Saturday, 21 November 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 November 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  نومبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت :  صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍  بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭اسکولی تعلیم کی ریاستی وزیر ورشاء گائیکواڑ نے مقامی انتظا میہ کو اسکول شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کی دی ہدایت

٭اورنگ آ بادشہر میں اسکولی تعلیم کے آغاز سے متعلق میونسپل کارپوریشن کرے گی آج فیصلہ ‘ اورنگ آ باد میں کی گئی طِبّی جانچ میں8؍ اور عثمان آ باد میں

48؍ ٹیچرس پائے گئے کورونا سے متاثر

٭لاک ڈائون کے دورا ن کا 100؍ یو نٹِس تک کا بجلی بل معاف کرنے سے متعلق غور و خوص جا ری ‘ کہا ریاستی وزیر توانائی نتِن رائوت نے

٭ریاست میں کَل 5؍ ہزار640؍ نئے کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ‘ مراٹھواڑہ میں بھی کَل پائے گئے 417؍ نئے کورونا مریض

اور

٭ریاستی حکو مت کا مہا آواس مہم کے تحت دیہی علاقوں میں 8؍ لاکھ 82؍ ہزار 

مکا نات کی تعمیر کا فیصلہ



  اب خبریں تفصیل سے....

اسکولی تعلیم کی ریاستی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ اسکول شروع کرنے سے متعلق مقامی انتظا میہ فیصلہ کرے۔ وزیر موصوفہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخا طب تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ23؍ تاریخ سے حکو مت نے ریاست میں  9  ؍ ویں تا 11؍ ویں جماعتیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے مقامی انتظا میہ کو ہدایت دی کہ اسکول شروع کرنے سے پہلے تمام احتیا طی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ گائیکواڑ نے یہ بھی کہا کہ کورونا متاثر اضلاع میں کلکٹر‘ BDO اور ایجو کیشن آ فیسر صلاح و مشورے سے طلباء کی صحت اور تعلیم دونوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ بالمشافہ جماعتیں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن طریقہ ٔ  تعلیم  بھی جاری رہے گا۔ دریں اثناء ممبئی میں میونسپل کارپوریشن نے تمام سر کاری ‘ خانگی اسکولس 31؍ دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آ باد شہر میں اسکولس شروع کرنے سے متعلق فیصلہ آج منعقدہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔ یہ اطلاع میونسپل کمشنر آستِک کمار پا نڈے نے دی۔ پانڈے نے بتا یا کہ میونسپل کارپوریشن نے شہر کے اسکولوں کو جراثم سے پاک کرنے کا عمل شروع کر دیاہے۔ اِسی دوران گزشتہ جمعرات کو ایک ہزار44؍ اسا تدہ کی طِبّی جانچ کی گئی جس میں سے 8؍ ٹیچرس کورونا مثبت پائے گئے ۔ یہ خبر کار پوریشن کی میڈیکل افسر نیتا پاڈلکر نے دی۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد ضلعے میں کَل تک3؍ ہزار786؍ اسا تذہ کی کورونا جانچ کی گئی جن میں سے48؍ کورونا مثبت پائے گئے۔ وہیں جالنہ ضلعے میں کی گئی190؍ ٹیچرس کی طِبّی جانچ کے بعد 4؍ ٹیچرس کورونا متاثر پائے گئے۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے فرائض کی تکمیل کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ضلع پریشد ‘ پنچایت سمیتیوں اور گرام پنچایتوں کے17؍ افسران و ملازمین کے اہلِ خانہ کو فی کس50 ؍ لاکھ روپئے بیمے کی رقم ادا کرنے کو منظوری دی ہے ۔ اِس خصوص میں کل حکم نا مہ جا ری کیا گیا۔

***** ***** ***** 

ریاست کے وزیر توانائی نِتن رائوت نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران دیئے گئے بجلی کے اضا فی بل کے معاملے میں حکو مت سنجیدہ ہے۔ وزیر موصوف کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران کا100؍ یونِٹ تک کا بجلی بِل معاف کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتا یا کہ اِس خصوص میں ایک مطا لعہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ رائوت نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کو بجلی فراہمی سے متعلق لائحہ عمل کو حکو مت نے منظوری دی ہے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ زرعی شعبے کے بجلی صارفین کو آئندہ 3؍ بر سوں میں مستقل طور پر یو میہ آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی نے ماضی کی بی جے پی حکو مت پر بجلی کے بقا یا جات میںاضا فہ کرنے کا الزام عائد کیا او رکہا کہ اِس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ رائوت نے کہا کہ مخالف جماعتیں بجلی بل معاملے میں سیا ست کر رہی ہیں۔ 

اِسی بیچ سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے موجودہ ریاستی حکو مت کی جانب سے اُن کی حکو مت کے دوران محکمۂ توا نائی کے بقا یا جات کی تحقیقات کے لیے حکم نا مہ جاری کر نے کو مضحیکہ خیز قرار دیا ۔ پھڑ نویس کَل ناگپور میں صحا فیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے دورِ حکو مت میں اُس وقت کے وزیر تونائی باون کُڑے نے سب سے کم قیمت میں بجلی خریدی تھی۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر توانائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران کا بجلی بل حکو مت معاف کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مطالبے پر بی جے پی کی جانب سے ریاست بھر میں بجلی بلوں کی ہولی جلا کر احتجاج کیا جائے گا۔با ون کُڑے نے کَل ناگپور میں صحیفہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ مارچ تا جون کے دوران کا صِفر سے 100؍ یو نٹسِ اور100؍سے 300؍ یونٹس تک  کا بِل مالی طور پر کمزور طبقات کو معاف کیا جائے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 



ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے اطلاع دی ہے کہ ریاست میں اب تک ایک کرروڑ افراد کی کورونا جانچ کا مر حلہ پار کر لیا گیا ہے۔ وہیں ریاست میں کَل 5؍ ہزار640؍ کورونا کے نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے۔جس کے بعد ریاست میں اِس مرض کے متاثرین کی کُل تعداد 17؍ لاکھ

68؍ ہزار694؍ ہو چکی ہے۔ کَل ریاست میں 155؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مر نے والوں کی تعداد 46؍ ہزار 511؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 6؍ ہزار

945؍ کورونا  مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 16؍ لاکھ 42؍ ہزار916؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں  ۔ فی الحال ریاست میں78؍ ہزار272؍ کورونا متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا وائرس سے 6؍ مریض جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ 417؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف بھی ہوا۔ پر بھنی ضلع میں کل کورونا سے 3؍ افراد کی موت واقع ہو گئی ساتھ ہی17؍ نئے مریض سامنے آئے۔ اورنگ آ باد ‘ بیڑ اور جالنہ اضلاع میں کَل فی کس ایک مریض کورونا کے سبب انتقال کر گیا۔ اورنگ آ باد ضلع  میںکَل

96؍ جالنہ ضلعے میں63؍ اور بیڑ ضلعے میں45؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ عثمان آ باد ضلعے میں کل

 کورونا کے87؍ ناندیڑ ضلعے میں76؍ اور لاتور ضلعے میں32 ؍ نئے معاملے درج کئے گئے ۔ وہیں ہنگولی ضلعے میں کَل صرف ایک کورونا کا نیا کیس درج کیا گیا۔

***** ***** ***** 

ریاست کے دیہی علاقوں میں شہر یان کو ذاتی مکا نات کی فراہمی کے لیے20؍ نومبر2020؁  تا

28؍ فروری 2021؁ کے دوران ’’مہا آواس مہم ‘ دیہی‘‘ پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ اِس مہم کے تحت دیہی علاقوں میں

 کم و بیش 8؍ لاکھ82؍ ہزاررہائشی مکا نات کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے سب سے متحد ہو کر اِس مہم کو کامیاب بنا نے کی اپیل کی ہے۔ دیہی تر قیات کے ریاستی وزیر حسن مشرف نے بتا یا ریاست میں فی الحال موجود نا مکمل مکا نات اور دیگر غیر مسلمہ مکا نات کو اجازت نا مے دے کر 100؍ دنوں میں مجوزہ رہائشی مکا نات کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

ریا ستی وزیر زراعت دادا بھُسے نے کَل جالنہ ضلع کے پلس کھیڑہ  پِنپڑے میں بجلی کے جھٹکے کے سبب کنویں میں ڈوب کر ہلاک ہو نے والے تین حقیقی بھائیوں کے اہل خا نہ سے ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر متاثرہ خاندان کو حکو مت کی جانب سے گو پی ناتھ رائو منڈے Accident Bima Scheme کے تحت امدا د فراہم کرنے کا تیقن دیا گیا۔ 

اِسی بیچ مرنے والوں کے اہل خا نہ کو3؍ لاکھ روپیوں کی امداد اور رات کی بجائے دِن میں بجلی فراہمی کے مطالبے پر ایک کسان تنظیم کے 2؍ اراکین نے پانی کی ٹاکی پر چڑھ کر احتجاج کیا اور مطالبات کی یکسوئی نہ کئے جانے پر آگ لگا کر خود کشی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اِس موقعے پر شیو سینا رہنما ارجن کھو تکر نے احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کی اور مکمل تعا ون کا تیقن دیا۔

***** ***** ***** 

ناسک ضلعے کی اوجھرطیران گاہ سے کَل حیدر آ باد اور بنگلور کے لیے ہوائی خد مات کا آغاز ہو گیا۔ ضلعے کے نگراں وزیر چھگن بھجبل کے ہاتھوں کَل ناسک میں Spice Jet ہوائی خد مات کا افتتاح عمل میں آ یا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی اور احمد آ باد شہر وں کو بھی ناسک سے جوڑا جائے گا۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع پریشد کی CEO ورشا ٹھا کُر گُھگے نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے تمام خاندانوں کو

 سن2024؁ تک’’ ہر گھر...نل سے جل ‘‘ اسکیم کے تحت آ ب رسانی کی جائے گی۔ بھو کر تعلقے کے

 چتگری میں آب رسانی اسکیم اور نل جوڑ نے کے کاموں کا کل گُھگے  نے جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت 2024؁ تک یو میہ فی کس55؍ لیٹر پانی فراہمی کی حد مقرر ہے۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر 

٭اسکولی تعلیم کی ریاستی وزیر ورشاء گائیکواڑ نے مقامی انتظا میہ کو اسکول شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کی دی ہدایت

٭اورنگ آ بادشہر میں اسکولی تعلیم کے آغاز سے متعلق میونسپل کارپوریشن کرے گی آج فیصلہ ‘ اورنگ آ باد میں کی گئی طِبّی جانچ میں8؍ اور عثمان آ باد میں

48؍ ٹیچرس پائے گئے کورونا سے متاثر

٭لاک ڈائون کے دوران کا 100؍ یو نٹِس تک کا بجلی بل معاف کرنے سے متعلق غور و خوص جا ری ‘ کہا ریاستی وزیر توانائی نتِن رائوت نے

٭ریاست میں کَل 5؍ ہزار640؍ نئے کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ‘ مراٹھواڑہ میں بھی کَل پائے گئے 417؍ نئے کورونا مریض

اور

٭ریاستی حکو مت کا مہا آواس مہم کے تحت دیہی علاقوں میں 8؍ لاکھ 82؍ ہزار 

مکا نات کی تعمیر کا فیصلہ


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 01 October 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...