Tuesday, 11 May 2021

 Regional News Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date : 11.05.2021, Time : 9.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 11 May-2021
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۱؍ مئی  ۲۰۲۱ ؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہورہاہے۔جس کے پیش نظر سامعین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ مکمل احتیاط سے کام لیں ۔ کووڈویکسین کاپہلا ٹیکہ لینے والے شہری دوسرا ٹیکہ ضرور لیں اور 18؍ سال سے زیادہ عمر کے شہری اندراج کرکے ویکسین لیں۔ہرشہری تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ناک اور منہ پرماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب محفوظ فاصلہ برقراررکھیں۔وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ اپنے ہاتھ اورچہرہ صاف رکھیں۔ ان آسان احتیاطی تدابیر پرعمل کریںاورمحفوظ رہیں۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے۔
٭ مرکزی حکومت کی ٹیکہ کاری پالیسی میں مداخلت نہ کریں۔ مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ۔
٭ کووِڈ وباء کے پس منظر میں ریاست کے 11 اضلاع میں مکمل لاک ڈائون نافذ۔
٭ اورنگ آباد اور امراوتی میں انڈین فوڈ کارپوریشن کے دو علاقائی دفاتر فوراً شروع ہوں گے۔
٭ ریاستی ایگزامنیشن کونسل کے جماعت پانچویں اور آٹھویں کے 23 مئی کو ہونے والے اسکالر شپ امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ ۔
٭ ریاست میں 37ہزار 326 نئے کووِڈ متاثرین کا اندراج۔ مرٹھواڑہ میں 104  افراد فوت۔ تاہم 4 ہزار 889 متاثرین۔
اور۔۔٭ ریاست میں میوکر مائیکوسس کے مریضوںکا مہاتما پھلے عوامی طبّی اسکیم کے تحت مفت علاج۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
مرکزی حکومت کی ٹیکہ کاری پالیسی ماہرین سے گفت و شنید کرکے تیار کی گئی ہے۔ ا س میں خاص ردّ و بدل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے سپریم کورٹ اس میں مداخلت نہ کریں۔ ایسی اُمید کا حلف نامہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بینچ کے روبرو مرکزی حکومت کی ٹیکہ کاری پالیسی کی سماعت کے دوران مختلف طبقوں نے مختلف قیمتو ںکے سلسلے میں اسی طرح دیگر اُمور کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے مداخلت کی تھی اور اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت مرکزی حکومت کو دی تھی۔ مختلف ریاستی حکومتوں کی درخواست کے بعد 18 سے 44سال کے شہریوں کیلئے ٹیکہ کاری پالیسی طئے کی گئی۔ اس کے تحت مرکزی حکومت نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریاستوں کیلئے سہولت کے نرخ عائد کرنے کی ہدایت دی۔ ملک کے تمام ریاستوں کیلئے یہ ویکسین ایک ہی قیمت میں تقسیم کی جائے۔ ایسی ہدایت مرکز نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو دی ہے۔ اس حلف نامے میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
کووِڈ وباء کے پس منظر میں ریاست کے 11  اضلاع میں مکمل لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ ناسک ضلع میں کووِڈ پر قابو پانے کیلئے بروز بدھ یعنی 12 مئی سے 22 مئی تک سخت لاک ڈائون نافذ کیا جارہا ہے۔ ضلع آفات انتظامیہ کمیٹی کی کل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کمشنر کیلاس جادھو نے دی۔ لاک ڈائون کے دوران ضروری خدمات اور کرانہ دُکانیں دوپہر 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔ نجی ادارے او رتمام بازار بند رہیں گے۔ کولہا پور ضلع میں دو یوم میں سخت لاک ڈائون نافذ کیا جائیگا۔ یہ بات کابینی وزیر حسن مشرف نے کہی ہے۔ احمد نگر میں جاری سخت پابندیاں 15 مئی تک بڑھا دی گئی ہیں۔ آکولہ ضلع میں 6 یوم کیلئے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امراوتی‘ ایوت محل، واشم، سندھو دُرگ، شولا پور اضلاع میں 15 مئی تک‘ ساتارا ضلع میں 14 مئی تک‘ وردھا ضلع میں 13 مئی تک اور بلڈانہ ضلع میں 23 مئی تک سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔
***** ***** *****
لاتور ضلع میں عیدالفطر کے پس منظر میں سخت لاک ڈائون میں جزوی طورپر نرمی کی گئی ہے۔ آج منگل اور کل بروز بدھ کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک شہری کرانہ، ڈرائے فروٹس‘ گوشت، سبزی ترکاری، اسی طرح پھلوں کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔ کل شام پانچ سے سات بجے تک یہ تمام اشیاء ہاتھ گاڑیوں پر گھر گھر جاکر فروخت کی جاسکتی ہیں۔ ضلع کلکٹر پرتھوی راج بی۔ پی نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد اور امراوتی میں انڈین فوڈ کارپوریشن FCI کے دو علاقائی دفاتر فوراً شروع کیے جارہے ہیں۔ مرکزی گاہک تحفظ‘ خوراک اور عوامی تقسیم مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے نے اس کی اطلاع دی۔ اورنگ آباد علاقائی دفترکے کام کاج کا احاطہ مراٹھواڑہ کے 8  اضلاع کیلئے رہے گا۔ یہ بات انھوںنے کہی۔
***** ***** *****
ریاستی ایگزامنیشن کونسل کی جانب سے لیے جانے والے جماعت پانچویں اور آٹھویں کے 23 مئی کو ہونے والے اسکالر شپ امتحان ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ کووِڈ کے بڑھتے پھیلائو کے مدِنظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کی اطلاع کونسل کے کمشنر تکارام سوپے نے دی۔ امتحان کی آئندہ تاریخ بعد میں ظاہر کی جائیگی۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ ہر سال یہ اسکالر شپ امتحان فروری میں لیے جاتے ہیں۔ تاہم اس سال پہلے اپریل میں‘ بعد میں 23 مئی کو یہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن اب یہ امتحان اور ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
اسی بیچ دسویں امتحانات منسوخ کرنے کے بعد اسکولس‘ اسی طرح طلبہ کی جانب سے گیارہویں جماعت میں داخلوں کیلئے علیحدہ CET امتحان ہونا چاہیے کیا؟ اس پر مشورے طلب کیے گئے ہیں۔ آج شب 12 بجے تک یہ سروے جاری رہے گا۔ اتوار تک ریاست کے تقریباً 14 ہزار 379 اسکولوں نے دسویں کے انٹرنل قدر پیمائی کی معلومات داخل کی۔ تاہم 2 لاکھ 14ہزار 166 طلبہ نے گیارہویں کے CET امتحان کے سلسلے میں رائے ظاہر کی ہے۔ محکمہ تعلیمات کی جانب سے اس کی اطلاع دی گئی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل 37 ہزار 326 کووِڈ متاثرین کا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 51 لاکھ 38 ہزار 973 ہوگئی ہے۔ کل 549 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 49 فیصد ہوگیا ہے۔ کل 61 ہزار 607 مریض اس وباء سے نجات حاصل کرچکے۔ ریاست میں اب تک 44 لاکھ 69 ہزار 425 مریض کورونا وائرس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈکی نجات کی شرح 86 اعشاریہ 97 فیصد ہے۔ فی الحال ریاست میں 5 لاکھ 90 ہزار 818 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 4 ہزار 889 کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ تاہم 104  افراد اس وباء سے لقمۂ اجل بن گئے۔ مرنے والوں میں اورنگ آباد ضلع کے 24‘ لاتور 18‘ بیڑ 15‘ عثمان آباد 14‘ ناندیڑ 12‘ جالنہ اور پربھنی اضلاع کے فی کس 8‘ اور ہنگولی ضلع کے 5 مریض شامل ہیں۔ بیڑ ضلع میں کل کووِڈ سے متاثرہ نئے ایک ہزار 295 مریضوں کا انکشاف ہوا۔ عثمان آباد ضلع میں 833‘ جالنہ 697‘ لاتور 696‘اور اورنگ آباد 655‘ پربھنی 374‘ ناندیڑ 294‘ اور ہنگولی ضلع میں کل 45 نئے کووِڈ متاثرین پائے گئے۔
***** ***** *****
ریاست میں میوکر مائیکوسس مریضوں کا مہاتما پھلے عوامی طبّی اسکیم کے تحت ایک ہزار اسپتالوں میں مفت علاج کیا جائیگا۔ اس کی اطلاع وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے۔ وہ کل جالنہ میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ جن کووِڈ مریضوں میں شوگر کنٹرول میں نہ ہو، ان مریضو ںمیں میوکر مائیکوسس مرض کے آثار نظر آتے ہیں۔ شہریوںمیں اس سلسلے میں بیداری پیدا کی جائیگی۔ اسی طرح اس بیماری کے انجکشن کی قیمت طئے کرکے اس پر کنٹرول کیا جائیگا۔ یہ بات ٹوپے نے کہی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم فنڈ سے اورنگ آباد میں گورنمنٹ میڈیکل اسپتال کیلئے فراہم کیے گئے 150 وینٹی لیٹر یہ ناقص ہیں۔ اس کی اطلاع رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے دی۔ کووِڈ پھیلائو کے سلسلے میں اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں شعبۂ صحت، نتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی کل جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل صحافیوں سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اہم خبریں دوبارہ سماعت کیجیے۔۔
٭ مرکزی حکومت کی ٹیکہ کاری پالیسی میں مداخلت نہ کریں۔ مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ۔
٭ کووِڈ وباء کے پس منظر میں ریاست کے 11 اضلاع میں مکمل لاک ڈائون نافذ۔
٭ اورنگ آباد اور امراوتی میں انڈین فوڈ کارپوریشن کے دو علاقائی دفاتر فوراً شروع ہوں گے۔
٭ ریاستی ایگزامنیشن کونسل کے جماعت پانچویں اور آٹھویں کے 23 مئی کو ہونے والے اسکالر شپ امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ ۔
٭ ریاست میں 37ہزار 326 نئے کووِڈ متاثرین کا اندراج۔ مرٹھواڑہ میں 104  افراد فوت۔ تاہم 4 ہزار 889 متاثرین۔
اور۔۔٭ ریاست میں میوکر مائیکوسس کے مریضوںکا مہاتما پھلے عوامی طبّی اسکیم کے تحت مفت علاج۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو سے تحفظ کیلئے ہم سب کو احتیاط کرناضروری ہے۔ اس کے لئے وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ باہر جاتے وقت اچھی طرح سے منہ پر ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ اور سنتے رہئے آکاشوانی ۔
***** ***** **********

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 13.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 13 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...