Saturday, 20 July 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 20 ؍ جولائی 2024 ء وقت: صبح 09.00 سے09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 20 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۰ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ شیواجی مہا راج کے اوصاف میں مستقبل کی تشکیل کی طا قت ہے  ‘  مہا راج کے شیر ناخن ہتھیار کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا بیان  

٭ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہا وِکاس آ گھاڑی  اور  مہا یو تی اپنی جگہ قائم رہیں گے

٭ UPSC

   کے

 متنازعہ زیر تر بیت IAS 

  افسر  پو جا کھیڈ کر کے خلاف مقد مہ درج 

٭ مراٹھا ریزر ویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل آج سے دو بارہ بھوک ہڑ تال پر 

اور

٭ T-20؍ خواتین کر کٹ ایشیاء کپ میں پا کستان کے خلاف بھارت کا فاتحانہ آغاز 

اب خبریں تفصیل سے...

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ شیو اجی مہاراج کے اوصاف میں مستقبل کو تشکیل دینے کی طا قت ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کل ستارہ کے چھتر پتی شیواجی میوزیم میں لندن سے لائے گئے شیواجی مہاراج سے منسلک شیر کے ناخن جیسے ہتھیار کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ شیواجی مہاراج کے اِس ہتھیار کے معائنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ اِس نا خن ہتھیار کا دیدار ایک طرح سے شیو درشن ہے ۔اِس ناخن ہتھیار کو چھتر پتی شیواجی میو زیم میں اگلے 7؍ مہینوں تک دیکھا جا سکے گا ۔ 


اِسی دوران شیواجی مہا راج کے دیگر ہتھیار وں کی نمائش کا بھی وزیر اعلیٰ نے کل افتتاح کیا ۔ اِس موقعے پر  پر تاپ گڑھ اتھا ریٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ۔ رکن پارلیمان اُدین راجے بھو نسلے اِس اِدارے کے سر براہ ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اِس اِدارے کے لیے دیڑھ سو کروڑ  روپئے مختص کیے گئے ہیں ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ  دیویندر پھڑ نویس  اور اجیت پوار  ‘  ثقا فتی امور کے وزیر سُدھیر منگنٹی وار  ‘  رکن پارلیمان اُدین راجے بھو نسلے  ‘  رکن اسمبلی شیویندر سنگھ راجے بھونسلے  اور  ستا را کے رابطہ وزیر شمبھو راج دیسائی موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

کُل ہند کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری  کے  سی  وینو گو پال نے کہا ہے کہ پارٹی میں بد نظمی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔ موصوف کل ممبئی میں کانگریس پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ پارٹی نے اُن اراکین کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ جنھوں نے پارٹی وہیپ کی خلاف ورزی کی  اور  کائونسل کے چُنائو میں دوسرے امید واروں کو ووٹ دیا ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا وِکاس آ گھاڑی  آئندہ انتخابات ایک ساتھ لڑے گی ۔ اِس اتحاد میں شامل 3؍ بڑی پارٹیاں ایک ساتھ بیٹھ کر سیٹوں کی تقسیم پر تبا دلہ خیال کرے گی ۔ کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے کہا کہ نشستوں کی تقسیم پر ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں ۔ اتحادی جماعتوں کی آئندہ میٹنگ میں اِس پر بات چیت ہو گی ۔

***** ***** ***** 

مائیکروسافٹ کلائوڈ خدمات میں آنے والی خرابی کا پتہ چل گیا ہے ۔ اطلاعات  اور  ٹیکنا لو جی کے مرکزی وزیر اشوِنی ویشنو نے سماجی رابطے کی سائٹ پر یہ اطلاع دی ۔ مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے بتا یاگیا ہے کہ اِس تکنیکی خرابی کو دور کر لیاگیاہے ۔ اور کلائوڈ خدمات جلد بحال ہو جائے گی ۔ 

اِسی بیچ کلائوڈ خدمات میں خرابی کے باعث ملک کی ہوائی حمل و نقل پر اثر پڑا ہے ۔ شہری ہوا بازی کے مملکتی وزیر مر لی دھر مو ہول نے یہ اطلاع دی ۔ اِس سے متعلق موصولہ خبر وں میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی طیران گاہ پر طیاروں کو کم و بیش  51؍ منٹ کی دیر ہو رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہا راشٹر کی صنعتی تر قیاتی کارپوریشن   ایم  آئی  ڈی  سی   کے  ذریعے  ایس  ٹی کار پوریشن کے  193؍ بس اسٹیشنوں کےلیے

  600؍ کروڑ روپیوں کے فنڈ فراہم کیے گئے ہیں ۔ صنعت کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے کل پا لی میں نئے تعمیر شدہ  ایس ٹی  بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب میں یہ اطلا ع دی ۔ اِس موقع پر انھوں نے سب سے بس اسٹینڈ  اور  وہاں کی بیت الخلائوں کو صاف رکھنے کی ذمہ داری نبھا نے کی اپیل کی ۔

***** ***** ***** 

  بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کُڑے نے کہا ہے کہ مہا یو تی آئندہ اسمبلی انتخابات متحدہ طور  پر لڑے گی ۔ موصوف کل ممبئی کے بی جے پی دفتر  میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کم و بیش  97؍ ہزار بوتھس  ‘  شکتی کیندر  اور  منڈل سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کو فوقیت دے گی ۔

***** ***** ***** 

مرکزی خدمات عامّہ کمیشن  یو  پی  ایس  سی  نے  2022؁ء  بیچ کی زیر تر بیت   آئی  اے  ایس  افسر پو جا منور منا دلیپ کھیڈ کر کے خلاف جرم داخل کیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے کی گئی مکمل جانچ میں پتہ چلا ہے کہ موصوفہ نے کئی مر تبہ اپنے نام‘ دستخط  ‘  ای  میل  ‘  ایڈ ریس   اور  موبائل نمبر میں تبدیلی کر کے کمیشن کو دھو کہ دیاہے ۔ کمیشن نے اِس بر تائو کے لیے کھیڈ کر کو وجہ بتائو نوٹس جاری کی ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام  ’’  من کی بات  ‘‘ کے تیسرے مر حلے کی دوسری قسط  آئندہ  28؍ جو لائی کو  آکاشوا نی  اور  دور درشن کے سبھی چینلوں پر نشر کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نے کل سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری پوسٹ میں بتا یا کہ اِس پروگرام کو عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی خوش آئند ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مراٹھا ریزر ویشن تحریک کے روح رواں منوج جرانگے پاٹل نے آج سے دوبارہ بھوک ہڑتال کرنے کا انتباہ دیاہے ۔ انھوں نے کہا کہ اِس سے قبل کی بھوک ہڑتال کے دوران حکو متی وفد کی جانب سے کیاگیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا ۔ اِس لیے انھوں نے دوبارہ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

محکمۂ جنگلات کی  16؍ ٹیمیں پچھلے کچھ دنوں سے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں گھو منے والے چیتے کو پکڑ نے کے لیے کوشاں ہیں ۔ محکمہ ٔ جنگلات کےعلاقائی افسر سوریہ کانت منکا ور  نے یہ اطلاع دی ۔ وہ کل آکاشوانی کے نمائندہ سے بات کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ شہر یان کو گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ چیتے کو جلدہی پکڑ لیا جائے گا ۔ انھوں نے عوام کو رات کے وقت با ہر نکلنے سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے ۔

***** ***** ***** 

احمد نگرضلعے کے سنگم نیر میں  2؍ حاملہ خواتین  ذِکا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں ۔ اِس بیچ سنگم نیر شہر میں احتیا طی اقدامات  اور  سر وے جاری ہے ۔ احمد نگر ضلع پریشد کے ضلع صحت افسر ڈاکٹر با پو صاحب ناگر گو جے کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطا بق ذِکا سے متاثر مریضوں کا منا سب معائنہ  اور  علاج کیا جا رہا ہے ۔

***** ***** *****

پر بھنی ضلعے میں پتہ چلا ہے کہ دیہی تر قی کے محکمے کی جانب سے منظور کیے گئے  8؍ ہزار  426؍ گھر کُل اسکیم کے استفا دہ کنندگان نے پہلی قسط ملنے کے با وجود مکانوں کی تعمیر شروع نہیں کی ہے ۔ضلع دیہی تر قی نظام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر  اور   پر بھنی ضلع پریشد کی  سی ای او  رشمی کھانڈیکر نے متعلقہ گھر کُل اسکیم کے استفا دہ کنندگان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ آئندہ  31؍ جو لائی تک تعمیر ی کام کا آغاز کر دیں  ور نہ دوسری صورت میں انہیں تقسیم کی گئی رقم حکو مت کو واپس کرنی ہو گی ۔ضلعے میں اِس اسکیم کے تحت 55؍ ہزار  963؍ مستحقین کو مکا نات کی منظور ی دی گئی ہے  جس میں سے 50؍ ہزار  638؍ استفا دہ کنندگان کو سبسیڈی کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

***** ***** *****

دھا را شیو ضلعے کے تُلجا پور میں کل تعلقہ زرعی افسران نے بغیر لائسنس کے تیار کی گئی  اے ڈی پی کھاد کا ذخیرہ ضبط کر لیا ۔ تقریباً 8؍ لاکھ روپئے مالیت کی  598؍ بوریاں  اور  گاڑیاں قبضے میں لے کر ڈرائیور  ‘  گاڑی مالک  اور  کھاد بنانے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

***** ***** *****

لاتور شہر میں غیر قا نو نی اشتہاری بورڈس  اور  ہورڈنگز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ لاتور میونسپل کارپوریشن نے خبر دار کیا ہے کہ بغیر اجازت ایسے بورڈ لگانے والوں کے خلاف قانو نی کارروائی کی جائےگی ۔

***** ***** *****

سا بق رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی قیادت میں کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ایک مظاہرہ کیاگیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کولہا پور ضلع کے وشال گڑھ علاقے میں واقع گجا پور میں مساجد  ‘  در گاہوں  اور  مسلم بستیوں پر کیے گئے حملوں کے سلسلے میں سخت قانو نی کارروائی کی جائے ۔

اِسی دوران مجلس اتحاد المسلمین  ایم آئی ایم کی جانب سے بیڑ شہر میں بھی احتجا جی مظاہرہ کیاگیا جس میں مظاہرین نے متعلقہ پولس افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

***** ***** *****

مراٹھواڑہ میں لاتور سمیت ہنگولی اضلاع میں آج زبر دست بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ باقی اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ ممبئی میں واقع محکمہ موسمیات کے مرکز نے  21؍  اور  23؍ جو لائی کے دوران خطے میں ہلکی سے در میانی بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

***** ***** *****

خواتین کے T-20؍ کر کٹ ایشیاء کپ کے مقابلوں میں بھارت نے اپنے پہلے لیگ میچ میں پاکستان کو 7؍ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سری لنکا کے شہر دانبو لا میں کھیلے گئے اِس میچ میں پاکستان نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتی خواتین ٹیم کو  109؍ رنوں کا ہدف دیا ۔ بھارتی ٹیم نے میچ کے 15؍ ویں  اوور مںی  3؍ وکٹوں کے نقصان پر اِس ہدف کو حاصل کر لیا ۔ بھارت کا آئندہ مقابلہ کل متحدہ عرب اما رات سے ہو گا ۔

***** ***** *****

کل بیڑ میں نو جوانوں کا عالمی ہنر مندی دن منا یاگیا ۔ اِس پروگرام کا انعقاد ہنر مندی کی ترقی  اور  انٹر پرینر شپ کی وزارت  ‘  جن شِکشا سنستھان  اور  مذکورہ وزارت کے رہنمائی مرکز کے اشتراک سے کیاگیا ۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ شیواجی مہا راج کے اوصاف میں مستقبل کی تشکیل کی طا قت ہے  ‘  مہا راج کے شیر ناخن ہتھیار کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا بیان  

٭ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہا وِکاس آ گھاڑی  اور  مہا یو تی اپنی جگہ قائم رہیں گے

٭ UPSC   کے ذریعے متنازعہ زیر تر بیت IAS     افسر  پو جا کھیڈ کر کے خلاف مقد مہ درج 

٭ مراٹھا ریزر ویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل آج سے دو بارہ بھوک ہڑ تال پر 

اور

٭ T-20؍ خواتین کر کٹ ایشیاء کپ میں پا کستان کے خلاف بھارت کا فاتحانہ آغاز 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 05.07.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 05 July 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...