Tuesday, 9 July 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 09 جولائی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 09 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۹ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے

پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ...

٭             نیٹ سوالیہ پرچہ افشا معاملے میں مرکزی حکومت  اور  قومی جانچ ایجنسی رپورٹ پیش کریں‘                                 عدالتِ عالیہ کا حکم

٭             برسات کے پیش نظر ریاست بھر میں ضلعی مشنری چوکنا رہے    وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭             چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع طیران گاہ کی توسیع کا کام عنقریب شروع کیاجائے گا ‘  رکن پارلیمان                     ڈاکٹر بھاگوت کراڈ

اور

٭             ریاست کے بیشتر علاقوں میں  زور دار بارش    ممبئی اور  کوکن میں آج موسلادھار بارش کا امکان

                اب خبریں تفصیل سے...

                عدالتِ عا لیہ نے نیٹ سوالیہ پرچہ افشا معاملے میں مرکزی حکو مت  اور  قومی جانچ ایجنسی  این  ٹی  اے  کو  رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے  ۔ اِس معاملے کی گزشتہ روز ہوئی سنوائی میںعدالت نے یہ حکم دیا ہے ۔ عدالت نے یہ رپورٹ پیش کرنے کے لیے کل شام  5؍ بجے تک کا وقت دیا ہے ۔          اِسی طرح  مرکزی تحقیقا تی اِدارے  سی  بی  آئی  کو بھی اپنی کارکر دگی پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ امتحا ن کی عظمت کے ساتھ سمجھوتہ ہوتا نظر آنے پر امتحان منسوخ کرنا آخری حل ہے ۔ دوبارہ امتحان کی ہدایت دینے سے قبل اِس بات کا سُراغ لگا نا ضروری ہے کہ سوالیہ پرچہ کہا ں  سے افشا ہو ا تھا ۔  اِس معاملے کی اگلی سماعت پرسوںجمعرات کے روز کی جائے گی۔

***** ***** *****

                نیٹ سوالیہ پرچہ افشا معاملے میں ملزم سنجئے جادھو کو 14؍ دنوں تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیاگیا ہے ۔ جا دھو کی سی بی آئی  تحویل کی مدت کل ختم ہو گئی تھی جس کے بعد اُسے لاتور کی عدالت میں پیش کیاگیا تھا ۔

                اِسی دوران نیٹ سوالیہ پر چہ افشا معاملے میں دِلی کے گنگا دھر نامی ملزم کو آندھرا پر دیش سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ سی بی آئی  کا دستہ اُسے لاتور لے کر جا ئے گا ۔ ای رننا کونگل وار  نامی ملزم ہنوز  فرار ہے  سی  بی  آئی  اُسے تلاش کر رہی ہے ۔

***** ***** *****

                ریاست بھر میں ہِٹ اینڈ رن  کے حادثات میں کسی کا بھی لحاظ کیے بغیر سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے کہا عام شہر یان ہمارے لیے نہایت خاص ہیں ۔ انھوں نے  پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہِٹ اینڈ  رن کے معاملات نہایت سنجیدگی سے حل کیے جائیں  اور  متاثرین  کو انصاف دیا جائے ۔

***** ***** *****

                ریاست کے بیشتر علاقوں میں ہو رہی بارش کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع سطحی مشنری چوکنا رہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ ہدایت دی ہے ۔ بارش کے سبب ریاست میں موجود صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے کل منترالیہ کے کنٹرول روم کا دورہ کرنے کے بعد وہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔

وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ بارش کے پانی کی نکا سی کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کیے گئے  ہولڈنگ پونڈس  اور  مائکرو ٹنلنگ  جیسے اقدام کے سبب اِس سال کہی بھی پانی جمع نہیں ہو رہا ہے ۔

                اِسی دوران مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر  نا نا پٹو لے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی نا کا می کا ذمہ دار بارش کو ٹھہرا رہے ہیں ۔وہ کل ممبئی میں ذرائع  ابلاغ سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ ریاست کے بیشترعلاقوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ تخم ریزی کی نوبت آ گئی ہے ۔ کئی دیہاتوں میں پانی  اور  چارے کی قلت کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر رہا ہے ۔ایسے حالات میں ریا ستی حکومت احکامات دیتی ہے  لیکن  انتظامیہ کوئی کام کرتا ہو ا نظر نہیں آ رہا ہے ۔جناب نا ناپٹو لے نے سوال اٹھایا کہ آخر حکو مت اِس جانب کب توجہ دے گی ۔

***** ***** *****

                گورنر رمیش بئیس نے کہا ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر کی قائم کر دہ  Peoples Education Society   نے گزشتہ  8؍ دہائیوں کے دوران پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والےمتعدد طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے خود کفیل بنا یا ہے ۔

Peoples Educations Society  کا   79؍ واں یومِ تاسیس کل ممبئی میں گورنر رمیش بئیس کی موجودگی میں منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کرر ہے تھے ۔ اِس تقریب میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف  نیز  مذکورہ تعلیمی اِدارے کے صدر نشین رام داس آٹھولے سمیت کئی سر کر دہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

***** ***** ***** ***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** *****

                چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں واقع طیران گاہ کی توسیع کا  کام عنقریب شروع کیا جائے گا ۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل ہوائی اڈے کی توسیع کےخصوص میں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے بتا یا کہ ہوائے اڈے کی توسیع کے لیے 139؍ ایکر زمین تحویل میں لی جائے گی  جس کے بعد یہاں سے ایئر  رشیا کی فضائی خدمات بھی شروع ہو جائے گی ۔

                 اِس موقعے پر جناب کراڈ نے مزید بتا یا کہ چھتر پتی سنبھا جی نگر کو پینے کا بہترین پانی فراہم کرنے کے لیے متوازی پائپ لائن کے ذمہ دار افسران کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں ۔انھوں نے مزید بتا یاکہ اب تک  32؍ کلو میٹر طویل پائپ لائن ڈال دی گئی ہے۔

***** ***** *****

                ریاست کے بیشتر علاقوں میں کل زور دار بارش ہوئی ۔ ممبئی میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سےمعمولات زندگی درہم بر ہم ہو گئے ہیں ۔ مضافاتی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ وسطی ریلوے کی طویل سفر کرنے والی ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہے ۔

                کولہا پور ضلعے میں بارش کا زور ہنوز قائم ہے ۔ جس کے نتیجے میں پنچ گنگا ندی میں طغیانی آئی ہوئی ہے ۔ کولہا پور ا-بازار بھو گائوں-  راجا پور  ریاستی شاہراہ بند ہو گئی ہے ۔ تھا نے    وسئی    مہاڈ    چپلون    کولہا پور    سانگلی    ساتارا  اور  سندھو درگ  میں نیشنل ڈزاسٹر منجمنٹ فور س کے دستے تعینات کیے گئے ہیں ۔

                رائے گڑھ ضلعے میں بھی زور دار بارش ہو رہی ہے ۔ رائے گڑھ قلعے کے اطراف طوفانی بارش جاری ہونے کی وجہ سے قلعہ بند کر دیا گیا ہے ۔

اِسی طرح رتنا گیری  اور  سندھو درگ  ضلعے میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

                اِسی دوران پونا کے دفتر موسمیات کی اطلاع کے مطابق اگلے  2؍ دنوں میں کوکن کے بیشتر علاقوں میں زور دار بارش ہونے کا امکان ہے ۔ اِسی طرح وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑے کےکئی حصوں میں بھی اچھی بارش ہونے کی امید ہے ۔

***** ***** *****

                سقوط حیدر آباد کے محقق  نیز  بقائے مویشیان کے ریاستی کمشنر  Kaustubh Divegaonkar   نے کہا ہے کہ مراٹھواڑے میں نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ادب  اور  ثقافت کے ریا ستی بورڈ کے رکن دھننجئے گُڈ سور کر  کی  ’’ کھڑاڑ  لیا  شُرونکھلا  ‘‘  نامی کتاب کا اجراء جناب Kaustubh Divegaonkar  کے ہاتھوں پونا میں کیاگیا ۔ اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کرر ہے تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جاگر دارانہ نظام کا خاتمہ  اور  آزادی میں تاخیر کے باعث مراٹھواڑہ پیچھے رہ گیا ہے۔

***** ***** *****

                مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق عوامی بیداری میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ناندیڑ میں کل امن ریلی نکالی گئی تھی ۔ اِس ریلی میں مراٹھا برادران کثیر تعداد میں شامل تھے ۔ اِس موقعے پر مراٹھا ریزر ویشن کے لیے آندو لن کررہے منوج جرانگے پاٹل کی موجودگی میں جلسہ عام کا بھی اہتمام کیاگیاتھا ۔اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کی جد و جہد  او  بی  سی  سے ریزر ویشن لیے بغیر ختم نہیں ہو گی ۔

                اِسی دوران جرانگے پاٹل کی موجود گی میں آج لاتور میں بھی امن ریلی نکالی جائے گی ۔ ساتھ ہی جلسہ عام کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ اِسی پس منظر میں لاتور شہر میں کل موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی تھی۔

***** ***** *****

                پر بھنی ضلعے میں دھنگر سماج کے خانہ بدوش طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے سر پرستوں کی جانب سے تعلیمی سال  2024 - 25؁ء  کے لیے انگریزی میڈیم کے رہائشی اسکولوں میں داخلہ دینے کے لیے 14؍ جولائی تک در خواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر  گیتا گُٹھے نے مستحق سر پرستوںسے در خواستیں دینے کی  اپیل کی ہے ۔

***** ***** *****

                وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا سے متعلق معلومات دینے کے مقصد سے ہنگولی ضلعے کے سین گائوں میں کل خواتین کا میلہ لگا یا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما چترا واگھ نے خواتین کی رہنمائی کی ۔

***** ***** *****

                بیڑ  اور  لاتور  ضلع کلکٹر دفاترنے شہر یان سے  شعبہ سماجی انصاف  اور  شعبہ امداد  کی جانب سے  بزرگ شہر یان کے لیے شروع کی جا رہی   ’’  مُکھیہ منتری ویو شری یوجنا  ‘‘  سے مستفیض ہونے کی اپیل کی ہے ۔

                پر بھنی شہر  اور  دیہی علاقوں کے ساکنان سے بھی خصوصی امداد یو جنا کے تحت مختلف سرکاری اسکیمات سے فائدہ اُٹھا نے کے لیے اگلے  15؍ دن میں  درخواست جمع کرنے کی اپیل تحصیل دار ڈاکٹر سندیپ راج پورے نے کی ہے ۔

***** ***** *****

                چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے عام خاص میدان سے متصل ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر تفریح گاہ    Planetarium    اور  جدید  میوزیم تیار کیا جا رہا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل وہاں پر شجر کاری کی گئی ۔

***** ***** *****

                آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭             نیٹ سوالیہ پرچہ افشا معاملے میں مرکزی حکومت  اور  قومی جانچ ایجنسی رپورٹ پیش کریں‘                                 عدالتِ عالیہ کا حکم

٭             برسات کے پیش نظر ریاست بھر میں ضلعی مشنری چوکنا رہے    وزیر اعلیٰ کی ہدایت

اور

٭             ریاست کے بیشتر علاقوں میں  زور دار بارش    ممبئی اور  کوکن میں آج موسلادھار بارش کا امکان

 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭

 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 24.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 24 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...