Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 26 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
دو ماہ کے وقفے کے بعد ملک بھر میں ہوا بازی خد مات کا دوبارہ آ غاز
٭
ریاست میں کَل 2؍ہزار436؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ‘60؍ افراد زندگی کی بازی ہار گئے
٭
اورنگ آ باد میں بھی 5؍ افراد کی موت جب کہ 89؍ مریض شفا یاب
٭
جالنہ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
٭
گور نر سے ملاقا ت کے بعد این سی پی سر براہ شرد پوار کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات
اور
٭
مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت میں اضا فہ ‘شہر یوں کو احتیاط کی ہدایت
٭
مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت میں اضا فہ ‘شہر یوں کو احتیاط کی ہدایت
اب خبریں تفصیل سے....
ملک بھر میں دو ماہ کے وقفے کے بعد کَل سے ہوا بازی خد مات کا دو بارہ آغا ز ہوا۔ دہلی سے پہلی پر واز کَل صبح پونے پانچ بجے پو نا کے لیے روانہ ہوئی۔ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج طیرانگاہ سے بھی کَل پر وازوں کا آغاز ہوا۔ اِس طیرانگاہ سے روز آ نہ 50؍ طیاروں کی آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔ 80؍ بر س سے زائدعمر والے بزرگ ‘ بیمار افراد اور حا ملہ خواتین کو فی الحال ہوائی سفر نہ کرنے کا مشورہ طیرانگاہ اِنتظامیہ نے دیاہے۔ ریاستی حکو مت نے بیرون ریاست سے آ نے والے مسافروں کے لیے رہنماخطوط تر تیب دیے ہیں۔ جس کے تحت اِن مسافروں کومختلف ضوابط پر عمل کر تے ہوئے 14؍ دن تک اپنے گھروں میں تنہائی اختیار کرنا لازمی ہو گا۔
***** ***** *****
کَل ممبئی طیرانگاہ پر دِن بھر میں47؍ پر وازوں کی آمد و رفت ہوئی۔ جس سے4؍ہزار852؍ مسا فروں نے سفر کیا۔ ممبئی سے 3؍ ہزار752؍ مسافر روانہ ہوئے جب کہ 1100؍ مسافر ممبئی پہنچے۔ کَل سے شروع ہونے والی حیدر آ باد- شِر ڈی ہوائی خد مات ملتوی کر دی گئی۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے عدم استعداد کے اظہار کے بعد کَل حیدر آ باد سے شِر ڈی آ نے والی یہ پر واز منسوخ کی گئی۔ 29؍ مسا فروں نے اِس پر واز کے لیے اپنی نشستیں محفوظ کر وائی تھیں جن میں جلگائوں‘ ناسک ’ احمد نگر اور اورنگ آباد اضلاع کے مسا فر شامل تھے تاہم اورنگ آباد طیرانگاہ سے ایک بھی پر واز نے اُڑا ن نہیں بھری۔
***** ***** *****
ایئر اِنڈیا نے آئندہ 10؍ دنوں کے لیے طیاروں کی در میا نی نشست پر مسا فروں کو بیٹھانے کی اجازت دی ہے تاہم عدالتِ عظمیٰ نے 10 یوم بعد طیارے کی اِس در میانی نشست کو خالی رکھنے کا حکم جاری کیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مرکزی حکو مت ہوائی کمپنیوںکی صحت سے زیادہ مسافروں کی صحت پر توجہ دے۔ اِندرونِ ملک پرو ازوں کی اجازت دیئے جانے کے بعد ہوابازی کمپنیوں کی جانب سے سماجی فاصلے کے اُصول پر عمل نہ کیے جانے کی شکا یت ممبئی عدالت ِ عالیہ میں داخل کی گئی تھی۔
***** ***** *****
بیرونِ ملک سے فضائی اور زمینی راستے سے بھارت آنے والے مسا فروں کے لیے وزارتِ صحت نے چند اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ اِن مسافروں کو اپنے سفر کے اختتام سے 14؍ دنوں تک کورنٹائن رہنا لازمی ہو گا۔ جس میں7؍ دن اِدارہ جاتی تنہائی شامل ہو گی۔ اِس کے لیے ہونے والے اخراجات مسافروں کو بر داشت کرنا ہوگا۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے مزید 2؍ہزار436؍ مریض پائے گئے۔ اِس طرح ریاست میں مریضوں کی کُل تعداد52؍ہزار667؍ ہو گئی ہے۔ کَل دن بھر میں اِس عارضے کے باعث 60؍ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔اِسی طرح اب تک ریاست میں کورونا سے ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد ایک ہزار695؍ ہو گئی ہے۔ کَل ایک ہزار186؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ اب تک ریاست بھر میں15؍ہزار786؍ مریض مکمل شفا یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں آج کورونا کے مزید22؍ نئے مریض پائے گئے اِس طرح اب ضلعے میں متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد ایک ہزار327؍ ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے مریضوں میں سے4؍ کا تعلق جو نا بازار سے ہے۔ جب کہ سڈ کو N-8 ؍ کے 4؍ اورجونا مونڈھا ‘ بائجی پورہ ‘ روہیداس نگر ‘ کانچن واڑی‘ ہنو مان نگر‘ ہنو مان چوک‘ روشن گیٹ‘ پنڈلک نگر ‘ بھوا نی نگر‘ کیلاش نگر اور نیائے نگر کا بھی ایک ایک مریض شامل ہے۔
اِسی دوران اورنگ آ باد میںکل کورونا وائرس سے متاثرہ5؍ مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ کٹ کٹ گیٹ کی ساکن 55؍ سالہ خا تون ‘ گار کھیڑے کا48؍ سالہ شخص‘ روہیداس نگر کی35؍ سالہ خا تون ‘ کیلاش نگر کی75؍ سالہ خا تون اور سِلوڑ شہر کے ابدال شاہ نگر کی55؍ سالہ خا تون مہلو کین میں شامل ہیں۔ اورنگ آباد ضلعے میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموت کی تعداد 55؍ ہو گئی ہے۔
کَل جو نئے مریض پائے گئے اُن میں ہڈ کوN-11؍ علاقے کے سُبھاش چندر نگر کے4؍ بھوانی نگر کے2؍ روشن گیٹ ‘ حسین کا لو نی ‘ بائجی پورہ ‘ اینٹ کھیڑہ‘ التمش کا لو نی ‘ شاہ بازار‘ جواہر نگر‘ مَیور نگر ‘ رام نگر‘ گجا نن مندر ‘ جہانگیر کا لو نی ‘ روہیلہ گلی ‘ سمتا نگر اور قدیم منڈھے کا ایک ایک مریض شا مل ہیں۔
اِسی دوران اورنگ آ باد میںکل کورونا وائرس سے متاثرہ5؍ مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ کٹ کٹ گیٹ کی ساکن 55؍ سالہ خا تون ‘ گار کھیڑے کا48؍ سالہ شخص‘ روہیداس نگر کی35؍ سالہ خا تون ‘ کیلاش نگر کی75؍ سالہ خا تون اور سِلوڑ شہر کے ابدال شاہ نگر کی55؍ سالہ خا تون مہلو کین میں شامل ہیں۔ اورنگ آباد ضلعے میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموت کی تعداد 55؍ ہو گئی ہے۔
کَل جو نئے مریض پائے گئے اُن میں ہڈ کوN-11؍ علاقے کے سُبھاش چندر نگر کے4؍ بھوانی نگر کے2؍ روشن گیٹ ‘ حسین کا لو نی ‘ بائجی پورہ ‘ اینٹ کھیڑہ‘ التمش کا لو نی ‘ شاہ بازار‘ جواہر نگر‘ مَیور نگر ‘ رام نگر‘ گجا نن مندر ‘ جہانگیر کا لو نی ‘ روہیلہ گلی ‘ سمتا نگر اور قدیم منڈھے کا ایک ایک مریض شا مل ہیں۔
**** ***** *****
جالنہ ضلع میںکَل 13؍ نئے مریضوں کے اضا فے کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 74؍ ہوگئی ہے۔ اِن مریضوں میں قدیم جالنے کے ایک دو اخا نے سے تعلق رکھنے والے 5؍ افراد شامل ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی جالنہ تعلقے کے نوتن واڑی کے2؍ عنبر تعلقے کے مٹھ پمپل گائوں کے2؍ شیر نیئر کا ایک ‘ منٹھا تعلقے کے 2؍ اور پر تور شہر کا ایک شخص شامل ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی شہر کے پہینی علاقے میں ممبئی سے لوٹنے والی ایک30؍ سالہ خاتون کورونا سے متا ثر پائی گئی۔ اِس طرح ضلعے میں مریضوں کی کُل تعداد 160؍ ہو گئی ہے۔ جن میں سے 90؍ افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
دریں اثناء کلمنوری کے موضع کا مٹھا میں کونٹائن کی گئی ایک خا تون کے جانچ رپورٹ آنے سے قبل ہی ناندیڑ روانہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اِس خاتون کے خلاف بالاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلع میں کَل کورونا کے7؍ نئے مریض سامنے آئے۔ اِس طرح ضلع میں مریضوں کی کُل تعداد
80؍ ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ضلع کے شعبہ صحت نے دی۔
***** ***** *****
تعمیراتِ عامہ کے وزیر اور ناندیڑ کے رابطہ وزیر اشوک چو ہان کو بھی کورونا سے متا ثر پا یا گیا ہے۔ اور اُنھیںعلاج کے لیے ممبئی روانہ کیا گیا ۔ ممبئی کے بِرج کینڈی اسپتال میں اُن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کانگریس قائد راہل گاندھی ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور دیگر رہنمائوں نے فون پر اشوک چو ہان کی صحت سے متعلق اطلاعات حاصل کی۔ یہ اطلاع ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی کے تر جمان سنتوش پنڈا گرے نے دی۔
***** ***** *****
پر بھنی شہر سمیت ضلع بھر میں آج صبح7؍ بجے سے جمعرات کی در میانی شب تک کر فیو نافد کر دیاگیا ہے۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے کَل یہ احکا مات جاری کیے۔ دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ پر بھنی آ رہے ہیں اور اُن کی جانچ کے بعد متعدد افراد کورونا سے متا ثر پائے گئے ۔ اِس لیے وائرس کے پھیلائو کے خد شات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پر بھنی میونسپل کار پوریشن تمام میونسپلٹیوں اور نگر پنچایتوں کی حدود میں یہ کر فیو نافد کردیا گیا ہے تاہم جن ضروری خد مات کو پہلے مرا عات دی گئی تھی اُنھیں اب بھی استثنیٰ حاصل ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
کَل ریاست بھر میں عید الفطر نہایت سادگی سے منائی گئی۔ بندگان ِ تو حید نے نماز عید اپنے گھروں ہی میں اداکی۔ تقریباً تمام مقامات پر عید گاہ میں نماز ادا نہیں کی گئی۔ اورنگ آ باد میں بھی سماجی فاصلہ بر قرار رکھتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ ناندیڑ‘ لاتور ‘ عثمان آ باد‘ پر بھنی اور دیگر مقامات سے بھی عید کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کی خبریں ہیں۔ اِس موقع پر مسلمانوں نے گلے ملنے اور مصا فحہ کرنے کی روایت سے بھی اجتناب کیا۔
***** ***** *****
اِسی دوران پر بھنی ضلع کے پاتھری پولس اسٹیشن میں این سی پی کے رکن اسمبلی بابا جا نی ‘ تبریز درانی‘ طارق درانی سمیت125؍ افراد کے خلاف اجتما عی طور پر نماز ادا کرنے اور حکم امتناع کی خلاف ور زی کا مقد مہ درج کیا گیا ہے۔ اِن میں سے17؍ افراد کی شناخت کر لی گئی ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے کل ممبئی کے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملا قات کی۔ پارٹی رہنما پر فُل پٹیل نے بتا یا کہ گور نر کی دعوت پر شرد پوار نے اُن سے ملا قات کی ۔ اِس ملا قات میں کسی بھی سیاسی موضوع پر گفتگو نہیں ہوئی۔ بعد ازاں شرد پوار نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ جا کر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے بھی ملا قات کی۔ اِن دو نوں قائدین نے تقریباً دیڑھ گھنٹے تک گفت و شنید کی۔
***** ***** *****
لاک ڈائون کے پیش نظر تملناڈو میں پھنسے مختلف اضلاع کے 683؍ مسا فر کل صبح ساڑھے9؍ بجے مدورائی ایکسپریس سے پر بھنی ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ اِن میں بیڑ ضلعے کے310؍ ہنگولی کے60؍ واشم کے
21؍ پر بھنی کے197؍ بلڈھانہ کے25؍ لاتور کے 25؍ ایوت محل کے4 ؍ عثمان آباد کے20؍ اور ناندیڑ کے9؍ مسافر شامل ہیں۔ یہ مسا فر بسوں کے ذریعے اپنے آ بائی مقا مات پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ سے ایک ہزار29؍ مسافروں کو لے کر خصوصی ٹرین کَل صبح ساڑھے گیارہ بجے بہار کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ ٹرین پٹنہ‘ اور گَیا کے راستے اراری ریلوے اسٹیشن تک جائے گی۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں درجہ حرارت میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست میں کَل سب سے زیادہ درجہ حرارت ناگپور میں 46.7؍ ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا۔ مراٹھواڑہ میں کَل سب سے زیادہ درجہ حرارت پر بھنی میں46؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ عثمان آ باد بیڑ‘ اور اورنگ آباد میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مراٹھواڑہ کے تمام مقامات پر گر می میں اضا فے کے پیش نظر شہر یوں کو محتا ط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
آخر میںخاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭
دو ماہ کے وقفے کے بعد ملک بھر میں ہوا بازی خد مات کا دوبارہ آ غاز
٭
ریاست میں کَل 2؍ہزار436؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ‘60؍ افراد زندگی کی بازی ہار گئے
٭
اورنگ آ باد میں بھی 5؍ افراد کی موت جب کہ 89؍ مریض شفا یاب
٭
جالنہ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
٭
گور نر سے ملاقا ت کے بعد این سی پی سر براہ شرد پوار کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات
اور
٭
مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت میں اضا فہ ‘شہر یوں کو احتیاط کی ہدایت
٭
مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت میں اضا فہ ‘شہر یوں کو احتیاط کی ہدایت
No comments:
Post a Comment