Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 May 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
آداب آکاشوانی اورنگ آباد
میں صدیقی محمد اظہر علاقائی خبروں میں آپ کا خیرمقدم کرتاہوں
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہورہاہے۔جس کے پیش نظر سامعین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ مکمل احتیاط سے کام لیں ۔ ہرشہری تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اور45؍ برس سے زیادہ عمر کے افراد بے خوف ہوکر کورونا وائرس تدارکی ٹیکے لگوائیں۔پہلا ڈوز لینے والے دوسرا ڈوز ضرور لیں
ناک اور منہ پرماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب محفوظ فاصلہ برقراررکھیں۔وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ اپنے ہاتھ اورمنہ صاف رکھیں۔ اِن آسان احتیاطی تدابیر پرعمل کریںاورمحفوظ رہیں۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ بغیر امتحان کے دسویں کے طلباء کو کامیاب نہیں کیا جا سکتا‘ ممبئی ہائی کورٹ کا خیال... حکو مت اور تمام تعلیمی بورڈس تحریری طور پر اپنے خیا لات پیش کرنے کا حکم
٭ مہاراشٹر سمیت دس ریاستوں کے ضلع کلکٹرس سے وزیر اعظم نے خطاب کیا‘ دیہی علاقوں میں کورونا وائرس وباء سے نجات حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کی اپیل
٭ ریاست میں29؍ہزار 911؍ نئے کووِڈ متاثرین کا اندراج‘ مراٹھواڑہ میں
102؍ افراد فوت تاہم 3؍ہزار340؍ متاثرین
٭ عہدوں میں تر قی کے ریزر ویشن کو مسترد کر نے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ کا اسٹے
٭ انفرادی آمدنی ٹیکس ریٹرن پیش کرنے کی تاریخ 30؍ سپٹمبر تک بڑھا دی گئی
٭ جالنہ کے سب ڈویژنل پولس آفیسر سُدھیر کھِرڈکر سمیت 2؍ پولس ملازمین کو 2؍ لاکھ روپیوں کی رشوت قبول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا
اور
٭ مراٹھا سماج ریزر ویشن کے ضمن میں 27؍ مئی کو رکن پارلیمنٹ چھتر پتی سنبھاجی راجے اپنے رول پیش کریں گے
اب خبریں تفصیل سے....
دسویں کے امتحانات ہو نا چاہیے۔ امتحان کے بغیر طلباء کامیاب نہیں ہو سکتے۔ یہ بات ممبئی ہائی کورٹ نے کہی ہے۔ ساوِتری با ئی پھُلے پو نا یو نیور سٹی کے سابق سینٹ رکن دھننجئے کلکر نی نے عوامی عرضداشت داخل کی ہے۔ حقِ تعلیم قا نون کے تحت ریاست کے ثانوی تعلیمی بورڈ کے آٹھویں اور نویں کے طلباء کی تعلیمی قدر پیما ئی نہیں ہوئی۔ اب دسویں کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ تاہم یہ مکمل کلاس مناسب قدرپیمائی کے بغیر تعلیم کے لیے آگے جا ئیگی۔ یہ بات عرضداشت کے وکیل نے عدالت سے کہی۔ دسویں کا امتحان اسکولی تعلیم میں سب سے اہم امتحان ہے۔
کورونا وائرس وباء کی وجہ سے یہ امتحان کیسے منسوخ کیا گیا۔ ایسا سوال عدالت نے ریاستی حکو مت سے کیا ہے۔ امتحان مسترد کر کے ہنوز آئندہ کوئی فیصلہ نہیں کیا اِس بات پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ حکو مت اور تمام تعلیمی بو رڈس اِس سلسلے میں تحریری طور پر اپنے مشورے پیش کریں ایسے احکا م عدالت نے دئے ہیں۔
***** ***** *****
کورونا وائرس وباء کا مقا بلہ کرنے کے لیے پالیسیوں میں تیزی اور جدّت ہو نا چا ہیے۔ اِسی طرح اِس پر عمل کر نا چا ہیے۔ یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی نے کہی ہے۔ وزیر اعظم نے کَل مہاراشٹر سمیت
10؍ ریاستوں کے ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کیا۔ ریاست کے عثمان آ باد‘ لاتور‘ جالنہ ‘ پر بھنی اور بیڑ سمیت 17؍ اضلاع کے ضلع کلکٹرس اِس میٹنگ میں شامل ہوئے اِس وائرس کی وجہ سے نوجوانوں اور چھو ٹے بچوں کو جو خطرہ ہے اِس سلسلے میں سماج کے مختلف طبقوں میں ظاہر کئے جا رہی تشویش کا وزیر اعظم نے اِس موقع پر ذکر کیا۔
دیہی علاقے اِس وباء سے نجات حاصل کر نے کے لیے کام کریں۔ اور دیہی عوام کی رہنمائی کرنے کے لیے اُن سے رابطہ قائم کریں ایسی ہدایت وزیر اعظم نے افسران کو دی ۔ عثمان آ باد کے ضلع کلکٹر کَوستُبھ دیوے گائونکر نے کہا کہ عثمان آ باد ضلع میں دیہی علاقوں میں کورونا وائرس پر قا بو پا نے کے لیے اور شرح اموات کم کرنے کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹرس کی سطح تک ٹیسٹ کر نے کانظم کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 29؍ہزار911؍ کووِڈ متاثرین کا اندراج ہوا۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 54؍ لاکھ97؍ہزار448؍ ہو گئی ہے۔ کَل 738؍ مریض دوران علاج چل بسے۔ ریاست میں اِس وباء سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد85؍ہزار355؍ ہو گئی ہے۔ شرح اموات ایک عشا ریہ 55؍ فیصد ہے۔ کَل 47؍ہزار371؍ مریض اِس مرض سے شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 50؍ لاکھ 26؍ ہزار308؍ مریض کورونا وائرس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات حاصل کرنے کی شرح 91؍ عشا ریہ 43؍ فیصد ہے۔ فی الحال تمام ریاست میں 3؍ لاکھ83؍ہزار253؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل3؍ہزار340؍ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ تاہم 102؍ افراد اِس وباء سے لقمۂ اجل بن گئے۔ مر نے والوں میں لاتور ضلع کے27؍ اورنگ آباد 24؍ بیڑ14؍ عثمان آ باد اور جالنہ اضلاع کے فی کس 11؍ پر بھنی 9؍ تاہم ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع کے فی کس
3؍ مریض شامل ہیں۔
بیڑ ضلع میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ992؍ مریضوں کی شناخت ہوئی۔ عثمان آ باد ضلع میں
534؍ اورنگ آباد 530؍ جالنہ488؍ لاتور420؍ ناندیڑ162؍ پر بھنی141؍ اور ہنگولی ضلع میں
73؍ مریض منظر عام پر آئے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاستی سرکاری ملازمین کے عہدوں میں تر قی کے ریزر ویشن کو مستر د کرنے کے حکو مت کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے اسٹے دے دیا ہے۔ عہدوں میں ترقی کے 100؍ فیصد عہدے سینئرٹی خد مات فہرست کی منا سبت سے پُر کئے جا ئیں۔ ایسا حکم ریاستی حکو م نے 7؍ مئی کو جاری کیا تھا۔ اِس فیصلے کو ریزرویشن بچائو ایکشن کمیٹی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ ریاستی حکو مت اِس سلسلے میں اپنی رائے 10؍ جون تک پیش کریں۔ ایسا حکم عدالت نے دیاہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے سن2021-22 ء اِس سال کے لیے انفرادی آمدنی ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی مدت
31؍ جولائی کے بجائے اب 30؍ ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ وزارت ِ ما لیات کی جانب سے اِس کی اطلاع دی گئی۔ کورونا وائرس وباء کے پھیلائو کے مدّنظر یہ اضا فہ کیا گیا ہے۔ کمپنیوں کو بھی31؍ اکتوبر کے بجائے30؍ نومبر تک آمد نی ٹیکس تفصیلات بھر نے کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بات وزارتِ مالیات نے کہی ہے۔
***** ***** *****
پونا اینٹی کرپشن محکمہ نے جالنہ کے سب ڈویژنل پولس افسر سُدھیر کھِرڈکر اسی طرح پولس ملازمین سنتوش امبھورے اور وِٹھل کھارڈے کو کَل2؍ لاکھ روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے حراست میں لیا۔ شکایت کر نے والے کے خلاف داخل کئے گئے پچھڑے ذاتوں اور جماعتوں کے مظا لم کنٹرول قانون کے تحت
جرم میں مدد کرنے کے لیے کھِرڈکر نے پولس نائک امبھورے کی معرفت 5؍ لاکھ روپیوں کی رشوت طلب کی تھی۔ اُس نے بعد میں اِسے کم کر کے 3؍ لاکھ روپئے لینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ امبھو رے سب ڈویژنل پولس آفسر آفس میں اِس میں سے 2؍ لاکھ روپئے قبول کر رہا تھا۔ اِسی وقت جال پھیلا کر اُسے حراست میں لیا گیا۔ پو نا وفد نے اِس موقع پر کھِرڈکر کے مکان کی بھی تلاشی لی۔
***** ***** *****
مراٹھا سماج کے ریزر ویشن کے سلسلے میں گزشتہ حکو مت نے بوگس قانون تیا رکیا یا موجودہ حکو مت نے اِسے منا سب طور پر پیش نہیں کیا۔ اِس سے ہم کو کچھ واسطہ نہیں ہے۔ اِس پر منا سب حل نکا لا جا ئے۔ مرٹھا سماج کو انصاف کیسے دیا جا سکتا ہے۔ اِس پر کہا جا ئے ایسی اپیل رکن پارلیمنٹ چھتر پتی سنبھا جی راجے نے کی ہے۔ وہ کَل ناسک میں صحا فتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ ریاست میں حزب مخالف پارٹی اور صاحب ِ اقتدار پارٹی ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا رہی ہے اور اپنی ذمہ داری سے بری ذمہ ہو رہی ہیں۔سماج کو غلط راہ دکھا نے کی کوشش کی گئی تو ہم خود در میان میں آئیں گے ایسا اشا رہ انھوں نے دیا۔ مہاراشٹر کا دورہ کر کے27؍ مئی کو سماج کا رول پیش کیا جا ئے گا۔ یہ بات انھوں نے کہی۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ واٹر گریڈ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کو منظوری دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں کَل ہوئی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ ریاستی کابینی میٹنگ میں اِس پروجیکٹ کو جلد ہی منظور ی حاصل ہو گی ۔ اِس کی اطلاع لاتور ضلع کے رابطہ وزیر امِت دیشمکھ نے دی ہے اِس پرو جیکٹ کی وجہ سے جائیکواڑی اُجنی ڈیمس سے اورنگ آ باد‘ بیڑ سمیت لاتور اضلاع کو پانی فراہم کر نے کا راستہ ہموار ہو جا ئے گا ۔ یہ بات دیشمکھ نے کہی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ بغیر امتحان کے دسویں کے طلباء کو کامیاب نہیں کیا جا سکتا‘ ممبئی ہائی کورٹ کا خیال... حکو مت اور تمام تعلیمی بورڈس تحریری طور پر اپنے خیا لات پیش کرنے کا حکم
٭ مہاراشٹر سمیت دس ریاستوں کے ضلع کلکٹرس سے وزیر اعظم نے خطاب کیا‘ دیہی علاقوں میں کورونا وائرس وباء سے نجات حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کی اپیل
٭ ریاست میں29؍ہزار 911؍ نئے کووِڈ متاثرین کا اندراج‘ مراٹھواڑہ میں
102؍ افراد فوت تاہم 3؍ہزار340؍ متاثرین
٭ عہدوں میں تر قی کے ریزر ویشن کو مسترد کر نے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ کا اسٹے
٭ انفرادی آمدنی ٹیکس ریٹرن پیش کرنے کی تاریخ 30؍ سپٹمبر تک بڑھا دی گئی
٭ جالنہ کے سب ڈویژنل پولس آفیسر سُدھیر کھِرڈکر سمیت 2؍ پولس ملازمین کو 2؍ لاکھ روپیوں کی رشوت قبول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا
اور
٭ مراٹھا سماج ریزر ویشن کے ضمن میں 27؍ مئی کو رکن پارلیمنٹ چھتر پتی سنبھاجی راجے اپنے رول کی وضاحت کریں گے
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
کورونا وائرس کے پھیلائو سے تحفظ کیلئے ہم سب کو احتیاط کرناضروری ہے۔ اس کے لئے وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ باہر جاتے وقت اچھی طرح سے منہ پر ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ اور سنتے رہئے آکاشوانی ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment