Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 22 May 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲؍ مئی ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ سوچھتا ابھیان میں عوامی انقلاب کی ضرورت ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا خیال
٭ G20
؍ کی ما حو لیات اور موسمیات کے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کا ممبئی میں آ غاز
٭ کسانوں کے لیے سود مند ڈاکٹر کسان مو بائل ایپلیکیشن کا افتتاح
٭ آر بی آئی نے وضاحت کی ہے کہ وقت واحد پر 2؍ ہزار کے10؍ نوٹ بینک سے بدلے جاسکتے ہیں
٭ مشہور مبصر اور سنت ساہتیہ محقق ڈاکٹر کشور سانَپ چل بسے
٭ ممبئی میونسپل کار پوریشن کے انتخاب میں اُدھو ٹھا کرے کی شیو سینا 50؍ کا عدد پار نہیں کر سکے گی ‘ ممبئی کے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اَشیش شیلار کا دعویٰ
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو شکست دینے کی وجہ سے ممبئی اِنڈینس ٹیم
آخری 4؍ ٹیموں میں داخل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ سوچھتا ابھیان میں عوامی انقلاب کی ضرورت ہے ۔ ایسا خیال وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ظاہر کیا ہے ۔ کل ممبئی میں جو ہو علاقے میں
’’G20؍ سمندر کے کنارے صفائی مہم ‘‘ پر عمل در آمد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ گورنر رمیش بئیس مرکزی وزیر ما حو لیات بھو پندر یادو ‘ مرکزی ماحولیات مملکتی وزیر اَشوِنی کما چو بے اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سمندری کناروں کی صفائی اِسی طرح آ لودگی اور کچرے سے سمندر کا تحفظ کرنے کا عہد لیا اور G20؍ کانفرنس کے اراکین ممالک کے نمائندوں سمیت صفائ کی ۔شہر یو ں کو اپنے علاقے کی صفائی کے لیے ہر دن ایک منٹ کا وقت دینے کی اپیل اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کی ۔ G20؍ کانفرنس کے ما حو لیات او ر موسمیات کے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کا کل سے آغاز ہوا ۔
***** ***** *****
بھنڈا را - گوندیا ضلعے میں سارَس پر ندوںکے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ نے 62؍ کروڑ روپیوں کے پرو جیکٹ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِس کے پس منظر میں جِن کسانوں کے کھیتوں میں سارَس پرندوں کےگھونسلے ہیںاُن کسانوں کو 10؍ ہزار روپئے دیے جا ئیں گے ۔ یہ بات وزیر جنگلات سُدھیر مُنگنٹیوار نے کہی ہے ۔ محبت کی نشانی کے طور پر سا رَس پرندوں کی پہچان ہے ۔ ہمیشہ جوڑی کے ساتھ رہنے والے اِس پرندے کا ساتھی اگر فوت ہو جا تا ہے تو دوسرا ساتھی بھی مر جا تا ہے ۔روز بہ روز سارس پرندوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے تاہم بھنڈا را -گوندیا ضلعے میں کھیتوں میں سا رس پرندے اب بھی نظر آ تے ہیں ۔ سارَس پرندوں کی حفاظت کے لیے حکو مت نے یہ اسکیم شروع کی ہے ۔
***** ***** *****
جدید تیکنا لو جی کے ذریعے سے کسانوں کے مسائل کا حل بتا نے سمیت اُنھیں مختلف سہو لتیں فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ’’ ڈاکٹر کسان موبائل ایپلیکیشن ‘‘ کا کل افتتاح عمل میں آ یا ۔ ناسک میں مرکزی مملکتی وزیر برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پوار کے ہاتھوں اِس ایپ کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اِس مو بائل ایپلیکیشن کے ذریعے سے کسانوں کو زرعی مشورے ‘ راہنمائی ‘ جدید زرعی تیکنا لو جی کی معلو مات او ر موسم کی معلو مات حاصل ہو گی ۔
دریں اثناء بھارتیہ قومی زرعی امداد باہمی اور مار کیٹنگ تنظیم ’’ نافیڈ ‘‘ کی معرفت جلد ہی گر ما کی پیاز کی خریدی شروع کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلاع وزیر ڈاکٹر بھارتی پوار نے دی ۔ لاسل گائوں بازار کمیٹی کا دورہ کرنے کے بعد وہ مخاطب تھیں ۔ اِس سال 3؍لاکھ میٹرک ٹن پیاز خریدی کا نشانہ ہے ۔یہ بات ڈاکٹر پوار نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف اِنڈیا ‘ آر بی آئی نے کل کہا کہ لوگ بغیر کسی سلِپ کے ذریعے بینک سے ایک وقت میں 2؍ ہزار کے 10؍ نوٹ بدل سکتے ہیں ۔ آر بی آئی نے مزید وضاحت کی ہے کہ عوام کو 20؍ ہزار روپئے تک کی تبدیلی کے لیے شناختی کارڈ دکھا نے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ آر بی آئی نے کہا کہ اِس سال 30؍ ستمبر تک لوگ2؍ ہزار کے نوٹ اپنے بینک کھاتوں میں ڈال سکتےہیں یا انہیں بدل کر دوسرا نوٹ لے سکتے ہیں ۔ البتہ 2؍ ہزار کے نوٹ قانو نی طور پر صحیح مانے جا ئیں گے ۔ حال ہی میں آر بی آئی نے 2؍ ہزار کے نوٹوں کو سر کو لیشن سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخاب میں اُدھوٹھا کرے کی شیو سینا 50؍ کا عدد پار نہیں کر سکتی ایسا دعویٰ۔ ممبئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اَشیش شیلارنے کیا ہے ۔ کل ممبئی میں ہوئی پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
ملک کے سابق وزیر اعظم آنجہا نی راجیو گاندھی کی بر سی کے موقعے پر کل تمام ملک میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ قو می دہشت گرد اور تشدد مخالف بلیدان دن کے طورپر بھی کل کا دن منا یا گیا ۔ نئی دِلّی میں اُن کی سما دھی ویر بھو می پر کل صبح دعائیہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا ۔ اِس دعائیہ جلسے میں کانگریس صدر ملیکار جن کھر گے ‘ پارٹی کی سینئر رہنما سو نیا گاندھی ‘ رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ‘ پرینکا گاندھی وغیرہ راہنمائوں نے شر کت کی اور خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آ نجہا نی راجیو گاندھی کو اُن کی بر سی کےموقعے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ ممبئی اور ناسک میں بھی آنجہا نی وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اورنگ آباد میںضلع اور شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے راجیو گاندھی کے قدِ آدم مجسمے کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ضلع صدر ڈاکٹر کلیان کاڑے ‘ شہر صدر شیخ یوسف سمیت کئی عہدیدار اور ورکرس اِس موقعے پر موجود تھے ۔
***** ***** *****
مشہور مبصّر اور سنت ساہتیہ محقق ڈاکٹر کِشور سانَپ کل ناگپور میں چل بسے ۔ وہ 67؍ برس کے تھے ۔ اُن کے جسد خاکی پر کل دو پہر کو آخری رسو مات ادا کر دی گئی ۔ ڈاکٹر سانَپ کے انتقال پر نائب وںزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ ‘ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں کل گجرات ٹائٹنس ٹیم نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو شکست دینے کی وجہ سے کل آخری لیگ مقابلے میں سن رائزر حیدر آباد ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ممبئی اِنڈینس ٹیم مقابلے کے آخری 4؍ ٹیموں میں داخل ہو گئی ہے ۔ کل ہوئے مقابلے میں ممبئی اِنڈینس نے سن رائزرس حیدر آباد نے دیے گئے 201؍ رنز کے ہدف کو 18؍ ویں اوور میں 2؍ وکٹس کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
دوسرے مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے رائل چیلنجرس بنگلورو ٹیم کو کامیابی کے لیے دیے گئے 198؍ رنز کا ہدف 4؍ وکٹس کے نقصان پر
20؍ ویں اوور کی پہلی گیند میںحاصل کر لیا ۔ اِس مقابلے میں بنگلورو ٹیم کی جانب سے وِراٹ کو ہلی تاہم گجرات ٹیم کی جانب سے شُبھمن گِل نے سنچر یا بنائی۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے چند مقا مات پر لِمپی مرض دو بارہ پھیل رہا ہے ۔ اِس میں نو مو لود مویشیوں کی اموات کا تنا سب زیادہ ہے ۔ اِس کی وجہ سے انتظامیہ نے دو بارہ ٹیکہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضلعے میں اب تک 702؍ مویشی اِس مرض سے متاثر ہو ئے ہیں ۔ اِس میں 64؍ مویشی فوت ہو چکے ہیں تاہم 567؍ مویشی اِس مرض سے شفا یاب ہو گئے ہیں ۔
***** ***** *****
مانسو نی موسمی بارش کی پیش رفت میں دو تین یوم سے حا لات ساز گار ہیں ۔ موسمی بارش بنگال کے سمندر اندو مان اور نکو بار تک پہنچنے کا قیاس ہے ۔اِسی بیچ وسطی مہا راشٹر اور مراٹھواڑہ میں آئندہ 24؍ گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا ۔ ایسا قیاس ظاہر کیا گیا ہے ۔ ریاست میں کل سب سے زیادہ درجہ حرارت آکو لا میں 44؍ اعشا ریہ 4؍ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ سوچھتا ابھیان میں عوامی انقلاب کی ضرورت ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا خیال
٭ G20
؍ کی ما حو لیات اور موسمیات کے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کا ممبئی میں آ غاز
٭ کسانوں کے لیے سود مند ڈاکٹر کسان مو بائل ایپلیکیشن کا افتتاح
٭ آر بی آئی نے وضاحت کی ہے کہ وقت واحد پر 2؍ ہزار کے10؍ نوٹ بینک سے بدلے جاسکتے ہیں
٭ مشہور مبصر اور سنت ساہتیہ محقق ڈاکٹر کشور سانَپ چل بسے
٭ ممبئی میونسپل کار پوریشن کے انتخاب میں اُدھو ٹھا کرے کی شیو سینا 50؍ کا عدد پار نہیں کر سکے گی ‘ ممبئی کے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اَشیش شیلار کا دعویٰ
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو شکست دینے کی وجہ سے ممبئی اِنڈینس ٹیم
آخری 4؍ ٹیموں میں داخل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment