Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 25 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
شروع میں چند اہم خبروں کی سر خیاں...
٭
اندرونِ ملک طیارہ خد مات کا آج سے آغاز۔ ریاستی حکو مت نے بھی ممبئی سے25؍ طیارے شروع کرنے کو منظوری دی۔
٭
عوام نے ہجوم کیا اور اُصول و ضوابط کی پا بندی نہیں کی تو دو بارہ لاک ڈائون عائد کر نا پڑے گا : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کر کااشارہ
٭
ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تین ہزار کا اضا فہ58؍افراد فوت
٭
اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے 2؍ کی موت اور کل37؍ متاثرین کا اضافہ‘ آج صبح16؍ متاثرین کی تصدیق
٭
مراٹھواڑہ کے تمام ضلعوں میں مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
اور
٭
لاک ڈائون کے تمام اُصولوں پر عمل کر تے ہوئے آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
٭
لاک ڈائون کے تمام اُصولوں پر عمل کر تے ہوئے آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
اب خبریں تفصیل سے....
اندرونِ ملک ہوائی جہازوں کی پر وازوں کا سلسلہ آج سے مر حلے وار طریقے سے شروع ہو رہا ہے۔ آکاشوانی سے بات کر تے ہوئے ایئر پورٹ اتھا ریٹی آف اِنڈیا کے چیئر مین اروِند سنگھ نے بتا یا کہ ملک میں ہوائی اڈے پر وازیں چلانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتا یا کہ منا سب دوری کے ساتھ ہوائی جہاز میں سوار ہونے اور وبائی بیمار ی کے ایک دوسرے کو لگنے کی روک تھا م کے ساتھ ہوائی اڈوں پر سبھی انتظا مات کر لیے گئے ہیں۔ چیئر مین نے بتا یا کہ دِلی ہوائی اڈے پر کمر شل ‘مسافر پر وازیں شروع میں ٹر مینل تین سے چلیں گی۔ دِلّی ہوائی اڈہ آج سے تقریبا380؍ گھریلو پر وازیں پھر سے چلا ئے گا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ہدا یات کے مطا بق کووڈ 19؍ کی وجہ سے نافذ کیئے گئے لاک ڈائون کے تقریباً 2؍ ماہ بعد آج سے پھر سے گھر یلو پر وازیں دو بارہ شروع ہوں گی۔
***** ***** *****
وزارتِ صحت نے بین الاقوامی پر وازوں میں آنے والے مسا فروں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رہنما خطوط کے مطا بق سبھی مسا فروں کو سوار ہونے سے پہلے اِس بات کا ایک حلف نا مہ دینا ہو گا کہ اُنہیں منزل مقصود تک پہنچنے کے بعد 14؍ دن کے لیے لازمی طور پر کورنٹائن میں رہنا پڑے گا۔ جن میں سات دن کی ادارہ جاتی کورنٹائن کا خرچ مسافر کو خود بر داشت کرنا پڑے گا۔ اِس کے بعد وہ سات دن تک اپنی صحت نگرانی اپنے کمروں میں الگ تھلگ رہ کر کریں گے۔
البتہ دہنی تنائو‘ حمل ‘ کنبے میں موت‘ خطر ناک بیماری اور ایسے والدین جن کے ساتھ 12؍ سال سے کم عمرکے بچے آئے ہیں تو ایسے معا ملوں میں خصو صی اور نا گزیر وجوہات کی بناء پر 14؍ دن کے لیے گھر میں کورنٹائن میں رکھا جاسکتا ہے۔ اِس طرح کے معا ملوں میں آ روگیہ سیتو ایپ کا استعمال کرنا لازمی ہو گا۔
***** ***** *****
اِسی بیچ ریاستی حکو مت نے ممبئی سے 25؍ طیارے شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ بعد ازاں آہستہ آہستہ یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔ یہ بات نواب ملک نے کہی ہے۔ ابتداء میں ریاستی حکو مت نے اندرونِ ملک ہوائی سروس شروع کرنے سے انکار کیا تھا۔ تا ہم وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل مرکزی ہوائی ٹرانسپورٹ وزیر ہر دیپ سنگھ پوری سے ٹیلیفون پر بات چیت کر نے کے بعد25؍ طیارے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکو مت اِس سفر کے سلسلے میں جلد ہی رہنما خطوط جاری کرے گی یہ بات وزیر موصوف نے کہی۔
***** ***** *****
لاک ڈائون وقت واحد میں ختم کرنا ممکن نہیں‘ تاہم آہستہ آہستہ تمام کاروبار شروع کیے جا رہے ہیں۔
یہ بات وزر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہی ہے۔ اِس دوران اُصول و ضوابط کی پا بندی نہیں کی گئی تو دو بارہ لاک ڈائون عائد کر نا پڑے گا۔ اِس بات کی وضاحت وزیر اعلیٰ نے کی۔ وہ کل سوشل میڈیا کے ذریعے سے ریاست کے عوام سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متا ثرین کی تعداد میں اچا نک اضا فہ ہوا ہے۔ شہر یوں کو اصول وضوباط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس کے بحران میں ہر فر قے کو سہو لت فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کوشش کر رہی ہے۔ اِس وباء کو روکنے کو حکو مت فوقیت دے رہی ہے۔ اس لیے اِس بحران میں کوئی بھی سیاست نہ کریں۔ ایسی اپیل وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر کی۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے تنا ظر میں ریاست میں ہولی سے تمام تہوار ساد گی سے منائے جا رہے ہیں۔ مسلم بھائی اپنی مدد قائم رکھتے ہوئے عید الفطر کا تہوار سا دگی سے منائیں ایسی اپیل وزیر اعلیٰ نے مسلم بھائیوں سے کی اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
***** ***** *****
جن افراد کے پاس راشن کارڈس نہیں ہے اُنھیں اناج دینے کی ریاستی حکو مت کے مطالبے کو منظوری دینے پر اُنھوں نے مرکزی حکو مت کا شکر یہ ادا کیا ۔ اسکولس اور زرعی ہنگام ماہِ جون میں شروع ہونے کا اشا رہ وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دیا۔ طلبہ کا تعلیمی سلسلہ روکا نہیں جائے گا۔ اِس بات کا تیقن دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ آخری سال کے امتحا نات کے سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ سر پرست اِس ضمن میں فکر نہ کریں یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہا۔ریاست میں خون کا ذخیرہ کم ہو گیا ہے۔ کووِڈ اور غیر کووِٹ مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے والے آگے آکر خون کے عطیات دیں ایسی اپیل اُنھوں نے اِس موقعے پر کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 50؍ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ کل ایک دِن میں 3؍ ہزار 41؍ نئے مریضوں کی شناخت ہونے پر جملہ مریضوں کی تعداد 50؍ ہزار 231؍ ہو گئی ہے۔ کل اِس مرض کی وجہ سے ریاست میں58؍ مریض فوت ہو گئے۔ اِس میں ممبئی کے 39؍ مریض شامل ہیں۔ پو نا ضلع میں کل6؍ افر اد اور شو لا پور میں5؍ افراد فوت ہو ئے۔ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار635؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ تاہم14؍ ہزار600؍ مریضوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے ایک سینئر وزیر کو کورونا وائرس کی علا مات ہونے کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ چند یوم سے وہ کورنٹائن تھے۔ فی الحال اپنے حلقۂ انتخاب میں موجود اِس وزیر کو علاج کے لیے ممبئی روانہ کیا گیا ہے ۔ اُن کی صحت مستحکم ہے کسی طرح کی تشوش کی بات نہیں ہے۔ اِس کی اطلاع وزیر موصوف کے دفتر سے دی گئی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں کل 2؍ کورونا متاثرین چل بسے۔ اِس میں سڈ کو N-8 کے 63؍ سال کے مرد اور
ٹائون ہال علاقے کی ایک51؍ سال کی خا تون شامل ہیں۔ اِس کی وجہ سے اورنگ آباد ضلعے میں اب تک 50؍ متاثرین فوت ہو چکے ہیں۔
اِسی بیچ اورنگ آباد ضلعے میں کل مزید37؍ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہو ئی۔ اِس طرح جملہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار285؍ ہو گئی ہے۔ کل شناخت کیے گئے مریضوں میں کیلاش نگر 4؍ سڈ کوN-2؍ کے رام نگرمیں4؍ جٹواڑہ علاقے کے سعیدہ کا لو نی میں3؍نیائے نگر‘ دھن منڈی اور وڑگائوں کو لہاٹی میں دو دو مریض پائے گئے ۔ٹائون ہال‘ ناریلی باغ‘ گوتم نگر ‘ سمبھا جی کا لونی ‘ مہیش نگر ‘ جو نا بازار ‘ ایم جی ایم علاقہ‘ جو نا مونڈھا کے بھوا نی نگر ‘ شکُنتلاء نگر ‘ آ شا کا ل ونی ’ بیڑ بائے پاس ‘ عارف کا لو نی‘ کٹ کٹ گیٹ’ سڈ کو این8؍ سمتا نگر میں ایک ایک مریض پا ئے گئے۔
گنگا پور اور سِلّوڑ شہر کے عبد اشاہ نگر میں ایک ایک مریض پا یا گیا۔ اِسی طرح دیگر علاقوں میں تین مریضوں کی شناخت ہو ئی۔ اورنگ آ باد میں کل27؍ کورونا متا ثرین صحت یاب ہو ئے اور اُنھیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں اب تک619؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اب سے کچھ دیر قبل موصولہ اطلاع کے مطابق اورنگ آباد کے مختلف علاقو ںمیں آج صبح مزید16؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر1301؍ ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے مریضوں میں6؍ مرد اور 10؍ خواتین شامل ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل کورونا وائرس کے متاثرین میں اضا فہ ہوا۔ لاتور ضلعے میں گیارہ‘ جالنہ ضلعے میں سات‘ ہنگولی شہر میں دیگر اضلاع سے آئے ہوئے آٹھ‘ پر بھنی ضلعے میں 14؍ بیڑضلعے میں چھ‘ عثمان آبادضلعے میں چھ‘ ناندیڑضلعے میں دو ‘ متاثرین کی تصدیق ہوئی۔
***** ***** *****
ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے عید الفطر کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکبادپیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کہا کہ یہ تہوار پیار‘ امن ‘ بھائی چارے اور ہم آ ہنگی کا ایک اظہار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس موقعے پر عوام معاشرے کے سب سے محروم طبقوں کے ساتھ سکھ دکھ بانٹتے ہیں اور اُن کا خیال رکھتے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار معاشرے میں ہمدردی‘ رحم اور کرم کے جذبے کو مضبوط کر تا ہے اور یہ کنبوں اور طبقوں کو جوڑ نے کا ایک موقع ہے۔
***** ***** *****
دِلّی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ پو ری انسا نیت کورونا وائرس کے چیلنج کا سا منا کر رہی ہے۔ لہذا عوام کو کورونا وائرس کے خلاف نبرد آ زما ہو نے میں سر کار کی مدد اور کرنی چا ہیے۔ انہوں نے مسلم برادری سے بھی اپیل ہے کی کہ وہ اِس سلسلے میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور وہ اپنی نمازیں صرف اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔
***** ***** *****
ریاست میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے عید الفطر کے سلسلے میں ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اِس سال کورونا وائرس کے پھیلائو کے تنا ظر میں شہری گھروں میں رہ کر حکو مت کی ہدایتوں پر عمل کر تے ہوئے عید منائیں ایسی اپیل گور نر نے کی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی ریاست کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے مسلم بھائی عید کی نماز گھروں میں ادا کریں اور بغل گیر ہونے کی بجا ئے فون پر عزیز و اقا رب کو مبارکباد پیش کریں ایسی اپیل اُنھوں نے کی ۔
دریں اثناء کورونا وائرس کے پھیلائو کے تنا ظر میں عید الفطر سادگی سے منا نے کی اپیل جمیعتہ علمائے ہند کے مراٹھواڑہ کے جنرل سیکریٹری مولا نا عبد الجلیل تابش مِلّی نے کی۔ مسلم برا دری عید الفطر کی خریدی نہ کر تے ہوئے غریبوں کی مدد کر تے ہوئے عید منائیں ایسی اپیل اُنھوں نے کی۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل درجہ حرارت میں اضا فہ ہوا۔ اورنگ آ باد میں کَل 42.2؍ پر بھنی میں45.4؍ ناندیڑ میں
44؍ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
***** ***** *****
اور آخر میںچند اہم خبروں کی سر خیاں دو بارہ...
٭
اندرونِ ملک طیارہ خد مات کا آج سے آغاز۔ ریاستی حکو مت نے بھی ممبئی سے25؍ طیارے شروع کرنے کو منظوری دی۔
٭
اندرونِ ملک طیارہ خد مات کا آج سے آغاز۔ ریاستی حکو مت نے بھی ممبئی سے25؍ طیارے شروع کرنے کو منظوری دی۔
٭
عوام نے ہجوم کیا اور اُصول و ضوابط کی پا بندی نہیں کی تو دو بارہ لاک ڈائون عائد کر نا پڑے گا : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کر کااشارہ
٭
ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تین ہزار کا اضا فہ58؍افراد فوت
٭
اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے 2؍ کی موت اورکَل 37؍ متاثرین کا اضافہ‘
آج علی الصبح16؍ متاثرین کی تصدیق
٭
مراٹھواڑہ کے تمام ضلعوں میں مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
اور
٭
لاک ڈائون کے تمام اُصولوں پر عمل کر تے ہوئے آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
علاقائی خبریں ختم ہو ئی۔
گھروں میں رہیے محفوظ رہیے‘سماجی فاصلہ بر قرار رکھیے‘ اپنا بہت سارا خیال رکھیے۔کورونا سے متعلق مرکز اور ریاستی حکو مت کی ہدایتوں پرعمل کیجیے‘ اور سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آ باد۔
٭
لاک ڈائون کے تمام اُصولوں پر عمل کر تے ہوئے آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
علاقائی خبریں ختم ہو ئی۔
گھروں میں رہیے محفوظ رہیے‘سماجی فاصلہ بر قرار رکھیے‘ اپنا بہت سارا خیال رکھیے۔کورونا سے متعلق مرکز اور ریاستی حکو مت کی ہدایتوں پرعمل کیجیے‘ اور سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آ باد۔
No comments:
Post a Comment