Wednesday, 22 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۲۲ ؍ جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مراٹھواڑہ واٹر گریڈ پرو جیکٹ میں آبپاشی اور پینے کے پانی کا توازن بر قرار رکھا جائے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہی ہے۔ کا بینہ میں کل پانی فراہمی اور سو چھتا محکمہ کی جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔ ریاست میں دیکھ بھال‘ تر میم اور بند پڑے ہوئے کئی علا قائی پانی فراہمی اسکیموں کو دو با رہ شروع کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ دیہی پانی فراہمی پرو گرام کے دوسرے مر حلے کی تجا ویز فوراً پیش کرنے کی ہدا یت وزیر اعلیٰ نے اِس موقع پر دی۔
 ریاست کے تحت آ نے والے نجی‘ عوامی پرو جیکٹس اورنئی صنعتوں میں جہاں جس طرح کا مین پا ور چاہیے اُس کی معلو مات حاصل کر کے اُسی طرح کا فنّی تر قیاتی نصاب تیار کیا جائے۔ ایسی ہدا یت وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے دی۔ وہ کل کا بینہ میں مخاطب تھے۔
 جماعت بارہویں تک نصاب میں مراٹھی مضمون کو لازمی کرنے کے سلسلے میں بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اِس کی اطلاع مراٹھی زبان محکمہ کے وزیر سبھاش دیسائی نے دی۔ کابینہ میں کل ہوئے میٹنگ میں وہ مخاطب تھے۔ اِس قانون کو عائد کرنے کے لیے اسکولی تعلیمی محکمہ کی جانب سے مراٹھی لسا نی محکمہ کو مدد کی جائے گی یہ بات دیسائی نے کہی۔

***** ***** *****

 اسکو لوں میں طلباء کو پانی پینے کی یاد دہا نی کر نے کے لیے پانی پنے کا گھنٹہ (Water Bell )بجا نے کے احکام حکو مت نے جاری کیے ہیں۔ کل اِس سلسلے میں حکو مت کا  جی آر  جاری کیا گا۔ اِسکول کے نظام الاوقات میں ہر دن تین مر تبہ ایسا گھنٹہ بجانے کی ہدایت اِس میں دی گئی ہے۔ بچوں کو ہر دن کم از کم دو لیٹر پانی پینا ضرور ہے۔ پا نی کی کمی کی وجہ سے ہونے والے جسما نی مضر اثرات کے تدا رک کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
 اِسی بیچ اسکو لوں میں ہر روز پیش ِ درس کے وقت آئین کے مقاصد کی بلند خوانی کرائی جائے ایسا حکم حکومت نے جا ری کیا ہے۔ تمام اسکولس اِس فیصلے کے پا بند ہیں۔ 26؍ جنوری 2020؁ ء یعنی یومِ جمہوریہ سے اِس فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے گا۔

***** ***** *****

 قومی بہا دری ایوارڈ کل ظاہر کر دیے گئے ۔ اورنگ آباد کے آکاش کھلارے سمیت تمام ملک کے22؍ افراد ایوارڈس پانے والوں میں شامل ہیں۔ آکاش نے خود کی زندگی کی پر وا نہ کر تے ہوئے ندی میں غرق ہو رہی خاتون اور اُسکی بچّی کو بچا نے کا  کار نا مہ انجام دیا تھا۔ اِس سلسلے میں اُسے بہا دری کے ایوارڈس کے لیے منتخب کیا گیا۔ مہاراشٹر میں آکاش کے علا وہ ممبئی کی زئین سداورتے کو بھی بہا دری کا ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے۔ زئین نے اپنی رہائشی عمارت میں آگ لگنے پر17؍ افراد کو بچا یا تھا۔ یومِ جمہوریہ کے موقع پر یہ بہا دری کے ایوارڈس تقسیم کیے جائیں گے۔

***** ***** *****

 سائی بابا کا پیدائشی مقام پا تھری ہے۔ ریاستی حکو مت اِس سلسلے میں اپنے رول کی وضاحت کریں اور فیصلہ لیں ایسی تجویز کل پاتھری میں ہوئی گرام سبھا کی میٹنگ میں پاس کی گئی۔ سائی بابا مندر تر قیاتی ایکشن کمیٹی کے صدر  رکن اسمبلی بابا جا نی دُرّانی ‘ رکن پارلیمنٹ سنجئے جا دھو سمیت کئی عوامی نمائندے اِس میٹنگ میں حاضر تھے۔

***** ***** *****

 اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کے آئندہ انتخابات میں شہر کے تمام 115؍ وارڈس میں شیو سینا خود کے بل بو تے پر انتخا بات میں مقابلہ کرے گی۔ اورنگ آباد ‘ جالنہ مقامی خود مختار اِدارے کے رکن اسمبلی امباّ داس دانوے  نے اِس کی اطلاع دی۔ وہ کل اورنگ آ باد میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔

***** ***** *****

 گوہاٹی میں کھیلے جا رہے کھیلو اِنڈیا یوتھ گیمس میں مہاراشٹر کے مہیراَمبرے نے تیرا کی میں50؍ میٹر مردوں کے فری اسٹائل مقابلے میں سو نے کا تمغہ جیتا ہے۔ اُنھوں نے کر نا ٹک کے شری ہری نَٹ راج کو شکست دی۔ شری ہری کو چاندی کا تمغہ حاصل ہوا۔ مُکے بازی میں70؍ کلو وزن کے گروپ میں اورنگ آباد کی شر وری کلیان کرنے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تاہم ساحل چو ہان اور جانوی شوَری کو کانسے کے تمغے حاصل ہوئے۔ اِس مقابلے میں سونے کے74؍ تمغوں کے ساتھ مہاراشٹر تمغوں کی فہرست میں سرِ فہرست ہے۔

***** ***** *****

 بیڑ سے قریب پالون میں 13؍ اور14؍ فروری کی پہلی درخت کانفرنس ہو رہی ہے۔ سہیادری دیورائی پر تِشٹھان کے بانی صدر ا داکار سا یا جی شِندے نے اِس کی اطلاع دی۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اِس دو  ر وزہ کانفرنس میں درخت ریلی ‘ شجر ‘ پرندوں اور پانی کے انتظام کے سلسلے میں ماہرین راہ نمائی کریں گے۔

***** ***** *****

No comments: