Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 22 July 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲ ؍جولائی ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی آج سے شروعات
٭ یو نِسکو کے عالمی ورثہ مراکز کے لیے بھارت کی جانب سے ایک مِلین ڈالر کا عطیہ ‘ وزیر اعظم
مودی کا اعلان
٭ ممبئی سمیت وِدربھ ’ کونکن میں موسلا دھار بارش ‘ ممبئی ہوائی اڈہ سے 36؍ پر وازیں مسنوخ
اور
٭ ایشیائی کرکٹ ٹور نا منٹ میں بھارت کی خواتین ٹیم کی پیش رفت ‘ بی سی سی آئی کی جانب سے اولمپک کھلاڑیوں کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپئے کی مدد کا اعلان
اب خبریں تفصیل سے...
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی آج سے شروعات ہو رہی ہے ۔ آج مرکز ی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن 2023 - 24 ء کے معاشی سال کی رپورٹ پیش کریں گی ۔ کل بروز منگل 2024 - 25 ء کا مرکزی بجٹ لوک سبھا میں پیش ہو گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سر براہی کی حکو مت کی تیسری معیاد کا یہ پہلا بجٹ ہو گا ۔
دریں اثناء اجلاس کے ضمن میں حکو مت نے کل دہلی میں تمام پارٹیوں کی میٹنگ منعقد کی تھی ۔ کانگریس نے اِس اجلاس میں نیٹ پرچہ افشا معاملہ ‘ ریلوے سکیو ریٹی ‘ اگنی ویر اسکیم ‘ منی پور اور جموں کشمیر کی قانو نی صورتحال اِن موضوعات پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
عالمی ورثہ کی حفاظت کرنا یہ بھارت اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور یو نسکو کے عالمی ورثہ کے حامل مراکز کے لیے 10؍ لاکھ ڈالر س کی امدادی رقم دینے کا اعلان وزیر اعظم نے کیا ہے ۔ عالمی ورثہ کمیٹی کی 46؍ ویں میٹنگ کی شروعات کل نئی دِلّی میں وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہوئی ۔ اِس موقع پر وہ مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی وراثت صرف تاریخ ہی نہیں بلکہ سائنس بھی ہے ۔ بھارت کی ہزاروں سال پُرانی تہذیب کا فائدہ دنیا کو ملنا چا ہیے ۔ اِس افتتاحی پروگرام میں یو نِسکوں کے ڈائریکٹر جنرل آڈ رے اژھو لے اور یو نِسکو عالمی ورثہ سیکریٹریٹ کے اعلیٰ عہد داران اور مختلف ممالک کے ثقا فتی امور کے وزراء ‘ سفرا اور ماہرین موجود تھے ۔ بھارت پہلی مرتبہ عالمی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کی میز بانی کر رہا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی سر پرستی والی مہایو تی کی حکو مت آ نے کا تیقن مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے ظاہر کیا ہے ۔ ریاست کے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں پونہ میں منعقدہ بی جے پی کے اجلاس کے اختتامی پروگرام سے وہ مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ اِس ملک کی عظیم ساخت کو بی جے پی ہی بچا سکتی ہے اور پچھلے 10؍ سالوں میں مرکز کی بی جے پی حکو مت نے ریزر ویشن کو شہ دی ہے ۔ انھوں نے اپو زیشن پر ریزر ویشن سے متعلق غلط تشہیر کا الزام عائد کیا ۔ بی جے پی کے اعلیٰ عہدہ داران سمیت 5؍ ہزار سے زائد کارکنان اِس اجلاس میں شریک تھے ۔
دریں اثناء اِس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور انڈیا اتحاد نے آئین ‘ مہنگائی اور کسانوں کے مسائل سے متعلق غلط تشہیر کی ۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا مہا وِکاس آ گھاڑی او بی سی کوٹہ سے مراٹھوں کو ریزر ویشن دینے کی حمایت میں ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں شیوسینا اور راشٹروادی کانگریس میں تقسیم کے بعد اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کی اُدّھو ٹھاکرے گر وپ اور شردپوار کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کردہ عرضیوں پر کل 23 جولائی کو سنوائی ہوگی۔ اس سنوائی میں راہل نارویکر کی جانب سے عدالت میں دستاویزات پیش کرنے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
کیدار ناتھ کے پیدل راستہ پر کل چٹان کھسکنے سے 3؍ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ۔ جبکہ 5؍ عقیدت مند زخمی ہو گئے ۔ ہلاک شد گان میں جالنہ کے سنیل کا ڑے اور ناگپور کے کِشور پراٹے شامل ہیں ۔ جالنہ ضلع کے دیگر نو عقیدت مند جائے حادثہ پر موجود تھے اور ضلع ڈیزاسٹر منجمنٹ ان کے رابطہ میں ہونے کی اطلاع ضلع کلکٹر نے دی ہے ۔
***** ***** *****
گرو پور نیما کل ہر طرف جوش و خروش سے منائی گئی ۔ احمد نگر ضلع کے شر ڈی میں کل صبح صد سالہ پر چم کی پو جا کی گئی ۔ شر ڈی میں سائی بابا کے درشن کے لیے شیگائوں میں سنت گجا نن مہا راج او ر اکل کوٹ کے شری سوامی سمرتھ مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم تھا ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں رینو کا مہا تا مندر کی جانب سے گرو لانس پر تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ اِسی طرح شہر کے گار کھیڑا علاقہ کے گجا نن مہا راج مندر میں بھی عقیدت مندوں نے بھیڑ لگا دی تھی ۔
***** ***** *****
ممبئی سمیت وِدربھ کونکن میں کل بھی ہر جگہ مو سلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے نظام زندگی در ہم بر ہم ہو گیا ۔ ممبئی اور مضا فات میں کل ہوئی موسلا دھار بارش سےکئی مقا مات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا تھا ۔ جبکہ ممبئی ایئر پورٹ سے 36؍ پر وازیں منسوح کر دی گئی تھیں ۔ نئی ممبئی میں بھی کل زور دار بارش ہوئی ۔ دو پہر تک ان علاقوں میں دو پہر تک 91؍ اعشاریہ ایک ایک ملی میٹر بارش کا اندراج ہو چکا تھا ۔ بیلا پور میں آرٹسٹ ولیج کے پیچھے واقع پہاڑ پر پھنسے 60؍ سے زائد سیا حوں کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا جبکہ نیرول ایم آئی ڈی سی میں پھنسے ایک شہری کو بحفاظت باہر نکالنے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے ۔شہر سمیت ضلع بھر میں مو سلا دھار بارش ہوئی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ایوت محل ضلع کے 29؍ محصول ڈیویژن میں زور دار بارش کا اندراج ہوا ۔ ضلع کی ور دھا ندی میں آئی طغیانی کی وجہ سے مارے گائوں تعلقہ کا کو سارا سوئیٹ راستہ بند ہو گیا ہے ۔ زور دار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے ۔ گڑھ چِرولی ضلعے میں جاری بارش کی وجہ سے 31؍ راستے ٹریفک کے لیے بند کیے گئے ہیں ۔ گڑھ چرولی تعلقہ کے کوٹ گل بیر یج کے کام کے 70؍ مزدور جبکہ بھام را گڑھ کے 25؍ دوکانداروں کو حفاظتی مقام پر پہنچا یا گیا ۔
***** ***** *****
رتنا گیری ضلع میں کل زور دار بارش ہوئی ۔ رائے گڑھ ضلع میں بھی ہر طرف بارش ہوئی ۔ مہا ڑ میں ساوتری اور روہیات کند لیکا ندیاں خطر ہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔
دریں اثناء ریاست کے کئی اضلاع میں مو سلا دھار بارش کے ضمن میں ضلع انتظامیہ پولس ‘ مرکزی اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ‘ مقامی خود مختار اِداروں کو تیار رہنے اور عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیے ہیں۔
***** ***** *****
خواتین T-20 ؍ کر کٹ ایشیائی ٹور نا منٹ میں کل شری لنکا کے دامبو لا میں ہوئے مقابلہ میں بھارت نے متحدہ عرب اما رات کو 78؍ رنوں سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورس میں 5؍ وکٹ پر 201؍ رن بنائے ۔ ہر من پریت کور نے 66؍ رچا گھوش نے ناٹ آئوٹ 64؍ جبکہ شیفالی ور ما نے 37؍ رن بنائے ۔ اِس کے جواب میں متحدہ عرب امارت کی ٹیم 7؍ وکٹ پر صرف 123؍ رنز ہی بنا سکی ۔ دیپتی شر ما نے 2؍ جبکہ تنو جا کان وار روز ‘ پو جا وستر کار نے فی کس ایک وکٹ لیا ۔ اِس جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں 4؍ پوائنٹ کے ساتھ بھارت سب سے آگے ہیں اور Aگروپ کے بھارت کا آخری مقابلہ آئندہ منگل کو نیپال سے ہوگا۔
***** ***** *****
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈBCCI نے بھارتی اولمپک فیڈریشن کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر من سُکھ مانڈویہ نے اِس مالی امداد کے اعلان پر BCCI کا شکریہ ادا کیا ۔ 26؍ جولائی سے پیرس میں اولمپک مقابلے شروع ہو رہے ہیں ۔ اِس سال 117؍ ایتھلیٹ مختلف زمروں کے کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے پور نا تعلقے کے کاتنیشور میں واقع ضلع پریشد اسکول کی جانب سےکل کتب اور اشجار ریلی نکال کر بیداری پیدا کی گئی ۔ مختلف کتابوں اور کئی اقسام کے پھو لوں سے سجی ہوئی پالکی ‘ طلباء کے روایتی ملبو سات اور مختلف نعروں پر مشتمل بینرس سمیت لیجھم کے مظاہرے کی وجہ سے اِس ریلی نے سبھی کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر آرٹس اور کامرس کالج کے سابق پرنسپل پی ای سون کامبڑے کے یوم پیدائش کے موقع پر کل پی ای سون کامبرے پر تشٹھان کی جانب سے بزرگ ادیب لکشمن گائیکواڑ کا لیکچر منعقد کیاگیا ۔ مراٹھواڑہ میں دیہی ادب کو نئی سمت دینے کا کام سون کامبڑے نے اپنی تحریروں سے کرنے کی بات گائیکواڑ نے اِس موقع پر کہی ۔ انھوں نے سون کامبڑے کی سوانح عمری ’’ یادوں کے پرندے ‘‘ کو مراٹھواڑہ کی اولین دلت سوانح عمری قرار دیا ۔ تعلیمی میدان میں نما یاں کار کر دگی انجام دینے والے 3؍ طلباء کو اِس پروگرام میں اعزاز سے نوازا گیا ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں ’’ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن ‘‘ اسکیم سے متعلق عوامی بیداری کے لیے ایک تشہیری رتھ تیار کیاگیا ہے ۔ شیو سینا رہنما ارجن کھوتکر کے ہاتھوں کل اِس بیداری رتھ کا افتتاح عمل میں آیا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے ضلعے کے رابطہ وزیر اور ریاستی وزیر زراعت دھننجئے منڈے کے ہاتھوں کل پہلے مرحلے کے طور پر 426؍ سی سی ٹی وی کیمروں کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ ان کیمروں کی تنصیب سے ضلعے میں جرائم کی وار داتوں پر قد غن لگنے کے یقین کا اظہار منڈے نے اِس موقعے پر کیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں آج سے 28؍ جولائی تک ’’ تعلیمی ہفتہ ‘‘ منا یاجا رہا ہے ۔ اِس ہفتے کے تحت مختلف تعلیمی سر گر میوں کا انعقاد کرے اِس مہم کو کامیاب بنا نے کی اپیل تعلیمی افسر دلیپ بنسوڑے نے کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی آج سے شروعات
٭ یو نِسکو کے عالمی ورثہ مراکز کے لیے بھارت کی جانب سے ایک مِلین ڈالر کا عطیہ ‘ وزیر اعظم مودی کا اعلان
٭ ممبئی سمیت وِدربھ ’ کونکن میں موسلا دھار بارش ‘ ممبئی ہوائی اڈہ سے 36؍ پر وازیں مسنوخ
اور٭ ایشیائی کرکٹ ٹور نا منٹ میں بھارت کی خواتین ٹیم کی بر تری ‘ بی سی سی آئی کی جانب سے اولمپک کھلاڑیوں کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپئے کی مدد کا اعلان
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment