Friday, 23 September 2022

آکاشوانی اورنگ آباد ‘ علاقائی خبریں ‘ تاریخ : 23 ؍ ستمبر 2022ء ‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے تک

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 23 September 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳ ؍  سِتمبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ دہشت گر دوں کو مالی اِمداد فراہمی کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف اِنڈیا کے خلاف 15؍ ریاستوں میں 

NIA

   اور  ED

 کے مشتر کہ چھا پے  ‘  اورنگ آباد  ‘  ناندیڑ  ‘  جالنہ  اور  پر بھنی سے 

پاپولر فرنٹ آف اِنڈیا کے 11؍ کار کنان گرفتار

٭ وزیر اعظم نریندر مودی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے ملک کے لیے

5

خد مات کا آغاز

٭ ممبئی میونسپل کار پوریشن نے شیو سینا کے دو نوں گروپوں کو شیواجی پارک پر دسہرہ اجتماع کرنے کی 

اجازت دینے سے کیا اِنکار 

٭ احمد نگرسے آشٹی تک پہلی مسا فر ریل گاڑی چلے گی آج

٭ عثمان آ باد کے سر کاری میڈیکل کالج میں رواں برس سے داخلوں کا آغام

اور

٭ بھارت اور آسٹریلیا کے در میان ناگپور میں آج دوسرا T-20 ؍ کر کٹ مقابلہ 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ قو می تفتیشی اِدارے NIA   اور  اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے مشتر کہ طور پر دہشت گروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے معاملے میں کَل مہاراشٹر سمیت15؍ ریاستوں کے93؍ مقامات پر چھا پے ما رے اِن میں کیرل ‘  تامِل ناڈو  ‘  کرناٹک ‘  آندھرا پر دیش  ‘  تیلنگا نہ  ‘  اُتر پر دیش  ‘  راجستھان  ‘ دِلّی  ‘ آسام  ‘ مدھیہ پر دیش ‘ گوا ‘  مغر بی بنگا ل  ‘ بہار  اور  منی پور شامل ہے ۔ NIA کی جانب سے یہ اب تک کی سب سے بڑی کار وائی ہے ۔ ریاست میں ممبئی  ‘  پونے  ‘  ناسک ‘  جلگائوں ‘  کو لہا پور ‘ بیڑ  ‘ پر بھنی  سمیت مختلف  مقا مات پر  پا پو لرفرنٹ آف اِنڈیا PFI    کے 20؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

اِس سلسلے میں اورنگ آباد اور پر بھنی شہر سے فی کس 4؍ جبکہ ناندیڑ  ‘  بیڑ  اور  جالنہ سے  ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ اِس تنظیم کے ناسک ضل صدر سیف الرحمٰن کو مالیگائوں سے جبکہ پونے شہر کے کونڈوا سے قائم شیخ  اور  رضی احمد خان کو حراست میں لیا گیا ۔ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف اورنگ آباد  ‘  ناندیڑ ‘  ممبئی  اور  ناسک میں فرد ِ جرم داخل کیا گیا ۔

اورنگ آباد میں اِنسداد دہشت گر دی ATS دستے کے اِنسپکٹر سندیپ پالوے نے بتا یا کہ ریاستی ATS کو یہ خفیہ معلو مات ملی تھی کہ پاپو لر فرنٹ آف اِنڈیا کے چند کار کنان ملک مخالف کار وائیوں میں ملوث ہیں ۔ اِس اطلاع کی تصدیق کے بعد مذکورہ تنظیم کے اِن کار کنان کو آئندہ کی کار وائی کے لیے حراست میں لیا گیا ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آئندہ اکتوبر کے پہلے ہفتےمیں5G خد مات کا آغاز کیا جا ئے گا ۔ کَل مواصلات کے مرکزی وزیر اشوِنی ویشنو نے ممبئی میں منعقد کیے گئے گلو بل فِنٹیک مہو تسو میں یہ اطلاع دی ۔ ملک کے تمام دیہاتوں میں ڈیجیٹل  خد مات پہنچا نے کے لیے 30؍ ارب ڈالر خرچ کیے جا ئیں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکو مت آئندہ 2؍ برسوں میں5G  خد مات کے معاملے میں ملک کو صف اوّل میں شامل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اِس موقع پر مالیات کے مرکزی وزیر مملک  ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا کہ بھارت  میں ڈیجیٹل لین دین ‘  اور  لوگوں میں اقتصا دی فہم  و  فراست بڑے پیما نے پر ہے ۔ انہوں نے ٹیکنا لو جی استعمال کرنے والے صنعتکار وں کو تعاون کرنے کے لیے حکو مت تیار ہے ۔

***** ***** ***** 

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شیو سینا کے اُدھو ٹھا کرے  اور  ایکناتھ شِندے گروپس کو ممبئی کے شیواجی پارک پر دسہرے کا اجتما ع منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ میو نسپل کارپوریشن نے کہاہے کہ امن و قا نون کی بر قراری کے لیے پولس محکمے کے تا ثرات کی بنیاد پر شیوا جی پارک میں اجتماع سے منع کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

احمد نگر سے آشٹی اِس65؍ کلو میٹر فاصلے کے در میان آج پہلی مسافر ریلوے گاڑی دوڑے گی ۔ ریلوے کے مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے  اور  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کےہاتھوں ہری جھنڈی دکھا کر اِس کا آغاز کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد کے سر کاری میڈیکل کالج میں رواں برس سے داخلوں کا آغاز کیا جا رہاہے ۔ میڈیکل سائنس کے قو می کمیشن نے مہاراشٹر  ہیلتھ یو نیور سٹی  ‘  ناسک کے تحت اِس کالج میں100؍ طلباء کے داخلوں کی منظوری دی ہے ۔ ریاستی حکو مت نے اِس میڈیکل کالج کو بنیادی سہو لیات پہلے ہی فراہم کر دی ہے  اور  کالج میں اسٹاف کا تقرر بھی کیا جا چکا  ہے۔

***** ***** ***** 

خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے  ’’ ماں محفوظ تو گھر محفوظ  ‘‘  نامی مہم نو راتری تہوار کے دوران چلائی جائے گی ۔ اِس مہم کے تحت ریاست بھر میں18؍ برس  سے زائد عمر کی کم و بیش 3؍ کروڑ خواتین کی صحت کی جانچ کا ہدفت مقرر کیا گیا ہے ۔ صحت عامّہ کے ریاستی وزیر پروفیسر ڈاکٹر تا نا جی ساوَنت نے کَل یہ اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ نیشنل چائلڈ ہیلتھ اسکیم ڈاکٹروں کے ذریعے صبح9؍ تا دو پہر2؍ بجے تک تمام دیہاتوں میں خواتین کی طِبّی جانچ  اور  ذہن سازی کی جائے گی ۔ سا وَنت نے مزید بتا یا کہ اِس مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ میونسپل کار پوریشنز  ‘ قبائلی تر قیات  ‘  خواتین و اطفال کی بہود ‘ اسکولی تعلیم  اور  دیہی تر قی کےمحکموں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں  ’’  ماں محفوظ تو گھر محفوظ  ‘‘  مہم کو موثر انداز میں چلا نے کی ہدایت ضلع انتظامیہ نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 


اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان

آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم ستمبر 2022 کو21؍ تا 50؍ برس ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہوناضروری ہے۔ بیرون شہر کے درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اوردرخواست فارم پرساربھارتی کی ویب سائٹ ’’پرساربھارتی ڈاٹ جی اووی ڈاٹ اِن سلیش پی بی ویکنسیز‘‘ پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ آکاشوانی اورنگ آباد کے ٹوئیٹر ہینڈل ،’’ اے آئی آرنیوز انڈر اسکور اے آر این جی بی اے ڈی‘‘ اور فیس بک پیج ’’اے آئی آراورنگ آباد‘‘ پربھی موجودہے۔

خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی ،جالنہ روڈ اورنگ آباد 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ یابذریعہ ڈاک 30؍ ستمبر تک بھیج سکتے ہیں۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ریاست میں کَل کورونا کے550؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد81؍ لاکھ 17؍ ہزار574؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے 3؍ افراد کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے ہلاک ہو نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار322؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل 740؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک79؍ لاکھ65؍ ہزار395؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 3؍ ہزار857؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے 31؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ اِن میں عثمان آ باد ضلعے کے12؍  لاتور  10؍ جالنہ 4؍  اورنگ آباد 2؍ جبکہ ناندیڑ‘ ہنگولی  اور  بیڑ اضلاع کا فی کس ایک مریض شامل ہے ۔

***** ***** ***** 

70؍ لاکھ روپیوں کی دھو کہ دہی سے ذہنی تنائو میں آخر اورنگ ااباد کے مشہور تعمیراتی بلڈر انِل آگرہکر نے پھانسی لے کر خود کشی کر لی ۔ کَل صبح یہ واقعہ سامنے آ یا ۔ اِس سلسلے میں موصو لہ خبر کے مطا بق 30؍ کروڑ  روپئے قرض کی فراہمی کا لالچ دے کر اُن سے 70؍ لاکھ روپئے اینٹھے گئے ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  آسٹریلیا کے در میان دوسراT-20؍ کر کٹ مقابلہ آج ناگپور میں کھیلا جائے گا ۔ شام7؍ بجے اِس میچ کی شروعات ہو گی ۔ 3؍ مقابلوں کی سیریز میں پہلا میچ جیت کر آسٹریلیا 1 - 0 ؍ سے سبقت بنائے ہوئے ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ دہشت گر دوں کو مالی اِمداد فراہمی کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف اِنڈیا کے خلاف 15؍ ریاستوں میں 

NIA

   اور  ED

 کے مشتر کہ چھا پے  ‘  اورنگ آباد  ‘  ناندیڑ  ‘  جالنہ  اور  پر بھنی سے 

پاپولر فرنٹ آف اِنڈیا کے 11؍ کار کنان گرفتار

٭ وزیر اعظم نریندر مودی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے ملک کے لیے

5

خد مات کا آغاز

٭ ممبئی میونسپل کار پوریشن نے شیو سینا کے دو نوں گروپوں کو شیواجی پارک پر دسہرہ اجتماع کرنے کی 

اجازت دینے سے کیا اِنکار 

٭ احمد نگرسے آشٹی تک پہلی مسا فر ریل گاڑی چلے گی آج

٭ عثمان آ باد کے سر کاری میڈیکل کالج میں رواں برس سے داخلوں کا آغام

اور

٭ بھارت اور آسٹریلیا کے در میان ناگپور میں آج دوسرا T-20 ؍ کر کٹ مق

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 13.06.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 13 June 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...