Friday, 29 May 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 May 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۲۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مئی  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  شروع میں چند اہم خاص خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭
ریاست کے سات  اضلاع میں ساڑھے چار سو کلو میٹر طویل راستوں کے کاموں کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 17؍ کروڑ70؍ لاکھ ڈالرس کا قرض

٭
مہاجر مزدوروںکے سفر کا خرچ متعلقہ ریاستیں دیں۔ تاہم سفر کے دوران طعام کی ذمہ دری ریلوے سنبھالیں :  سپریم کورٹ کا حکم

٭
لاک ڈائون کے دوران بحران میں پھنسے افراد کی مدد کرنے کے مطالبے پر کانگریس پارٹی کی جانب سے Speak up India آن لائن احتجاج

٭
 ریاست میں کورونا وائرس کے 2؍ہزار598؍ نئے مریضوں کی تصدیق

٭
اورنگ آ باد شہر میں مزید3؍ افراد فوت‘ کَل 45 ؍ نئے مریضوں کی تصدیق‘ آج  صبح مزید46؍ مریض پائے گئے۔
 اور
٭
مراٹھواڑہ میں پر بھنی کے علا و ہ دیگر تمام اضلاع میں متا ثرین کی تعداد میں اضا فہ

   اب خبریں تفصیل سے....

 ریاست کے سات اضلاع میں ساڑھے چار سو کلو میٹر طویل راستوں کے کاموں کے لیے ایشیائی تر قیاتی بینک سے17؍ کروڑ70؍ لاکھ ڈالرس کا قرض حاص ہوگا۔ اِس معاہدے پر کَل مرکزی محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیرکَھرے اور ایشیائی تر قیاتی بینک کے مقامی ڈائریکٹر
Kenichi Yokoyama   نے دستخط کیے۔ دو اہم اضلاع اور دیگر گیارہ ریاستی شاہراہوں کو  ٹو  وے کرنے کا کام اِس فنڈ سے کیا جائے گا۔ اِس کی وجہ سے دیہی اور شہری علاقوں میں حمل و نقل کی سہو لتیں بہتر ہو گی۔ دیہی علا قوں میں مارکیٹ ‘ روز گار کے مواقع اور خد مات بہترین طریقے سے حاصل ہو گی۔
ایسا تیقن کَھرے نے اِس موقعے پر ظاہر کیا۔ اِن راستوں کی وجہ سے قومی شاہراہوں ‘ بین الر ریاستی راستوں‘ بندر گاہوں ‘ ریلوے اسٹیشن ‘ ضلع دفا تر ‘ صنعتی علاقوں سے ربط کی سہو لتیں پیدا ہو گی۔ یہ بات کَھرے نے کہی۔ ریا ست کے تعمیراتِ عامہ محکمہ کی معروف یہ راستوں کا کام کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 مہا جر مزدوروں کو اُن کے آ بائی ریاستوں میں واپسی کے سفر کا خر چ متعلقہ ریاستی حکو متیں دیں ۔ مز دوروں سے اِس سفر کا کرا یہ وصول نہ کریں۔ ایسے احکام سپریم کورٹ نے جا ری کیے ہیں۔ اِن ملازمین کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر طعام کا انتظام ریاستی حکو مت کریں۔ تا ہم سفر کے دوران کھا نا فراہم کرنے کی ذمہ داری ریلوے سنبھائیں۔ اِس بات کی وضاحت عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم نا مے میں کی ہے۔ ملازمین کے سفر خرچ کے سلسلے میں پیدا ہوئے معاملے میں ایک عرضداشت پر کَل سماعت ہوئی اِس موقعے پر عدالت نے یہ احکام جاری کیے۔

***** ***** ***** 

 بروز بدھ تک تین ہزار سات سوخاص شر مِک ریلوے گاڑیوں اِسی طرح راستوں کے ذریعے سے
91؍ لاکھ مزدوروں کو اُن کے آ بائی ریاستوں میں پہنچا یا گیا  ۔ اِس کی اطلاع مرکزی حکو مت کی جانب سے دی گئی۔
 دریں اثناء مہاراشٹر سے اب تک696؍ ریلوے گاڑیوں کے ذریعے 9؍ لاکھ82؍ ہزار مزدوروں کو اُن کے آ بائی ریاستوں میں روانہ کیا گیا ہے ۔ یہ بات وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہی۔

***** ***** ***** 

 لاک ڈائون کے بحران میں پھنسے ضرورت مند غریبوں کے لیے مرکزی حکو مت اپنا خزا نہ کھو لیں ۔ ایسی اپیل کانگریس صدر سو نیا گاندھی نے کی ہے۔ کانگریس پارٹی نے کَل Speak up India  یہ
 آن لائن احتجاج کیا۔ اِس کے تحت سو نیا گاندھی نے ایک Video کے ذریعے اِس کی اپیل کی ۔ آئندہ چھ ماہ کے لیے ہر ضرورت مند خاندان کے بینک کھاتے میں ہر ماہ ساڑھے سات ہزار روپئے راست جمع کیے جائیں گے۔ اِس کے لیے مہا تما گاندھی قو می دیہی روز گار ضما نت اسکیم کے کاموں کی ضمانت دیں 200؍ یوم کا اضا فہ کیا جائے ۔ ایسا مطالبہ کانگریس صدر نے کیا۔
 ممبئی میں ریاستی صدر باڑا صاحب تھورات کی قیادت میں پارٹی عہدیدار اِسی طرح ورکرس نے Speak up India اِس آن لائن احتجاج میں حصہ لیا۔

***** ***** ***** 

 کابینہ سیکریٹری راجیو گَوبا نے کَل کووِڈ19؍  سے متاثرہ 13؍ شہروں کے میونسپل کمشنر وں اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ ایک میٹنگ کی تا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ میٹنگ اہمیت کا حامل ہے کیو نکہ اِن13؍ شہروں میں ملک کے تقریباً70؍ فیصد مثبت معاملے پائے جاتے ہیں۔سبھی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریوں نے میٹنگ میں شر کت کی۔

***** ***** ***** 

 کووِڈ19؍ سے متاثرہ افراد کی صحت یاب ہونے کی شرح میں مزیداضا فہ ہوا  ہے اور یہ بڑھ کر
42؍ عشا ریہ سات پانچ فیصد ہو گئی ہے۔ وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب مجموعی طور پر 67؍ہزار691؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ پچھلے 24؍ گھنٹوںمیں3؍ ہزار266؍ افراد شفا یاب ہوئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 86؍ ہزار110؍ مریض زیر  علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ملک میں اب تک چار ہزار531؍ افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ ریاست میں کَل دو ہزار598؍ نئے کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 59؍ ہزار546؍ ہو گئی ہے۔
  اِسی کے ساتھ زیر علاج 85؍ مریض فوت ہو گئے ۔ اس میں ممبئی کے38؍ اور پو نا کے 10؍ مریض شامل ہیں۔ ریاست میں اب تک اِس مہلک مرض کی وجہ سے ایک ہزار982؍ افراد ہلاک ہو گئے۔


***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 


 اِس بیما ری کی وجہ سے مریضوں میں اضا فہ ہو رہا ہے  تاہم صحت یاب ہونے کے تنا سب میں بھی اضا فہ ہو رہا ہے۔ کَل تمام دِن میں698؍ افراد صحت یاب ہو گئے  اور اُنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض میں مبتلاء 18؍ ہزار616؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


***** ***** ***** 

 اورنگ آباد شہرمیں کَل تین کورونا متاثرین چل بسے۔ اِس میں سعادت نگر کا72؍سال کا  ایک شخص‘ حسین کاا لونی کا67؍ سالہ شخص اور رحما نیہ کا لو نی کی60؍ سال کی خا تون شامل ہیں۔ اورنگ آ بادضلعے میں اب تک 67؍ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔
  اِسی بیچ کل ضلعے  میں مزید45؍ کورونا وائرس متاثرین کا اضا فہ ہوا۔ اِس طرح جملہ مریضوں کی تعدایک ہزار407؍ ہو گئی ہے۔ کَل تصدیق کیے گئے مریضوں میں حمال واڑی4؍ روکڑ یا ہنو مان کا لو نی سڈکو N-4‘ -3 3؍ بائجی پورہ‘ ناریلی باغ‘ ریلوے اسٹیشن علاقہ ‘ سڈ کو N-6؍ سنبھا جی کا لو نی ‘
 جئے بھوانی نگر میں  دو  دو  مریض پائے گئے۔بڈی لین ‘ سمتا نگر‘ مسر واڑی ‘ بجاج نگر ‘ سنجئے نگر ‘ شاہ گنج‘ حسین کا لو نی‘ کیلاش نگر ‘ اینٹ کھیڑہ‘ سٹی چوک ‘ ناتھ نگر ‘ بالا جی نگر ‘ سائی نگر این 6؍ کریم کا لو نی ‘ روشن گیٹ‘ انگوری باغ‘ N-11؍ ہڈ کو پنڈلک نگر‘ رحما نیہ کا لو نی ‘ شاہ بازار ‘ رانا نگر ‘ کانچن واڑی  اور عثمان پورہ اِن علاقوںمیں  ایک  ایک مریض پا یا گیا۔ 
 کَل ضلعے میں علاج کے بعد صحت یاب ہو کر14؍ مریض اپنے گھروں کو واپس ہو گئے۔ ضلعے میں اب تک901؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ علاج کے بعد ڈسچارج ہونے والوں میں گنگا پور سیول اسپتال کے تین مریض بھی شامل ہیں۔ اِس کی اطلاع نوڈل آ فیسر ڈاکٹر سُدام لگا س نے دی۔

***** ***** ***** 

 آج ملی اطلاع کے مطا بق اورنگ آبادضلع میں46؍ نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی۔اِس طرح جملہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار453؍ ہو گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے میں کل مزید29؍ کورونا متاثرین پائے گئے۔ اِسی طرح عثمان آباد میں دس‘ بیڑ ضلعے میں پانچ‘ ہنگولی ضلعے میں ایک ‘ لاتور میں ایک اور ناندیڑ ضلعے میں ایک کورونا متاثرہ پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

 ممبئی ہائی کورٹ کے سبکدوش ججB N Deshmukh کا گزشتہ در میانی شب انتقال ہو گیا ۔
 وہ85 ؍ بر س کے تھے۔ اُنھوں نے سال1963؁ میں ممبئی ہائی کورٹ سے وکا لات کا  آغاز کیا ۔
1982؁ میں اورنگ آباد بینچ قائم ہونے کے بعد وہ اورنگ آ باد میں وکا لت کرنے لگے۔ سال1986؁ میں
ممبئی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر اُن کا تقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1997؁ میں حُسنِ خد مات سے سبکدوش ہو ئے تھے۔ دیشمکھ سیاسی شعبے میں بھی سر گرم تھے 1978؁ سے1984؁ کے عر صے میں وہ وِدھان پریشد کے رکن بھی رہے ۔ بنیادی طور پر اُن کا تعلق عثمان آ باد سے تھا مگر خد مات سے سبکدوش ہونے کے بعد اُنھوں نے اورنگ آباد میں مستقل سکو نت اختیار کر لی تھی۔ اُن کی آخری رسو مات آج صبح ادا کی جائے گی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد شہر کے لاک ڈائون میں نر می کرنے کے سلسلے میں فیصلہ یکم جون کے بعد کیا جا ئے گا ۔ دیہی علاقوں میں صنعتیں شروع کرنے کی اجازت اِس سے قبل ہی دی گئی ہے۔ اِس کی اطلاع ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری نے دی۔ وہ کَل سماجی رابطے کے ذریعے سے عوام سے مخا طب تھے۔

***** ***** ***** 

 حفاظتی دستوں نے مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں ایک مو ٹر گاڑی کے ذریعے ایک آئی ای ڈی دھما کے کے ایک بڑے واقعے کو ٹال دیا۔ جنوبی کشمیر کے پلوا مہ ضلعے میں ایک کار سے دھما کہ خیز مادہ بر آ مد ہوا ‘ جسے کل صبح
بم کو نا کا رہ بنا نے والے دستے کے اہلکاروں نے نا کارہ بنا دیا۔ آئی جی پولس وِجئے کمار نے اِس کامیابی کے لیے حفا ظتی دستوں کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ پلوا مہ پولس کو ایک معتبر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک دہشت گرد  دھما کہ خیز مادے سے بھری ایک کار کے ساتھ جا رہا ہے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ کار میں تقریباً 45؍ کلو گرام  امو نیم نائٹریٹ دھما کہ خیز مادہ موجود تھا۔

***** ***** *****




 اب آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ
٭
ریاست کے سات  اضلاع میں ساڑھے چار سو کلو میٹر طویل راستوں کے کاموں کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 17؍ کروڑ70؍ لاکھ ڈالرس کا قرض

٭
مہاجر مزدوروں کو سفر کا خرچ متعلقہ ریاستیں دیں۔ تاہم سفر کے دوران طعام کی ذمہ دری ریلوے سنبھالیں :  سپریم کورٹ کا حکم

٭
لاک ڈائون کے دوران بحران میں پھنسے افراد کی مدد کر نے کے مطالبے پر کانگریس پارٹی کی جانب سے Speak up India آن لائن احتجاج

٭
 ریاست میں کورونا وائرس کے 2؍ہزار598؍ نئے مریضوں کی تصدیق

٭
اورنگ آ باد شہر میں مزید3؍ افراد فوت ‘  کل 45؍ نئے مریضوں کی تصدیق‘ آج صبح مزید46؍ مریض پائے گئے۔
 اور
٭
مراٹھواڑہ میں پر بھنی کے علا و ہ دیگر تمام اضلاع میں متا ثرین کی تعداد میں اضا فہ
 علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

No comments: