Friday, 7 January 2022

آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: 07 وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 07 January 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۷  ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍ جنوری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس سےحفاظت کے لیے جاری ٹیکہ اندازی مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ ڈوسیس کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اومائیکرون نامی جر ثومہ پائے جانے کے بعد سے تشویش میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ 

آپ سب سے در خواست ہے کہ ویکسین کے دونوں ڈوز وقت پر لگوائیں۔ اِسی طرح اپنوں کو بھی ٹیکہ لگولینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ محفوظ رہنے کے لیے  ماسک کا استعمال کریں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او رچہرہ بار بار دھوئیں  اور  محتاط رہیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ ریاست میں کووِڈ19؍ کے پھیلائو پر قا بو پانے کے لیے ریاستی حکو مت سخت فیصلے کرنے پر غور کر رہی ہے ‘ حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے 

٭   ریاست میں او مائیکرون سے متاثر مزید79؍ مریض پائے گئے 

٭ ریاست میں مزید 36؍ہزار265؍ مریض پائے گئے‘ مراٹھواڑہ میں303؍ افراد ہوئے کووِڈ19؍ سے متاثرہ ‘ لاتور میں ایک مریض کی موت

اور

٭ دوسرے ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ فاتح 

 

اب خبریں تفصیل سے....

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکو مت سخت فیصلے کر کے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ اِس خصوص میں انھوں نے کَل ممبئی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ رکن پارلیمنٹ شرد پوار سے ملاقات کی ۔بعد ازاں و ہ صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس میٹنگ میں کر فیو لگا نے ‘  رات کا کر فیو لگا نے  یا  ہفتہ واری لاک ڈائون کرنے  اور  ضلع بندی اِن سبھی متبادل پر غورو خوص کیا گیا ۔انھوں نےایک مرتبہ پھر کہا کہ ریاست میں لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ فی الحال نہیںکیاگیا ہے  تاہم  وزیر اعلیٰ اِس خصوص میں فیصلہ کریں گے ۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے  طِبی تعلیم کے وزیر امِت دیشمکھ نے  میڈیکل کالجیس اور  ہسپتالوں کے ڈین کو ہدایت دی ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کو قابو میں رکھنے کے مقصد سے تما م ضروری پیشگی اقدامات کر لیں ۔ریاست کی صورتحال  اور شعبہ صحت کی جا نب سے کیے جارہے اقدامات کا جائزہ لینے کے مقصد سے کَل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وہ اظہار خیال کرر ہے تھے ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے میڈیکل کالجیس اور ہسپتالوں میں ادویات کا خاطر خواہ ذخیرہ  اور  آکسیجن کی دستیابی سمیت سبھی تکنیکی آلات تیار  رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید79؍ افراد او مائیکرون سے متاثر پائے گئے ۔ اِن مریضوں میں ممبئی کے57؍ پو نا ضلعے کے9؍ ناگپور کے6؍ اور تھا نہ ضلعے کے7؍ مریضوں کا شمار ہے ۔ اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں او مائیکرون سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر876؍ ہو گئی ہے ۔ اِن میں سے381؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز کووڈ19؍ سے متاثر مزید 36؍ ہزار265؍ مریض پائے گئے ۔ اِس کے ساتھی ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر67؍ لاکھ93؍ ہزار297؍ ہو گئی ہے ۔ اِسی دوران کَل13؍ مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں اب تک  ایک لاکھ

41؍ ہزار594؍ اموات ہو چکی ہے ۔ 

دوسری جانب کَل 8؍ہزار907؍ کورونا مریض علاج کے بعد شفا یاب ہوگئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 65؍ لاکھ33؍ ہزار154؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں ایک لاکھ847؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 303؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ جبکہ لاتور میں ایک مریض علاج کے دوران چل بسا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ کَل مزید128؍ مریض پائے گئے ۔ اِن میں شہری علاقے کے111؍  اور  دیہی علاقوں کے17؍ مریض شامل ہیں۔ اِسی طرح لاتورضلعے میں68؍ ناندیڑ میں36؍ عثمان آباد 23؍

 پر بھنی میں21؍ بیڑ میں12؍ جالنہ 11؍  اور ہنگولی ضلعے میں کَل مزید4؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی کے پنجاب دورے کے دوران حفاظتی اقدامات میں پائے گئے نقائص کی تحقیقات کرنے کے مقصدسے مرکزی وزارت داخلہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔سیکیوریٹی کے سیکریٹری  سُدھیر کمار سکسینا اِس کمیٹی کے سر براہ ہوں گے ۔ اِس کمیٹی کو جلد ازجلد اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے -

اُدھر پنجات حکو مت نے بھی2؍اراکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ حکو مت نے کہا ہے کہ یہ کمیٹی آئندہ3؍ دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ 

صدر جمہوریہ کی جانب سے وزیر اعظم کےحفاظتی اقدامات میںپائے گئے نقائص پر تشویش کا اظہار کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کَل اُن سے ملاقات کر کے اِس معاملے کی تفصیلات بتائی ۔ اِس معاملے پر آج سپریم کورٹ میںبھی سماعت ہو گی۔ 

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

ریاست کی6؍ ہزار گرام پنچایتو میں خودکار موسمی مرکز قائم کیے جا ئیں گے ۔ اِس کے لیے وزیر زراعت دادا بھو سے نے تمام ضروری کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس خصوص میں ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وہ بول رہے تھے ۔ 

***** ***** ***** 

آنجہا نی گوپی ناتھ منڈے  گنا توڑ مزدور فلاحی کارپوریشن کو  سبھی کو آپریٹو  اور  خانگی کار خانوں میں گنےّ کی کشید پر فی ٹن 10؍ روپئے کے حساب سے گنا توڑ مزدور فلاحی فنڈ دستیاب کرنے کے حوالے سے کَل حکو متی فیصلہ جاری کیا گیا ۔اِس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کو آپریٹیو  اور  خانگی شکر کار خانے گناّ خریدنے کے بعد  گنّے کی کاشت کرنے والے کسانوں کو دی جا نے والی فیئر اینڈ ریزنیبل پرائسFRP  رقم میں سے ایک بھی روپیہ نہ کاٹتے ہوئے اپنے نفع نقصان کا کھاتہ دِکھا کر اُس میں یہ رقم جمع کی جا ئے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی الیکشن کمیشن نے  لوک سبھا  اور  وِدھان سبھا انتخابات کے لیے تشہیری اخراجات کی حد میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے مطا بق  ودھان سبھا انتخابات کے لیے تشہیری اخراجات کی حدبڑھا کر

40؍ لاکھ روپئے  اور  لوک سبھا انتخا بات کے لیے تشہیری اخراجات کی حدبڑھا کر95؍ لاکھ روپئے کر دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر ہائوسنگ اینڈ ایئر یا ڈیو لپمنٹ اتھا ریٹی MHADA میں ملازم بھر تی کے لیے اب

 آئندہ7؍ سے9؍ فروری کے دوران آن لائن امتحانات لیے جا ئیں گے ۔MHADA کے سیکریٹری نے کَل

 ایک پریس ریلز کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوالیہ پر چہ افشا ہونے کی وجہ سے عین وقت پر امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے ۔

***** ***** ***** 


بیڑ ضلعے میں پر لی ویجناتھ کی عدالت نے مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سربراہ راج ٹھا کرےکو اریسٹ کرنے کا وارنٹ جاری کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اِس عدالت میں جاری سنوائی میں بار بار ضمانت دینے کے با وجود بھی وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے یہ کار وائی کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ منسے کارکنان کی جانب سے سال2008؁ میں راج ٹھا کرے کی حمایت میں پر لی میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں پر پتھر پھینکے جانے کے معا ملے میں یہ وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اِس معاملے کی اگلی سماعت 10؍ فروری کو ہو گی ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع کلکٹر آنچل گوئل نے ضلعے میں سبھی اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیس آئندہ

31؍ جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ضلعے میںکورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع کلکٹر نے بھی ضلعے میں بھی پہلی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیس آئندہ30؍ جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 

***** **** ***** 

جالنہ شہر سمیت ضلع بھر میں کَل در پن دِن جوش و جذبے سے منا یا گیا ۔ اِسی منا سبت سے ضلع مراٹھی پتر کار سنگھ ‘ پریس کائونسل آف مہاراشٹر ڈسٹرکٹ برانچ  اور  اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپر ایسو سی ایشن کی جانب سے صحافیوں کا استقبال کیا گیا  اور ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

***** ***** ***** 


دوسرے ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے کَل بھارت کو 7؍ وکٹ سے شکست دی ۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لیے240؍ رنوں کا ہدف مقرر کیا تھا ۔کپتان ڈین ایلگر کے شاندار96؍ رن کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہ ہدف بہ آسانی حاصل کر لیا ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی اِس سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک سے برا برا پر آگئی ہے۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ ریاست میں کووِڈ19؍ کے پھیلائو پر قا بو پانے کے لیے ریاستی حکو مت سخت فیصلے کرنے پر غور کر رہی ہے ‘ حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے 

٭   ریاست میں او مائیکرون سے متاثر مزید79؍ مریض پائے گئے 

٭ ریاست میں مزید 36؍ہزار265؍ مریض‘ مراٹھواڑہ میں303؍ افراد ہوئے کووِڈ19؍ سے متاثرہ ‘ لاتور میں ایک مریض کی موت

اور

٭ دوسرے ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ فاتح 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.07.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 06 July 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...