Wednesday, 10 July 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 10 ؍جولائی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 10 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۱۰ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ مراٹھا سماج کو دائمی ریزر ویشن دیتے وقت  دیگر سماجوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ‘  

وزیر اعلیٰ کا تیقن

٭ ریاست میں غیر قانونی پیتھا لو جی لیب پر قابو  اور  کارروائی کرنے کے لیے علیحدہ سے قانون بنا یا جائے گا 

وزیر اُدئے سامنت کا اعلان 

٭ ہنگولی  اور  جالنہ سمیت ریاست بھر میں 10؍ نئے سرکاری میڈیکل کالج شروع کیے جا ئیں گے ‘

طبی تعلیم کے وزیر حسن مُشرف 

اور

٭ مراٹھواڑے کے 28؍ تعلقوں میں گزشتہ  2؍ دنوں کے دوران اطمینان بخش بارش


اب خبریں تفصیل سے...

ترقی پسند مہاراشٹرا کی روایت کو بر قرار  رکھتے ہوئے ریاستی حکو مت کسی بھی سماج کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دے گی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ تیقن دیا ہے ۔ ریزر ویشن کے موضوع پر کل ممبئی میں منعقدہ کُل جماعتی اجلاس کے بعد وہ صحافیوں سے اظہار خیال کررہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ریزر ویشن کے بارے میں اُن کی آراء سے حکو مت کو واقف کر وائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دانشمندی سے مراٹھا  نیز  او بی سی سماج کو ریزر ویشن کاحل تلاش کرنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ امن و قانون کو بر قرار  رکھتے ہوئے سماجی ہم آہنگی کو بھی قائم رکھنا چاہیے ۔ 

 وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر کہا کہ مراٹھا سماج کو دائمی ریزر ویشن دیتے وقت دیگر کسی بھی سماج کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دیں گے ۔ 

اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس   نیز  اجیت پوار   ‘ ریاستی کا بینہ کے دیگر اراکین  ‘  رکن پارلیمان اشوک چوہان  ‘  سُنیل تٹ کرے اور  ونچت بہو جن آگھاڑی کے پر کاش امبیڈکر بھی موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں غیر قانونی پیتھا لو جی لیب پر قابو  اور  کارروائی کرنے کے لیے علیحدہ سے قانون بنا یاجائے گا ۔ وزیر اُدئے سامنت نے کل اسمبلی میں یہ اعلان کیا ۔ اِس قانون  میں  نرخ پر قابو   اور  کلیکشن سینٹر کا اندراج  ’  اِسی طرح فوجداری کارروائی کی گنجائش رکھی جا ئے گی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ قانون نافذ العمل ہونے تک ریاست بھر میں ضلع سطحی وفود تشکیل دیے جا ئیںگے  جو  پیتھا لو جی لیب کی جانچ کریں گے ۔ انھوں نے بتا یا کہ اگر مذکورہ قانون بنا نے میں تاخیر ہوتی ہے تو موجودہ نرسنگ ایکٹ میں تر میم کر کے کارروائی کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

  ورلی ہٹ اینڈ رن معاملے کے ملزم  میہیر شاہ  کو کل شاہ پور سے گرفتار کیاگیا ۔ خیال رہے کہ مہیر شاہ نے سنیچر کی رات دیر گئے نشے کی حالت  میں گاڑی چلاتے ہوئے ور لی علاقے میں نکھوا جوڑے کو ٹکر ماری دی تھی ۔ اِس سانحہ میں کاویری نکھوا کی موت واقع ہو گئی تھی تب سے ہی مہیر شاہ فرارا  تھا ۔مہیر کی والدہ  اور  اُس کی بہن کو بھی  حراست میں لیاگیا ہے ۔ اِسی طرح مہیر نے جو ہو کے جس مئے خانے سے شراب پی تھی اُسے بھی سیل کر دیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

تعلیمی سال2024 - 25 ؁ء  سے ریاست میں 10؍ نئے سرکاری میڈیکل کالجیس شروع کرنے کی کوشش ہے ۔ طبی تعلیم کے وزیر  حسن مُشرف نے یہ بات کہی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مراٹھواڑے کے ہنگولی  اور  جالنہ سمیت  ریاست میں  100؍ طلباء کی گنجائش والے یہ                                        میڈیکل کالجیس شروع کرنے کے لیے قومی میڈیکل کائونسل کو در خواست پیش کی گئی ہے ۔جناب حسن مُشرف نے مزید بتا یا کہ مذکورہ میڈیکل کالجیس میں پروفیسرعہدے پُر کرنے کا عمل مہاراشٹر پبلک سر وِس کمیشن کی معرفت جاری ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ میڈیکل کالج کی عمارت  اور  اُس سے منسلک ہسپتال کے ضمن میں کارروائی مکمل ہو چکی ہے ۔

***** ***** ***** 

لاتور میں کل امن ریلی نکالی گئی تھی ۔مراٹھا ریز ویشن کے لیے آندو لن کر رہے منوج جرانگے پاٹل  اِس ریلی کی قیادت کر رہے تھے ۔اِس کےبعد جلسہ عام میں خطاب کر تے ہوئے جرانگے پاٹل نے  مراٹھا سماج کے لیے  او  بی  سی  سے ریزر ویشن لینے کا موقف ظاہر کیا ۔

اِسی سلسلے میں آج دھاراشیو میں بھی امن ریلی نکالی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آئندہ  13؍  اور  14؍ اگست کے روز  بین لاقوامی پانی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ کانفرنس مہا تمام گاندھی مشن کے رُکمنی ہال میں منعقد کی جائے گی ۔  اِس کانفرنس کے پس منظر میں پیشگی تیاریوں کے موضوع پر کل اسمارٹ سٹی دفتر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ میونسپل کمشنر نیز  منتظم جی شری کانت اِس اجلاس کے صدر تھے ۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی پانی کانفرنس میں  پانی کا مناسب استعمال  ‘  پانی فراہمی  ‘  پانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا نا  ‘  گندے پا نی کی منصوبہ بندی  اور  آبی ذخائر کی بحالی جیسے کاموں پر مبنی مظاہرے پیش کیے جا ئیں گے ۔

اِس کے علا وہ آئندہ  30؍ برسوں کے دوران شہر کو آب رسانی کےموضوع  پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


نیٹ امتحان دھاند لی معاملے میں مشتبہ ملزم گنگا دھر کو لاتور کی عدالت نے کل تک سی بی آئی کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ خیال رہے کہ سی بی آئی کے دستے نے اُسے آندھرا پر دیش سے گرفتار کیا تھا ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلع پریشد کے خصوصی کار گذار افسر انوپ شینگول وار نے کہا ہے کہ  کچرے کو مناسب طریقے سے علیحدہ علیحدہ رکھنے سے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیےہنگولی ضلعے میں آئندہ  7؍ اگست تک خصوصی مہم چلائی جائے گی  ۔انھوں نے بتا یا کہ ’’  صفائی کے دو رنگ   ‘  گیلا  سبز  سوکھا  نیلا  ‘‘   نامی یہ مہم تمام دیہاتوں میں چلائی جائے گی ۔ 

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں بھی صفائی کے دو رنگ  نامی مہم روبہ عمل لا کر  اپنے گرِد و نواح  اور  گھر کا گیلا  نیز  سوکھا کچرا مناسب طریقے سے علیحدہ علیحدہ کریں ۔ ضلع پریشد کی خصوصی کار گذار افسر ور شا مینا  نے یہ اپیل کی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی  اور  ناندیڑ ضلعے کے بیشتر حصوں میں آج صبح  سوا سات بجے  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ جس کی وجہ سے وہاں خوف کا ماحول ہے ۔

***** ***** *****

چنئی میں کل کھیلے گئےخواتین کرکٹ  کے تیسرے  T-20؍ مقابلے میںبھارت نے جنوبی افریقہ کو 10؍ وکٹ سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کو 85؍ رن کا ہدف دیا تھا ۔ جوابی بلّے بازی میں بھارتیہ خواتین کرکٹ ٹیم نے یہ ہدف  11؍ ویں  اوور  میں پورا کر لیا ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی خواتین T-20؍ کر کٹ سیریز میں بھارت نے ایک  ایک  سے برا بری کر لی ہے۔

***** ***** ***** 

بین الاقوامی کرکٹ کائونسل  کی جون مہینے کی درجہ بندی میں بھارت کے تیز گیند باز  جسپریت بومرا کو اول مقام دیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ حال ہی میں کھیلی گئی  آئی  سی  سی  T-20؍ ٹور نا منٹ میں بومراہ  نے  8؍ مقابلوں میں  15؍ وکٹ لیے تھے ۔ 

دوسری جانب خواتین کرکٹ میں بھارت کی اسمرتی مندھا نا کو بھی بین الاقوامی کرکٹ کائونسل کی جون مہینے کی درجہ بندی میں اول مقام دیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے کے  28؍ تعلقوں میں گزشتہ  2؍ دنوں کے دوران اطمینان بخش بارش ہوئی ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں  21؍ اعشاریہ  ایک  ملی میٹر بارش کا اندراج ہوا ۔

بیڑ ضلعے کے 5؍ محصول حلقوں میں کل موسلا دھار بارش کا اندراج ہوا۔ سب سے زیادہ بارش آشٹی تعلقے کے امل نیر میں ہوئی ۔لاتور ضلع کے پان چِنچو لی حلقے میں  90؍ ملی میٹر بارش   اور  دھارا شیو ضلعے کے مو ہا  میں  61؍ ملی میٹربارش کا اندراج ہوا ۔

مراٹھواڑے کے  12؍ بڑے آبی ذخائر میں فی الحال 13؍ اعشاریہ 80؍ فیصد آ بی ذخیرہ موجود ہے ۔

اِسی دوران موسلا دھار بارش کی وجہ سے احمدنگر راستے پر کڈا کے مقام پر تعمیر پُل بہہ گیا ۔واضح رہے کہ کڈی ندی پر پُل کا تعمیری کام جاری ہے جس کی وجہ سےآمد ورفت کے لیے یہ پُل عارضی طور پر تعمیر کیاگیا تھا ۔

 ***** ***** *****

پونا دفتر موسمیات کے مطا بق آئندہ 2؍ دنوں میں کوکن  اور  وِدربھ کے بیشتر علاقوں  اِسی طرح  وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑے کے بیشتر حصوں میں بارش ہونے کی امید ہے ۔ 

 ***** ***** ***** 

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڈ کل جمعرات کے روز مقننہ سے خطاب کریں گے ۔ موصولہ خبر کے مطا بق  وہ جمہوریت کے اقدار  اور  اخلاقیات کے موضوع پر دونوں ایوانوں کے اراکین سےتبادلہ خیال کریں گے۔

 ***** ***** **** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ مراٹھا سماج کو دائمی ریزر ویشن دیتے وقت  دیگر سماجوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ‘  

وزیر اعلیٰ کا تیقن

٭ ریاست میں غیر قانونی پیتھا لو جی لیب پر قابو  اور  کارروائی کرنے کے لیے علیحدہ سے قانون بنا یا جائے گا 

وزیر اُدئے سامنت کا اعلان 

٭ ہنگولی  اور  جالنہ سمیت ریاست بھر میں 10؍ نئے سرکاری میڈیکل کالج شروع کیے جا ئیں گے ‘ طبی تعلیم کے وزیر حسن مُشرف 

اور

٭ مراٹھواڑے کے 28؍ تعلقوں میں گزشتہ  2؍ دنوں کے دوران اطمینان بخش بارش


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 25.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 25 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...