Friday, 5 July 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 05 ؍جولائی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 05 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۵ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ نیتی آیوگ کی جامع مہم کا آغاز   ‘  ریاست کے  15؍ اضلاع کے 27؍ تعلقوں کا بھی شمار

٭ قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کے رہنما امبا داس دانوے کی معطلی میں تخفیف

٭ گوالوں کو ضمانتی قیمت دینے سے متعلق حکو مت کا اِرادہ مثبت ہے  ‘  امداد باہمی کے مرکزی وزیر 

امِت شاہ

اور

٭ T-20 

؍ کرکٹ عالمی کپ جیتنے والی بھارتیہ ٹیم کا ممبئی میں شاندار استقبال  ‘  پیرس اولمپک کے لیے روانہ ہوئے کھلاڑیوں سے وزیر اعظم نے کیا نیک خواہشات کااظہار 

اب خبریں تفصیل سے...

نیتی آیوگ کی جامع مہم کا کل سے آغاز ہوا ۔ یہ مہم آئندہ  30؍ ستمبر تک ملک بھر کے  500؍ تعلقوں میں چلائی جائے گی ۔ اِس کے تحت حاملہ خواتین کی طبی جانچ  ‘  بلند فشار ے خون  اور  ذیا بطیس کی جانچ  ‘  سوائل ہیلتھ کارڈ  اور  اپنی مدد آپ گروپوں کو ورکنگ کیپیٹل دیا جائے گا ۔

یہ مہم مراٹھواڑے کے  ناندیڑ  ‘جالنہ  ‘  ہنگولی  ‘  دھارا شیو  اور  بیڑ سمیت  ریاست کےدیگر  15؍ اضلاع کے 27؍ تعلقوں میں بھی چلائی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں بھی کل سے جامع مہم کا آغاز ہوا ۔ اِس موقعے پرضلع کلکٹر جتندر پاپڑ کرنے خواہش مند تعلقوں میں کیے جانے والے کاموں کی فہرست پڑ ھ کر سنائی ۔ ساتھ ہی انھوں نے بتا یا کہ تمام شرائط وقت سے پہلے ہی پورے کر لیے جا ئیں گے ۔ اِس کے لیے انھوں نے ہنگولی تعلقے کی سبھی گرام پنچایتوں میں میٹنگس لینے کی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

دھا را شیو ضلعے کے پرنڈا میں بھی کل سے نیتی آیوگ کی جامع مہم کا آغاز ہوا ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومبا سے نے اِس مہم کا آغاز کیا ۔ اِس موقعے پر پرنڈا تعلقے کے کاشتکاروں کو بطور نمائندہ  صحت مند زمین کے پرچے تقسیم کیے گئے ۔  اِسی طرح آیوشمان بھارت کے تحت آبھا کارڈ کی تقسیم  اور  خواتین بچت گروپوںمیں  Revolving funds    کی تقسیم کی گئی ۔ ساتھ ہی اِس جامع مہم کے خصوص میں نیتی آیوگ کے انڈیکس سے متعلق عوامی بیداری کے مقصد سے ریلی بھی نکالی گئی تھی ۔  

***** ***** ***** 

  ریاست میں اِس مرتبہ موسم خریف کے لیے ریکارڈ 71؍ فیصد تخم ریزی کی گئی ہے ۔ وزیر زراعت دھننجئے منڈے نے  کل اسمبلی کو بتا یا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اِس سال تخم ریزی کے رقبے میں ایک لاکھ  10؍ ہزار ہیکٹر کا اضا فہ ہوا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ پوری ریاست میں کہی بھی کھاد  یا  بیج کی قلت نہیں ہے ۔ جناب دھننجئے منڈے نے بتا یا کہ کسانوں کو  منصوبہ بندی سے بھی زیادہ کھاد  اور  بیچ  دستیاب کر وائے گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ  ریاست کے وہ تمام دیہات جہاں پانی کی قلت ہیں وہاں  اچھی بارش ہونے تک ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا ۔وہ کل اسمبلی میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس کے لیے چیف سیکریٹی  اور  تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایات دی جائیں گی ۔  وہ رکن اسمبلی راجیش ٹو پے  اور  جینت پاٹل کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کے کسی بھی گائوں میں کوئی بھی پانی سے محروم نہیں رہے اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع اربن آدرش کو آپریٹو سوسائٹی   اور  آدرش اربن ویمینس کو آپریٹو بینکوں کے سر مایہ کاروں کو اُن کی جمع رقم لوٹا نے کے لیے ریاستی حکومت کوششیں کر رہی ہیں ۔امداد باہمی کے وزیر دلیپ وڑ سے پاٹل نے کل اسمبلی میں یہ بات بتائی ۔ہری بھائو باگڑے نے اِس جانب توجہ دلائی تھی ۔جناب وڑ سے پاٹل نے ایوان کو بتا یا کہ غبن کر نے والے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی قرق شدہ املاک کی نیلا می کر کے ڈیپازیٹرس کو اُن کی رقم لوٹا نے کے لیےکارروائی کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر کو دیدی گئی ہیں ۔

***** ***** ***** 

ایوان میں نا منا سب الفاظ کا استعمال کرنے کی پاد اش میں قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کے رہنما  امبا داس داونے کو 5؍ دن کے لیے معطل کیاگیا تھا ۔ جس کے بعد اُن کی معطلی کی مدت میں تخفیف کر کے اُسے  3؍ دن کرنے کی تجویز کل ایوان میں پیش کی گئی جسے اتفاقِ رائے سے منظور کر لیاگیا ۔ 

اِسی دوران قانون ساز کونسل میں کل سبک دوش اراکین کو وداعیہ دیاگیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ اِن اراکین  نے

ایوان کی عظمت میں اضا فہ کرنے کے لیے کام کیا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ریاستی پولس فورس میں 81؍ عہدوںپر باقاعدہ بھرتی کے عمل کی منظور ی دیدی گئی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل قانون ساز کونسل میں یہ بات بتائی ۔ وہ رکن اسمبلی رمیش پاٹل کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ جناب پھڑ نویس نے بتا یا کہ انڈین کوسٹ گارڈ  اور  بحریہ جیسی مشنری سے سبک دوش ہونے والوں کو کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ممبئی عدالت ِ عظمی کی ناگپور بینچ نےناگپور ضلع سینٹرل کو آپریٹو بینک غبن معاملے میں سابق وزیر سُنیل کیدار کو قصور وار  قرار دینے والے فیصلے کومنسوخ کرنے پر مبنی عرضداشت مسترد کر دی ہے ۔ خیال رہے کہ اِس بینک میں 150؍ کروڑ روپئے سے زیادہ  مالیت کے سرکاری بانڈ خریدی گھو ٹا لہ معاملے میں سنیل کیدار کو ایڈیشنل چیف جسٹِس نے  5؍ سال کی قید با مشقت  اور  ساڑھے بارہ لاکھ روپئے جر مانے کی سزا سنائی تھی ۔

عدالتِ عالیہ نے اِس سزا کو معطل کر تے ہوئے سُنیل کیدار کو ضمانت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

گنا کاشتکاروں کی طرح ہی گوالوں کو بھی ضمانتی قیمت دینے سے متعلق مرکزی حکو مت مثبت غور و خوص کرے گی ۔ مرکزی وزیر برائے امداد باہمی امِت شاہ نے یہ تیقن دیا ہے ۔ ڈیری ڈیولپمنٹ کے ریاستی وزیر  رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کل دِلّی میں جناب امِت شاہ سے ملا قات  کر کے مہاراشٹر میں گوالوں کے مسائل کی جانب اُن کی توجہ مبذول کر وائی ۔اِس موقعے پر جناب امِت شاہ نے عظیم اتحاد کی حکو مت کی جانب سے گوالوں کے مفاد میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جناب رادھا کرشن وِکھےپاٹل کو بتائی ۔ 

***** ***** ***** 

دھارا شیو میں کل اننا صاحیب پاٹل معاشی پسماندہ ترقیاتی کارپوریشن  کی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ یہ میٹنگ مذکورہ کارپوریشن کے چیئر مین نریندر پاٹل کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر انھوں نے  تمام بینکوں سے کہا کہ وہ اننا صاحیب پاٹل کارپوریشن کے قرض کے معاملات جلد از جلد منظور کریں۔ انھوں نے بتا یا کہ مذکورہ کارپوریشن کے تحت بینکوں نے ضلعے میں 4؍ ہزار  153؍ مستحقین کے قرض منظور کیے ہیں۔ جس میں  318؍ کروڑ  روپئے کی رقم تقسیم کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

T-20؍ کرکٹ ورلڈ چیمپئن بنی بھارتیہ ٹیم کا کل ممبئی کے وان کھیڈے اسٹیڈیم میں شاندار استقبال کیاگیا ۔ ممبئی پہنچنے کے بعد بھارتیہ ٹیم خصوصی بس کے ذریعے وان کھیڈے اسٹیڈیم پہنچی تھی ۔  اِس موقعے پرفاتح کر کٹ ٹیم کا استقبال کرنے کے لیے کرکٹ کے شیدائی کثیر تعداد میں جمع تھے ۔

اِس سے قبل بار با ڈو س سے دِلّی پہنچی  فاتح بھارتیہ کر کٹ ٹیم نے کل دِلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر جا کر اُن سے ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں کی خوب ستائش کی اور  کہا کہ پورے ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔ 

***** ***** ***** 

پیرس اولمپک کےلیے روانہ ہوئے بھارتیہ کھلاڑیوں سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کل خطاب کیا۔اِس موقعے پر انھوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارتیہ کھلاڑی بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گے ۔وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں کو پیرس اولمپک کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کی۔

***** ***** ***** 

پیرس اولمپک کے لانگ جمپ زمرے کے لیے  ناسک ضلعے کے نی پھاڈ تعلقے کے  سرویش کُشارے کا انتخاب کیاگیا ہے ۔اِس کے لیے کل ہر یانہ کے پنچ کُل میں ہوئی جانچ میں  سر ویش نے  سوا  دو  میٹرلانگ جمپ کر کے پہلا مقام حاصل کیا ۔ ساتھ ہی پیرس اولمپک کے لیے اپنی اہلیت بھی ثابت کر دی ۔ سر ویش کُشارے بھارتیہ لشکر کا حصہ ہیں ۔ مہاراشٹر سے پیرس اولمپک کے لانگ جمپ زمرے کے لیے چُنے جانے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔

***** ***** *****

وِمبلڈن ٹینس ٹورنا منٹ میں بھارت کے یو کی بھامبری  اور  اُن کے فرینچ جوڑی دار کھلاڑی نے  قزاقستان کی جوڑی کو  4 - 6 ؍   اور  4 - 6؍ سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ 

اُدھر روہن بوپنا  اور  اُن کے آسٹریلیائی جوڑی دار  میتھیو ایب ڈن نے بھی دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ اُن کااگلا مقابلہ جرمنی کی جوڑی سے ہو گا ۔

***** ***** *****






آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ نیتی آیوگ کی  جامع مہم کا آغاز   ‘  ریاست کے  15؍ اضلاع کے 27؍ تعلقوں کا بھی شمار

٭ قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کے رہنما امبا داس دانوے کی معطلی میں تخفیف

٭ گوالوں کو ضمانتی قیمت دینے سے متعلق حکو مت کا اِرادہ مثبت ہے  ‘  امداد باہمی کے مرکزی وزیر 

امِت شاہ

اور

٭ T-20

 ؍ کرکٹ عالمی کپ جیتنے والی بھارتیہ ٹیم کا ممبئی میں شاندار استقبال  ‘  پیرس اولمپک کے لیے روانہ ہوئے کھلاڑیوں سے وزیر اعظم نے کیا نیک خواہشات کااظہار


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 16.04.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 16 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...