Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 23 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
بھارتی ریزرو بینک نے ریپو شرح میں کی 0.40؍ فیصد کی کٹو تی‘ہوم لون‘ آٹو موبائل اور
٭
بھارتی ریزرو بینک نے ریپو شرح میں کی 0.40؍ فیصد کی کٹو تی‘ہوم لون‘ آٹو موبائل اور
ذاتی قرضے سستے ہو نے کا امکان
٭
پلاسٹر آف پیرس سے بنی گنیش مورتیوں پر لگی پا بندی پر ایک سال کے لیے روک ‘
٭
پلاسٹر آف پیرس سے بنی گنیش مورتیوں پر لگی پا بندی پر ایک سال کے لیے روک ‘
POP سے مورتیاں بنا نے پر اگلے سال سے لگے گی پا بندی
٭
مہاراشٹر میں کل ہوا2 ؍ہزار 940؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف
٭
مہاراشٹر میں کل ہوا2 ؍ہزار 940؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف
ایک دِن میں سامنے آ نے والے مریضوں کی یہ ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد
٭
اورنگ آ باد میں آج کورونا وائرس کے 23؍ نئے مریضوں کا اضا فہ
٭
اورنگ آ باد میں آج کورونا وائرس کے 23؍ نئے مریضوں کا اضا فہ
ضلعے میں پا زیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی1241
اور
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے
ناندیڑ کے مسلمانوں نے عید کی نماز گھروں ادا کرنے کا لیا فیصلہ
اب خبریں تفصیل سے....
بھارتی ریزرو بینک نے ملک بھر کی بینکوں کو دیئے جا نے والے قرض یعنی ریپو شرح سودمیں0.40؍ فیصد کی کٹو تی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ RBI کے گور نر شکتی کانت داس نے کل اخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اِس فیصلے کے بعد ریپو شرح4.4؍ فیصد سے گھٹ کر 4؍ فیصد ہو گئی ہے۔ اِسی کے ساتھ ریورس ریپو شرح بھی
3.35؍ فیصد رہ گئی ہے۔ ریپو شرح میں کٹو تی کے بعد ہائوزنگ ‘ آٹو مو بائیل اور ذاتی قرضہ جات کی شرح ِ سود میں بھی کمی کا امکان ہے۔ جاریہ لاک ڈائون کے پس منظر میں مارچ سے اگست اِن 6؍ مہینوں کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں بھی رعایت دی گئی ہے۔داس نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے عالمی بحران کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون جاری ہے ۔ اُنھوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے رواں مالی سال میں مجموعی گھریلو پیدا وارGDP صِفر سے بھی نیچے جا سکتی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے گور نر او رریاست کی سبھی یو نیور سٹیوں کے چانسلر بھگت سنگھ کو شیاری نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے کہا ہے کہ وہ یو نیور سیٹیوں میں امتحانات منعقد کرنے کے مسئلے کا فوری حل نکالیں۔ وزیر اعلیٰ کو لکھے خط میں گور نر نے یہ بات کہی۔
دوسری جانب گور نر نے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت کی جانب سے UGC کو لکھی اُس چِٹھی پر نا راضگی کا اظہار کیا جس میں سا منت نے گریجویٹ کورسیز کے آخری سال کے امتحا نات منسوخ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔گور نر نے کہا کہ آخری سال کے طلباء کو بغیر امتحان لیے ڈِگریاں تفویض کرنا منا سب نہیں ہو گا اور ایسا کرنے سے طلباء کے روز گار پر اثر پڑ سکتا ہے۔ گور نر نے اپنے خط میں وزیر اعلیٰ سے مزید کہا کہ UGC سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ ‘ غیر ضروری مداخلت کی طرح ہے ۔ گور نر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اِس بارے میں سامنت کو ضروری ہدایتیں جاری کریں۔
***** ***** *****
پلاسٹر آف پیسرس سے بنی گنیش مورتیوں پر لگی پا بندی کو ایک سال کے لیے منسوخ کر دیاگیا ہے۔ ما حو لیات کے مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ پلاسٹر آف پیرس سے گنیش مورتیاں بنا نے پر لگی پا بندی پر اگلے سال سے عمل کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے کہا ہے کہ کووِڈ19؍ کے پھیلائو کو روکنے کے مقصد سے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون سے وائرس کو روکنے میں مدد ملی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد کا80؍ فیصد صرف پانچ ریاستوں تک محدود ہو گیا ہے۔ حکو مت نے دعویٰ کیا کہ اگر لاک ڈائون نہ کیا جا تا تو بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 14؍ سے
29؍ لاکھ کے در میان ہوتی اور مر نے والوں کی تعداد 37؍ہزار 78؍ ہزار تک ہو سکتی تھی۔
***** ***** *****
اِن سب کے بیچ کل مہا راشٹر میں 2؍ہزار940؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کی شناخت ہوئی۔ یہ ایک دِن میں سامنے آئے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اِس کے بعد مہاراشٹر میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 44؍ہزار582؍ ہو گئی ہے۔ کل دِن بھر میں63؍ لوگوں کی موت بھی ہوئی ۔ اب تک مہاراشٹر میں ایک ہزار517؍مریض کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔
***** ***** *****
اِس دوران اورنگ آباد میں آج کورونا وائرس کے23؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اِس کے بعد اورنگ آ بادضلعے میںکورونا پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 1241؍ ہو گئی ہے۔ ضلع انتظا میہ نے بتا یا کہ آج پائے گئے مریضوں کا تعلق شہر کے سادات نگر ‘ رحما نیہ کا لو نی‘ محمو د پورہ‘ اورنگ پو رہ‘ ٹھا کرے نگر ‘ نیائے نگر‘ بائیجی پورہ ‘ پہاڑ سنگھ پو رہ اور سڈ کوN-5؍ سے ہے۔ اس کے علا وہ گنگا پور تعلقے کے وڑ گائوں کو لہاٹی سے بھی ایک مریض کا پتہ چلا ہے۔
***** ***** *****
اِس بیچ کَل اورنگ آ باد میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2؍ خواتین کی موت ہو گئی ۔ اِن میں سنجئے نگر کی
41؍ سالہ خا تون اور بہا در پورہ کی70؍ سالہ بزرگ خا تون شامل ہیں۔ اِن موات کے بعد اورنگ آ بادمیں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 45؍ ہو گئی ہے۔
41؍ سالہ خا تون اور بہا در پورہ کی70؍ سالہ بزرگ خا تون شامل ہیں۔ اِن موات کے بعد اورنگ آ بادمیں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 45؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کَل آٹھ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِن مریضوں میں پُرا نا جالنہ کے ایک اسپتال کی تین نر سیں‘ ایک مرد ملازم‘ منٹھا چو را ہے کے ایک خانگی اسپتال کی خاتون ملازمہ اور مالیگائوں سے لو ٹا ایک حفا ظتی اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علا وہ منٹھا تعلقے کے پیوا کے ایک مرد اور جعفر آ باد تعلقے کے ٹیمبھو ر نی کی رہنے والی ایک خا تون میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اِن مریضوں کا پتہ لگنے کے بعد جالنہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51؍ ہو گئی ہے۔ وہیں گیارہ افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے چھُٹی دیدی گئی۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں بھی کَل پانچ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِن میں لاتور کی لیبر کا لو نی سے ایک ‘ احمد پور سے 2؍ اور کا سار شر سی سے 2؍ افراد شامل ہیں۔ لاتور کے اِن علاقوں کو جہاں مریض پائے گئے ہیں کار پوریشن نے ممنوعہ علاقے یعنیContainmnet Zone قرار دیا ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے میں بھی کَل دو نئے کو رونا پا زیٹیو مریضوں کی شناخت ہو ئی۔ اِن مریضوں کا تعلق کلَمب تعلقے کے پاتھر ڈی اور پرنڈا تعلقے کے کُک گائوں سے ہے۔ عثمان آباد میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد اب 28؍ ہو گئی ہے۔ وہیں بیڑ میں بھی کَل ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
***** ***** *****
اِس دوران احمد نگر ضلعے میں کورونا وائرس کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والی دو نوں خواتین کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔ اِن میں سے ایک خا تون ممبئی سے احمد نگر کے راشین آئی تھی جبکہ دوسری خاتون کا تعلق احمد نگر سے ہی ہے۔اِن اموات کے بعد احمد نگر میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی کُل تعداد سات ہو گئی ہے۔ جبکہ مریضوں کی تعداد 72؍ تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب احمد نگر ضلعے میں معاشی سر گر میاں کل سے شروع کر دی گئیں۔ اِن میں ہیئر کٹنگ سیلون‘ کپڑوں کی دکانوں کے علا وہ گاڑیوں ‘ رکشہ اور ضلع کے اندر آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔ اِس کے علا وہ سبھی سر کا ری دفاتر ‘ خانگی دفاتر‘ پوسٹل خد مات‘ کوریئر خد مات اور تعمیراتی سر گر میاں صبح 9؍ بجے سے شام5؍ بجے تک جاری رہیں گی۔
احمد نگر ضلعے میں ST کار پوریشن کی بس خد مات بھی بحال کر دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ثقا فتی امور کے سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ اِس با ت پر غور کریں کہ کس طرح کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچتے ہوئے ممبئی میں فلموں کی شوٹِنگ شروع کی جا سکتی ہے۔ اِنڈین براڈ کاسٹرس فائونڈیشن کے عہدیداروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبا دلۂ خیال کیا ۔ اِس دوران اُنھوں نے یہ بات کہی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڈ زون والے شہروں کو چھوڑ کر دوسرے مقا مات پر شو ٹِنگ کر نے سے متعلق خاکہ پیش کرنے پر حکو مت فوری اِس بارے میں فیصلہ لے گی۔
***** ***** *****
ریاستِ بہار کے چھپرا ضلعے کے لیے کل جالنہ سے خصو صی مزدور ٹرین روانہ ہوئی۔ اِس سفر کے لیے ریلوے انتظامیہ نے1400؍ مزدوروں کو لے جانے کا انتظام کیا تھا لیکن جالنہ صنعتی علاقے میں کچھ کمپنیوں کے دو بارہ شروع ہونے کی وجہ سے کئی مزدوروں نے اپنا سفر کا ارادہ ترک کر دیا۔ جس کے بعد یہ ٹرین 860؍ مزدوروں کو لے کر بہار کے لیے روانہ ہوئی۔
***** ***** *****
دوسری جانب احمد نگر ضلعے کے رہا تا‘ شری رام پور ‘ سنگم نیئر اور کو پر گائوں تعلقوں میں پھنسے بہار کے ایک ہزار چار سو مزدوروں کو کل صبح شِر ڈی ریلوے اسٹیشن سے خصو صی ٹرین کے ذریعے بہار روانہ کیا گیا۔ احمد نگر ضلع انتظا میہ کی جانب سے چلائی گئی یہ پانچویں مزدور ٹرین ہے جبکہ بہار کے لیے جانے والی یہ پہلی ٹرین ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے ڈویژن کے سبھی 6؍ ریلوے اسٹیشنوں ناندیڑ‘ پور نا‘ پر بھنی‘ سیلو‘ جالنہ اور اورنگ آ باد میں
کَل سے ریلوے ریزر ویشن کی شروعات ہو ئی۔ اِس دوران صبح آٹھ بجے سے دو پہر بارہ بجے تک اور دو پہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک ٹکٹ کھڑ کی پر ٹکٹ بکنگ کر وائی جا سکتی ہے۔
دریں اثناء ایک جون سے ملک بھر میں چلنے والی 200؍ مسا فر ٹرینوں میں
نا ندیڑ - امرتسر- ناندیڑسچکھنڈ ایکسپریس بھی شامل ہے۔یہ ٹرین پوری طرح ریزرو ہو گی۔
حکو مت کی ہدایات کے مطا بق مسا فرین مہاراشٹر میں پڑ نے والے ضلعوں میں اِن ٹرینوں کے ذریعے سفر نہیں کر سکیں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں ریڈ زون والے ضلعوں کو چھوڑ کر ریاست بھر میں کَل سے ایس ٹی کار پوریشن کی بس خد مات شروع ہو گئیں۔ اِس دوران کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کیے جا رہے حفا ظتی اقدا مات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے جس کے تحت گنجائش سے پچاس فیصد کم مسا فروں کے ساتھ بسیس چل رہی ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے تعلقوں کے بیچ بھی کل سے بس خد مات بحال ہو گئیں۔ اِس کے تحت ضلعے کے پیٹھن ‘ ویجا پور ‘ گنگا پور ‘ کنڑ‘ سِلوڑ اور سوئیگائوں تعلقوں کے در میان بس خد مات شروع کر دی گئی۔ اِن راستوں پر ایس ٹی کارپوریشن کی بسوں کے دن بھر میں178؍ رائونڈس ہوں گے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ناندیڑ شہر اور ضلعے کے مسلمانوں نے اِ س سال عید الفطر کی نماز مسجدوں اور عید گاہوں کی بجائے اپنے گھروں میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسجدوں میں صرف پانچ سے سات لوگوں کو عید کی نماز ادا کر نے کی اجازت ہو گی۔ آکاشوانی کے نمائندے نے بتا یا کہ مسلمانوں نے عید پر ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے اور گلے نہ لگنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
بھارتی ریزرو بینک نے ریپو شرح میں کی 0.40؍ فیصد کی کٹو تی‘ہوم لون‘ آٹو موبائل اور
٭
بھارتی ریزرو بینک نے ریپو شرح میں کی 0.40؍ فیصد کی کٹو تی‘ہوم لون‘ آٹو موبائل اور
ذاتی قرضے سستے ہو نے کا امکان
٭
پلاسٹر آف پیرس سے بنی گنیش مورتیوں پر لگی پا بندی پر ایک سال کے لیے روک ‘
٭
پلاسٹر آف پیرس سے بنی گنیش مورتیوں پر لگی پا بندی پر ایک سال کے لیے روک ‘
POP سے مورتیاں بنا نے پر اگلے سال سے لگے گی پا بندی
٭
مہاراشٹر میں کل ہوا2؍ہزار 940؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف
٭
مہاراشٹر میں کل ہوا2؍ہزار 940؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف
ایک دِن میں سامنے آنے والے مریضوں کی یہ ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد
٭
اورنگ آ باد میں آج کورونا وائرس کے 23؍ نئے مریضوں کا اضا فہ
٭
اورنگ آ باد میں آج کورونا وائرس کے 23؍ نئے مریضوں کا اضا فہ
ضلعے میں پا زیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی1241
اور
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے
ناندیڑ کے مسلمانوں نے عید کی نماز گھروں ادا کرنے کا لیا فیصلہ
آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔ ایک دوسرے سے ضروری جسمانی دوری بنائیں رکھیں۔حکو مت کی ہدایتوں پر عمل کریں ‘ ماسک کا استعمال کریں‘ حفظانِ صحت کے اصولوں کی پا بندی کریں اور تازہ ترین خبروں کے لیے سنتے رہیں آکاشوانی اورنگ آباد ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment