Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 23 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مرکزی وزیرِ مالیات نرملا سیتا رمن آج پارلیمنٹ
میں رواں سال کا بجٹ پیش کریں گی۔
٭ ملک
کی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشار یہ پانچ تا سات فیصد رہنے کا اندازہ، اقتصادی سروے رپورٹ
پیش۔
٭ صدر ِجمہوریہ درَوپدی مُرمو 30 جولائی کو ادگیر
کے دورے پر۔
٭ موسلادھار بارش کے پیشِ نظر تمام مشنریوں کو تیار
رہنے کی وزیراعلیٰ کی ہدایت۔
اور۔۔۔٭ خواتین
کے ایشیا کپ T-20 کرکٹ
ٹورنامنٹ میں آج بھارت کا مقابلہ نیپال سے۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی وزیر ِخزانہ نرملا سیتا رمن آج لوک سبھا
میں رواں مالی سال کا بجٹ پیش کریں گی۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیسری
معیاد والی مرکزی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہوگا۔ دریں اثنا، سیتا رمن نے گذشتہ مالی سال
کی اقتصاد ی سروے رپورٹ کل ایوان میںپیش کی۔ اس رپورٹ میں رواں مالی سال کیلئے مشترکہ
قومی پیداوار جی ڈی پی کی شرح نموساڑھے چھ تا سات فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا
ہے۔ ریزرو بینک نےبھی رواں مالی سال میں اِفراطِ زر کی شرح ساڑھے چار فیصد اور آئندہ
مالی سال میں چار اعشاریہ ایک فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
***** ***** *****
طبّی نصاب کےڈگری کورسیزمیں داخلے کیلئے اہلیتی
امتحان NEET-UG کا سوالیہ
پرچہ ملک بھر میںافشا ہونے کے الزام کومرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے مسترد
کر دیا ہے ۔ وہ کل لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔
پردھان نے کہا کہ ملک کے چار ہزار سات سو امتحانی مراکز میں سے پٹنہ کے ایک امتحانی
مرکز پر ہی پرچہ افشا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی
نے اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے حکومت پر تنقید کی تھی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے پردھان نے
یہ معاملہ عدالت کے زیرِ سماعت ہونے اور مرکزی تفتیشی محکمہ-سی بی آئی کی طرف سے معاملے
کی تحقیقات جاری ہونے کی وضاحت کی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو خرچ اور سرمایہ
کاری کیلئے خصوصی امداد اورتوسیعی اسکیم کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا
ہے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ
جانکاری دی۔ چودھری نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور وظائف کے حوالے سے
آٹھویں مرکزی پے کمیشن کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہے اور نہ ہی پرانی پنشن اسکیم
کو بحال کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے متبادل کے طور پر،
2019 میں وزیرِ اعظم محنت واُجرت وظیفہ اسکیم شروع کی گئی ہے، جس میں 60سال کی عمر
کے ملازمین کو ماہانہ تین ہزار روپے وظیفے سمیت ضعیف العمری میں تحفظاتی منصوبہ شامل
ہے۔ چودھری نے مزید بتایا کہ پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت ڈھائی کروڑ سے زیادہ کاریگروں
کا اندراج کیا گیا ہے اور ان میں سے تقریباً 14
لاکھ کامگاروں کا رجسٹریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کی کارروائی کل سوال و جواب اور وقفۂ
صفر کے بعد دِن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے قومی
صدرشرد پوار نے کل ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات
کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان‘ آبی وسائل، دودھ کی قیمتوں اور شکر کارخانوں
کے زیرِ التوا مسائل سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے
نے دی ہے۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے ریاستی
صدر جینت پاٹل نے مطالبہ کیا ہے کہ کم زمین رکھنے والے کسانوں پر CIBILکی سختی کرکے فصل قرض کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی
کرنے والے پرائیویٹ بینکوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پاٹل‘ گزشتہ روز ممبئی میں
صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ ان بینکوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر حکومت اور بینکوں
کے درمیان ملی بھگت ہونے کا شبہ بھی انھوں نے ظاہر کیا۔
***** ***** *****
کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے الزام عائد
کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے مسئلہ پر فیصلہ لینا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن حکومت
دانستہ طور پر اس مسئلے پر فیصلہ لینے سے گریز کررہی ہے۔ پٹولے گزشتہ روز ممبئی میں
ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ کُل جماعتی اجلاس میں
ریزرویشن کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوچکی ہے، جس میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے بھی
اپنا موقف واضح کردیا ہے، لہٰذا اب حکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
صدرِ مملکت درَوپدی مُرموآئندہ 30 جولائی کو لاتور ضلعے کے ادگیر کا دورہ کریں
گی۔ اس دور ان اُدگیر شہر کے تڑی ویس علاقے میں قا ئم عظیم الشان بدھ وہار کا صدر جمہوریہ
کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ ادگیر کے رُکنِ اسمبلی اور ریاستی وزیرِ کھیل سنجے
بنسوڑے نے کل لاتور میں ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ بدھ وِہار کے افتتاح
کے بعد صدرِ جمہوریہ ادئے گری کالج میں ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گی۔ ریاستی گورنر
رمیش بئیس، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس او ر اجیت پوار
بھی اس موقع پرموجود رہیں گے۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے ‘راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS)کے پروگراموں میں سرکاری ملازمین کی شرکت
پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے نومبر 1966 میں
یہ پابندی لگائی تھی۔ تاہم اب مرکزی حکومت نے اس پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں طوفانی بارش کے پیشِ نظر قومی اور
ریاستی ہنگامی حالات دستوں سمیت مقامی انتظامیہ کو تیار رہنے اور عوام کی مدد کرنے
کے احکامات وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیئے ہیں۔ریاست کے کچھ حصوں میں سیلابی صورتحال
کے ضمن میں وزیرِ اعلیٰ مخاطب تھے۔ انھوں نے محکمۂ موسمیات اور ہنگامی حالات
دستوں کو وقتاً فوقتاً معلومات فراہم کرنے کے احکامات بھی دئیے۔
***** ***** *****
تعلیمی سال 2024-25 کیلئے انجینئرنگ‘ میڈیکل اور
دیگر پروفیشنل نصا ب کورسیز کے مختلف تعلیمی ادارو ں میں داخلہ کرنے والے طلبہ کو ذات
سرٹیفکیٹ کی معیاد کا صداقت نامہ پیش کرنے کیلئے درخواست دہی کی تاریخ سے چھ مہینے
تک کی مہلت دینے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے سماج کے تمام
طبقات کے طلبہ کو صداقت ناموں کے حصول میں درپیش دشواریاں دور ہونے میں مدد ملے گی۔
***** ***** *****
سب کیلئے تعلیم مہم کے تحت کانٹریکٹ ملازمین کو
خدما ت میں مستقل کرنے سے متعلق ایک جائزاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ
کی صدارت میںمنعقدہ اجلاس میں لیا گیا۔ اس کمیٹی کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دئیے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کل بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کی
وجہ سے نظامِ زند گی درہم برہم ہوگیا۔ کئی مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جبکہ
کئی ندی اور نالے لبالب بھر کر بہنے لگے۔ ریاست کے 17 اضلاع میں اب تک اوسطاً بارش
ہوئی ہے۔ شولاپور اور دھاراشیو اضلاع میں اب تک سب سے زیادہ بارش ہونے اور 12 اضلاع
میں اوسط سے زائد بارش کا اندراج کیا گیا ہے۔
ناندیڑ ضلعے میں کل 29 اعشاریہ چار صفر ملی میٹر بارش کا اندراج ہوا اور
اب تک 361 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
دریں اثنا‘ محکمہ موسمیات نے کوکن، جنوبی مہاراشٹر
اور ودربھ میں زوردار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ قلابہ کے محکمہ موسمیات نے رتناگیری
اور ستارا اضلاع کیلئے بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جبکہ رائے گڑھ، سندھو درگ، پونے
اور کولہاپور اضلاع کو اورنج الرٹ دیا ہے۔
***** ***** *****
خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں
آج سری لنکا کے د امبولہ میں بھارت اور نیپال کا مقابلہ ہوگا۔ شام سات بجے سے اس مقابلے
کا آغاز ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم گرو پ اے میں سرِفہرست مقام پر ہے۔
***** ***** *****
پیرس اولمپک مقابلوں میں شریک ہونے والے بھارتی
کھلاڑیوں کی فتح کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کرنے کی غرض سے کل احمد نگر شہر میں کرڈا
بھارتی کی جانب سے اولمپک دو ڑ منعقد کی گئی۔قومی اور بین الاقوامی سطح کے متعدد کھلاڑیوں
نے اس دو ڑ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل مکمل مشن کے تحت حکومت کی مختلف
اسکیمات سے متعلق عو امی بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ بدناپور پنچایت سمیتی اور واکولنی
گرام پنچایت کے اشتراک سے یہ پر وگرام منعقدہوا۔ اس موقعے پر کسا نوں میں مختلف کارڈس
تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر مقوی اغذیہ سے متعلق معلوماتی نمائش کا انعقاد کیا گیا
اور مقوی غذ ا و صفائی کے موضوعات پر مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا ۔
***** ***** *****
’’نئے بھارت کے نئے قوانین‘‘ کے موضوع پر دھاراشیو
میں آج سے دو رو زہ ملٹی میڈیا نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نئے پولس سپرنٹنڈنٹ
دفتر میںمنعقدہ اس نمائش کا افتتاح پولس سپرنٹنڈنٹ اتل کلکرنی اور علاقائی تشہیری افسر
انکوش چوہان کے ہا تھوں ہوگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مرکزی وزیرِ مالیات نرملا سیتا رمن آج پارلیمنٹ
میں رواں سال کا بجٹ پیش کریں گی۔
٭ ملک
کی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشار یہ پانچ تا سات فیصد رہنے کا اندازہ، اقتصادی سروے رپورٹ
پیش۔
٭ صدر ِجمہوریہ درَوپدی مُرمو 30 جولائی کو ادگیر
کے دورے پر۔
٭ موسلادھار بارش کے پیشِ نظر تمام مشنریوں کو تیار
رہنے کی وزیراعلیٰ کی ہدایت۔
اور۔۔۔٭ خواتین
کے ایشیا کپ T-20 کرکٹ
ٹورنامنٹ میں آج بھارت کا مقابلہ نیپال سے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment