کا الزام شیو سینا ادھو با لا صاحیب ٹھاکرے گروپ کے امید وار انیل پرب نے عائد کیا ہے ۔ وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہاکہ در خواستیں کیوں مسترد ہوئی اِس کی وجو ہات بتا نے کا مطالبہ الیکشن دفترسے کیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے بعد ای وی ایم کی جانچ کرنے کی تقریباً 11؍ در خواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ اِن میں احمد نگر لوک سبھا حلقہ کے شکست خوردہ امید وار ڈاکٹر سوجئے وِکھے پاٹل کی در خواست بھی شامل ہیں ۔ مختلف ودھان سبھا حلقہ انتخاب کے 40؍ انتخابی مراکز کی ای وی ایم اور وی وی وی پیٹ سلپ کی گنتی کے لیے کمیشن کو 18؍ لاکھ 88؍ ہزار روپئے فیس جمع کر نے کی اطلاع وکھے پاٹل نے دی ۔
***** ***** *****
دِلّی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجری وال کو شراب پالیسی معاملہ میں دِلّی کے دائوس ایوِنیو کورٹ نے ضما نت منظور کی ہے ۔ ایک لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکے پر یہ ضمانت دی گئی ہے ۔ کیجری وال کو اِس معاملہ میں 21؍ مارچ کو گرفتار کیاگیا تھا ۔
***** ***** *****
18؍ ویں لوک سبھا کا اجلاس شروع کرنے کے لیے صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے بی جے پی کے رکن پارلیمان بھتر ہری مہتاب کی ہنگا می لوک سبھا اسپیکر کے طور ہر تقرری کی ہے ۔
مرکزی وزیر امور پارلیمنٹ کِرن ریجی جو نے اِس معاملہ میں ٹوئیٹ کر کے یہ جانکاری دی ۔ آئندہ پیر سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہو گا ۔
***** ***** *****
ریاست کے سفید راشن کارڈ ہولڈرس خاندانوں کو بھی اب مہا تمام جیو تی رائو پھُلے جن آ روگیہ اسکیم اور آ یوشمان بھارت وزیر اعظم اسکیم کا فائدہ ملے گا اِس کے لیے سفید د راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے احکا مات اغذیہ و شہری رسد اور تحفظ صارفین محکمہ نے کل تمام ضلع سپلائی افسران کو دیے ہیں ۔ اِس کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں سفید راشن کارڈ ہولڈر خاندانوں کو طبی سہو لیات ملنے کا راستہ صارف ہو گیا ہے ۔
***** ***** *****
T-20؍ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ کے سو پر ایٹ میں بھارت نے افغانستان کو 47؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ کل بارباڈوش میں ہوئے مقابلہ میں پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورس میں 181؍ رن بنائے ۔ سوریہ کمار یادو نے 53؍ ہاردک پانڈیا 32؍ اور وِراٹ کوہلی نے 24؍ رنز بنا ئے اِس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 134؍ رن پر آل آئوٹ ہو گیا ۔ جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ نے فی کس 3؍ جبکہ کلدیپ یادو نے 2؍ وکٹ لیے ۔ سوریہ کمار یادو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اِس ٹور نا منٹ میں فی الحال آسٹریلیا اور بانگلہ دیش کے ما بین میچ جاری ہے جبکہ شام میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ ہوگا ۔
***** ***** *****
بہار حکو مت کا سر کاری نو کر یوں اور تعلیمی اِداروں میں لاگو اضا فی ریزر ویشن کو پٹنہ ہائی کورٹ نے ک منسوخ کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے مقرر کر دہ 50؍ فیصد ریزر ویشن کی حد بدل کر بہار حکو مت نے یہ ریزر ویشن کو 65؍ فیصد تک بڑھادیا تھا ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار گروپ کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ مراٹھا اور او بی سی سماج کے مطالبہ پر غور کرنے کے لیے مرکزی حکو مت قدم بڑھائیں ۔ وہ کل بارامتی میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ سماجوں کے احتجاج کی وجہ سے سماجی تنائو نہ ہو اِس کے لیے حکو مت غور کریں۔
***** ***** *****
آئندہ 2؍ دنوں میں وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کچھ مقامات پر جبکہ وِدربھ کے اکثر مقا مات پر بارش ہونے کا امکان پونا محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔ ان اوقات میں چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘ جالنہ ‘ پر بھنی ‘ لاتور ‘ دھاراشیو میں گھن گرج کے ساتھ ہلکی جبکہ ناندیڑ اور ہنگولی ضلع میں زور دار ہوائوں اور گھن گرج کے ساتھ در میانی بارش کا امکان ہے ۔
دریں اثناء کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں دو پہر کے وقت بارش ہوئی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے میونسپل ایڈمسنٹریٹر جی شریکانت کی پہل سے شروع ہمیں کھیلنے دو مہم کے تحت بین الاقوامی سطح کے 4؍ پلے پارک بنا نے کے لیے سی ایس این فرسٹ نے پہل کی ہے ۔ اِس کے تحت پہلے پلے پارک کی تعمیر کےلیے معاہدہ پر کل دستخط کیے گئے ۔یہ پارک جیو تی نگر علاقہ میں تعمیر ہو گا ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے وڈی گودری میں او بی سی ریزویشن معاملہ میں بھوک ہڑ تال کر رہے لکشمن ہاکے اور نو ناتھ واگھمارے کی مزاج پُر سی پرکل ودھان سبھا کے قائد حزب اختلاف وجئے وڈیٹی وار نے کی ۔ دریں اثناء ان لیڈروں سے بات کر نے کے لیے حکو مت کا ایک وفد وڈی گودری آنے کی اطلاع ہے۔
***** ***** *****
انا صاحیب پاٹل معا شی پسماندگی تر قی بورڈ کی جانب سے ضلعے کے ہر ایک تعلقہ میں مستفدین کی تعداد ایک ہزار تک لے جانے کا ہدف ہونے کی اطلاع بورڈ کے صدر نریندر پاٹل نے دی ہے ۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بورڈ کی جائزاتی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔
انھوں نے کہا کہ بورڈ کی اسکیموں کو دیہی سطح اور تعلقہ سطح پر پہنچا نے کی کوشش جاری ہے ۔
***** ***** *****
آلندی پنڈھر پور پالکھی راستہ کے مخصوص 10؍ گائوں میں 25؍ جون تا 17؍ جولائی میں وارکریوں کی زندگی پر مبنی دٹھی مراٹھی فلم دکھائی جائے گی ۔ آلندی میں 25؍ جون کو اعلی و تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل کے ہاتھوں اِس کا افتتاح ہوگا ۔ دریں اثناء ناسک ضلع کے تر مبکیشور سے سنت نیو رتی ناتھ مہا راج کی پالکھی نے تقریباً 8؍ ہزار وار کر یوں سمیت کل پنڈھر پور کی جانب رخ کیا۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ دسویں بین الاقوامی یوگا دِن کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف پروگرامس کا انعقاد
٭ NEET 2024 معاملہ کی جانچ کے لیے مرکزی حکو مت کی طرف سے اعلی سطحی کمیٹی قائم
٭ ریاست میں سفید راشن کارڈ ہولڈرس کو مہا تمام جیو تی رائو پھُلے جَن آروگیہ اسکیم اور آیوشمان بھارت وزیر اعظم اسکیم کا فائدہ حاصل
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ کے Super Eight میں بھارت کی 47؍ رنوں سے فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment