Thursday, 21 May 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 May 2020
Time : 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱؍ مئی ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے
***** ***** *****

 سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

      ٭  آتم نِر بھر بھارت منصوبے کے تحت اعلان کیے گئے20؍ لاکھ کروڑ روپیوں کے پیکیج کو ملی ‘  مرکزی کابینہ کی منظوری ‘ مہاجر مزدوروں میں اناج تقسیم کرنے کا منصوبہ بھی ہو گا اِس میں
  شامل۔
 ٭  دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانا ت منعقد کرنے کی مرکزی وزارتِ داخلہ نے دی       اجازت‘ سبھی ضروری شر طیں پوری کرنے کے بعدہو گا امتحا نات کا انعقاد
٭  ملک بھر میں25؍ مئی سے ہو گا گھریلو پر وازوں کا آغاز‘ ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کی بھی   آج سے ہو رہی ہے شروعات
 اور
 ٭  اورنگ آ باد شہر میں آج صبح سات بجے سے دو پہر ایک بجے تک کر فیو میں ڈھیل‘ ضلعے میں       کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی 1173؍ آج ہو ا  54؍ نئے مریضوں کا انکشاف

  اب خبریں تفصیل سے...

 ملک کی معیشت میں نئی جان پھونکنے اور کووِڈ19؍ کی وجہ سے جاری لاک ڈائون کے اثرات سے باہر نکلنے کے لیے اعلان کیے گئے 20؍ لاکھ کروڑ روپیوں کے پیکیج کو کل مرکزی کا بینہ نے منظوری دیدی۔ مرکزی حکو مت نے ملک کو خود کفیل بنا نے کے مقصد سے آتم نِر بھر بھارت ابھیان کے تحت اِس پیکج کا اعلان کیا تھا۔
اِس کے تحت مہا جر مزدوروں میں اناج تقسیم کر نے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اِن سبھی مزدوروں کو مئی اور جون مہینوں کے لیے فی کس پانچ کلو اناج مفت دیا جائے گا۔ اِس اناج کی حمل و نقل ‘ ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے اخر اجات بھی مرکزی حکو مت اُٹھائے گی۔ ملک بھر کے آٹھ کروڑ مزدوروں کو اِس منصوبے سے فائدہ پہنچے گا۔

***** ***** ***** 

 مرکزی حکو مت نے ملک بھر کی فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کو استحکام بحشنے کے لیے ریاستی حکو متوں کے ساتھ مل کر مالی امداد فراہم کرنے کے منصوبے کو بھی کَل منطوری دی۔اِس منصوبے کا مقصد فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کی پیدا وار کے معیار میں اضا فہ کرنا اور ذخیرہ اندوزی اور حمل و نقل کے لیے بنیادی ڈھا نچے کو مضبوط بنا نا ہے۔ اِس کے علا وہ نِت نئے کاروباری منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور خواتین کا روباریوں کو تقویت دینا اِس منصوبے کا مقصد ہے۔

***** ***** ***** 

 مرکزی وزارتِ داخلہ نے CBSE  ‘  ICSE   اور ریاستوں کے تعلیمی بورڈز کو لاک ڈائون کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحا نات منعقد کرنے کی اجازت دیدی ۔ داخلہ سیکریٹری اجئے بھَلّا نے اِس بارے میں ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈائون کے مد نظر امتحان دین والے طلباء کے لیے خصو صی بسوں کا نظم کیا جائے۔ تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ ممنو عہ علاقوں یعنی Containment Zone میں کوئی امتحا نی مرکز نہیںہو گا۔
 اِس کے علا وہ امتحانی مراکز پر ٹیچرس ‘ طلباء اور دیگر ملازمین کو ماسک لگا نا اور ایک دوسرے سے ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنا ضروری ہو گا۔ ساتھ ہی امتحا نی مراکز پر درجہ حرارت کی جانچ کے لیے تھر مل اسکریننگ سسٹم اور Sanitizer بھی دستیاب کر وا نا ہو گا۔
 داخلہ سیکریٹری نے سبھی تعلیمی بورڈس سے یہ بھی کہا کہ وہ امتحا نات میں شریک ہونے والے طلباء کی بڑی تعداد کے مدِ نظر جلد سے جلد ٹائم ٹیبل کا اعلان کریں۔

***** ***** ***** 

 دوسری جانب یو نین پبلک سر وس کمیشن UPSC آ نے والی پانچ جون کو سِوِل سر وسیز امتحا نات کی نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ داخلہ جاتی امتحانوں کی تاریخوں کا  پانچ جون کو ہی اعلان ہو گا۔ اِس مرتبہ 796؍ عہدوں کے لیےUPSC امتحا نات منعقد کرے گا۔

***** ***** ***** 

 ملک میں گھریلو پر وازوں کا 25؍ مئی پیر سے آغاز ہو گا۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہر دیپ سنگھ پوری نے ٹوئیٹر پر یہ جانکاری دی۔ اُنھوں نے سبھی ہوائی اڈوں اور ہوا بازی کمپنیوں سے پیش گی تیاریاوں کی شروعات کرنے کو کہا ۔ اپنے ٹوئیٹ میں پوری نے بتا یا کہ مسا فر بر داری کے بارے میں اپنائے جانے والے طریقۂ کار کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 بھارتی ریلوے کی جانب سے ایک جون سے چلنے والی200؍ مسا فر ٹرینوں کے لیے آج سے ٹکٹ بکنگ کا آغاز ہو گا۔ ٹکٹ ریزر ویشن کا یہ عمل صبح دس بجے سے شروع ہو گا اِس کے تحت جنرل ڈبوں کے لیے بھی ریزر ویشن کر وا ناہو گا۔ اِن ٹرینوں میں صرف ریزر ویشن کر وانے والے مسا فر ہی سفر کر سکیں گے۔ بناء ریزر ویشن یا ویٹنگ لسٹ کے مسا فروں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
دوسری جانب میل‘ ہائی اسپیڈ اور مضا فاتی ٹرین خد مات بدستور معطل رہیں گی۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر میں کل مزید2؍ہزار250؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا پازیٹو مریضو ںکی تعداد 39؍ہزار297؍ تک جا پہنچی ہے۔ صرف ممبئی میں کل ایک دن میں ایک ہزار972؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ ممبئی میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد23؍ہزار935؍ ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب پونے میں بھی کل 174؍ نئے کورونا مریضوں کا پتہ چلا۔ پو نے میں کورونا پازیٹو مریضوں کی کُل تعداد 3؍ہزار932؍ ہو گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر میں کل 65؍ افراد نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان گنوائی۔ مر نے والوں میں
41؍ افراد کا تعلق ممبئی سے ہے جبکہ 14؍ لوگ پونے سے ہیں۔ ریاست بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک ہزار390؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست بھر میں کَل 679؍ افراد کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ مہا راشٹر میں اب تک10؍ہزار318؍ لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو ئے ہیں۔

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لگا تار بڑھتی جا رہی ہے۔ ضلع انتظا میہ نے بتا یا کہ آج اورنگ آباد میں54؍ نئے کورونا پازیٹو مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ اِس تعداد کے سامنے آنے کے بعد اورنگ آباد میں کورونا پازیٹو مریضوں کی کُل تعداد 1173؍ ہو گئی ہے۔ آج سامنے آئے مریضوں میں سٹی چوک سے6؍ مکند واڑی سے5؍ اور حُسین کا لو نی کی گلی نمبر 10؍ اور پڑے گائوں کے میرا نگر سے  چا ر  چار  افراد شامل ہیں۔وہیں عثمان پورہ میں تین ‘ اورنگ آ باد ٹائمز کا لونی میں دو ‘ رحما نیہ کا لو نی میں دو‘ اعظم کا لو نی روشن گیٹ میں دو‘ اور کھیو نسرا پارک اُلکانگری میں دو مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ دیگر مریضوں کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

***** ***** ***** 

 اِس سے پہلے گزشتہ48؍ گھنٹوں میں اورنگ آباد میں تین لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ اِن میں رحما نیہ کا لو نی کی 50؍ سالہ خاتون ‘ اِندرا نگر کے80؍ سالہ بزرگ اور جئے بھیم نگر کے
55؍ سالہ شخص شامل ہیں۔ اورنگ آ باد ضلعے میں اب تک 39؍ لوگوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔
اِ س سے قبل گزشتہ کَل اورنگ آباد میں43؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے میں کَل پانچ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِس کے ساتھ ہی جالنہ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 41؍ ہو گئی ہے۔ 2؍ دِن  پہلے جالنہ شہر کے ایک خانگی اسپتال کے ڈاکٹر اور ایک سر کاری افسر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا معاملہ منظر ِ عام پر آ یا تھا۔
 نئے مریضوں میں اُن لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو اِن دونوں افراد کے رابطے میں آئے تھے۔ جالنہ کے ضلع سِوِل سر جن ڈاکٹر مدھو کر راٹھوڑ نے بتا یا کہ ممبئی سے عنبڑ تعلقے کے شِر نیر لوٹے ایک شخص کے بھی کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ جالنہ میں سات لوگ کورونا سے ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں جبکہ 34؍ لوگوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں بھی کَل 9؍ لو گوں کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ اِن افراد کا تعلق سون پیٹھ تعلقے کے شیل گائوں ‘ گنگا کھیڑتعلقے کے ناگ ٹھا نہ ‘ پور نا تعلقے کے ماٹے گائوں اور پر بھنی تعلقے کے پِمپل گائوں سے ہے۔ پر بھنی ضلعے میں اب تک 16؍ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعے ناندیڑ میں بھی کَل چار کورونا پازیٹو مریض پائے گئے۔ اِن مریضوں کا تعلق مُکھیڑ‘ بھو کر ‘ سری نگر اور سانگوی سے ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں کورونا پازیٹو مریضوں کی مجموعی تعداد110؍ ہو گئی ہے۔ ناندیڑ میں پانچ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں جب کہ دو پازیٹو مریض اب بھی فرار ہیں۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ بیڑ ضلعے میں کل 4؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا پتہ چلا۔ اِن افراد کا تعلق پاٹو دا تعلقے کے واہلی گائوں‘ پاٹو دا  اور  وَڑ وَنی سے ہے۔ بیڑ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 23؍ ہو گئی ہے۔ ضلع انتظا میہ نے بتا یا کہ پا ٹو دا  اور  وَ ڑ وَنی گائووں کو سیل کر دیا ہے اور غیر معینہ مدّت کا کر فیو نافذ کر دیا گیاہے۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کو شیاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے دوران دیگر بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کو پریشانی نہ ہو۔ کل ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں گور نر نے یہ ہدایت دی۔ گور نر نے کہا کہ اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ دوسری بیماریوں سے دوچار مریضوں کی جانب لا پر واہی نہ بر تی جائے۔ گور نر نے جون اور جولائی کے مہینوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں
 ممکنہ اضا فے کے پیش نظر پورے مہا راشٹر میں طبی خد مات کے نظام کو مضبوط اور موثر بنا نے کی ہدایت بھی دی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد شہر میں آج سے 31؍ مئی تک لاک ڈائون قوانین میں ڈھیل دی جائے گی۔ اب صبح سات بجے سے دو پہر ایک بجے کے دوران اناج‘ کرا نہ ‘ سبزی تر کاری اور دودھ کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں تھوک سبزی فروخت کی جا دھو واڑی منڈی میں صرف تھوک خریداروں کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ ضلع انتظا میہ نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری اشیا کی خریداری کے دوران ایک دوسرے سے ضروری جسمانی دوری بنائے رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ اِس کے علا وہ انتظا میہ نے ہجوم جمع نہ ہونے دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

***** ***** *****

  اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
       ٭  آتم نِر بھر بھارت منصوبے کے تحت اعلان کیے گئے20؍ لاکھ کروڑ روپیوں کے پیکیج کو    ملی ‘ مرکزی کابینہ کی منظوری ‘ مہاجر مزدوروں میں اناج تقسیم کرنے کا منصوبہ بھی ہو گا اِس میں
 شامل۔
 ٭  دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانا ت منعقد کرنے کی مرکزی وزارتِ داخلہ نے دی       اجازت‘ سبھی ضروری شر طیں پوری کرنے کے بعدہو گا امتحا نات کا انعقاد
٭  ملک بھر میں25؍ مئی سے ہو گا گھریلو پر وازوں کا آغاز‘ ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کی بھی   آج سے ہو رہی ہے شروعات
 اور
 ٭  اورنگ آ باد شہر میں آج صبح سات بجے سے دو پہر ایک بجے تک کر فیو میں ڈھیل‘ ضلعے میں       کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہو ئی 1173؍ آج ہوا  54؍ نئے مریضوں کا انکشاف
 آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں‘ایک دوسرے سے ضروری جسمانی دوری بنائیں رکھیں۔حفظانِ صحت کے اُصولوں پر عمل کریں ‘ حکو مت کی جانب سے جاری کردہ ہدایتوں پر عمل کریں ‘ اور تازہ ترین خبروں کے لیے سنتے رہیں :
آکاشوانی اورنگ آ باد

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 22.08.2025 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 22 August 2025 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...