Monday, 15 July 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 15 ؍جولائی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 15 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۱۵ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ وارکر یوں کے لیے علیحدہ  سے  وار کری کارپوریشن کا قیام  ‘  وزیر اعلیٰ نے لیا آشا ڈھی ایکا دشی کی تیا ریوں کا جائزہ  

٭ کو کن سمیت  وسطی مہاراشٹرمیں موسلا دھار بارش 

٭   زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی T-20 ؍ کر کٹ سیریز میں بھارت فاتح

اور

٭ وِمبلڈن ٹینِس ٹور نا منٹ اسپین کے کارلوس الکاراز نے جیتا   

اب خبریں تفصیل سے...

آشاڈھی واری کے لیے پنڈھر پور جانے والے وار کریوں کو کسی بھی قسم کی بے آرامی نہ ہو اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے انتظامیہ کو یہ ہدایت دی ہے ۔خیال رہے کہ آشا ڈ ھی ایکا دشی پرسوں بدھ کے روز منائی جائے گی ۔ اِسی پس منظر میںوزیر اعلیٰ نے کل پنڈھر پور میں  وار کر یوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے بتا یا کہ آشا ڈھی ایکا دشی کے روز پانڈو رنگ کے درشن کے لیے وار کر یوں کو اولیت دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ نےمزید بتا یا کہ حکو مت نے وار کر یوں کے لیے علیحدہ سے  جو  وار کاری کارپو ریشن قائم کیا ہے اِس کا صدر دفتر پنڈھر پور میں ہی بنا یا جا ئے گا ۔وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے وار کریوں کی ہر ایک دنڈی کے لیے  20؍ ہزار  روپئے

منظور کیے تھے وہ  متعلقہ دنڈیوں کے بینک کھاتوں میں جمع کر دیے گئے ہیں ۔

اپنے دورے میں وزیر اعلیٰ نے سنت نِڑوبا  کے پالکھی جشن میں بھی شر کت کر کے وارکر یوں سے تبادلہ خیال کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر برائے صحت عامہ  تا نا جی ساونت  ‘  وزیر  دادا بھوسے  اور  گیریش مہا جن سمیت کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔

***** ***** ***** 

شیو سینا پارٹی   اور  انتخابی نشانی سے متعلق شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے داخل عرضی اور  اراکین اسمبلی کی نا اہلیت معاملے کی عدالتِ عالیہ میں آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ یہ سماعت اب   14؍ اگست کے روز کی جائے گی ۔

اِسی طرح اراکین اسمبلی کی نا اہلیت معاملے میں اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف داخل کی گئی عرضی پر آئندہ  19؍ تاریخ  کے روز سماعت ہونے والی تھی جسے آئندہ  23؍ تاریخ تک ملتوی کر دیاگیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

  معذوری کا جعلی سر ٹیفکیٹ پیش کر کے سرکاری سہولیات کا فائدہ اٹھا نےوالی ٹرینی  پو جا کھیڈ کر کے خلاف  معذور  ملازمین کی تنظیم کے ریاستی صدر نشین  اشوک آٹھو لے نے  معذوروں کے ریاستی کمشنریٹ میں شکایت درج کروائی ہے ۔کھیڈکر کی جانب سے مرکزی پبلک سر وِس کمیشن کو پیش کیے گئے معذوری کے سر ٹیفکیٹ پر شک ہونے کے بعد مذکورہ کمیشن نے  پوجا کھیڈ کر کی طبی جانچ کر نے کا حکم دیا تھا ۔

***** ***** ***** 

شیئر بازار میں سر مایہ کاری کر کے زیادہ معاوضہ دلانے کا جھانسہ دے کر سینکڑوں افراد کو لوٹنے کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کے شعبہ املاک نے آشیش شاہ نامی شخص کو مدھیہ پر دیش سے گرفتار کیا ہے ۔پولس نے اُس کے پاس سے  2؍ کلو سونا  اور  25؍ لاکھ روپئے نقد رقم بھی ضبط کی ہے ۔ پولس کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ آشیش شاہ نے اب تک  تقریباً  400؍  سے  500؍ افراد کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم فصل بیمہ یوجنا میں شامل ہونے کے لیے دی گئی مدت 30؍ تاریخ تک بڑھا دی گئی ہے ۔  جنگلات  ‘  ثقافتی امور  اور  ماہی پر وی کے ریاستی وزیر  سُدھیر مُنگنٹی وار نے یہ مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو  پریشانیوں سے بچا نے  اور  زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو اِس یو جنا کو فائدہ پہنچے اِس غرض سے یہ مطالبہ کیاگیاہے ۔ خیال رہے کہ آج اِس یو جنا کےتحت بیمہ بھر نے کی مدت ختم ہو رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ہائوسنگ  اور  ایئر یا ڈیو لپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے وزیر اعظم رہائشی اسکیم  ‘  20؍ فیصد شمو لیت اسکیم  اور  مہا ڈا  ہائوسنگ  یوجنا کے تحت موصولہ عرضیوں کی کمپیوٹرائزڈ  قر عہ اندازی  آئندہ کل  یعنی منگل کے روزکی جائے گی ۔ اِس میں  ایک ہزار  494؍ دکانیں  ‘  مکانات  اور  ریسی ڈینشل پلاٹ کا شمار ہے ۔ فروری  2024؁ کے اشتہار کےمطا بق آن لائن موصولہ عرضیوں کی اِس کمپیوٹرائزڈ  قرعہ اندازی کا آغاز  ضلع کلکٹر دفتر میں  ہائوسنگ کے وزیر اتُل ساوے کے ہاتھوں کیا جائے گا ۔ہائوسنگ  اور  ایئر یا ڈیولپمنٹ کے چیف آفیسر  مندار ویدیہ نے پریس ریلیز کے ذریعے یہ معلومات دی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ریاست کے کو کن  اور  وسطی مہاراشٹر میں زور دار بارش ہونے کی خبر ہے ۔ اِس بارش کے سبب  رتنا گیری  اور  سندھو درگ ضلعے میں ندیوں کی سطح آب میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اِسی طرح  کولہا پور  ‘  پونا  اور  سا تارا میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ۔ ناسک ضلعے میں کل زور دار بارش ہوئی ۔ رائے گڑھ ضلعے سے گزر نے والی  ساوِتری  ‘  امبا  ‘  کُنڈ لیکا  اور  پا تڑ گنگا ندیاں لبریز ہو کر بہہ رہی ہے ۔ 

کو کن میں چٹا نیں کھسکنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے  اور  کئی ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

ممبئی جانے والی  تیجس ایکسپریس  اور  جن شتابدی ایکسپریس ٹرین کو  رتنا گیری اسٹیشن پر کل شام پونے  چھے بجے سے روک دیا گیا ہے ۔زور دار بارش کی وجہ سے رتنا گیری ضلعے میں آج  اسکولوں  اور  کالجوں کو چھٹی دیدی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  زمبابوے کے مابین کھیلی گئی  5؍   T-20؍ کرکٹ مقابلوں کی سیریز کا فیصلہ کُن مقابلہ بھارت نے جیت لیا ہے ۔ کل کھیلے گئے اِس مقابلے میںزمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لہذا بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ  اوورس میں  6؍ وکٹ کے نقصان پر  167؍ رن بنائے تھے۔ جوابی  بلّے بازی میں زمبابوے کی ٹیم   19؍  ویں  اوور میں  125؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔  اِس طرح بھارت نے یہ مقابلہ 42؍ رنو ںسے جیت لیا۔

***** ***** ***** 

اسپین کے کار لوس  الکارازنے وِمبلڈن ٹینس ٹور نا منٹ جیت لیا ہے ۔کل کھیلے گئے مینس سنگلز کے آخری مقابلے میں انھوں نے سائبیر یا کے ٹینس کھلاڑی  نو واک جو کو وِچ  کو  2 - 6   ‘  2 - 6 ؍  اور  6 - 7؍  سے شکست دی ۔ کار لوس الکارز نے متواتر دوسری مرتبہ یہ ٹور نا منٹ جیتا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعظم فصل بیمہ یو جنا کے تحت پر بھنی ضلعے میں کل تک  6؍ لاکھ  28؍  ہزار  358؍ کاشتکاروں نے  بیمہ کر وا یا ہے ۔اِس میں  4؍ لاکھ  17؍ ہزار  406؍ ہیکٹر زرعی زمین پر کھڑی فصلوں کابھی شمار ہے ۔ پر بھنی ضلع کلکٹر  رگھو ناتھ گاوڈے  نے بقیہ کاشتکاروں سے بھی فصل بیمہ کر وانے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے نگراں وزیر  گریش مہا جن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یوجنا سے ایک بھی مستحق خاتون محروم نہ رہے ۔  اُنھوں نے اِس بات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے اِس خصوص میں شہری  اور  دیہی علاقوں میں کیمپ کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں رہنے والی تمام مستحق خواتین کو  وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یو جنا کا فائدہ حاصل ہو  اِس کے لیے ضلع کلکٹر  اویناش پاٹھک نے ضلعے کے سبھی تعلقوں کا دورہ کر کے خواتین کو اِس یو جنا کی معلومات دی ۔ اِس خصوص میں گزشتہ  2؍ دنوں کے دوران انھوں نے گیو رائی  ‘  وڈ ونی  ‘  پاٹو دا  ‘  امبا جو گائی  ‘  آشٹی  اور  کیج  تعلقہ جا کر  وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یو جنا کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یو جنا سے مستفید ہونے کے لیے لاتور ضلعے میں گزشتہ  3؍ دنوں کے دوران  5؍ ہزار  489؍ عرضیاں موصول ہوئی ہیں ۔موصولہ خبر میں بتا یاگیا ہے کہ گزشتہ اتوار کے روز بھی مستحق خواتین کی جانب سے در خواستیں قبول کی گئی ہیں۔

***** ***** ***** 

سماج وادی پارٹی کے ریاستی کار گذار صدر  پر تاپ رائو ہو گاڈے نے  بتا یاہے کہ آنے والے اسمبلی چُنائوں میں اُن کی پارٹی مہاراشٹرا میں  اِنڈیا اتحاد کے ساتھ مل کر  30؍  سے  35؍ سیٹوں پر چُنائو لڑے گی ۔  وہ کل دھا را شیو میں صحافتی کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ 

***** ***** *****

لاتور میں  ’’  میرا لاتور  سبزلاتور  ‘‘  خیال کو روبہ عمل لا یا جا رہا ہے۔ اِس خصوص میں کل وہاں سبز مہو اُتسو نامی سر گر می کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ اِس کے تحت شہر یان  کو درختوں کی قلمیں  اور  پودے لگا نے کے لیے  در کار اشیاء ایک ہی مقام پر دستیاب کر وائی گئی ۔ اِس پروگرام کو شہر یان کی خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوئی ۔

***** ***** *****

احمد نگر ضلعے کے شری رام پور کو ضلع قرار دیا جائے ۔  اِس مطالبے کی تکمیل کے لیے کل سوابھیمانی شری رام پور ضلع ٹاسک فورس کی جانب سے آندو لن کیا گیا ۔ اِس میں سابق رکن پارلیمان  سدا شیو لو کھنڈے   اور  راشٹر وا دی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے کار کنان  بھی شامل تھے ۔ 

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ وارکر یوں کے لیے علیحدہ  سے  وار کری کارپوریشن کا قیام  ‘  وزیر اعلیٰ نے لیا آشا ڈھی ایکا دشی کی تیا ریوں کا جائزہ  

٭ کو کن سمیت  وسطی مہاراشٹرمیں موسلا دھار بارش 

٭   زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی T-20 ؍ کر کٹ سیریز میں بھارت فاتح

اور

٭ وِمبلڈن ٹینِس ٹور نا منٹ اسپین کے کارلوس الکاراز نے جیتا  


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 28.06.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 28 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...