Saturday, 15 January 2022

آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: 15 جنوری 2022 وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 15 January 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۵  ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍ جنوری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کووِڈ ویکسینیشن مہم میں 150؍ کروڑ ڈوسیس کو عبور کرتے ہوئے ملک مزید آگے بڑھ رہا ہے ۔

کووِڈ19؍ کی نئی قسم او مائیکرون جرثومہ تشویش کا سبب ہے ۔ہم سبھی سامعین سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی 15؍ سے18؍ سال کے نو جوانوںسےویکسین لینے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ اِن جر ثموں سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں ‘ ایک دوسرے سے 2؍ گز کی دوری بنا ئے رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او ر چہرہ صاف رکھیں۔

 

اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ کورونا مریض غیر مصدیقہ علاج نہ کر وائیں ‘ مرکزی وزارت صحت کی تلقین 

٭ ریاست میں او مائی کرون کے مزید238؍ مریض پائے گئے ‘ کووِڈ19؍ سے مزید

43؍ ہزار211؍ افراد ہوئے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں 2؍ مریض چل بسے  اور 2؍ہزار109؍ مریضوں کا اندراج

٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کا توسیع نام دِن  کَل اہتمام سے منا یا گیا 

اور

٭ عبادت گاہ  اور   وقف بورڈ کی زمین غیر قا نونی طریقے سے فروخت کرنے کے معاملے میں بیڑ کے ڈپٹی کلکٹرپر کاش آگھائو معطل 


  اب خبریں تفصیل سے....


مرکزی وزارتِ صحت نے تلقین کی ہے کہ کورونا مریض غیرمصدیقہ علاج نہ کر وائیں ۔ وزارت صحت کے سیکریٹری لَو اگر وال نے کَل آکاشوانی کو دی گئی ملا قات میں کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کووِڈ کے علاج کے حوالے سے بتائے جا رہے نسخے  اور  ٹوٹکوںکی وجہ سے عوام میں کنفویژن اور خواف پیدا ہو رہا ہے ۔ اُنھوں نے ایسے نسخوں کو استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ لَواگر وال نے کہا کہ ڈاکٹر کی صلاح کے بعد ہی خون کا معا ئنہ ‘ایکس رے ‘ ایم آر آئی ‘ اور  سی ٹی اسکین کر وائیں ۔ کووِڈ19؍سے متاثر ہونے کی معمو لی علامات ظاہر ہونے پر اِسٹے رائڈ کا استعمال نہ کریں ‘ انھوں نے بتا یا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسٹے رائڈ کا استعمال کرنےسے میوکر مائی کوسس جیسے امراض لاحق ہونے کا خطرہ ہو تا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے مرکزی حکو مت سے کورونا وائرس سے بچائو کی ٹیکہ کاری کو قا نو نی اعتبار سے لازمی قرار دینےکی مانگ کی ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے کہا کہ کئی افراد ٹیکہ لینے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ریاست میں کووڈ ویکسین کے ڈوسیس کی قلت محسوس کی جا رہی ہے او ر تا حال 98؍ لاکھ افراد ویکسین کے پہلے ڈوز سےمحروم ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے مقصد سے مرکزی حکو مت سے کووی شیلڈ کے50؍ لاکھ  اور  کوو یکسین کے40؍ لاکھ نسخے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ ریاست میں40؍ فیصد نوجوانوں کو ویکسین دے دیا گیا ہے اور اگر ایسی ہی رفتار سے ٹیکے لگوائے گئے تو 15؍ دن میں صد فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہو جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل او مائی کرون سے متاثر مزید238؍ مریض پائے گئے ۔ اِن میں پونا میونسل کارپوریشن کی حدود میں197؍ مریض‘ پِمپری چِنچوڑ کے32؍ پو نا دہی علاقوں  اور  نئی ممبئی کے فی کس3-3؍ مریض اِسی طرح ممبئی کے2؍ اور آکولہ ضلعے کےایک مریض کا شمار ہے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میںاب تک پائے گئے او مائیکرون سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار605؍ ہو گئی ہے اِن میں سے 859؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید43؍ ہزار211؍کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 71؍ لاکھ24؍ ہزار278؍ ہو چکی ہے ۔ ریاست میں کَل 19؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ کووِڈ19؍ کے سبب ریاست میں اب تک ایک لاکھ41؍ ہزار756؍ اموات ہو چکی ہیں ۔ 

دوسری جانب علاج کے بعد کَل مزید33؍ ہزار356؍ متاثرین کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریا ست میں اب تک 67؍ لاکھ17؍ ہزار125؍ متاثرین  علاج معالجے کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں 2؍ لاکھ61؍ ہزار658؍ مریض زیر علاج ہیں ۔


ۭ***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل مزید2؍ ہزار109؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ۔ جبکہ اورنگ آباد  اور  جالنہ ضلعے میں علاج کے دوران فی کس ایک ایک  مریض کی موت واقع ہو گئی ۔

اورنگ آباد ضلعے میں کَل 520؍ مریض پائے گئے ۔ اِن میںمیونسپل حدود کے401؍  اور  دیہی علاقوں کے 119؍ مریض‘ اِسی طرح ناندیڑضلعےمیں553؍ لاتور میں502؍ عثمان آبادمیں173؍ جا لنہ میں163؍ پر بھنی میں96؍ بیڑمیں64؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل 38؍ مریض پائے گئے ۔ 

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن اِٹنکر نے بتا یا کہ عوام کی رہنمائی اور علاج معالجے کے بارے میں ضروری معلو مات فراہم کرنےکے مقصد سےیہ کنٹرول روم قائم کیا گیاہے۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صا حیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی کا توسیع نام دِن کََل اہتمام کے ساتھ منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر مختلف پروگرامس کا اہتما م کیا گیا تھا ۔یو نیور سٹی کے توسیع نام کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکی یادگار کا بھو می پو جن کَل وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود  یے ولے کے ہاتھو ں کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وائس چانسلر نے  بتا یا کہ یو نیور سٹی کے داخلی در وازکی تجدید بھی کی جا ئے گی ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی یو نیور سٹی کے 28؍ ویں توسیع نام دِن کی مبارک باد د ی ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں عبادت گاہ  اور  وقف بورڈ کی زمین غیر قا نو نی طریقے سے فروخت کرنے کے معاملے میں ریاستی حکو مت نے بیڑ ضلعے کے ڈپٹی کلکٹر پر کا ش آگھائو کو معطل کر دیا ہے ۔ زمین گھوٹا لہ معاملے میں یہ پہلی بڑی کار وائی ہے۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں ڈرون کے ذریعے فصلوں پر جراثم کُش دوائوں کے چھڑ کائو کا  کامیاب تجر بہ کیا گیا  ۔  رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل کے آئیڈیا پر   تیر نا اِنجینئرنگ کالج کی جانب سےعثمان آباد کے قریب پڑس واڑی کے کھیتوں میں ڈورن کے ذریعے چھڑ کائو کا کامیاب تجر بہ کیا گیا ۔ اِس کے استعمال سے کسانوں کا وقت ‘ پیشہ اور پانی کی بچت ہو گی ۔فصل کو کیڑا لگنے  یا کسی روگ کے اثرات ظاہر ہونے پر فوراً ہی جراثم کُش دوا کا چھڑ کائو کیا جا سکے گا۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں پستول دکھا کر بینک لوٹنے کی کوشش کرنے والے 3؍ ڈاکوئوں کو پولس نے گرفتار کر لیا ۔ بسمت تعلقے کے امبا چونڈی میں واقع مراٹھواڑہ گرامین بینک کی شاخ میں کَل دوپہر 3؍ ڈاکوں نے برانچ منیجر کو پستول دکھا کر پیسے مانگے ۔ انکار کرنے پر ڈکیت بینک میں گولیاں چلا کر فرار ہو گئے ۔ اِس گولی باری میں کچھ ملازمین زخمی ہو گئےہیں۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اکھاڑا با لاپور پولس نے بوتھی کے مقام سے ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مکر سنکراتی کا تہوار کَل روایتی انداز میں منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر عوا م نےتِل گُر سے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کر وایا اور نیک خواہشات پیش کی ۔ 

***** ***** ***** 

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آئندہ31؍ جنوری سے شروع ہو گا ۔ یہ اجلاس 2؍ سیشن میں ہو گا ۔ 

پہلا سیشن 31؍ جنوری سے 11؍ فروری  تک   اور  دوسرا سیشن 14؍ مارچ سے 8؍ اپریل تک جاری رہے گا ۔ یکم فروری کے روز سال 2022-23؁ کا بجٹ پیش کیا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 

کیپ ٹائون میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ کر کٹ مقابلہ جنوبی افریقہ نے 7؍ وکٹ سے جیت لیا ہے ۔ جیت کے لیے بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 212؍ رنوں کا ہدف افریقی ٹیم نے کَل چو تھے دِن 

3؍ وکٹ کے نقصان پر عبورکر لیا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی افریقہ نے 3؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے ۔ 

اب دو نوں ٹیموں کے ما بین 3؍ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی ۔ اِس کا پہلا ایک روزہ مقابلہ آئندہ19؍ جنوری بُدھ کے روز کھیلا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...


٭ کورونا مریض غیر مصدیقہ علاج نہ کر وائیں ‘ مرکزی وزارت صحت کی تلقین 

٭ ریاست میں او مائی کرون کے مزید238؍ مریض پائے گئے ‘ کووِڈ19؍ سے مزید

43؍ ہزار211؍ افراد ہوئے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں 2؍ مریض چل بسے  اور 2؍ہزار109؍ مریضوں کا اندراج 

٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کا توسیع نام دِن  کَل اہتمام سے منا یا گیا 

اور

٭ عبادت گاہ  اور   وقف بورڈ کی زمین غیر قا نونی طریقے سے فروخت کرنے کے معاملے میں بیڑ کے ڈپٹی کلکٹرپر کاش آگھائو معطل 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 25.06.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 25 June 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...