Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 27 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
کوروناوائرس کی وباء کے دوران بزرگ شہر یان کی دیکھ بھال کے لیے ٹھو س اقد امات
٭
ریاست میں لاک ڈائون ختم کرنے کے حوالے سے شعبہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز کی زیر قیادت تشکیل شدہ وفد منصوبہ بندی میں مصروف
٭
ریاست میں کل 97؍ کورونا مریض چل بسے : مزید2؍ہزار91؍ مریضوں کا انکشاف
٭
اورنگ آ باد میں بھی 3؍ کورونا مریضوں کی وفات‘ آج مزید30؍ مریضوں کی نشاندہی
٭
پر بھنی‘ لاتور‘ عثمان آباد اور بیڑ سمیت پورے مراٹھواڑے میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ
٭
اور
٭
موسم ِ باراں کے حوالے سے تمام سر کا ری مِشنری اتفاقِ رائے سے اقدامات کریں :
وزیر اعلی کی ہدایت
اب خبریں تفصیل سے....
کورونا وباء کی وجہ سے جابحق ہونے والوں میں سے 50؍ فیصد مہلو کین عمر رسیدہ مریض تھے۔ لہذا کورونا وائرس سے متاثرہ بزرگ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ٹھوس اقدمات کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ صحت کے معاونِ سیکریٹری لوَ اگر وال نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح 2.87؍ فیصد ہے اور شرح اموات 0.3؍ فیصد ہے ۔ جبکہ کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح 41.61؍ فیصد ہو گئی ہے۔ لوَ اگر وال نے بتا یا کہ اب تک ملک بھر میں60؍ ہزار490؍ کورونا متاثرہ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں لاک ڈائون ختم کرنے کے حوالے سے شعبہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز کی زیر قیادت وفد ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ چیف سیکریٹری اجوئے مہتا نے یہ اطلاع دی ۔ وہ کل ممبئی میں ذرائع ابلاغ سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میںنافذ لاک ڈائون میں مر حلہ وار نر می کی جائے گی ۔اُنھوں نے اِس خد شے کا بھی اظہار کیا کہ لاک ڈائون ختم کرنے کے بعد بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو سکتا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل مزید2؍ہزار91؍کورونا مریض پائے گئے ۔جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑ ھ کر54؍ہزار758؍ ہو گئی ہے۔ کَل ایک ہی دن میں 97؍ کورونا مریض دوران علاج وفات پا گئے۔
اِس طرح پوری ریاست میں اب تک ایک ہزار792؍ کورونا متاثرین جا بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کَل دن بھر میں ایک ہزار168؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک 16؍ہزار954؍ افراد کورونا وائرس کو مات دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میںبھی کل 3؍کورونا متاثرین کی موت واقع ہو گئی۔ وفات پانے والوں میں اِندرا نگر کی
55؍ سالہ خاتون ‘ جئے بھیم نگر کا72؍ سالہ شخص اور جادھو واڑی کا57؍ سالہ مریض شامل ہے۔
اِن اموات کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب جا بحق ہونے والوں کی تعداد58؍ تک جا پہنچی ہے۔
اِسی دوران اورنگ آ باد میں آج کووِڈ19؍ سے متاثرہ مزید30؍ مریضوں کی نشاندہی ہو ئی۔
جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار360؍ ہو چکی ہے۔ آج پائے گئے مریضوں میں مسر واڑی‘ سِدھیشور نگر‘ جادھو واڑی‘ روشن گیٹ’ سعادت نگر‘ حمال واڑی ریلوے اسٹیشن‘ بھاگیہ نگر‘ التمش کا لو نی ‘ شیو نیری کا لو نی ‘N-9 ؍ تلک نگر ‘ سڈ کوN-4؍ سمتا نگر ‘ بھوانی نگر ‘ قدیم مونڈھا ‘ جونا بازار ‘ اینٹ کھیڑہ اورجئے بھیم نگر میں ایک ایک کورونا مریض پا یا گیاہے ۔ جبکہ جاگیر دار کالو نی اور شیو شنکر کا لو نی میں دو دو ‘ جئے بھوا نی نگر میں تین اِسی طرح گنگا پور اور سلوڑ میں ایک ایک کور و نا مریض پا یا گیا ہے۔ اِن میں 21؍ مرد اور 9؍ خواتین شامل ہیں
دوسری جانب کَل شہر میں30؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں جنھیں دواخانے سے رخصت دیدی گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی اب تک شہر میں 811؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں بھی کل مزید31؍ افراد کورونا وائرس سے متا ثر ہو گئے ۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد 67؍ ہو گئی ہے۔
لاتور میں بھی کَل10؍ کورونا مریض پائے گئے جس کے سا تھ ہی ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر103؍ ہو چکی ہے ۔
عثمان آ باد ضلعے میں بھی مزید 8؍افراد میں کل کرونا وائرس کی علا مات پائی گئی۔ جس کے ساتھ ہی عثمان آ باد میں کورونا مریضوں کی تعداد 43؍ ہو گئی ہے۔
بیڑ ضلعے میں بھی کل مزید 8؍ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ اِس کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد 55؍ ہو گئی ہے۔
ہنگولی ضلعے میں کل4؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔جس کے بعدہنگولی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورو نا مریضوں کی تعداد 164؍ تک جا پہنچی ہے۔
جالنہ ضلعے میں کل2؍ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد 76؍ ہو گئی ہے۔
اُدھر ناندیڑضلعے میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں کَل مزید 4؍ مریضوں کا اضا فہ ہوا اور متاثرین کی تعدادا137؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کل پائے گئے چاروں مریض عمری تعلقے کے ہیں۔
ہنگولی ضلعے میں کل4؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔جس کے بعدہنگولی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورو نا مریضوں کی تعداد 164؍ تک جا پہنچی ہے۔
جالنہ ضلعے میں کل2؍ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد 76؍ ہو گئی ہے۔
اُدھر ناندیڑضلعے میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں کَل مزید 4؍ مریضوں کا اضا فہ ہوا اور متاثرین کی تعدادا137؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کل پائے گئے چاروں مریض عمری تعلقے کے ہیں۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کمشنر کی حیثیت سے دیوی داس ٹیکاڑے نے کل عہدے کی ذمہ داریاں قبول کی۔
اِس سے پہلے ٹیکاڑے ناسک ضلع کلکٹر دفتر میں شعبہ سٹی کونسل انتظا میہ کے سر براہ کے عہدے پر مامور تھے۔
عہدے کی ذمہ داریاں قبول کر نے کے بعد اُنھوں نے میونسپل کار پو ریشن کے افسران و ملازمین کی ایک میٹنگ لی۔
***** ***** *****
پر بھنی تعلقے کے جھری میں کل لو لگنے کی وجہ سے مانک وید نا می25؍ سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
یہ نوجوان کھیت میں کام کرنے گیا تھا جہاں طبیعت خراب ہونے پروہ گھر لو ٹ آ یا مگر اچانک چکر آنے سے جگہ پر ہی اُس کی موت واقع ہو گئی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ ولاس رائو دیشمکھ کی جینتی کے موقعے پرکل اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ لاتورضلعے میں با بھل گائوں میں ولاس باغ میں ولاس رائو دیشمکھ کی سما دھی پر اُن کے ورثاء نے خراج تحسین پیش کیا۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ڈِزاسٹر منجمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ آنے والے مانسون میں ممکنہ آفات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اُن سے بچنے اور راحتی اُمور کی پیشگی منصوبہ بندی کریں ۔ وہ کل ڈِزاسٹر منجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مانسون سے قبل کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام انتظامی مشنری باہمی رابطے اور اتفاقِ رائے سے کام کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبی ذخائر سے چھوڑے جا نے والے پا نی کا بھی مناسب بندوبست ہو نا چا ہیے ۔ اُنھوں نے کہا کہ وزرتِ ریلوے بھی موسم کا انداز دیکھتے ہوئے ریل گاڑیوں کی منصوبہ بندی کریں اور ضروری حفاظتی سامان بھی فراہم کرے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے متعلقہ سر کاری مشنری کو ہدایت دی ہے کہ کچھ دنوں میں شروع ہو رہے موسمِ باراں کے پیش نظرتمام ضروری اقدامات اور پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ تیار رہیں۔ وہ کل ڈویژنل کمشنر دفتر میں مانسون سے قبل تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
اِس موقعے پر اُنھوں نے متعلقہ انتظا میہ کو مراٹھواڑے میں گودا وری ندی کے کنارے پر بسے
ایک ہزار572؍ دیہاتوںمیں مخصوص کنٹرول سِسٹم تیار کر نے‘ نو ڈل آفیسر مقرر کرنے اور ندی کنا رے آباد دیہاتوں کے سر پنچوں کی میٹنگ لے کر کنٹرول سسٹم تیار کرنے وغیرہ ہدایات دی۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے رہنما رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نافذ لاک ڈائون ختم کرنے سے متعلق مرکزی حکو مت اپنا لاحہ عمل واضح کرے۔وہ کل سوشل میڈ یا کے ذرائع پر صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس معاملے میں وزیر اعظم آگے بڑھ کرعوام کو تفصیلات بتائیں۔
اُنھوں نے کہا کہ اُتر پر دیش کے مزدوروں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ یو گی آدِتیہ ناتھ کا بیان نہ مناسب ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہر ایک بھارتی شہری کو ملک میں کہی بھی کام کاج کر کے اپنے خواب پورے کر نے کا حق حاصل ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ اُتر پر دیش کے مزدوروں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ یو گی آدِتیہ ناتھ کا بیان نہ مناسب ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہر ایک بھارتی شہری کو ملک میں کہی بھی کام کاج کر کے اپنے خواب پورے کر نے کا حق حاصل ہے۔
***** ***** *****
ایک طرف تو ریاست کے عوام کورونا وباء کا سامنا کر رہے ہیں تو دوسری طرف گزشتہ 2؍ دنوں سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہی ہیں ۔ قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے تمام الزامات کی تر دید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے ریاستی حکو مت کو کسی بھی قسم کی مدد نہ کیے جانے کا الزام بے بنیاد ہے۔اُنھوں نے بتا یا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران مرکزی حکو مت نے مہاراشٹر کو مختلف اسکیمات کی مد میں 28؍ ہزار104؍ کروڑ روپئے کی امدا فراہم کی ہے ۔وہ کَل سماجی رابطے کے ذرائع پر اخباری کانفرنس سے مخاطب تھے۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے کَل صبح ریاستی حکو مت سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں نا کا می کی ذمہ داری قبول کر نے سے گریز کر رہی ہے اور اِس کا ذمہ دار و ہ شیو سینا کو ٹہرا رہی ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے شعبہ تعلیم کو ہدا یت دی ہے کہ اسکول شروع ہونے کے بعد طلباء ‘ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی طبی جانچ کر یںاور اسکو ل میں ہاتھ صاف کرنے کے لیے سینی ٹائزر اور صفائی سے متعلق دیگر سہو لیات
فراہم کریں۔ شعبہ تعلیم کے افسران کے ساتھ کل ویڈ یو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقدہ اجلاس میں وہ اظہارِ خیال تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آن لائن اور ڈیجیٹل ایجو کشن کے متبادل بھی بڑے پیما نے پر موثر طریقے سے استعمال میں لائے جائیں۔اِس کے علا وہ اُنھوں نے اسکو ل انتظامیہ کو احتیاطی نقطہ نظر سے بھی مختلف ہدایات دیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے پریشد کی جانب سے ’’ ضلع پریشد آپ کے گائو ںمیں‘‘ نامی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ خصوصی کار گزار آفیسر ڈاکٹر منگیش گونداولے نے اِس مہم کے تحت دیہی علاقوں کو کورونا وائرس سے پا ک کرنے کے مقصد سے کیے گئے اقدا مات کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں آج سے اشیاء ضروریہ کی دکانیں صبح 7 ؍ بجے سے دو پہر2؍ بجے تک کھلی رہیں گی۔ اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈے نے بات بتائی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ چھوٹ 31؍ مئی تک دی گئی ہے تاہم اِس دوران پابندیوں او ر ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے سا کنان کو کووِڈ19؍ کے اثر سے محفوظ رکھنے کے لیے اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی جانب سے Arsenic Album 30 نامی ہومیو پیتھی دوا مفت تقسیم کی جائے گی۔ اِس کے لیے شہر کے ہو میو پیتھی ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے بتا یا کہ اِس دوا کی تقسیم میں ممنوعہ علاقوں کے ساکنان کو تر جیح دی جائے گی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کے گار کھیڑہ علاقے میں واقع شری ہری پویلین میں رکن اسمبلی امبا داس دانوے نے
’’ کاشتکار سے براہِ راست گاہکوںتک ‘‘ اناج منڈی قائم کی ہے۔ کار پوریٹر ترمبک تو پے کے ہاتھوں کل اِس منڈی کا افتتاح عمل میں آ یا۔ یہ منڈی آئندہ31؍ مئی تک قائم رہے گی۔ اِس منڈی میں اناج کے علاوہ سبزی تر کا ری اور پھل کاشتکاروں سے براہِ راست گاہکوں کے لیے دستیاب کر وائے جا رہے ہیں۔
یہ منڈی صبح8؍ بجے سے دو پہر 2؍ بجے تک کھلی رہے گی۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
کوروناوائرس کی وباء کے دوران بزرگ شہر یان کی دیکھ بھال کے لیے ٹھو س اقد امات
٭
کوروناوائرس کی وباء کے دوران بزرگ شہر یان کی دیکھ بھال کے لیے ٹھو س اقد امات
٭
ریاست میں لاک ڈائون ختم کرنے کے حوالے سے شعبہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز کی زیر قیادت تشکیل شدہ وفد منصوبہ بندی میں مصروف
٭
ریاست میں کل 97؍ کورونا مریض چل بسے : مزید2؍ہزار91؍ مریضوں کا انکشاف
٭
اورنگ آ باد میں بھی 3؍ کورونا مریضوں کی وفات‘ آج مزید30؍ مریضوں کی نشاندہی
٭
پر بھنی‘ لاتور‘ عثمان آباد اور بیڑ سمیت پورے مراٹھواڑے میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ
٭
اور
٭
موسم ِ باراں کے حوالے سے تمام سر کا ری مِشنری اتفاقِ رائے سے اقدامات کریں :
وزیر اعلی کی ہدایت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
اپنے گھروں میں رہیے‘ اور کورونا وباء کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے سے ضروری جسمانی دوری بنائیں رکھیں ‘ سینی ٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی کریں‘ اور سنتے رہیے آ کاشوانی اورنگ آ باد۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment