Monday, 15 February 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 15 February 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  فروری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

قو می شاہراہوں پر چلنے والی سبھی گاڑیوں کو آج در میانی شب سے فاسٹ ٹیگ کے ذریعے  ادا کرنا ہو گا ٹول ٹیکس   

٭

راستوں کو محفوظ بنا نے کے لیے عوامی نمائندے آگے آئیں ‘ مرکزی وزیر حمل و نقل نتِن گڈ کری کی اپیل 

٭

ریاست بھر کی تمام یو نیور سیٹیوں میں پوسٹ گریجویشن  اِسی طرح  محلقہ کالجوں میں آج سے کلا سیز کا آغاز ‘ 11؍ ویں جماعت میں آن لائن داخلوں کی مدت کَل تک بڑھا دی گئی 

٭

مراٹھواڑے کے آٹھوں اضلاع میں آئندہ مالی سال کے لیے منصوبہ بند خاکے سے متعلق میٹنگ آج اورنگ آ باد میں ہو گی

اور

٭

ریاست بھر میں92؍  اور مراٹھواڑہ میں مزید254؍ کورونا مریضوں کا اندراج


  اب خبریں تفصیل سے....

قومی شاہراہوں پر چلنے والی سبھی گاڑیوں کو آج نصف شب سے فاسٹ ٹیگ کے ذریعے ٹول ٹیکس ادا کرنا لازمی کر دیا گیا ہے۔ٹول ناکے والے سبھی راستے اب فاسٹ ٹیگ راستے ہو ںگے۔ فاسٹ ٹیگ نہ لگا نے والے  یا   نا کارہ فاسٹ ٹیگ لگانے والی گاڑیوں کو متعلقہ زمرے میں دو گنا ٹول ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔  خیال رہے کہ یکم جنوری 2021؁ سے گاڑیوں کو فاسٹ ٹیگ لگا نا لازمی قرار دیا گیاہے۔ فاسٹ ٹیگ لگا نے کے لیے گزشتہ روز تک اضا فی مدت دی گئی تھی ۔ ٹول ٹیکس ادا کر تے ہوئے وقت کی بچت ہو ‘ ٹول ناکوپر ٹریفک کو کم کیا جا سکے  اور  ڈیجیٹل ذریعے سے ٹول ٹیکس ادا کیا جا ئے اِن مقاصد کے تحت راستے اور شاہراہوں کی وزارت نے گاڑیوں پر فاسٹ ٹیگ لگا نا لازمی قرار دیا ہے۔

***** ***** ***** 

راستوں کو محفوظ بنا نے کے لیے عوامی نمائندے آگے آئیں ۔مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نتن گڈ کری نے یہ اپیل کی ہے۔محفوظ راستے مہم کے تحت ناگپور میں منعقدہ خصوصی پروگرام کا افتتاح نِتن گڈ کری کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا ملک میں سڑک حادثات کا شکار ہونے والے 70؍ فیصد افراد 18؍  سے  45؍ سال کے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ راستوں کو محفوظ بنا نے کے مقصد سے مرکزی وزارتِ حمل و نقل نے ممبر آف پارلیمنٹ روڈ سیفٹی کمیٹی تشکیل دی ہے اِس کے سبھی اراکین فعال کر دار ادا کریں  اور  اپنے شہروں میں حادثات والے مقامات کی معلو مات متعلقہ انتظامیہ کو دیں  اِسی طرح  اُن مقامات کو درست کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں ۔ 

اِس موقعے پر فلمی اداکار مکرند اناسپورے بھی موجود تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ محفوظ راستے مہم کی تشہیر کے لیے وہ بلا معا وضہ تعاون کریں گے ۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر کی تمام یو نیور سٹییوں میں شعبہ پوسٹ گریجویشن  اِسی  طرح  محلقہ کالجوں میں آج سے کلا سیز شروع ہو رہی ہیں۔ 11؍ ماہ قبل 15؍ مارچ کے روز بند کر دی گئی کلا سیز آج  کووِڈ19؍ کی روک تھام کے لیے تمام احتیا طی تدابیر اختیار کر تے ہوئے دو بارہ شروع ہو رہی ہیں۔ بیک وقت 50؍ فیصدطلباء کی حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔ جماعت میں دو طلباء کے در میان ایک طالب علم کی جگہ چھوڑ نا اِسی طرح  یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن کی ہدایات پر سنجید گی سے عمل در آمد کر نا

لازمی قرا ر دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

محکمہ تعلیم نے11؍ ویں جماعت میں آ ن لائن داخلوں کی مدت کَل تک بڑھا دی ہے ۔ جو طلباء کچھ ناگزیر و جو ہات کے سبب ابھی تک داخلے سے محروم ہیں وہ داخلہ لیں سکیں اِس مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اِس کے مطا بق دخواست دینے  اور  الاٹ مینٹ حاصل کرنے کے لیے16؍ فروری یعنی کل منگل کے روز صبح10؍ بجے تک مہلت دی گئی ہے۔ الاٹ مینٹ ہونے کے بعدطلباء اُسی روز یعنی منگل کی شام6؍ بجے تک متعلقہ کالجیز میں اپنا داخلہ یقینی بنا سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

مرکزی مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت نے اِس مر تبہ مالی بجٹ میں مہا راشٹر میں بنیادی سہو لیات کے لیے کثیر امداد فراہم کی ہے۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر مرکز کے تمام اقدامات کو بلا تاخیر پورا کیا جا تا ہے تومزید فنڈ فراہم کیا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار آج اورنگ آ باد کے دورے پر آ رہے ہیں ۔وہ  مراٹھواڑے کے ناندیڑ ‘ عثمان آ باد ‘ لاتور ‘ ہنگولی ‘ پر بھنی ‘ بیڑ ‘ جالنہ اور  اورنگ آ باد اِن آٹھوں اضلاع میں آئندہ ما لی سال کے لیے منصوبہ بند خاکے سے متعلق میٹنگ لیں گے ۔یہ اِجلاس  اورنگ آ باد علاقائی کمشنر دفتر کے ہال میں صبح11؍ بجے سے  سہ  پہر 4؍ بجے تک منعقد کیا جا ئے گا۔ تمام اضلاع کے رابطہ وزراء  اور ضلع کلکٹر س اِس میٹنگ میںموجود رہیں گے۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید92؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 20؍ لاکھ 64؍ ہزار278؍ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب علاج کے بعد کَل مزیدایک ہزار355؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے  یاست میں اب تک 19؍ لاکھ 75؍ ہزار603؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ کَل 40؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ فی الحال ریاست میں 35؍ ہزار956؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 254؍افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل مزید 58؍کورونا مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح جالنہ میں43؍ لاتور میں51؍ ناندیڑ میں35؍ بیڑ اور پر بھنی میں فی کس 26- 26؍ عثمان آ باد میں10؍  اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ کَل 5؍ لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

***** ***** ***** 

ملک بھر میں آج سے کووِڈ19؍ کے ویکسین کا دوسرا ڈوز دیاجائے گا۔گزشتہ مہینے کی16؍ تاریخ سے ملک بھر میں طبی خادمین کو ٹیکہ لگا نے کی مہم شروع ہوئی تھی۔اِس مہم میں پہلا ٹیکہ لگا نے کے 28؍ دن بعد دوسرا ٹیکہ لگا یا جا تا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے  یہ ٹیکہ لگا نے کے لیے ملک بھر میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں کَل ایک تیز رفتار گاڑی کنویں میں گر جانے سے ماں بیٹی کی موت واقع ہو گئی ۔ یہ حادثہ کَل صبح دیول گائوں راجا راستے پر جام واڑی علاقے میں پیش آ یا۔ حادثے کا خدشہ محسوس ہو تے ہی خاتون نے اپنی دیڑھ سال کی بچی کو کھڑ کی سے با ہر پھینک دیا تھا جس کی وجہ سے اُس بچی کی جان بچ گئی  دیگر 2؍ مسا فر بھی کنویں میں سے تیر کر باہر نکل آ ئے تاہم خاتو ن اور ایک چار سال کی بچی موقعے پر ہی فوت ہو گئے ۔

چار  ر وز قبل بھی اِسی طرح کے حادثے میں 2؍ مسافر جا بحق ہو گئے تھے۔ کل ہوئے حادثے کے بعد جام واڑی کے سا کنان نے راستے کا تعمیر کام کرنے والے گتے دار کے خلاف کار وائی کا مطالبہ کر تے ہوئے راستہ رو کو آندو لن کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے اِس راستے پر ٹریفِک در ہم بر ہم ہو گیا تھا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی تعلقے کے بورونڈ گائوں بُدرُک میں کَل میرا گائوں سُندر گائوں منصوبے پر عمل در آ مد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر عوامی تعاون سے گائوں میں راستوں کی صفائی ‘ نالیوں کی صفائی ‘پلاسٹِک کا کچرا جمع کرنا  اور  شجر کاری وغیرہ کام کئے گئے ۔ اِسی طرح گائوں میں چرند پرند کے لیے پینے کے پا نی کا نظم کیا گیا ۔ گائوں کی سر پنچ چھا یا کامبڑے  اِسی طرح آشا اور آنگن واڑی کارکنان سمیت مقامی ساکنان نے اِس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

***** ***** ***** 

آج 20؍ واں اِنٹر نیشنل چائلڈ کینسر ڈے منا یا جا رہاہے۔ اِسی منا سبت سے  اِنڈین میڈیکل ایسوسی ایشن  اور  اورنگ آ باد کے مِشن  پِنک ہیلتھ  اِدارے کی جانب سے گزشتہ روز خصوصی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اِس موقعے پر ریڈیو تھیراپی کے ماہر ڈاکٹر  امول اُبا لے نے بتا یا کہ بھارت میں ہر سال  دس لاکھ بچوں میں سے دیڑھ سو  سے  دو سو نئے مریض پائے جا رہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ چائلڈ کینسر پوری طرح قابل علاج مرض ہے تاہم ہمارے ملک میں آگہی نہ ہونے کے سبب کئی معصوم بچے اِس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

قو می شاہراہوں پر چلنے والی سبھی گاڑیوں کو آج در میانی شب سے فاسٹ ٹیگ کے ذریعے  ادا کرنا ہو گا ٹول ٹیکس   

٭

راستوں کو محفوظ بنا نے کے لیے عوامی نمائندے آگے آئیں ‘ مرکزی وزیر حمل و نقل نتِن گڈ کری کی اپیل 

٭

ریاست بھر کی تمام یو نیور سیٹیوں میں پوسٹ گریجویشن  اِسی طرح  محلقہ کالجوں میں آج سے کلا سیز کا آغاز ‘ 11؍ ویں جماعت میں آن لائن داخلوں کی مدت کَل تک بڑھا دی گئی 

٭

مراٹھواڑے کے آٹھوں اضلاع میں آئندہ مالی سال کے لیے منصوبہ بند خاکے سے متعلق میٹنگ آج اورنگ آ باد میں ہو گی

 اور

٭

ریاست بھر میں92؍  اور مراٹھواڑہ میں مزید254؍ کورونا مریضوں کا اندراج

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 22.06.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 22 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...