Tuesday, 21 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱  ؍ جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعظم نریندر مودی نے طلباء و طالبات کو تر غیب دی ہے کہ ٹکنا لو جی کے استعمال کو قابو میں رکھیں۔ کل نئی دہلی میں پرِکشا پر چر چہ کے عنوان سے طلباء سے گفت و شنید کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طلباء کو روز آ نہ کم از کم ایک گھنٹہ ٹکنا لو جی سے دور  رہ  کر اِس وقت میں اپنے دوستوں سے بالمشا فہ ملا قات کر نا چا ہیے۔ پارک میں کھیلنا چاہیے  یا     
پھر کتا بوں کا مطالعہ اور اپنے خاندن کو وقت دینا چا ہیے۔ مودی نے وضا حت کی کہ امتحا نات میں حاصل کر دہ نشانات ہی سب کچھ نہیں ہو تے۔امتحا نوں کے وقت ہونے والے  ذہنی دباو پر کس طرح قا بو پا یا جا سکتا ہے اِس کی بھی وزیر اعظم نے طلباء کو رہنمائی کی۔
 اورنگ آباد ضلع کے کنٹر میں واقع جواہر نو اُدیہ کالج میں زیر تعلیم 12؍ ویں کی طالبہ پریر نا من ور کو بھی وزیر اعظم سے سوال کرنے کا موقع ملا۔ وزیر اعظم کے پرو گرام میں شامل ہونے کے لیے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں امتیازی کامیا بی حاصل کرنے والے طلباء کو وزیر اعظم سے گفت و شنید کے پرو گرام میں شر کت کا موقع ملا۔

***** ***** *****

 بی جے پی کے کار گذار صدر جے پی نڈا کا کل اتفاق رائے سے پارٹی کے قو می صدر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آ یا۔
بی جے پی کے ریٹرننگ افسر رادھا موہن سنگھ نے اُنھیں اِس انتخاب کا سر  ٹیفکیٹ پیش کیا۔ قومی صدر کی حیثیت سے انتخاب پر وزیر اعظم نریندر مودی  اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے اُنھیں مبارکباد پیش کی۔

***** ***** *****

 دہلی کے نِر بھیا جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں جن چار مجر موں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے اِن میں سے ایک مجرم پون گپتا کی در خواست عدالت ِ عظمیٰ نے کل خارج کر دی۔ اِس مجرم نے اپنی نظر ثانی در خواست میں استدلال پیش کیا تھا کہ جس وقت یہ معاملہ پیش آ یا وہ نا بالغ تھا۔ اِس جرم کے تمام چاروں مجرموں کو یکم فر وری کو پھانسی دیئے جا نے کا حکم عدالت عظمیٰ نے دیا ہے۔

***** ***** *****

 سر کاری کام کاج میں عوامی رہنمائی‘ شفا فیت اور تیزی لا نے کے لیے ریاست کے تمام ڈویژنل کمشنر دفا تر میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ روم قائم کیا گیا ہے۔ عام آ دمی کو اپنے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرنے کے لیے در خواستیں اور مراسلے اِس دفتر میںجمع کر نے کی سہو لت رکھی گئی ہے۔ یہ در خواستیں اور مراسلے متعلقہ علا قائی سطح پر ضروری کار وائی کے لیے اربابِ مجاز تک پہنچائے جائیں گے اور لوک شا ہی دن کے اجلاس میں اِس کا جائزہ لیا جائے گا۔
 دریں اثناء 7/12 پر موجود قرض کے اندراج کے باعث زمین کی منتقلی میں در پیش مسائل سے پریشان ناندیڑ ضلع کے کسا ن دھنا جی جا دھو کا مسئلہ وزیر اعلیٰ نے حل کر دیا ہے۔ جا دھو نے ممبئی میں وزیر اعلیٰ  سے ملا قات کر کے اپنا مسئلہ بیان کیا تھا جس کے بعد ناندیڑ کے کلکٹر ارون ڈونگرے نے جا دھو اور متعلقہ بینک سے رابطہ کر کے 7/12 پر موجود اندراج میں تبدیلی کر وائی۔

***** ***** *****

 پر بھنی ضلع کے پا تھری کے مذہبی سیا حتی تر قیاتی منصوبے پر شِر ڈی گرام استھان نے عدم اعتراض کا اظہار کیا ہے۔ کل وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے کے ساتھ ملا قات کے بعد یہ اطلاع گئی۔ وزیر اعلیٰ کا موقف تھا کہ اورنگ آباد میں منعقدہ علا قائی جائزہ اجلاس میں تر قیاتی منصوبے کو جو منظوری دی گئی وہ پا تھری کی تر قی کے لیے تھی۔ تاہم رکن اسمبلی رادھاکرشن وِکھے پاٹل نے اِس موقع پر کہا کہ حکومت سا بقہ حکو مت کی طرح سائی با با ٹرسٹ سے متعلق عدم مداخلت کی پالیسی بر قرار  رکھیں۔
 اِسی دوران بی جے پی کے پر بھنی ضلع صدر آنند بھروسے نے مطالبہ کیا ہے کہ پا تھری کی تر قی کے لیے منظور کر دہ 100 ؍ کروڑ روپئے وزیر اعلیٰ فوری جا ری کریں۔

***** ***** *****

 تعمیرات ِ عامہ کے وزیر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ مہا راشٹر میں شہر یت تر میمی قانون یعنی  ـّّCAA  نا فذ نہیں کیا جا ئے گا۔ CAA اور  NRC کے خلاف گزشتہ ہفتے سے ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے۔ کل اشوک چو ہا ن نے اِن مظا ہرین سے ملا قات کر کے اُنھیں تیقن دیا کہ ریاست میں مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کی موجود گی میں شہر یت تر میمی قا نون پر عمل در آمد نہیں کیا جا ئے گا۔

***** ***** *****
 ناندیڑ ضلع کے دھر م آ باد پنچا یت سمیتی کے چیئر مین کے عہدے پر شیو سینا کے مارو تی لکشمی کا گیرو  اور نائب چیر مین کے عہدے پر این سی پی کے چندر کانت لا لو واگھما رے کا بلا مقا بلہ انتخاب عمل میں آ یا۔ گز شتہ 6؍ جنوری کو انتخابات کے وقت ہنگا مہ آ رائی کے بعد کل سخت پولس بندو بست میں یہ انتخا بی کا ر وائی عمل میں آئی۔

***** ***** *****

 سوابھیما نی شیتکری سنگھٹنا کے کار کنوں نے کل عثمان آ باد ضلع زرعی افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ خریف ہنگام بیمہ اسکیم میں شامل نہ کیے جا نے کے خلاف کار کنوں نے احتجا جاً یہ ہنگا مہ آرائی کی۔ 

***** ***** *****

 گواہاٹی میں جاری کھیلو اِنڈیا مقابلوں میں کل مسلسل 11؍ ویں دن 63؍ طلائی تمغوں کے ساتھ مہا راشٹر میڈل ٹیلی میں سر  فہرست ہے۔ مہاراشٹر کے نِشا گپتا اور ویدانت بافنا نے کل تیراکی مقا بلوں میں طلای تمغہ حاصل کیا۔

***** *****
 *****


No comments: