Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 19 July 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۹ ؍جولائی ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ نیٹ یو جی معاملہ میں امتحانی مرکز کی بنیاد پر کل تک نتائج کا اعلان کرنے سپریم کورٹ کی قومی امتحانی ادارے
کو ہدایت
٭ وزیر اعلیٰ تر بیتِ نو جواں اسکیم کی مہا سویم ویب سائٹ کا افتتاح
٭ جالنہ ضلع میں خانگی مسا فر بس حادثہ کا شکار 7؍ افراد ہلاک
اور
٭ خواتین T-20 ؍ ایشیائی کرکٹ ٹور نا منٹ میں آج بھارت -پاکستان مقابلہ جبکہ مردکر کٹ ٹیم کے
سری لنکا دورہ کا اعلان
اب خبریں تفصیل سے...
نیٹ یو جی 2024ء امتحان دینے والے تمام طلبہ کا نتیجہ آئندہ سنیچر دو پہر 12؍ بجے تک ظاہر کر نے کے احکا مات سپریم کورٹ نے قو می امتحانی اِدارہ کو دیے ہیں ۔ نیٹ یو جی امتحان بے قاعدگی معاملہ میں داخل کر دہ 40؍عرضیوںکی سماعت چیف جسٹِس ڈی وائے چندر چوڈ ‘ جسٹِس جے بی پارڈی والا اور جسٹِس منوج مِشرا کی بینچ کے روبرو کل سے شروع ہو ئی ۔ اِس موقع پر عدالت نے یہ احکا مات دیے ۔ عدالت نے کہا کہNTA شہر اور امتحانی مراکز کی تفصیلات سمیت امید وار کی شناخت کو بغیر کسی دبائو کے اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کریں ۔ اِس بے قاعدگی کی جانچ کر رہے مرکزی تفتیشی محکمہ CBI نے اب تک کی تفتیش کی رپورٹ کل بند لفا فہ میں عدالت کے روبرو پیش کی ۔CBI نے کہا کہ وہ اب ہی ظاہر کیا گیا تو آئندہ تفتیش پر اِس کے نا گوار اثرات ہو سکتے ہیں ۔
عدالت نے کہا کہ اِس طرح امتحانات میں بے قاعدگی سے سماج پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے ۔ اگلی سماعت آئندہ پیر کو ہو گی ۔
دریں اثناء نیٹ یو جی پر چہ افشاء معاملہ میں CBI نے بہار کی راجدھانی پٹنہ کے ایمس کالج کے 4؍ طلباء کو حراست میں لے لیا ہے اور سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
***** ***** *****
گڑھ چِرولی ضلعے کے ایٹا پلی تعلقہ میں پولس نے بدھ کو کی گئی کارروائی میں یہ بات سامنے آئی کہ نکسل تحریک کی 2؍ ٹو لیاں ماری گئی ہیں ۔ گڑھ چِرولی کے پولس سپرنٹنڈنٹ نیلو تپل نے کل ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ اِس انکائونٹر میں 12؍ نکسلی مارے گئے ہیں ۔ ان سب پر 30؍ لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔
دریں اثناء چھتیس گڑھ میں بدھ کی رات بیجا پور اور سُکما اضلاع کی سر حد کےقریب نکسلیوں کے حملے میں اسپیشل ٹاسک فورس کے 2؍ پولس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4؍ پولس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ یووا کاریہ پر شِکشن اسکیم کا مہا سویم اِس ویب سائٹ کا افتتاح کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں ہوا۔ اِس موقعے پر ریاست کے تمام ڈیویژنل کمشنرس ‘ ضلع کلکٹر ‘ ضلع پریشد کےCEO اور متعلقہ علاقائی عہدیداران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شریک ہو ئے ۔ اِس ویب سائٹ پر امید وار ‘ صنعتی پیشہ ور اور اِداروں کا اندراج ہو سکے گا۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم میں اندراج کر تے وقت اندراج کرنے والی خواتین سے پیشہ مانگنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکا مات وزیر اعلیٰ نے دیے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف سر کاری مراکز پر بھر نے والی در خواستوں کو ہی جانچ کے لیے اہل قرار دیا جائے گا ۔ خواتین کے آدھار اور بینک اکائونٹ کی معلو مات احتیاط سے بھر نے کا حکم وزیر اعلیٰ نے دیا ۔
***** ***** *****
ریاست کی سیاحتی پالیسی2024ء تیار کی گئی ہے ۔اِس پالیسی کے تحت ریاست میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ کی سر مایہ کاری اور 18؍ لاکھ روز گار پیدا ہونے کی امید وزیر سیاحت گیریش مہا جن نے ظاہر کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنا آئندہ 10؍ برسوں میں سیاحتی مقامات بنیادی سہو لیات کی تر قی اور سیاحوں کی تعداد میں اضا فہ اِس پالیسی کا مقصد ہے ۔
***** ***** *****
محنتی ‘ کسان ‘ بے سہارا ‘ معذورین کے حقوق کے لیے پر ہار جن شکتی پارٹی کی جانب سے آئندہ 9؍ اگست کو ریاست گیر احتجاج کا انتباہ دیاگیا ہے ۔ پر ہار جن شکتی پارٹی کے بانی صدر و رکن اسمبلی بچو کڑو نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے کہا کہ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے کرانتی چوک تا ڈیویژنل کمشنر آفسں میں یہ احتجا جی مورچہ رہے گا ۔ ہمارے مطالبات اگر حکو مت منظور کر تی ہے تو آئندہ اسمبلی انتخابات میں بر سر اقتدار کے حق میں تشہیر کریں گے ۔ ور نہ اُن کے خلاف تشہیر کریں گے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن احتجاج معاملہ میں آئندہ سات اگست سے مغربی مہاراشٹر میں مراٹھا ریزر ویشن عوامی بیداری خاموش ریلی نکالی جائے گی ۔ اِس احتجاج کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے کل جالنہ ضلع کے آنتر والی میں صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے کہا کہ اِس ریلی کی شروعات شولا پور ضلع سے ہوگی اور 13؍ اگست کو ناسک میں اختتام ہو گا ۔
دریں اثناء کل 20؍ جو لائی سے دوبارہ بھوک ہڑتال کا انتباہ جرانگے نے دیاہے ۔ اِس سے قبل بھوک ہڑتال کے موقع پر حکو متی وفد نے دیے گئے تیقن پورے نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے دوباہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ لیاگیا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں خانگی مسافر جیپ راستہ کے قریب کنویں میں گر گئی جس میں 7؍ مسافر ہلاک ہو گئے ۔بد نا پور تعلقہ کے چنے گائوں کے کچھ عقیدت مند پنڈھر پور کی واری سے فارغ ہونے کے بعد واپس لوٹتے ہوئے کل شام جالنہ - راجور راستہ کے تُپے واڑی پھا ٹہ کے قریب کھنڈیشور بابا مندر علاقہ میں اِس جیپ کا تصادم ایک دوپہیہ سے ہو گیا اِس کے بعد جیپ راستہ کے قریب کنویں میں گر گئی ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جالنہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ سے اِس حادثہ کی معلو مات لی ۔ فوت شدہ وار کر یوں کے افراد خاندان کو 5؍ لاکھ روپئے کی مدد وزیر اعلیٰ نے ظاہر کی ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ میری پیار بہن اسکیم کے فوائد سے دھارا شیو ضلع کی کوئی بھی اہل خاتون محروم نہیں رہے اِس کے لیے منصوبہ بندی کرنے کے احکامات رابطہ وزیر ڈاکٹر تا نا جی ساونت نے دیے ہیں ۔ ضلع میں اب تک اِس اسکیم کے لیے 89؍ ہزار 319؍ خواتین کی در خواستیں اہل پائے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔
لاتور ضلع کے اودگیر میں نگر پالیکا کی جانب سے گھر گھر جا کر خواتین کی در خواستیں بھر نے کی مہم عمل میں لائی جا رہی ہے اِس کے لیے 18؍ ملازمین تعینات کیے گئے ہیں ۔ دریںاثناء اِس اسکیم کے تحت چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کی اب تک 2؍ لاکھ 54؍ ہزار 489؍ خواتین کا اندراج ہو چکا ہے ۔
***** ***** *****
خواتینT-20؍ ایشیائی کر کٹ ٹور نا منٹ کا مقابلہ آج سے سری لنکا کے دامبولا میں شروع ہو گا۔ اِس ٹور نا منٹ میں بھارت کا پہلا مقا بلہ آج پاکستان سے ہو گا بھارتی وقت کے مطا بق شام 7؍ بجے یہ مقابلہ شروع ہوگا ۔
دریں اثناء بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے سری لنکا دورہ کے لیے ایک روزہ اور T-20؍مقابلوں کے لیے مردوں کی ٹیم کا اعلان کیا ۔ سوریہ کمار یادو اِس کے کپتان ہوں گے ۔ ایک روز ٹیم میں کپتان روہت اور وراٹ کوہلی کو شامل کیاگیا ہے ۔ دونوں سیریز کے لیے شُبھمن گل کو نائب کپتان مقرر کیاگیا ہے ۔ 27؍ جولائی کو پہلاT-20؍ مقابلہ کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
نشے سے پاک بھارت مہم کے تحت کل دھارا شیو ضلعے کے پی ایم شری جواہر نو دئے اسکول میں سبھی طلباء کو نشہ نہ کرنے کا عہد کر وا یا گیا۔ اسکول کے پرنسپل کے وائی اِنگڑے سمیت تمام اساتذہ او ر ملازمین اِس موقعے پر موجود تھے ۔
***** ***** *****
اِسکِلس آن وہیلس تصور کے تحت ہنر مندانہ تعلیم کی تر قی و تر ویج کے مقصد سے لینڈ اینڈ ہینڈ ملک بھر میں گشت کیا جا رہاہے ۔ اِس گشت کی ناندیڑ ضلعے میں آمد ہونے پر ضلعے کے10؍ اسکولوں میں یہ گشتی ٹیم وزٹ کرے گی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں آ شا رضا کاروں اور گروپ صدر کی تنخواہوں میں اضا فہ کر نے کے مطالبے پر کل بیڑ ضلع پریشد دفتر کے روبرو احتجاج کیاگیا ۔اِس سلسلے میں ایک مطالباتی محضر بھی انتظامیہ کو دیاگیا ۔
***** ***** *****
ملک بھر میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کر وانے اور ریزر ویشن کو ٹے کی گنجائش 50؍ فیصد سے بڑھا نے کے مطالبے پر کمیو نسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ضلع کلکٹر دفتر پر احتجاجی مظاہر کیاگیا ۔ بعد ازاں پارٹی کے شہر سیکریٹری ابھئے ٹاکسال کی قیادت میں مطالبات پر مبنی ایک محضر ضلع کلکٹر کو پیش کیاگیا ۔
***** ***** *****
امبا جو گائی میں واقع یو گیشوری دیوی کے مندر میں تعمیر شدہ پر ساد تقسیم کرنے کی جگہ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اِس پر ساد تقسیم جگہ سے روز آنہ دوپہر 12؍ تا 2؍بجے تک عقیدتمندوں میں پر ساد تقسیم کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں ذات سر ٹیفکیٹ جانچ میں موجود خامیوں و نقائص کو دور کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ ضلع ذات سر ٹیفکیٹ جانچ کمیٹی کے ڈپٹی کمشنر ایس آر مکرند نے بتا یا کہ یہ مہم آئندہ 22؍ تا 31؍ جولائی کے در میان چلائی جائے گی۔
***** ***** *****
اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ناندیڑ ضلعے میں 25؍ جو لائی کو عبوری فہرست رائے دہندگان شائع کی جائے گی ۔ فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام درج کر وانے‘ نام میں تصحیح کرنے ‘ پتہ تبدیل کر نے یا فہرست سے نام خارج کر وانے کے لیے شہر یوں کو 25؍ جو لائی تا 9؍ اگست تک مہلت دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ نیٹ یو جی معاملہ میں امتحانی مرکز کی بنیاد پر کل تک نتائج کا اعلان کرنے سپریم کورٹ کی قومی امتحانی ادارے
کو ہدایت
٭ وزیر اعلیٰ تر بیتِ نو جواں اسکیم کی مہا سویم ویب سائٹ کا افتتاح
٭ جالنہ ضلع میں خانگی مسا فر بس حادثہ کا شکار 7؍ افراد ہلاک
اور
٭ خواتین T-20 ؍ ایشیائی کرکٹ ٹور نا منٹ میں آج بھارت -پاکستان مقابلہ جبکہ مردکر کٹ ٹیم کے
سری لنکا دورہ کا اعلان
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment