Thursday, 22 October 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 October 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اکتوبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت  :  صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍  بجے 


  سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسانوں کو مالی مدد دینے کے بارے میں 2؍ دنوں میں ہو گا فیصلہ ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی یقین دہانی

٭

سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے نے دیا بی جے پی سے استعفیٰ‘ کَل ہو ںگے این سی پی میں شامل‘ پھڑ نویس نے کیا افسوس کا اظہار

٭

مرکزی حکو مت کا نان گزیڈیٹیڈ ملازمین کے لیے بونس کا اعلان‘ دسہرہ سے پہلے ادا کر دیا جائے گا بو نس

اور

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی17؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آباد میں پائے گئے157؍ پا زیٹیو مریض‘ ضلعے میں پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد پہنچی

37؍ ہزار کے پار


اور اب خبریں تفصیل سے....

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے تیقن دیا ہے کہ ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کا نقصان اُٹھا رہے کسا نوں کو مالی مدد  دینے کے بارے میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں 2؍دو نوں  میں فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کَل عثمان آ باد ضلعے میں ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ نقصانات کے پنچ نا مے کرنے کا کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اِس وقت جب وہ دورہ کر رہے ہیں وہاں منترا لیہ میں نقصان بھر پائی دینے کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے اور بیمہ کمپنیوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ ٹھا کرے نے مزید کہا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے اشیاء اور خد مات ٹیکسGST کی بقایہ رقم آنا باقی ہے اور اگر یہ رقم وقت پر مِل جاتی تو کسانوں کے لیے نقصان بھر پا ئی کا اعلان کیا جا چکا ہوتا۔ 

وزیر اعلیٰ نے صبح تُلجا پور تعلقے کے اَپسِنگا ‘ کا مٹھا اور کاتری میں ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اُنھوں نے کاتری میں گائوں کے قریب سے بہہ رہی ندی میں آ ئی طغیا نی سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا مُشا ہدہ کیا۔

کسانوں کو دِلا سہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان ہمت سے کام لیں ‘ حکو مت اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ نے تلجا پور میں ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ میں محصول کے وزیر با لا صاحب تھو رات ‘ عثمان آ باد کے نگراں وزیر شنکر رائو گڑاکھ ‘ رکن پارلیمنٹ اوم راجے نِمبالکر ‘ رکن اسمبلی کیلاش گھاڑگے پاٹل اور رکن اسمبلی گیان راج چَو گُلے موجود تھے۔

***** ***** ***** 


اِس دوران وِدھان سبھا میں اپوزیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی حکو مت سے ژالہ باری سے متا ثرہ کسا نوں کے لیے فوری امداد کے اعلان کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔ پھڑ نویس نے کَل اورنگ آ باد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ پھڑ نویس نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں اُنھوں نے 9؍ ضلعوں کا دورہ کیا ہے جس میں اُنھوں نے پا یا کہ کسا نوں کا زبر دست نقصان ہوا ہے ۔ پھڑ نویس نے کہا کہ مراٹھواڑہ کی صورتحال نہا یت سنگین ہے۔پھڑ نویس نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ کے مطا بق 80؍ سے90؍ فیصد پنچ نا مے مکمل ہو چکے ہیں لیکن اُ ن کے دورے کے دوران کئی مقا مات پر پنچ نا مے نہ ہو نے کی بات سامنے آئی ہے۔ اِس سے ظاہر ہو تا ہے کہ پنچ ناموں کی صحیح معلو مات سے وزیر اعلیٰ واقف نہیں ہے۔ 

پھڑ نویس نے مطالبہ کیا کہ حکو مت ژالہ باری کی قدرتی آ فت کے دوران بینکوں کی جانب سے کسا نوں سے ہو رہی قرض وصو لی پر روک لگائے ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے آف لائن طریقے سے بھی بیمہ کی در خواستیں قبول کرنے اور بیمے کی رقم فوراً فراہم کرنے کا بھی مطا لبہ کیا۔

***** ***** ***** 

گزشتہ سال کو لہا پور میں کسا نوں کو فصلوں کی نقصان بھر پائی کے طور پر ریاستی حکو مت نے 70؍ ہزار روپئے فی  ہیکٹر کے حساب سے مدد دی تھی۔ اِسی طرز پر مراٹھوارہ کے کسانوں کو بھی مدد فراہم کر نے کا مطالبہ ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ محصول کے مملکتی وزیر عبد الستار نے یہ بات کہی۔ عبد الستار نے کَل لاتور ضلعے کے اَوسا تعلقے میں ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ لاتورضلع میں65؍ فیصد پنچ نا مے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی35؍ فیصد پنچ نا مے بھی چار سے پانچ دنوں میں کر لیے جا ئیں گے۔

***** ***** ***** 


سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے نے کَل بھارتیہ جنتا پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ۔ اُنھوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر چیندر کانت پاٹل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ کھڑ سے نے کہا کہ وہ پارٹی یا پارٹی قیادت سے ذرا بھی ناراض نہیں ہیں اور نہ ہی اُنھوں نے کبھی پارٹی قیادت پر کبھی تنقید کی ہے۔ کھڑ سے نے کہا کہ وہ صرف سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے ناراض ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کے ساتھ ایک بھی رکن اسمبلی یا رکن ِ پارلیمنٹ نہیں ہے۔ اپنی بیٹی او ر  رکن پارلیمنٹ رَکشا کھڑ سے کے بھی بی جے پی چھوڑ دینے کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ وہ بی جے پی نہیں چھوڑیں گی اور وہ اپنے فیصلے خود لینے کے قابل ہیں۔

اِس بیچ کَل جمعہ کے روز ایکناتھ کھڑ سے این سی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کَل ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ پاٹل نے کہا کہ وہ کھڑ سے کا پارٹی میں خیر مقدم کر تے ہیں اور این سی پی میں شمو لیت کے خواہشمند کھڑ سے حا میوں کو بھی کچھ دنوں میں پارٹی میں شامل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما دیویندر پھڑ نویس نے ایکناتھ کھڑ سے کے استعفے کو افسوسناک قرار دیا ۔ پھڑ نویس نے کہا کہ اگر کھڑ سے کو اُن سے کوئی شکا یت تھی تو وہ خودپارٹی کے سینئر رہنمائوں سے شکایت کر سکتے تھے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ وہ اِس معاملے پر صحیح وقت آنے پر بو لیں گے۔

وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ اُنھوں نے کھڑ سے کو بی جے پی چھوڑ نے سے روکنے کے لیے آخر تک کوشش کی لیکن نا کام رہے ۔ چندر کانت پاٹل نے ممبئی میں بی جے پی دفتر میں کھڑ سے کے استعفے پر پارٹی کا موقف واضح کر تے ہوئے یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے کہا کہ کھڑ سے جس پارٹی میں جائیں وہاں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ چندر کانت پاٹل نے ایکناتھ کھڑ سے کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کی۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے اپنے نان گزیٹیڈ ملازمین کے لیے کار کر دگی کی بنیاد پر بو نس کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی کا بینہ کے گزشتہ کَل ہوئے اجلاس کے بعد اطلا عات و نشر یات کے وزیر پر کاش جائوڑیکر نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ بو نس سبھی متعلقہ ملازمین کو دسہرہ سے پہلے ایک ہی قسط میں دیا جا ئے گا۔ 30؍ لاکھ مرکزی ملازمین کو دیئے جانے والے بو نس سے مرکزی حکو مت پر 3737؍ کروڑ روپیوں کا اضا فی بوجھ پڑے گا۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی نے حال ہی میں ختم ہوئے اپنے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے امتحا نوں میں کسی بھی وجہ سے شر کت نہ کر سکے طلباء کے لیے اِس مہینے کے آخر میں دو بارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود ے ولے نے بتا یا کہ تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے امتحان میں شر کت سے محروم رہے طلباء کے لیے بھی دوبارہ امتحان لیا جا رہا ہے۔ فیصلے کے مطا بق 9؍ اکتوبر سے13؍ اکتوبر کے در میان امتحان نہ دے سکے طلبائ26‘27؍  یا  28 ؍ اکتوبر میں سے کسی ایک دِن امتحان دے سکیں گے۔وہیں 14؍ اکتوبر سے17؍ اکتوبر کے در میان ہوئے امتحان میں شر کت  سے محروم طلباء 29‘30؍ یا31؍ اکتوبر اِن تین دِنوں میں سے کسی بھی دِن دو با رہ امتحان دے سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں آٹھ ہزار142؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16 ؍ لاکھ17؍ ہزار658؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کَل 180؍ افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ اس طرح ریاست میں اِس بیماری سے اب تک42؍ ہزار

633؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں کَل دِن بھر میں23؍ ہزار371؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ریاست کے مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔

مہاراشٹر میں اب تک 14؍ لاکھ 15؍ ہزار680؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52؍ہزار852؍ ہے جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 17؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور583؍ نئے معا ملوں کا انکشاف ہوا۔ لاتور ضلعے میں سب سے زیادہ6؍ مریضوں کی موت ہو گئی اور 83؍ نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ بیڑ ضلع میں 3؍ افراد کی موت درج کی گئی اور87؍لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ناندیڑ‘ عثمان آ باد اور جالنہ ضلعوں میں سے ہر ضلعے میں 2؍ کورونا مریضوں کی موت کا اندراج ہوا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں103؍ عثمان آ باد میں62؍ اور جالنہ میں56؍ کورونا مریضوں کا کَل پتہ چلا ۔ اورنگ آ باد اور پر بھنی ضلعوں میں ایک ایک کورونا مریض نے علاج کے دوران دم توڑ دیا  پر بھنی میں کَل22؍ نئے مریضوں کا پتہ لگا وہیں اورنگ آ باد میں کَل 157؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 37؍ ہزار سے تجا وز کر گئی ہے۔ ہنگو لی ضلعے میں کَل13؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

مہارشٹر تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحا نات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے۔ اِس کے مطا بق 20؍ نومبر سے سپلیمنٹری امتحا نات شروع ہو ں گے۔ دسویں جماعت کے امتحان 5؍ دسمبر تک چلیں گے جبکہ بار ہویں جماعت کے جنرل مضا مین کے امتحانات 7 ؍ دسمبر تک جاری رہیں گے۔ با رہویں جماعت کے پیشہ ورانہ مضا مین کے امتحا نات 10؍ دسمبر کو ختم ہو ں گے ۔ امتحا نات کا مکمل ٹائم ٹیبل بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں کَل شام پانچ بجے بجلی کی گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو ئی۔ شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر جا نے سے راہگیروں اور ٹو وہیلر سواروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ناسک ضلعے کے نِفاڑ میں دو گائووں سے بجلی گر جا نے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

***** ***** ***** 

اور آخر میں اہم خبریں ایک بارپھر سن لیجیے 

٭

ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسانوں کو مالی مدد دینے کے بارے میں 2؍ دنوں میں ہو گا فیصلہ ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی یقین دہانی

٭

سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑ سے نے دیا بی جے پی سے استعفیٰ‘ کل ہو ںگے این سی پی میں شامل‘ پھڑ نویس نے کیا افسوس کا اظہار

٭

مرکزی حکو مت کا نان گزیڈیٹیڈ ملازمین کے لیے بونس کا اعلان‘ دسہرہ سے پہلے ادا کر دیا جائے گا بو نس

 اور

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی17؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آباد میں پائے گئے157؍ پا زیٹیو مریض‘ ضلعے میں پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد پہنچی

37؍ ہزار کے پار

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اونگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 16 اگست 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 16 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...