Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 16 February 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
عوام کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے طریقوں پر عمل نہ ہونے سے اُ ٹھا نے پڑ سکتے ہیں سخت قدم‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا انتباہ
٭
مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھو ضلعوں کے منصوبہ بندی خاکوں کو دی گئی منظوری‘ اورنگ آ باد کو ملیں گے 365؍ کروڑ
٭
سپریم کورٹ کے سبکدوش جج جسٹِس پی بی ساونت نہیں رہے‘ کَل پونے میں لی آخری سانس‘ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا اظہار ِ افسوس
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے 154؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض‘ اورنگ آ باد میں سب سے زیادہ77؍ مریضوں کا ہوا اضا فہ
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کی تدبیروں پر عمل نہ کئے جا نے سے سخت قدم اُٹھا نے پڑ سکتے ہیں۔ پوار نے کَل اورنگ آ باد میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ساتھ آج ہونے والی میٹنگ میں اِس معاملے پر غور کیا جا ئے گا۔
اِس دوران وزیر مالیات اجیت پوار کی صدارت میں کَل اورنگ آ باد میں مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھ ضلعوں کے لیے آنے والے مالی سال کے منصوبہ بندی خاکوں پر غور و خوص کیا گیا۔ کَل ہوئی میٹنگ میں اورنگ آ باد ضلعے کے لیے 365؍ کروڑ‘ جالنہ کے لیے260؍ کروڑ‘ عثمان آ باد کے لیے 280؍ کروڑ‘ بیڑ کے لیے 340؍ کروڑ‘ ہنگولی کے لیے 160؍ کروڑ ‘ پر بھنی کے لیے225؍ کروڑ‘ لاتور کے لیے 275؍ کروڑ اور ناندیڑ ضلعے کے لیے 355؍ کروڑ روپیوں کے خا کوں کو منظوری دی گئی ہے۔
اِس دوران بجلی بِل وصو لی معاملے پر بولتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ بحران سے گزر رہی مہا وِترن کمپنی کو اگر بچا نا ہے تو کسا نوں کو اپنے بجلی بِل ادا کرنے ہی ہوں گے ۔ اُنھوں نے کہا کہ مہا راشٹر میں زرعی پمپ مالکان کی جانب 45؍ ہزار کروڑ رپیوں کی رقم بقا یہ ہے۔ اِس رقم میں سے ریاستی حکو مت 15؍ ہزار کروڑ روپیوں کا سود اور جر ما نہ معاف کرے گی۔ باقی بچے 30؍ ہزار کروڑ
میں سے15؍ ہزار کروڑ رپیوں کے بِل کے اخراجات بھی ریاستی حکو مت بر داشت کرے گی۔ پوار نے مزید کہا کہ مراٹھواڑہ میں 10؍ہزار کروڑ روپیوں کے واجب الاداء بجلی بلوں میں سے 5؍ ہزار کروڑ روپئے ریاستی حکو مت نے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب باقی رقم کسانوں کو مرحلہ وار طریقے سے فوراً ا دا کر نی چا ہیے۔
***** ***** *****
بیڑ میں پو جا چوہان نا می دو شیزہ کی مبینہ خود کشی معاملے میں قا نون کے مطا بق جانچ کی جا ئے گی۔ یہ بات مہا راشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہی۔ دیشمکھ کَل ناگپور میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے اپو زیشن جماعتوں کے اُس الزا م کو خارج کر دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ پو جا چو ہان معاملے میں پولس پر دبائو ہے۔ دیشمکھ نے کہا کہ اِس معا ملے میں ریاستی حکو مت کے وزیر سنجئے راٹھواڑ کا نام جو ڑا جا رہا ہے اور اِن کی بھی ضا بطے کے مطا بق تحقیقات کی جا ئے گی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جانچ کے بعد سچ سامنے آ جا ئے گا جس کی بنیاد پر ریاستی حکو مت فیصلہ کرے گی۔
دِلّی میں جاری کسان آندو لن کے بارے میں لتا منگیشکر اور سچن ٹینڈولکر کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ اور اُس کے بعد اپنی جانب سے دئے گئے ردّ عمل پر بولتے ہوئے انیل دیشمکھ نے کہا کہ اُن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ دیشمکھ نے اِس الزام سے انکار کیا کہ اُنھوں نے کبھی سچن ٹینڈولکر اور لتا منگیشکر کی جانچ کرنے کی بات کہی ہے۔ دیشمکھ نے وضاحت کی کہ اُن کے کہنے کا مطلب بی جے پی کےIT سیل کی جانچ کرنا تھا۔
***** ***** *****
محکمہ تعمیرات عامّہ کے ریاستی وزیر اور مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کے صدر اشوک چو ہان نے جا لنہ ضلعے کے ساشٹ پِمپل گائوں میں مراٹھا ریزر ویشن کے لیے جا ری آندو لن ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ چو ہان نے کَل ساشٹ پِمپل گائوں جا کر احتجاجیوں سے ملا قات کی ۔ اُنھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کی لڑائی اب عدالت میں پہنچ چکی ہے۔ چو ہان نے آندو لن کر رہے لوگوں کو تیقن دیا کہ مراٹھا سماج کے مطالبات کی یکسوئی کے لیے وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگوں میں اِس معاملے کو اُٹھا ئیں گے۔ تا ہم آندو لن کر رہے لوگ چو ہان کی بات سے متفق نہیں ہو ئے اور اُنھوں نے کہا کہ جب تک مراٹھا سماج کو ریزر ویشن نہیں مل جا تا تب تک آندو لن جاری رہے گا۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ کے سبکدوش جج ‘ جسٹِس پی بی ساونت کَل صبح پونے میں چل بسے۔ وہ91؍ برس کے تھے۔ وہ گزشتہ ایک مہینے سے بیمار تھے۔ ممبئی ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے اپنی وکا لت کی شروعات کرنے والے جسٹِس ساونت کو1973 میں ہا ئی کورٹ کے جج کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اِس کے بعد 1989 میں وہ سپریم کورٹ کے جج بنے ایک جج کے طور پر اپنی کار کر دگی کے دوران جسٹِس ساونت نے کئی اہم فیصلے دئے۔
عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد1995 میں اُنھیں پریس کائونسل آف اِنڈیا کے صدر کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی۔ اِس کے بعد اُنھوں نے عالمی پریس کائونسل کے صدر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ سیاسی اور سماجی سر گر میوں میں بھی جسٹِس ساونت ہمیشہ آ گے رہے۔ اُن کی آخری رسو مات آج منگل کو پونے کے بانیر میں ادا کی جا ئے گی۔
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے جسٹِس ساونت کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور تر قی پذیر مہا راشٹر کی پیش رفت میں جسٹِس ساونت کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی جسٹِس ساونت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک تر قی پسند قیادت اب ہمارے بیچ نہیں رہی۔
***** ***** *****
جلگائوں ضلعے میں رو نما ہوئے حادثے میں مر نے والے مزدوروں کے خاندانوں کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی جانب سے فی کس دو دو لاکھ روپئے دئے جا ئیں گے۔ یہ اعلان کَل کیا گیا۔ جلگائوں کے یا وَل تعلقے میں پر سوں آدھی رات کو پیش آ ئے حادثے میں راویر تعلقے کے 15؍ مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔ اِن میں9؍ مرد اور6؍ خواتین شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ حادثے میں شدید اور معمو لی زخمی مزدوروں کا سر کا ری خرچ پر اعلا ج کیا جا ئے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں3,365؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر20؍ لاکھ 67؍ ہزار643؍ تک جا پہنچی ہے۔ وہیں کَل 3,105؍ لوگوں کو اِس بیما ری سے صحت یا ب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اب تک مہا راشٹر میں کُل 19؍ لاکھ78؍ ہزار
708؍ افراد کو رونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19 ؍ سے صحت یابی کی ریاستی شرح قریب96 ؍ فیصد ہے۔
اِس دوران کَل دِن بھر میں ریاست میں23؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں 51؍ ہزار514؍ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کووِڈ19؍ سے ہونے والی اموات کا ریاستی تنا سب قریب 3؍ فیصد ہے۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کا درج شدہ مجموعی تعداد36؍ ہزار201؍ ہے جِن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں154؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ مراٹھواڑہ میں کَل سب سے زیادہ 77؍ مریض اورنگ آ باد میں پائے گئے۔ جالنہ ضلعے میں22؍ لاتور میں
16؍ ناندیڑ میں27 ؍ پر بھنی میں بھی27؍ بیڑ میں16؍ اور ہنگولی میں7؍ نئے کورونا مریض کَل منظر عام پر آئے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے بند پڑے کالجس کَل سے دوبارہ شروع ہو گئے۔ اورنگ آباد کی ڈاکٹر با باصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں سبھی شعبہ جات کے افسران و ملازمین کا پھول اور شکر دے کر استقبال کیا گیا۔ اورنگ آ باد شہر کے مختلف کالجوں میں بھی طلباء کا استقبا ل کیا گیا۔ اکھِل بھارتیہ وِدیارتھی پریشد ‘ABVP نے یو نیور سٹی کے داخلی در وازے پر اساتذہ اور طلباء کا خیر مقدم کیا۔
پر بھنی ضلعے میں بھی کالجس 50؍ فیصد گنجائش کے ساتھ کَل سے دو بارہ شروع ہو گئے۔ اِس دوران کئی مہینوں بعد طلباء کی کالج میں آمد ہونے پر اُن پر پھول بر سائے گئے اور ڈھول تاشوں کی گونج کے در میان آتش بازی کی گئی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک ‘ADCC کے انتخا بات کے تحت21؍ مارچ کو ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔ اِن انتخا بات کے لیے در خواستیں داخل کرنے کا عمل گزشتہ کَل سے شروع ہو گیا ہے۔ کَل پہلے دِن شیتی حلقۂ انتخا ب سے ایک در خواست داخل ہو ئی۔ یہ انتخا بات ADCC بینک کی 21؍ نشستوں کے لیے ہو رہے ہیں۔24 ؍ فروری سے10؍ مارچ کے در میان در خواستیں واپس لی جا سکتی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی22؍ مارچ کو ہو گی۔
اِس دوران پر بھنی ڈِسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے انتخا بی عمل کا بھی کَل سے آغاز ہو گیا۔ یہاں بینک کے21؍ ڈائریکٹروں کے لیے چنائو ہو گا ۔ پر بھنی نتیجوں کا اعلان 23؍ مارچ کو کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پر بھنی شہر یوتھ کانگریس کی جانب سے کَل سائیکل رکشہ چلا کر احتجاج کیا گیا۔ اِس احتجاج میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر اکبر جا گیر دار سمیت بڑی تعداد میں کار کنوں نے حصہ لیا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے پھلمبری تعلقے کے پال میں تعمیر کئے گئے نئے کر کٹ اسٹیڈیم کا نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کَل افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پوار نے کہا کہ اِس اسٹیڈیم کے ذریعے دیہی علاقوں کے کھلاڑیوں کو اپنے جو ہر دکھا نے کا موقع ملے گا۔
***** ***** *****
کسانوں سے بجلی بِل وصولی کی سختی نہ کر تے ہوئے اُن کے توڑے گئے کنکشن دو بارہ جوڑ نے کا مطا لبہ رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو نے کیا ہے۔ توانائی کے ریاستی وزیر نتن رائوت سے کئے گئے مطالبے میں سا تو نے کہا کہ فی الحال ہنگو لی ضلعے میں کسا نوں نے ربیع کے موسم کے لیے گیہوں‘ چنا اور دوسری فصلوں کی تخم ریزی کر رکھی ہے۔ ایسے میں بجلی کنکشن کاٹ دینے سے بڑے پیما نے پر ربیع کی فصلوں کا نقصان ہو نے کا خد شہ ہے۔ رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے بھی مہا وِترن کے سپرینٹنڈنٹ انجینئر سے بات کر کے زرعی پمپوں کی بجلی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
بھارت اور اِنگلینڈ کے در میان چنئی میں جاری دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میںبھارت کی جیت کے امکامات روشن ہو گئے ہیں۔ دوسری اننگز میں اِنگلینڈ کی شروعات ما یوس کن رہی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے کَل کے اسکور 3؍ وکٹ کے نقصان پر 53 ؍ رنوں سے آ گے کھیلنا شروع کرے گی۔ جیت کے لیے انگلینڈ کو429 ؍ رن بنا نے ہو ںگے۔
اِس بیچ کَل کھیل کے تیسرے دِن بھارت کی دوسری اننگز 286؍ رنوں پر سمٹ گئی ۔ روی چندر اشون نے106؍ اور کپتا ن وِراٹ کو ہلی نے 62؍ رن بنا ئے۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
عوام کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے طریقوں پر عمل نہ ہونے سے اُ ٹھا نے پڑ سکتے ہیں سخت قدم‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا انتباہ
٭
مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھو ضلعوں کے منصوبہ بندی خاکوں کو دی گئی منظوری‘ اورنگ آ باد کو ملیں گے 365؍ کروڑ
٭
سپریم کورٹ کے سبکدوش جج جسٹِس پی بی ساونت نہیں رہے‘ کَل پونے میں لی آخری سانس‘ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا اظہار ِ افسوس
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے 154؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض‘ اورنگ آ باد میں سب سے زیادہ77؍ مریضوں کا ہوا اضا فہ
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment