Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 22 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
***** ***** *****
Date : 22 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
***** ***** *****
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے گھریلومسافر پر وازوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں مقرر ‘
سفری ہدا یات بھی جاری ۔
٭ مقامی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کائونٹر شروع کریں ‘ بھارتی ریلوے کی علاقائی دفاتر کو ہدایت
٭ ریاست بھر میں کل مزید2؍ ہزار345؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ 64؍ کورونا مریض چل بسے
٭ بیڑ‘ عثمان آباد‘ ناندیڑ‘ لاتور‘ جالنہ اور پر بھنی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
٭بی جے پی کی جانب سے آج ماجھے آنگن ماجھاے رانگن احتجاج ‘ مہا وکاس آگھاڑی کی تنقید
٭ریڈزون کو چھوڑ کر ریاست کے بقیہ حصوں میں آج سے ایس ٹی بس خد مات کا آغاز
اور
٭شہر اورنگ آباد میں عید الفطر گھر وں میں منا نے کا فیصلہ
اب خبریں تفصیل سے....
محکمہ شہری ہوابازی نے آئندہ سوموار سے شروع ہو رہی گھریلو پر وازوں کے لیے ٹکٹ کے نر خ طئے کر دیے ہیں۔ وزیر برائے شہری ہوا بازی ہر دیپ سنگھ پو ری نے کل اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آئندہ تین ماہ کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کم سے کم ساڑھے تین ہزار روپئے اور زیادہ سے زیادہ 10؍ ہزار روپئے ہوں گے۔ فضائی سفر کے دورانیہ کو مدنظر رکھ کر ٹکٹ کی قیمت طئے کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ یہ نر خ آئندہ 24؍ اگست کی در میانی شب تک لاگو ررہے گی۔
اسی دوران گھریلو پر وازوں کے حوالے سے محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی کمپنیوں ’ طیران گاہوں اور مسا فروں کے لیے سفری ہدا یات جاری کی ہیں۔ جس کے مطا بق مسا فروں کو آ روگیہ سیتو ایپ ڈائون لوڈ کرنا ‘
طیارے میں سوار ہونے سے قبل تھر مل اسکریننگ کرنا ‘ جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کرنے والے کمرے سے گزر کر طیا رے میں سوار ہونا اور پر واز سے کم از کم 2؍ گھنٹے پہلے طیران گاہ پہنچنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اِسی طرح فضائی کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ لازمی طور پر مسا فروں کے سامان کو جراثم سے پاک کریں۔ اور ہوائی اڈے پر جسما نی فاصلے کے ضابطے پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنائیں۔
***** ***** *****
وزارتِ ریلوے کی جانب سے تمام علا قائی دفاتر کو ہدا یت دی گئی ہے کہ وہ مقا می ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار ٹکٹ ریزر ویشن کائونٹر شروع کریںاور ٹکٹ بکنگ کے دوران لاک ڈائون کے حوالے سے جاری کر دہ ہدایات اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ آئندہ یکم جون سے شروع ہو رہی 100؍ ریل گاڑیوں کے لیے ٹکٹ ریزر ویشن کا عمل گزشتہ روز سے شروع ہو چکا ہے۔
دریں اثناء ریاست میں ضلع بندی نافذہو نے کی وجہ سے بین الاضلاع ریل سفر کے لیے ٹکٹ بکنگ نہیں کی جا سکے گی صرف دوسری ریاست جانے کے لیے ہی ریلوے ٹکٹ ریزرو کیے جاسکتے ہیں۔
دریں اثناء ریاست میں ضلع بندی نافذہو نے کی وجہ سے بین الاضلاع ریل سفر کے لیے ٹکٹ بکنگ نہیں کی جا سکے گی صرف دوسری ریاست جانے کے لیے ہی ریلوے ٹکٹ ریزرو کیے جاسکتے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر برائے اطلاعات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر آج شام سات بجے ملک کے کمیو نیٹی ریڈیو سے بات کریں گے۔بات چیت کے دوران وہ کمیو نیٹی ریڈیو مراکز کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں کل مزید2؍ہزار345؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔ اِن میں سے ممبئی میں
ایک ہزار382؍ مریض اور پونا میں265؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41؍ہزار 642؍ ہو گئی ہے۔جبکہ کل 64؍ کورونا مریض دوران علاج وفات پا گئے جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا وائرس کے سبب وفات پانے والوں کی تعداد ایک ہزار 454؍ ہوچکی ہے۔
دوسری جانب کل ریاست بھر میںایک ہزار408؍ افراد علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 11؍ہزار726؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں کل 3؍ کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ یہ مریض گھا ٹی دواخانے میں زیر علاج تھے۔ وفات پانے والوں میں آصفیہ کا لو نی کا48؍ سالہ مریض’ رحما نیہ کا لو نی کا65؍ سالہ مریض اور کھڑ کیشور علاقے کے55؍ سالہ مریض کا شمار ہے۔
اِسی دوران اورنگ آباد میںکل مزید67؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔ جس کے بعد شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار186؍ہو گئی ہے۔ اِن میں جئے بھیم نگر کے18؍سٹی چوک علاقے کے6؍ مُکُند واڑی5؍ حسین کالونی گلی نمبر4؍ اور پڑے گائوں کے میرا نگر میں چار چار مریض‘ عثمان پورہ اور کٹ کٹ گیٹ میں تین تین ‘ رحما نیہ کا لونی ‘ اعظم کا لو نی ‘ روشن گیٹ ‘نیائے نگر گلی نمبر 18؍ کھیونسرا پارک ‘ اُلکا نگری اور ٹائمز کا لونی میں دو دو مریض پائے گئے جبکہ گرم پا نی ‘ شیو راج کالو نی ’ کیلاش نگر ‘ سعیدہ کا لونی ‘ ہڈ کو این 12؍ حسین کا لونی گلی نمبر9؍ کھڑ کیشور ‘ ہر سو ل جیل ‘ آدرش کا لونی ’ کابرا نگر ‘ مقصود کا لو نی ‘ سڈ کو این5؍ اور این 7؍ کانچن واڑی ‘ گار کھیڑہ ‘ بھڑ کل گیٹ ‘ یادَو نگر ‘ پیسا دیوی ‘ رام نگر ‘ اِسی طرح کنڑ تعلقے میں دھنگر واڑی اور سلوڑ میں ایک ایک کورونا مریض کا انکشاف ہوا۔
***** ***** *****
جالنہ شہر میں کل مزید تین کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ضلعے میں اب تک پائے گئے مریضوں کی تعداد 44؍ ہو گئی ہے۔ کل پائے گئے مریضوں میں 2؍ مرد اور ایک خاتون کا شمار ہے۔ یہ تینوںممبئی سے گھن سائونگی تعلقے کے پمپل گائوں پہنچے تھے۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے میں بھی کل مزید7؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِس میں عمر گہ کی ایک خاتون واشی اور پرانڈا تعلقے کے ایک ایک اور لو ہا را تعلقے میں جیو ڑی کے چار مریض شامل ہیں۔اِس کے ساتھ ہی عثمان آ باد میں اب تک 18؍ کورونا مریض پائے گئے ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں کل 6؍ کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا۔نیلنگااور لاتور شہر میں 2-2؍ جبکہ پان گائوں اور اُدگیر میں ایک کورونا مریض ملا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں بھی کل ایک ہی دن میں 4؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ جن میں ملند نگر اور ماتو شری نگر میں ایک ایک مریض‘ اَسولا اور شیل گائوں میں ایک ایک مریض کا شمار ہے۔ اِس طرح پر بھنی ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر20؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں بھی کل 6؍ افراد میں کوروناوائرس کی علا مات پائی گئیں ۔جس کے بعد ناندیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد 116؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ ضلعے کے گاڑی پورہ علاقے کے ایک مریض کی کل وفات ہو گئی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں بھی کل مزید13؍ افراد میں کورونا وائر س کے نر غے میں آ گئے ۔ اِن میں ماجل گائوں تعلقے کے نِترُڈ کے 11؍سُر ڈی کا ایک اور دھا رور تعلقے کا ایک مریض شامل ہیں۔ جس کے بعد بیڑ ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد30؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف محاذ آرائی میں ریاستی حکو مت نا کام ثابت ہور ہی ہے ۔ اسی لیے بی جے کی جانب سے آج ماجھے آنگن ماجھے رانگن آندولن کیا جا ئے گا۔اُنھوں نے بتا یا کہ آج ریاست بھر میں لاکھوں پارٹی کار کنان اور عام شہر یان حکومت کے کام کی مذمت میں اپنے گھروں کے باہر کالے کپڑے پہن کر اور پلے کارڈس اُٹھا کر مظاہرہ کریں گے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب آئی مصیبت کی وجہ سے دنیا بھرمیں غذاء کی مانگ میں تبدیلی آئے گی۔ لہذا اِس بات کو مدِ نظر رکھ تے ہوئے محکمہ زراعت فصلیں حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔ وہ کل ویڈو کانفرنسنگ کے ذریعے موسمِ خریف سے قبل ریاستی سطح کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
اِس اجلاس میں کابینہ میں شامل تمام وزراء اور تمام اضلاع کے رابطہ وزراء نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ فصل قر ض کے لیے وہ ریزرو بینک سے پیر وی کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے محکمہ زراعت اور محکمہ امداد باہمی کو رابطہ وزراء کے مشوروں کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی۔
اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں خریدی مراکز کی تعداد میں اضا فہ کر کے کپاس‘ جوار اور مکئی’ کی خریدی میں تیزی لائی جائے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ریلوے اسٹیشن سے ریاست ِ بہار کے اَرا ر یا اور مظفر پور کے لیے آج اورکل خصو صی شر مک ریل گاڑیا ںروا نہ کی جائے گی۔ ڈپٹی کلکٹر اپاّ صاحیب شندے نے بتا یا کہ اِن میں سے آج اَر ا ریا کے لیے روانہ ہونے والی ریل گاڑی کے ذریعے اورنگ آباد ضلعے کے اور کل مظفر پور کے لیے روانہ ہونے والی ریل گاڑی سے اورنگ آ باد ’ بیڑ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور ہنگولی ضلعے کے تقریباً 3؍ہزار200؍ مزدور سفر کریں گے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ خصوصی شر مک ریل گاڑیاں صبح 11؍ بجے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو ں گی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعظم آنجہا نی راجیو گاندھی کو کل اُن کی جینتی کے موقعے پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بھی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر میں بغیر اجازت کپڑے کی دکان کھول کر انتظامیہ کی جانب سے عائد کر ہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے9؍ دکانداروں پر کار وائی کر تے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے وفد نے 5؍ہزار روپئے جر ما نہ عائد کیا۔ اِسی طرح شہر میں ماسک استعمال نہ کرنے والے دیگر 8؍ تاجروں پر بھی فی کس150؍ روپئے جر مانہ عائد کیا گیا۔
***** ***** *****
آج سے ریاست بھر میں ریڈ زون کو چھو ڑ کر بقیہ علاقوں میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے اندرونِ ضلاع بس خد مات شروع کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے مقصد سے 2؍ ماہ قبل 22؍ مارچ سے بس خد مات بند کر دی گئی تھی۔
لاتور ڈویژن میں 40؍ بسیں چلائی جائیں گی جو صبح7؍ بجے سے رات7؍ بجے تک اندرون ضلع سفر ی سہو لت فراہم کرے گی۔ STکار پوریشن کے ڈویژنل کنٹرولر سچن شِر سا گر نے یہ اطلاع دی۔
بیڑ ضلعے میں بھی آج سے بس خد مات کا دو بارہ آغاز ہو رہا ہے۔ ڈویژنل کنٹرولر سے موصولہ اطلاع کے مطا بق بیڑ ضلعے کے11؍تعلقوں میں سفری سہو لت فراہم کرے گی۔ یہ بسیں ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے چلائی جا ئیں گی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ روانگی سے قبل بسوں کو جراثم سے پاک کیا جائے گا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کی حدود سے باہر تعلقہ جات میںST کی بس خد مات دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ ضلعے کے پیٹھن ‘ ویجا پور ‘ گنگا پور ‘ کنڑ‘ سلوڑ اور سوئے گائوں اِن تعلقوں میں ST بسوں کے کُل178؍ دوروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بسوں میں سفر کے دوران لازمی طور پر جسمانی فاصلے کی ہدایت پر عمل کر نا ہوگا۔ یہ بسیں کُل گنجائش کے صرف50؍ فیصد مسافروں کے ساتھ ہی چلائی جائیں گی۔
***** ***** *****
کورونا وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے اِس سال عید الفطر کی نماز اپنے گھروں میں ہی ادا کریں ۔ کل اورنگ آباد پولس کمشنریٹ میں اِس حوالے سے منعقدہ علماء اور با اثر شخصیات کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آف پولس ڈاکٹر ناگ ناتھ کوڑے نے بتا یا کہ . ’’ مولا نا مد نی ‘مولانامعز‘ قدیر مولانا‘ ضیاء الدین صدیقی اور رشید مامو‘ محسن احمد‘بہت سارے عالم اور مولا نا ‘ اور اُن کے ساتھ پورے پولس آفیسر تھے اُنھوں نے ڈِسیزن لے لیا کہ اس سال کی رمضان عید کی نماز25؍ تاریخ کو ہے‘ گھر میں ادا کریں گے‘ عید گاہ میں جا کر ادا نہیں کریں گے‘ جب باہر نکلیں گے کوئی کام کے واستے تو سوشل ڈسٹنسنگ مینٹین کریں گے‘‘
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی سر خیاں ایک مرتبہ پھرسن لیجیے۔
٭ محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے گھریلومسافر پر وازوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں مقرر ‘
سفری ہدا یات بھی جاری ۔
٭ مقامی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کائونٹر شروع کریں ‘ بھارتی ریلوے کی علاقائی دفاتر کو ہدایت
٭ ریاست بھر میں کل مزید2؍ ہزار345؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ 64؍ کورونا مریض چل بسے
٭ بیڑ‘ عثمان آباد‘ ناندیڑ‘ لاتور‘ جالنہ اور پر بھنی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
٭بی جے پی کی جانب سے آج ماجھے آنگن ماجھاے رانگن احتجاج ‘ مہا وکاس آگھاڑی کی تنقید
٭ریڈزون کو چھوڑ کر ریاست کے بقیہ حصوں میں آج سے ایس ٹی بس خد مات کا آغاز
اور
٭شہر اورنگ آباد میں عید الفطر گھر وں میں منا نے کا فیصلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
اپنے گھروں میں رہیں ‘ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لیے احتیا طی ہدایات پر عمل کریں۔ اور سن تے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد
٭٭٭٭٭
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
اپنے گھروں میں رہیں ‘ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لیے احتیا طی ہدایات پر عمل کریں۔ اور سن تے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment